’‘ بادشاہت افسانے پر انحصار کرتی ہے۔ یہ ایک تعمیر شدہ حقیقت ہے، جس میں بڑے لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ اس تصور میں گٹھ بندھن پیدا کریں کہ ایک انسان، دوسرے انسان سے بڑھ کر ہے۔ اس عورت یا مرد میں ایسی کوئی خاص چیز ہے جو برطانوی پن کے ناقابل بیان جوہر تک پہنچتی ہے۔ کبھی، یہ افسانہ سیاسی اور عسکری طاقت پر قائم تھا جس کو براہ راست خدا کی حمایت حاصل تھی، اسے خدا کے طرف سے نامزد سمجھا جاتا تھا۔ اب اس کا انحصار عادات کی بہت کمزور بنیادوں، برطانیہ کے غیر تحریری آئین کے اسراروں، اور تماشے پر مرتکز، ہے۔ مرحوم ملکہ کی آخری رسومات جیسی تقریبات محض آرائشی نہیں ہوتیں۔ یہ ادارے کے تسلسل کو برقرار رکھنے کا ذریعہ ہیں۔ علامت کے بغیر علامت کی ایک قسم۔ بادشاہت تھیٹر ہے، بادشاہت کہانی ہے، بادشاہت وہم ہے ”۔

یہ سب اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ شاہی خاندان افسانہ نگاروں کے لیے، اس قدر اٹل کیوں ہے : وہ پہلے ہی حقیقت اور متھ کے درمیان میں ہیں۔ اور، ایسا لگتا ہے کہ، کوئی بھی خود شاہی خاندان سے زیادہ ان خرافات کو نہیں روک سکتا۔ پرنس ہیری کی سوانح عمری۔ اسپیئر یا فالتو۔ میں ایک دلچسپ حوالہ ہے، جس میں اس نے شیکسپیئر کے الفاظ میں اپنے والد کی خوشی کو بیان کیا ہے : وہ اپنے بیٹے کو باقاعدگی سے ایک قصبے اسٹارٹ فورڈ کیسے لے جاتے تھے، کس طرح وہ ہنری پنجم کو پسند کرتے تھے۔

اس نے اپنا موازنہ پرنس ہال سے کیا۔ ہیری نے خود ہیملیٹ کو آزمایا۔ ’‘ میں نے ہملٹ کو کھولا۔ ’ہمم‘ ، تنہا شہزادہ، مردہ والدین کے جنون میں مبتلا، بقیہ والدین کو، والدین کے غاصب سے محبت کرتے ہوئے دیکھتا ہے؟ میں نے اسے زور سے بند کر دیا۔ ”۔ آگے چل کر ہیری لکھتا ہے اسے شیکسپیئر کے ڈرامے ’‘ کچھ بھی نہیں کے بارے میں بہت کچھ“ میں کانریڈ کے طور پر کاسٹ کیا گیا۔ معمولی کردار۔ وہ، شاید، ایک شرابی، شاید ایک شراب کی علت میں مبتلا شخص تھا، جس نے پریس کو مجھے بھی شرابی کہنے کے لیے ہر طرح کی ہوشیاری سے استعمال کیا۔

یہ کیا ہے؟ کیا یہ تھوڑی سی، ٹائپ کاسٹنگ ہے؟ کہانیاں خود لکھیں۔ میں نے خود کو اس طرح کے کردار میں ڈھلنا آسان سمجھا، اور ڈریس ریہرسل کے دوران مجھے پتہ چلا کہ مجھ میں ایک چھپی ہوئی صلاحیت ہے۔ شاہی خاندان سے ہونے کے ناتے، یہ پتہ چلا، یہ سب کچھ اسٹیج سے دور نہیں تھا۔ اداکاری اداکاری تھی، سیاق و سباق سے قطع نظر ”۔

پرنس ہیری نے اسپیئر میں خود کو ایک بڑے قاری کے طور پر پیش کیا ہے۔ ’‘ تعلیم نے پرچھائیوں کو مدعو کیا؛ پرچھائیوں نے غم کو مدعو کیا؛ جذبات سے بہترین طور پر گریز کیا گیا ”۔ لیکن اس نے اپنے آپ سے نا انصافی کی ہے۔ وہ پریس کا ایک شوقین قاری ہے۔ برسوں سے ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنے بارے میں شائع ہونے والے ہر حرف کو نگل چکا ہے۔ اس نے لندن ریویو آف بوکس سے دی سن سے لے کر سوشل میڈیا فیڈز پر نیچے دی گئی لائن کا گہرائی تک مطالعہ کیا ہے۔ کتاب میں اس کے والد کا سب سے زیادہ حوالہ دیا گیا ’‘ اسے مت پڑھو، پیارے لڑکے“ ؛ کتاب اسپیئر اسمارٹ فون اور انسٹاگرام کے دور میں ایک بادشاہت کے عذاب کے بارے میں ہے۔

بادشاہت کا افسانہ تب ہی برقرار رہ سکتا ہے جب اس کے کردار نظر آئیں، اس لیے میڈیا کے ساتھ اس کا علامتی لیکن شاذ و نادر ہی سیدھا سا رشتہ ہے۔ کتاب اسپیئر میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ پریس کے حصوں میں شاہی خاندان کی تصویر کشی میں بعض اوقات چونکا دینے والے جرائم، سراسر ایجاد کیے جاتے ہیں، ناقابل برداشت ہراسانی اور صریح نسل پرستی شامل ہوتی ہے۔ اس نے اکثر ایک قسم کی زیرو۔ سم گیم پر بھی انحصار کیا ہے، جس کا مطلب ہے خاندان کے ایک رکن کا ترجمان دوسرے کی قیمت پر اپنے کلائنٹ کی حفاظت کرنے کی کوشش کرے گا، احسانات کے لیے تجارتی گپ شپ۔

یہ بیسویں صدی کی سب سے زیادہ دلکش تصاویر میں سے ایک تصویر تھی جس میں دو نوجوان لڑکے، دو شہزادے، اپنی ماں کے تابوت کے پیچھے چلتے ہوئے نظر آتے ہیں جنھیں دنیا نے غم اور خوف سے دیکھا۔ جیسے ہی شہزادی ڈیانا کو سپرد خاک کیا گیا، اربوں لوگ حیران تھے کہ شہزادہ ولیم اور پرنس ہیری کیا سوچ رہے ہوں گے اور کیا محسوس کر رہے ہوں گے۔ اور اس وقت سے ان کی زندگی کیسے گزرے گی۔

ہیری کے لیے آخر کار یہی کہانی ہے۔

’‘ وارث اور فالتو ”یا ’‘ وارث کے لیے فالتو“ کی اصطلاح کے لیے طویل عرصے سے بادشاہ اور ان کے بہن بھائیوں کو بیان کرنے کے لیے ایک عام امتناع رہا ہے۔ پرانے زمانے میں جب بیماری پھیلی ہوتی تھی اور بچوں میں موت عام تھی، ایک سے زیادہ اولاد کا ہونا، یا ’‘ اسپیئرز ”کا ہونا ضروری تھا تاکہ پہلے پیدا ہونے والے بچے کی موت واقع ہونے کی صورت میں خاندان کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔ سیدھے الفاظ میں : وہ انسانی انشورنس تھے۔ اور، ایک بار جب ان کا بڑا بھائی بالغ عمر کو پہنچ گیا، تو وہ قابل صرف ہو گیا۔

جیسے جیسے وقت اور معاشرہ ترقی کرتا گیا، اس کی ضرورت کم ہوتی گئی اور پریس میں شاہی بچوں کو بیان کرنے کا شارٹ ہینڈ زیادہ ہوتا گیا۔ ان ’‘ اسپیئرز ”کا اپنے سب سے بڑے بہن بھائی کے برعکس، کوئی متعین کردار نہیں ہوتا۔ جیسے جیسے وقت گزرتا ہے، اور ان کے بادشاہ کے مزید بچے پیدا ہوتے ہیں، ان کی اہمیت اور اثر و رسوخ کے ساتھ ساتھ جانشینی کی صف میں ان کی جگہ بھی کم ہوتی جاتی ہے۔ یوں ایک ناگزیر تنازعہ پیدا ہوتا ہے : ’‘ چھوٹے بہن بھائی کا سنڈروم ایک دائمی مسئلہ ہے،“ سسٹم نے انہیں وہ پہچان دینے کا کوئی طریقہ نہیں ڈھونڈا جس کی انہیں ضرورت ہے۔

اپنی ماں کو کھونے سے پہلے، بارہ سالہ شہزادہ ہیری کو لاپرواہ، زیادہ سنجیدہ وارث کے لیے خوش قسمت فالتو کے طور پر جانا جاتا تھا۔ غم نے سب کچھ بدل دیا۔ اس نے اسکول میں جدوجہد کی، غصے کے ساتھ جدوجہد کی، تنہائی کے ساتھ جدوجہد کی۔ اور، کیونکہ اس نے اپنی ماں کی موت کا ذمہ دار پریس کو ٹھہرایا تھا، اس لیے اس نے زندگی کو اسپاٹ لائف میں قبول کرنے کے لیے جدوجہد کی۔

پھر اس کی ملاقات میگھن سے ہوئی۔ دنیا اس جوڑے کے سنیما رومانس میں بہہ گئی اور ان کی پریوں کی کہانی کی شادی، میں خوشی منائی گئی۔ لیکن شروع سے ہی، ہیری اور میگھن کو پریس کے ذریعے شکار کیا گیا، انہیں بدسلوکی، نسل پرستی اور جھوٹ کی لہروں کا نشانہ بنایا گیا۔ اپنی بیوی کو تکلیف اور اس کی حفاظت اور دماغی صحت کو خطرے میں دیکھ کر، ہیری کے پاس اپنے مادر وطن سے فرار ہونے کے علاوہ تاریخ کے المیے کو روکنے کے لیے کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ صدیوں کے دوران، شاہی خاندان کو چھوڑنا ایک ایسا عمل رہا جس کی ہمت بہت کم لوگوں نے کی۔ آخری کوشش کرنے والی، حقیقت میں، اس کی ماں تھی۔

’‘ اسپیئر ”کا ایک مختلف تناظر بھی ہو سکتا ہے، اس کا ایک مختلف معنی ہو سکتا ہے۔ شاید، ہیری خود کو برطانوی بادشاہت سے ’‘ بچایا ہوا“ محسوس کرتا ہے۔

پہلی بار، پرنس ہیری نے اپنی کہانی سناتے ہوئے، اپنے سفر کو خام اور غیر متزلزل ایمانداری کے ساتھ بیان کیا ہے۔ ایک تاریخی اشاعت، اسپیئر غم پر محبت کی ابدی طاقت کے بارے میں بصیرت، انکشافات، اپنی ذاتی جانچ پڑتال، اور مشکل سے حاصل کی گئی حکمت سے بھری ہوئی ہے۔

اس وقت تک، اسپیئر 10 جنوری 2023 ء کو اشاعت پذیر ہونے کے بعد سے تاریخی طور پر ایک ریکارڈ فروخت ہونے والی کتاب ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 1.4 ملین ( چودہ لاکھ) کاپیوں کی فروخت نے اسپیئر کو اب تک کی سب سے جلدی فروخت ہونے والی نان فکشن کتاب بنا دیا ہے، جس نے سابق صدر براک اوباما کی یادداشت A Promised Land کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔