عورت مارچ کا ملک دشمن ایجنڈا؟

ہمارے ملک میں ہر نئی چیز، شخص اور تحریک کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور معاشرے کی اکثریت اس نئے شخص، چیز اور شعبے کے حوالے سے بغیر علم و تجربے کے رائے زنی کرتے ہیں۔ کچھ عرصہ بعد جب وہی شخص، چیز اور تحریک معاشرے کے لئے فائدہ مند ثابت ہوجاتی ہے تو وہیں اعتراض کرنے والے اگر مگر اور چونکہ چنانچہ کی رٹ لگا کر اپنے پچھلے موقف پر پشیماں نظر آتے ہیں۔ پچھلے دنوں

Read more

دیکھو دیکھو، کون آیا، کرونا آیا، کرونا آیا

یوں تو کرونا صاحب کو کسی تعارف اور کسی توصیف کی ضرورت نہیں لیکن پھر بھی زمانے کی چال سے بے خبر افراد کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ کرونا کسی دہشتگرد گروہ کا نام نہیں ہے البتہ کرونا وائرس اور دہشتگرد گروہ کے کام میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے۔ کرونا وائرس نے چائنا کے صوبے ووہان میں جنم لیا۔ اسی وائرس نے چائنا میں کم و بیش 2500 کے لگ بھگ افراد کی جان لی ہے۔ وائرس

Read more

” بلوچستان میں لائبریریز کی ضرورت“

میں نے اکثر سیاسی راہنماؤں کو جلسوں میں تقاریر کرتے ہوئے عظیم مفکرین کے اقوال، نظریوں اور افکار کو دہراتے ہوئے اور ان کا حوالہ دیتے ہوئے دیکھا ہے۔ میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ ہر دوسرا سیاسی و سماجی کارکن خود کو کسی مفکر کا مرید یا فالوور بتاتا ہے۔ تعلیمی اداروں میں بھی عظیم لوگوں کے تعلیمی دور کو محنت، مشقت، پڑھنے اور لکھنے کے عمل سے لبریز دکھایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں گھروں میں بچوں کے

Read more

یوم سائنسی زبان بھی منائیں

مادری زبان کی اہمیت اپنی جگہ لیکن سائنس کی زبان انگریزی ہے۔ مادری زبان و انگریزی کو یکساں اہمیت دینی چاہیے تاکہ ایک لسانی گروہ، سائنسی گروہ بھی بن سکے۔ چونکہ سائنس سے متعلق ہر چیز انگلش زبان میں ہوتی ہے تو اس لیے سائنسی زبان کو بھی اہمیت دینی چاہیے۔ دنیا میں انہی اقوام نے ترقی کی ہے۔ جنہوں نے وقت کے ساتھ سفر کیا ہے۔ جنہوں نے وقت سے منہ نہیں موڑا۔ جنہوں نے وقت کے تقاضوں سے

Read more

منظور پشتین کی گرفتاری محض ایک شخص کی گرفتاری نہیں

ریاست نے منظور پشتون کا سامنا دلیل و منطق سے کرنے کی بہ جائے منظور پشتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ منظور پشتون کی گرفتاری محض اس کی اپنی گرفتاری نہیں ہے۔ منظور پشتون کی گرفتاری آئین کی گرفتاری ہے۔ قانون کی بالادستی کی گرفتاری ہے۔ جمہوری سوچ کی گرفتاری ہے۔ محبت اور انسانیت کی گرفتاری ہے۔ عدم تشدد کی گرفتاری ہے۔ نفرت کے مقابل مسکراہٹ کی گرفتاری ہے۔ انسانی حقوق کی گرفتاری ہے۔ سانحہ وکلاء اور سانحہ اے پی

Read more

تیس اگست کے دن تیس منٹ کی اٹھک

وزیر اعظم جمہوریہ پاکستان عمران خان نے اکیس کروڑ عوام سے اپیل کی کہ 30 اگست کے دن، بارہ بجے کے وقت کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آدھے گھنٹے کے لئے گھروں سے باہر نکل کر احتجاج کریں۔ تیس اگست کے دن چونکہ جمعہ مبارک تھا۔ اس لیے عمران خان کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر مذاق کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کسی نے کہا کہ ”جمعہ کے دن، بارہ بجے، عوام غسل خانے

Read more

پشتون تحفظ موومنٹ کے مطالبات کیوں مانے جائیں؟

فروری 2018 کو محسود تحفظ موومنٹ کے پلیٹ فارم سے جڑے گنتی کے ساتھیوں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر سیاسی جدوجہد میں حقوق کے حصول تک ساتھ جینے اور مرنے کی قسم کھائی۔ پہلے پہل پی ٹی ایم کے چار مطالبات تھے۔ 1: فاٹا کے گمشدہ افراد کو عدالتوں میں پیش کر کے قصور وار ہونے کی صورت میں سزا دی جائے یا معصوم ہونے کی صورت میں رہا کیا جائے۔ 2: خزانے کی طرح زمین میں چھپائے گئے

Read more

مشال خان کا قاتل کون؟

زندگی شمع کی مانند جلاتا ہوں ندیم بجھ جاؤنگا مگر صبح تو کرجاونگا آج مشال کے ریاستی قتل کو دو سال پورے ہو چکے۔ لفظ ریاستی قتل لکھنا کئیوں کو بے جا محسوس ہوگا، لیکن میرے کہنے کا مقصد یہ ہے۔ کہ مشال کے قتل میں ریاست بالواسطہ یا بلا واسطہ طور پر ملوث تھی۔ وہی ریاست، جس نے آسیہ مسیح کو ایک مخصوص طبقے کی ناجائز فرمائش پر عرصہ دراز تک قید و بند میں رکھا۔ وہی ریاست، جس

Read more

مقتول نقیب اللہ محسود

نقیب اللہ محسود کو شہید کیوں نہیں لکھا گیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ریاست نے روز اول سے پشتون قوم کو شہید، شہادت اور قربانی کے الفاظ سے ورغلایا ہے۔ مقتول نقیب اللہ محسود ایک خوبرو، نیک اور غیر سیاسی نوجوان تھا۔ وہ کراچی میں چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرتا تھا۔ کراچی کے خراب حالات میں دیگر اقوام کی طرح کئی ہزار پشتون بھی اپنی جان سے گئے۔ انہی حالات کے تسلسل میں نقیب اللہ بھی مارا گیا۔ مبینہ طور پر پہلے پہل پولیس مقابلے میں اس کی ہلاکت ظاہر کی گئی۔

درحقیقت مقتول نقیب اللہ کو پولیس اغواء نما طور پر گرفتار کر کے لے گئی تھی۔ اس واقعے کے عینی گواہ موجود ہیں۔ اغواء کے کچھ دنوں بعد اس کی لاش ایدھی سرخانے سے ملی۔ پہلے پہل رینجرز اور ایدھی انتظامیہ نے ورثاء کو میت دینے سے انکار کردیا تھا۔ لیکن ہاشم مندوخیل، سیف افغان اور دیگر نے سوشل میڈیا پر رینجرز اور ایدھی انتظامیہ کی خبر لی اور لاش وصول کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

Read more

تین چھوٹے افسانے ایک ساتھ

پہلا افسانہ: ” نجات“ وہ دل کا صاف تھا۔ چھوٹی سی بات پر مسکرا لیتا تو وہیں درد جہاں سر پر اٹھائے تنہائی میں رو بھی لیتا۔ اس کے ہاتھ میں سگریٹ اس لیے تھا۔ کیونکہ اس کی انگلیوں میں انگلیاں اور ہاتھ میں ہاتھ ڈالنے والا نہیں تھا۔ اس کے سر درد کی وجہ آس پاس کا شور و غل تھا۔ اس کا مذہب تھا یا وہ بے مذہب تھا، یہ معلوم نہ ہوسکا البتہ وہ قدرتی نظاروں کا

Read more