آخری بارش کا پانی

”اگر میں مارا جاؤں تو تم خود کو میری یادوں کے ساتھ نہ باندھے رکھنا۔ اپنی زندگی کو لمحہ موجود کے ساتھ جوڑ لینا ورنہ اپنی موت کے آنے سے پہلے بھی ہر روز مرتی رہو گی۔“ لڑکے نے کہا۔ ؒلڑکی نے بغور لڑکے کے چہرے کو دیکھا اور بولی ”کیا محبت محبوب کی موت کے ساتھ ختم ہو جاتی ہے؟ کیا محبت بھی کھانے کی بھوک کی طرح بس جسم کی ایک بھوک ہوتی ہے؟“ ۔ لڑکی کی آنکھوں

Read more

کیا سیٹلائٹ سگنلز ٹیکنالوجی لاکھوں ایکڑ پہ کھڑے جنگلات کو آگ لگا سکتے ہیں؟

خان صاحب نے جیب سے کچھ صدیوں پرانے سکے نکالے اور کہا، ”اکبر بھائی! یہ ہم نے موبائل فون میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے لورالائی کے کھنڈرات سے نکالے ہیں“ ۔ خان صاحب ڈیٹیکٹر ٹیکنالوجی کے ذریعے زیر زمین پانی کی موجودگی کی گہرائی بتانے کا کام کرتے تھے۔ پہاڑی اور میدانی علاقوں میں کہیں تو پانی کم گہرائی میں مل جاتا تھا اور کہیں بہت زیادہ گہرائی میں ہوتا تھا جسے نکالنے پہ کسانوں کو بہت زیادہ اخراجات اٹھانا پڑتے

Read more

باہر سائے گھوم رہے ہیں

رات کے آخری پہر کمرے کے دروازے پہ ہلکی ہلکی دستک ہوئی۔ کون ہے؟ گھر میں تو میرے علاوہ کوئی بھی نہیں۔ پھر یہ کون ہے؟ دروازہ کھولا تو یخ ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آ ٹکرایا لیکن باہر تو کوئی بھی نہیں تھا۔ پھر کسی نظر نہ آنے والے وجود نے مجھے اپنی بانہوں میں بھر کے میرے گالوں پہ بوسہ لے لیا۔ کون ہو تم؟

Read more

مراقبہ، ٹیلی پیتھی، ہپنا ٹزم، یونیورسل انرجی اورمائنڈ فریکوئنسی

کچھ سال پرانی بات ہے ایک ڈاکٹر کے ساتھ میری دعا سلام ہوئی۔ ڈاکٹر کا روحانیت کا موضوع پہ بہت زیادہ مطالعہ، مشاہدہ اور تجربہ تھا۔ اس نے روحانیت پہ انگریزی زبان میں چھپنے والی یورپین مصنفین کی کتابوں کا مطالعہ بھی کیا ہوا تھا۔ ان دنوں میری طبیعت میں انگزائٹی رہتی تھی۔ جیسے رات ہوتی مجھے وحشت سی ہو جاتی۔ ڈاکٹر مراقبہ کا بھی ماہر تھا۔ اس نے مجھے کہا رات کو سونے سے پہلے اپنے بستر پہ ہی

Read more

بگلہ کورٹس

بگلے نے لکڑی کے ہتھوڑے کو اپنی میز پر مارا۔ عدالت میں جانوروں نے شور مچایا ہوا تھا۔ گزشتہ کئی دنوں سے عدالت میں ایک مقدمے کی سماعت چل رہی تھی۔ ہرنوں کا موقف تھا کہ حالیہ انتخابات کے بعد جنگل کی حکومت جو کہ اژدھوں سے بھیڑیوں کو منتقل ہو گئی تھی ان کی پالیسیوں سے جنگل کی معیشت بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے۔ ہرنوں نے معزز عدالت کو استدعا کی تھی کہ ایک تو بھیڑیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنی ضرورت کے تحت ان کا شکار کریں نہ کہ تفریح کی خاطر۔

Read more

مولانا طارق جمیل کے تابعین اور ناروے میں گاڑی چلانے کے اصول

وہ 2 ستمبر 2021 کی شام تھی، بھادوں تیسرے عشرے میں داخل ہونے کے قریب تھا۔ شامیں اور راتیں سرد ہونے کی جانب بڑھ رہی تھیں۔ واک کرتا ہوا ملا کی دکان پہ پہنچا اور سڑک کنارے ایک کرسی پہ بیٹھ گیا۔ ابرار جانی کو کہا مجھے پانی کی ٹھنڈی بوتل لا دو۔ آج کل لوگوں نے گھروں میں ہی پچیس پچیس ہزار روپے والے چھوٹے چھوٹے فلٹر پلانٹ لگائے ہوئے ہیں وہاں سے پانی کی بوتلیں بھر کے دکانوں

Read more

زندگی میں موبائل سگنلز کی وجہ سے آنے والی تبدیلیاں اور ذہنی دباؤ

آپ نے تھوڑا غور کیا کہ آج کل لوگوں میں اچانک ہارٹ اٹیک اور فوری موت کے واقعات بہت رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ستلج دریا کے قریب رہائش پذیر ہمارے جاننے والے ایک صاحب کے بھائی اپنے ڈیری فارم پہ دوستوں رشتہ داروں کے ساتھ گپ شپ اور ہنسی مذاق میں مصروف تھے۔ کسی دوست کا فون آیا وہ ڈیری فارم کے صحن میں ٹہلتے ہوئے ہنس ہنس کے بات چیت کر رہے تھے کہ اسی دوران ہارٹ اٹیک ہوا۔ وہ گرے اور فوت ہو گئے۔ ہمارے عزیزوں میں ایک خاتون واشنگ مشین پہ کپڑے دھو رہی تھیں۔ کپڑے نکال کے النگنی کی طرف بڑھیں کہ ہارٹ اٹیک ہوا، وہ فرش پہ گریں اور وفات پا گئیں۔

Read more