فیبلاگ: میرے حصے کا عذاب

ایک ہوتا ہے قادر۔ ایک قدرت۔ ہم۔ مسلمانوں کے نزدیک اللہ تعالیٰ کی ذات قادر ہے۔ ہندو مذہب میں بھگوان ایشور کے اختیار میں ہے سب کچھ، یہودیت عیسائیت میں بھی خدا اور یسوح مسیح مطلق ہیں۔ جو دہریے ہیں، ان میں سے اکثر بگ بینگ تھیوری پر یقین رکھتے ہیں، کسی قادر پر نہیں البتہ کئی ایک نظام قدرت اور کسی متوازی، غیر مرئی قوت کے معترف ہیں۔ بات ہو رہی تھی قادر اور قدرت کی۔ قادر نے قدرت

Read more

یہودیوں کی سازش کا نیا سازشی نظریہ

نئے سے نئے سازشی نظریات پڑھنے کو ملتے ہیں۔ کچھ بزعم خود دانشوران قوم یہ باور کرا رہے ہیں کہ کورونا یہودیوں کی سازش ہے اور اس کا مطلب مسلمانوں کو مساجد میں جانے سے روکنا ہے۔ اؤ خدا کے بندو، پوری دنیا قیامت سے گزر رہی ہے۔ صرف مسجد نہیں، مندر، گرجا گھر اور یہودیوں کی اپنی عبادتگاہ سینیگاگ، سب بند ہو چکے، سب ویران ہیں۔ یہودیوں کا دنیا کے جس سب سے طاقتور ملک پر رسوخ سمجھا جاتا

Read more

میرا جسم میری مرضی : دو انتہاوں کے بیچ کا سچ؟

میرا نظریہ ہے کہ جب ہم معاشرے میں محفوظ زندگی کے لیے ریاست/ سماج کے ساتھ معاہدہ کرتے ہیں تو معاشرتی اور سماجی اصولوں ضابطوں پر اپنی کچھ آزادیں تیاگ دیتے ہیں۔ جہاں تک میرا جسم میری مرضی جیسے نعرے کا تعلق ہے، میں جزوی طور پر اس سے اتفاف کرتا ہوں۔ جزوی اختلاف بھی۔ لیکن اتفاق یا اختلاف تشریح پر ہے۔ اس کا انحصار مذہبی، سماجی، قانونی پہلووں کے اطلاق کے ساتھ۔ ہے۔ مثلا امریکہ میں کوئی مرد یا

Read more

افغانستان کے وار لارڈ اور جنگجو کہاں جائیں گے؟

ایسے وقت میں جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سیکرٹری خارجہ مائیک پومپؤ کے ساتھ ساتھ افغان طالبان کے بیانات سے اشارے مل رہے ہیں کہ فروری کے آخر میں افغانستان میں دونوں متحارب فریقوں کے درمیان کوئی امن معاہدہ ہو سکتا ہے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ بندوق اور بارود سے واقف جنگجو کہاں جائیں گے؟ طالبان ہوں یا وار لارڈ (جنگی سردار) ان کے ساتھ وابستہ جنگجوؤں، ان کی معاشی ضرورتوں کو اب تک کیسے پورا کیا گیا

Read more

امریکہ میں بے لباسی کا نیا قانون اور بالگام جذبات

امریکہ کو مغربی دنیا کا سعودی عرب کہا جاتا ہے۔ تمام تر آزادیوں کے باوجود معاشرے کا ایک بڑا حصہ قدامت پسند ہے۔ روایات پسند یے۔ جان لیجیے کہ اکثریت اہل کتاب کی ہے۔ پاکستان میں جس طرح مساجد بے بہا ہے، یہاں گرجا گھر۔ شخصی آزادیوں کے باوجود معاشرہ ایک دائرے کے اندر رہنے کو پسند کرتا ہے۔ باقی مغربی ملکوں کے برعکس یہاں کئی چیزیں اگر قانوناً منع نہ بھی ہوں تو سماج ان کو ناپسند کرتا ہے۔

Read more

پاکستان کے بابے، ان کے جنات اور بھارتی فوجی

ایسے ہی اک خیال آیا ہے۔ یہ پاکستان میں جتنے عامل بابے ہیں، پہنچے ہوئے بزرگان جن کے پاس جنات کی فوج ہے۔ مسئلہ کشمیر یہ حل کیوں نہیں کرا دیتے؟ سوچیں کہ کاملین و عاملین کے فوجی جن کشمیر میں بھارت کی فوج کے ڈیوٹی پر کھڑے سپاہی کی بندوق چھین لیں، نظر آئے بنا ایک چپت رسید کر دیں، کسی کی ’کتکتاڑیاں‘ یعنی گدگدی کردیں، تو یہ دشمن فوج وہاں کتنے دن قیام کرے گی؟ سب بھاگ لیں گے۔ اسی طرح ابھی تو وہ سبز پوش بھی زندہ ہوں گے جو 65 اور 71 کی جنگوں میں فضا میں اڑتے پائے گئے تھے اور جو بھارتی جہاز سے گرتے بموں کو زمین پر گرنے سے پہلے اچک لیتے تھے، وہ کیوں کشمیر میں متحرک نہیں ہو پا رہے؟

Read more

کائرہ صاحب میرے اسامہ کو بچا لیجیے

ہمارے مہربان دوست رانا محبوب اختر نے قمر زماں کائرہ کا دکھ یوں قلمبند کیا ہے۔
تمہاری یاد کی شدت میں بہنے والا اشک
۔زمیں میں بو دیا جائے تو آنکھ اگ آئے۔

اس سے بہتر اظہار ممکن نہیں۔ اس سے زیادہ کائرہ صاحب کے کرب کو محسوس کرنا محال ہے۔اب سوال یہ ہے کہ کائرہ صاحب کے دکھ کا مداوا کیسے ہو؟آنے زخموں پر پھاہا کیسے رکھا جائے؟ مجھے لگتا ہے کہ مداوا ممکن ہے، پھاہا رکھا جا سکتا ہے مگر مداوا کرنے والا، پھاہا رکھنے والا کوئی اور نہیں خود کائرہ صاحب ہیں۔

Read more

پاکستان کا اصل مسئلہ: نان پروفیشنل ٹانکے بازی

پاکستان میں اصل مسئلہ ”دھرنٹ پنا“ مطلب سینہ زوری کا کلچر ہے۔ پروفیشنلزم کا فقدان ہر شعبے میں۔ کسی بھی ملک کی پارلیمنٹ، وہاں ہونے والی بحثوں، وہاں ہونے والی سماعتوں کا موازنہ کر لیں، اپنے قائدین اور باہر کے لیڈرز کی قامت کا اندازہ ہو جائے گا۔ لیڈروں کو دھرنٹ پنا چاہیے۔ بے لگامی۔ بے مہاری۔ مطلب پولیس سلام کرے، جھنڈے والی کار ہو۔ اور تھانوں میں انصاف یہ قائدین اپنے منشا سے فرمائیں۔ ان پر قانون کا اطلاق

Read more

تدبیر کے لیے وزیر ہی کیوں؟

نصابی اعتبار سے تھیوری آف سیٹیزن پارٹیسیپیشن سے مراد ایسا عمل ہے جو نجی سطح پر افراد کو حکومتی و ریاستی پالیسیوں پر اثر انداز ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ترقی یافتہ دنیا میں حکومتی فنڈنگ کے ساتھ بہت سے تھنک ٹینکس کام کرتے ہیں جو نہ صرف موجودہ حالات بلکہ مستقبل میں ممکنہ سیاسی و جغرافیائی تبدیلیوں کے امکانات پر اپنی حکومتوں کو پیشگی تجزیے اور لائحہ عمل تجویز کرتے ہیں۔ دوسری جانب ترقی پذیرملکوں میں خیال کیا جاتا ہے کہ کمزوری جمہوری ڈھانچے اور ناتوان سول سوسائٹی کے سبب نجی اداروں اور افراد کی طرف سے انتظامیہ اور اتھارٹی کے لیے ”اِن پٹ“ مفقود ہوتی ہے۔

Read more

بدلے بدلے انگریزی بولتے طالبان :خواتین کی تعلیم سے نالاں نہ داڑھی پر مصر

طالبان 2001 کی نسبت 2019 میں سیاسی، سفارتی اور حربی میدانوں میں زیادہ مضبوط مگر زمینی حقائق کو قبول کرتے نظر آ رہے ہیں، پہلے جیسے سخت گیر نہیں رہے : تجزیاتی رپورٹ

افغان عسکریت پسند سال 2001 میں منتشر ہونے کے بعد 2019 میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں، سیاسی، سفارتی اعتبار سے قبولیت ملی ہے، حربی صلاحیتوں میں اضافہ بھی ہوا مگر آج بھی کابل پر بلا شرکت غیر اقتدار کی اہلیت نہیں رکھتے، عسکریت پسند گروپ کے سخت گیر خیالات بھی تبدیل ہوئے ہیں۔ اپنے لوگوں کو انگریزی، سیاسیات اورٹیکنالوجی پڑھنے بھیجتے ہیں۔

Read more

خادم رضوی کے سیانے جن

بقول جناب اوریا مقبول جان، دنیا میں دور حاضر کے سب سے پڑھے لکھے سنی عالم حضرت مولانا خادم حسین رضوی کے ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی ہے، سوچتا ہوں بھلا یہ تھانے یہ حوالات یا حوالات کی دال مولانا صاحب کو کیا ڈرا سکے گی۔ انس تو کیا جنات بھی ان کے عاشق اور موکل ہیں۔ کوئی بلی بن کے آ دھمکتا ہے تو کوئی بلا پیچھے آن کھڑا ہو جاتا ہے۔ وہ اپنے گردے کو حکم دے

Read more

مولانا صاحب اور صدر ٹرمپ شراب نہیں پیتے

مجھے کسی کے کمرے سے شراب برآمد ہونے پر اعتراض نہیں لیکن اگر یہ کمرہ ہپستال کا ہے تو پھر یہ قابل اعتراض ہے۔ امریکہ میں گاڑی شراب کی بوتلوں سے لدی ہو تو کوئی نہیں روکے گا مگر چلتی گاڑی میں شراب کی ایک بھی کھلی بوتل اگر ملتی ہے تو قابل گرفت جرم ہے، سخت سزا ہے۔ کوئی کتنی شراب پیے کسی کو اعتراض نہیں، مگر وہ شراب پی کر غل غپاڑہ نہیں کر سکتا۔ اور ڈرایئونگ تو

Read more