پوتن کی حلف برداری تصاویر میں

ولادیمیر پوتن نے پیر کو کریملین میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں چوتھی بار روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ کریملین ہال میں ہونے والی اس پروقار تقریب میں پانچ ہزار مہمانوں نے شرکت کی۔ پوتن گذشتہ 18 سال سے بطور صدر اور وزیر اعظم اقتدار میں ہیں۔ ان کے مخالفین ان کے دور کو روس کے سابق شہنشاہ یا بادشاہ کے دور سے منسلک کرتے ہیں۔ روس کے ٹی وی نے 65 سالہ پوتن کو

Read more

مری والو اپنا رویہ بدلو، چھٹیاں آ رہی ہیں

یہاں تو دنیا ہی بدل چکی ہے۔ پہاڑوں کے بیچ میں سے گزرتی، بل کھاتی شاندار موٹر وے نے سفر کو آسان اور آرام دہ بنا دیا ہے۔ میں چند روز قبل جب مری جا رہا تھا تو مجھے 19 برس قبل اپنا سفر یاد آ رہا تھا جب میں جی ٹی روڈ کے ذریعے مری گیا تھا۔ پتلی اور ون وے سڑک، ویگن کا تیزی سے موڑ کاٹنا اور سارے راستے میری الٹیاں۔ سفر تھا کہ ختم ہونے کا

Read more

سلجھے ہوئے ڈاکٹر رفیع نے بندوق کیوں اٹھائی؟

سرینگر کے مشرقی ضلع گاندر بل میں ایک متوسط خاندان میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر رفیع غیر معمولی صلاحیتیوں کے مالک تھے ڈاکٹر محمد رفیع بٹ چند روز قبل سلجھے ہوئے دانشور، مقبول پروفیسر اور بہترین محقق کے طور جانے جاتے تھے۔ انھوں نے پانچ مئی کی دوپہر کو کشمیر یونیورسٹی کے شعبۂ سماجیات میں اپنا آخری لیکچر دیا اور روپوش ہو گئے۔ صرف 40 گھنٹے کے بعد حزب المجاہدین کے چار مسلح شدت پسندوں کے ہمراہ وہ جنوبی کشمیر

Read more

شناخت کے بغیر فیس بک پر پوسٹنگ، پاکستانی جوڑے کی ایپ

فیس بک پر ایپ بنانے والا پاکستانی جوڑا کیا آپ نے کبھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے کمیونٹیز صفحات میں اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر پوسٹ کی ہے؟ یقیناً نہیں، کیونکہ فیس بک کے پاس ایسا کوئی فیچر ابھی تک دستیاب نہیں ہے۔ لیکن اب پاکستان کے ایک جوڑے نے فیس بک انتظامیہ کو یہ فیچر بنا کر دیا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سینٹ ہوزے میں گذشتہ ہفتے فیس بک کی سالانہ تقریب ایف 8

Read more

وارم اپ میچ: نارتھیمپٹن شائر کے خلاف پاکستان کی پوزیشن مضبوط

پاکستان اور نارتھیمپٹن شائر کے خلاف کھیلے جانے والے وارم اپ میچ کے چوتھے اور آخری روز پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل نارتھیمپٹن شائر نے سات وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز سکور کیے تھے۔ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ نارتھیمپٹن شائر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ نارتھیمپٹن شائر 259 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ روزنگٹن نمایاں بلے باز رہے۔ انھوں نے 90 رنز سکور کیے۔ یہ بھی پڑھیے ’ریورس

Read more

پہلے دامادِ اعظم کے اشتعال انگیز بیانات بند کروائے جائیں

پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے حسبِ معمول کیے جا رہے ہیں۔ جہاں ایک جانب ان تبصروں میں حکمران جماعت پر تنقید کی جا رہی ہے وہیں اس صورتحال تک حالات کو پہنچانے کی ذمہ داری کا تعین بھی لوگ اپنے تئیں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور وہ سوشل میڈیا ہی کیا جو ایسی صورتحال میں حالات کے تانے بانے نہ بنے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی

Read more

انڈیا: جھارکھنڈ میں لڑکی کو ریپ کے بعد جلا دینے کا دوسرا واقعہ

انڈین کابینہ نے ریپ کرنے والے شخص کو سزائے موت دینے کی تجویز کی منظوری دی ہے انڈیا کی ریاست جھارکھنڈ کی پولیس کے مطابق ایک 17 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد جلا دیا گیا ہے اور اب اس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ یہ واقعہ ضلع پاکور میں پیش آیا ہے اور پولیس نے ایک مقامی نوجوان کو اس سلسلے میں حراست میں بھی لے لیا ہے۔ خیال رہے کہ جھارکھنڈ میں حالیہ

Read more

’جب ہزار ہزار روپے دیے جائیں گے تو نتائج بھی سنگین ہوں گے‘

وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ تشویش ناک امر ہے: نواز شریف سابق وزیر اعظم اور حکمراں جماعت کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ فیض آباد پر دھرنا دینے والے لوگوں کو ہزار ہزار روپے دیے جائیں گے تو اس کے نتائج بھی سنگین ہوں گے۔ احتساب عدالت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اانھوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ فیض آباد پر دھرنا دینے والی جماعت کے کارکنوں کو ایک ایک

Read more

’طوطن خامن کے مقبرے میں کوئی خفیہ کمرہ نہیں ہے‘

خیال کیا جاتا تھا کہ طوطن خامن کے مقبرے کی اس دیوار کے عقب میں ایک خفیہ کمرہ موجود تھا مصری حکام نے طوطن خامن کے مقبرے میں خفیہ کمرے کی تلاش کا عمل اس نتیجے پر پہنچنے کے بعد ترک کر دیا ہے کہ ایسے کسی کمرے کا کوئی وجود نہیں ہے۔ اس سے قبل حکام نے کہا تھا کہ انھیں ’90 فیصد یقین ہے‘ کہ اس مشہور نو عمر بادشاہ کے تین ہزار سال قدیم مقبرے کی دیوار

Read more

تم پہلے کیا ہو، مسلمان یا ہندوستانی؟

کسی ادارے کو مالی تعاون کرنے والے شخص کی عزت افزائی میں کیا برائی ہے۔ اور اس لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی دیوار پر محمد علی جناح کی تصویر منطقی نظر آتی ہے۔ اس یونیورسٹی کے قیام کے بعد سے اپنی جائیداد کا ایک بڑا حصہ عطیہ کرنے والے جناح شاید اپنے وقت کے واحد عوامی لیڈر تھے۔ اے ایم یو کو اپنی جائیداد وقف کی آزادی سے قبل ہندوستان کے امیر لوگوں اور بدقسمتی سے

Read more

’احسن اقبال پر حملہ کرنے والے کا تعلق تحریکِ لبیک سے ہے‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے حکام کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر نارووال میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ آور نے اپنا تعلق مذہبی تنظیم تحریک لبیک سے بتایا ہے تاہم اس تنظیم حملہ آور سے اعلانِ لاتعلقی کیا ہے۔ احسن اقبال پر اتوار کی شام کنجروڑ کے علاقے میں اس وقت فائرنگ کی گئی تھی جب وہ اپنے انتخابی حلقے میں مسیحی برادری کی ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔

Read more

بھوپال میں دولھے گھوڑی پر نہیں چڑھ پائیں گے!

انڈیا کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں شادیوں کے سیزن سے قبل انتظامیہ نے گھوڑوں کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ اس فیصلے کی وجہ سے ایک جانب اگر روایتی انداز میں شادی کرنے والوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے تو دوسری جانب گھوڑے کے مالکوں کو بھی شادی کے اس موسم میں نقصان کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نےگھوڑوں میں گلینڈرز نامی بیماری کے انکشاف کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ اسے پھیلنے سے روکا

Read more

جوہری معاہدے ختم کرنے پر امریکہ کو پچھتاوا ہو گا: ایران کی امریکہ کو تنبیہ

ایران نے صدر ٹرمپ کو تنبیہ کی ہے کہ ایران کے پاس ٹرمپ کے کسی بھی فیصلہ کو جواب دینے کے لیے منصوبہ موجود ہے ایران نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کیا جانے والا جوہری معاہدہ منسوخ کر کے اُسے بہت ‘پچھتاوا’ ہو گا۔ ایران کے صدر حسن روحانی کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 12 مئی کو جوہری معاہدے کی توثیق ختم ہونے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Read more

الیکشن سے پہلے سیاستدانوں پر حملوں سے سوال اٹھتے ہیں

نارووال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو اُن کے آبائی حلقے میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ہے۔ احسن اقبال نارووال کے علاقے کنجروڑ میں ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے۔ وہ ضلعی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پاکستان کے سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں سمیت مختلف حلقوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے وزیر داخلہ پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ اس وقت

Read more

وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ سے زخمی

پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال نامعلوم شخص کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال اپنے حلقے ناروال کے علاقے کنجڑوڑ میں ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے۔ یہ کارنر میٹنگ احسن اقبال کے آبائی گاؤں کے قریب علاقے میں ہو رہی تھی جہاں وفاقی وزیر مسیحی برادری سے خطاب کر رہے تھے۔ مقامی ایس ایچ او شہباز احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ جیسے ہی کارنر

Read more

اِن سائٹ مشن: مریخ کے اندر جھانکیں

امریکہ کیریاست کیلیفورنیا کے ویڈن برگ فضائی اڈے سے لانچ کیا گیا اِن سائٹ مشن سیارے مریخ کی جانب چھ ماہ کے سفر کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ نومبر تک وہاں پہنچے گا مگر وہاں پہنچ کر یہ دریافت کیا کرے گا؟ سیارہ مریخ پر پہلے ہی متعدد روبوٹس بھیجے جا چکے ہیں اور ایک اور لینڈر بھیجنے کا مقصد کیا ہے؟ مصور اور ماہرِ فلکیات جیمز ٹیوٹل کین نے چند تصاویر

Read more

عالیہ بھٹ کو ہٹلر میں دلچسپی کیوں ہے؟

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ جرمنی کے رہنما اڈولف ہٹلر میں ان کی دلچسپی رہی ہے۔ بی بی سی کی ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میری سکول کے نصاب میں کبھی دلچسپی نہیں رہی لیکن تاریخ کی کتاب میں بطور خاص میں اڈولف ہٹلر کے بارے میں پڑھتی تھی۔‘ دوسری عالمی جنگ سے اپنے خاندان کے تعلق کے بارے میں انھوں نے بتایا: ’میں نصف جرمن ہوں۔ میری نانی کے والد جرمن

Read more

تصاویر: ہوائی میں آتش فشاں ابل پڑا

آتش فشاں کے پھٹنے کی صورت میں اندر کا گرم لاوا تقریبا 100 فیٹ کی بلندی تک گیا امریکی ریاست ہوائی کے بگ آئی لینڈ پر کلاؤیا نامی آتش فشاں کے پھٹنے کے ایک دن بعد یکے بعد دیگر شدید قسم کے کئی زلزلے آئے ہیں۔ جمعے کو بگ آئی لینڈ میں پھر سے آتش فشاں کے پھٹنے سے کئي گھر تباہ ہو گئے تھے۔ بگ آئی لینڈ کا کیلاوےیا آتش فشاں دنیا کے محرک ترین آتش فشانوں میں شمار

Read more

غزہ میں دھماکے سے چھ فلسطینی ہلاک

دھماکے کے مقام سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے طبی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم چھ فلسطینی ہلاک اور بعض زخمی ہو گئے ہیں۔ دیر البلاح میں ہونے والے اس دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ حماس کے عسکری گروہ نے اس دھماکے لیے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس میں ملوث نہیں۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا

Read more

انڈیا میں علی گڑھ کے نام پر دائیں بازو کی انتہاپسند سیاست

انڈیا میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ان دنوں مشکلات کا شکار ہے۔ نیا تنازع اس ہفتے کے شروع میں اس وقت شروع ہوا جب بی جے پی کے مقامی رکن پارلیمان ستیش کمار گوتم نے یونیورسٹی کے یونین حال میں آویزاں پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی تصویر کو وہاں سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ یہ تصویر وہاں 1938 سے لگی ہوئی ہے۔ بی جے پی کے ایم پی ستیش گوتم کے ذریعے جناح کی تصویر کا تنازع پیدا

Read more

دبئی کے حکمراں کی بیٹی شیخہ لطیفہ کہاں ہیں؟

ہیومن رائٹس واچ نے متحدہ عرب امارات کے حکام سے اپیل کی ہے کہ امارات کے حکمران کی بیٹی شیخہ لطیفہ کے بارے میں بتایا جائے کہ وہ کہاں ہیں۔ شیخہ لطیفہ امارات کے حکمران محمد بن راشد المختوم کی بیٹی ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے آزادی کی زندگی جینے کے لیے ملک سے بھاگنے کی کوشش کی تھی۔ لیکن عینی شاہدین کے مطابق وہ جس پرتعیش کشتی میں بھاگ رہی تھیں سکیورٹی اہکار

Read more

کیا پاکستانی فوج انڈیا کے ساتھ تعلقات کی بحالی چاہتی ہے؟

شمالی کوریا محض چند ماہ قبل تک جوہری اسلحے اور بین الابراعظمی میزائلوں کے تجربوں اور دھمکیوں کی زبان بول رہا تھا، جسے نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا جا رہا تھا۔ تاہم گذشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو اسی شمالی کوریا نے وہ کام کر دکھایا جو ناممکن سمجھا جاتا تھا۔ اس نے جنوبی کوریا کے ساتھ سنہ 1953 کے بعد سے جاری جنگ باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

Read more

کوئٹہ: کوئلے کی کانوں میں حادثات 16 کان کن ہلاک

Khair Muhammadکوئلے کی کانیں بلوچستان میں زیادہ تر کوئٹہ، ہرنائی ،دکی اور کچھی کے اضلاع میں ہیں پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے دو مختلف علاقوں میں کوئلے کی کانوں میں پیش آنے والے حادثات کے باعث کم ازکم 16 کان کن ہلاک اور نو سے زائد زخمی ہوگئے۔ ان کانوں میں چار کان کن پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ یہ واقعات کوئٹہ شہر کے مشرق میں مارواڑ اور اسپن کاریز کے

Read more

انڈیا: ریپ کے بعد متاثرہ لڑکی کو جلا دیا گیا

انڈیا میں ریپ کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام نے بھرپور احتجاج کیا ہے انڈیا کی ریاست جھاڑکنڈ میں لڑکی کے ریپ کے بارے میں گاؤں کے سردار کو مطلع کرنے پر لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست جھاڑکنڈ میں ہونے والے اس واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں چودہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 16 سالہ لڑکی کے والدین نے اپنی بیٹی کا ریپ

Read more

سونم کپور کس سے شادی کر رہی ہیں؟

رواں ہفتے بالی وڈ سٹار انیل کپور کی بیٹی اور اداکارہ سونم کپور کی شادی سرخیوں میں رہی۔ حالانکہ اس شادی کے بارے میں کافی عرصے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر باتیں ہو رہی تھیں لیکن سونم اور ان کے ہونے والے شوہر آنند آہوجہ کے گھر والوں نے کبھی بھی اس بارے میں بات نہیں کی۔ اسی ہفتے آٹھ مئی کو ان کی شادی ہے۔ سونم کو تو سب جانتے ہیں کہ وہ ایک کامیاب اداکارہ اور انیل

Read more

نواز شریف اور اُن کی بیٹی مجھ پر طعنہ زنی کرتے ہیں: چوہدری نثار

چوہدری نثار نے کہا کہ’خلائی مخلوق’ کے بارے میں نواز شریف کے بیان سے انھیں افسوس ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رکن چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی اُن پر طعنہ زنی میں مصروف ہیں لیکن انھوں نے واضح کیا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار نہیں کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ انھیں اس بات

Read more

جوہری معاہدہ کر کے ایران کو کوئی فائدہ بھی ہوا کہ نہیں؟

سال 2015 میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں امریکہ، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد ایرانی معیشت پر عائد بین الاقوامی پابندیاں اٹھا لی گئی تھیں، جن سے تیل کی برآمدات، تجارت اور بینکنگ سیکٹر متاثر تھے۔ اس کے بدلے میں ایران نے اپنی جوہری سرگرمیاں محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی مرتبہ اس معاہدے کو ختم کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں اور امریکہ کی جانب

Read more

انڈیا میں آنے والے حالیہ طوفان اتنے تباہ کن کیوں؟

گردوباد والا طوفان بعد میں بارش، آسمانی بجلی اور اولے والا طوفان بن گیا انڈیا میں حکام نے کہا ہے کہ حالیہ طوفان گردوباد کے اتنے مہلک ہونے کی وجہ ان کے آنے کا وقت تھا کیونکہ طوفان کے وقت لوگ اپنے گھروں میں سو رہے تھے۔ 125 ہلاکتوں میں سے زیادہ تر اموات عمارتوں اور دوسری تعمیرات کے گرنے سے ہوئی ہیں۔ لیکن محکمۂ موسمیات نے تباہ کن طوفان کے بارے میں یہ بات بھی کہی ہے کہ ہوا

Read more

میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہونے والے فٹبالر ہلاک

ایک جنوبی افریقن فٹبالر جن پر میچ کے دوران آسمانی بجلی گری تھی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ فٹبالر کے کلب مارٹزبرگ یونائیٹڈ نے سٹرائیکر لیویاندا نٹشنگزی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ 21 سالہ لیویاندا نٹشنگزی اس سال یکم مارچ کو دوستانہ میچ کے دوران بجلی گرنے سے زخمی ہونے کے بعد کومہ میں تھے۔ فیس بک پر جاری کردہ پیغام میں فٹبال کلب نے انھیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ابھرتے ہوئے

Read more

جناح پر کتنا منقسم ہے ہندوستان؟

بانی پاکستان محمد علی جناح کی تصویر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے یونین ہال میں آویزاں رہنی چاہیے یا نہیں، اس پر رائے منقسم ہے۔ یہ تصویر وہاں 1938 میں لگائی گئی تھی جب یونیورسٹی کے طلبہ نے جناح کو اپنی یونین کی تاحیات رکنیت دی تھی۔ اب بی جے پی اور اس کی اتحادی سخت گیر تنظیموں سے وابستہ کچھ لوگ اس تصویر کو وہاں سے ہٹوانا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے مطابق جناح نے ہندوستان کو تقسیم کرایا

Read more

کیا یہی دہشت گردی کا خاتمہ ہے؟ بلاول بھٹو کی کوئٹہ میں تقریر

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں تقریر کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا یہی دہشت گردی کا خاتمہ ہے کہ ہزارہ قبیلے کے لوگ مارے جا رہے ہیں اور خضدار اور مستونگ سے لوگوں کی مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں؟ انھوں نے کہا کہ ہمیں طعنہ دیا جاتا ہے کہ ہم شہیدوں کی سیاست کرتے ہیں لیکن ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ہماری سیاست کی بنیاد شہدا کے خون سے وفا ہے۔ ان

Read more

شمالی کوریا نے اپنا وقت تبدیل کر دیا

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی کوریا اپنا ٹائم زون تبدیل کر کے اسے جنوبی کوریا سے ہم آہنگ کر رہا ہے۔ یہ فیصلہ گذشتہ ہفتے دونوں کوریاؤں کے سربراہوں کی تاریخی ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔ سرکاری خبررساں ادارے کے سی این اے نے بتایا کہ ہفتے سے ملک اپنی گھڑیاں آدھا گھنٹہ آگے کر رہا ہے۔ اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان

Read more

برطانوی سیاسی افق کا پہلا پاکستانی ستارہ

1985 میں جب پاکستانی نژاد محمد عجیب بریڈفورڈ کے لارڈ میئر بنے تو وہ پہلے ایشیائی تھے جو کسی بھی برطانوی شہر میں اس اعلیٰ بلدیاتی عہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کا انتخاب ایک بہت بڑے واقعے کی حیٽیت اختیار کر گیا اور برطانیہ میں بسنے والی ایشیائی برادری کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی اس کامیابی پر بہت جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ لارڈ میئر بننے کے بعد جب وہ پہلی بار پاکستان آئے تو انھیں

Read more

بلوچستان: خاران میں مسلح افراد کے حملے میں چھ افراد ہلاک

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ٹاور پر کام کرنے والے افراد پر حملے کر کے انھیں ہلاک کر دیا پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے موبائل فون کے ٹاور پر کام کرنے والے چھ افراد ہلاک کر دیا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق ان افراد کو خاران شہر سے تقریباً 80 کلو میٹر دور لجے کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ لجے خاران

Read more

پشاور کے چڑیا گھر میں جانور کیوں مر رہے ہیں؟

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونوا کے دارالحکومت پشاور کے چڑیا گھر میں 30 جانوروں کی ہلاکت کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ میں موت کی بنیادی وجہ عملے کی درست تربیت نہ ہونا اور جنگل جیسے قدرتی ماحول کی عدم دستیابی بتائی گئی ہے۔ پشاور چڑیا گھر کو فروری کے مہینے میں عوام کی تفریح کے لیے کھول دیا گیا تھا جس میں اب تک 30 چھوٹے اور بڑے جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ہلاکتوں کی انکوائری

Read more

پولیس افسر پر تشدد کے مقدمے میں عمران خان بری

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسلام آباد پولیس کے سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر حملے کے الزام میں درج ہونے والے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بری کردیا ہے۔ وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس عدالتی فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج

Read more

ڈاکٹر عبدالسلام یا منصور الخزینی، نام کا تنازع کیا ہے؟

facebookڈاکٹر عبدالسلام کا شمار 20ویں صدی میں تھیوریٹیکل فزکس یعنی نظری طبیعیات کے میدان میں دنیا بھر کی نمایاں شخصیات میں ہوتا ہے پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ طبیعیات کا نام تبدیل کرنے سے متعلق ایک قرارداد کی منظوری سے تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں جمعرات کو منظور کی جانے والی اس قرارداد میں اس شعبے کا نام مسلمان سائنسدان ابوالفتح عبدالرحمان منصور الخزینی سے منسوب کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ اسی

Read more

’ریورس سوئنگ اور فاسٹ بولنگ کے علاوہ پاکستان سے کچھ چاہیے تو بتائیں‘

پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے رواں سال ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کے دس میچ کھیلیں گے۔ اس بارے میں وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈربی شائر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاسٹ ٹورنامنٹ میں اپنا کردار ادا کرنے کے منتظر ہیں اور اگر آپ کو ریورس سوئنگ اور تیز رفتار بولنگ کے علاوہ پاکستان سے کچھ چاہیے تو بتائیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ

Read more

’33 کروڑ ٹوئٹر صارفین اپنے پاس ورڈز تبدیل کریں‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے اندرونی نظام میں خرابی سامنے آنے کے بعد 33 کروڑ صارفین کو اپنے پاس ورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت ایک اندرونی نظام میں خرابی کی بعد کی گئی ہے۔ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اندرونی تحقیقات سے پاس ورڈز کے چوری یا غلط استعمال کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ ٹوئٹر کا گٹر ٹوئٹر کا رقم کے عوض ممبرشپ دینے پر غور تاہم اس نے پھر بھی صارفین کو

Read more

نواب شاہ میں گرمی کا عالمی ریکارڈ کیسے بنا؟

پاکستان کے صوبہ سندھ کے وسطی ضلع نواب شاہ میں رواں ہفتے 30 اپریل کو گرمی کا درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماہ اپریل میں اس قدر درجۂ حرارت اس سے قبل کرہ ارض پر کبھی ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ نواب شاہ شہر کی آبادی میں گذشتہ ایک دہائی میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے یہاں بڑے پیمانے پر پکے مکانات کے ساتھ ساتھ سرکاری

Read more

انڈیا: ایسا گاؤں جہاں قبرستان کی بجائے ہر گھر کے سامنے قبر ہے

انڈیا کے ایک گاؤں میں پہنچتے ہی لوگوں کو یہ خیال آتا ہے کہ کہیں وہ کسی قبرستان میں تو نہیں آ گئے۔ جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش کے کنرنول ضلع میں واقع ایّا کونڈا ایک ایسا گاؤں ہے جہاں ہر گھر کے ساتھ یا سامنے قبر ہے۔ ایّا کونڈا کرنول ضلع ہیڈکوارٹر سے 66 کلو میٹر کے فاصلے پر گونے گنڈل تحصلی میں ایک پہاڑی پر آباد ہے۔ ہر گھر کے سامنے قبر مالاداسری برادری کے کل 150

Read more

اٹامک انرجی کمیشن کی بس پر حملہ، دو افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں اٹامک انرجی کمیشن کی بس پر ہونے والے حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 16 افراد زخمی ہیں۔ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے عابد منیر نے بی بی سی کو بتایا کہ شام ساڑھے چار بجے اٹامک انرجی کمیشن کی کوسٹر دوگامہ کے مقام پر پہنچی تو خود کش حملہ آور نے حملہ کر دیا۔ ’دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جن میں ایک راہگیر اور اٹامک انرجی

Read more

میں ہزارہ ہوں تو کیا پاکستانی نہیں؟’

‘کوئٹہ میں دن کی روشنی میں جب میرے تین دوستوں کو آگے پیچھے گولی مار کر ہلاک کیا گیا کہ تب میرا اعتبار پاکستانی ریاست سے اٹھ گیا اور اپنا گھر چھوڑ کر میں امریکہ آنے پر مجبور ہو گیا۔’ یہ کہانی ہے اسحاق علی کی جو 2009 میں ملک چھوڑ کر نیویارک منتقل ہو گئے کیوں کہ ہزارہ شیعہ ہونے کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ لاحق تھا۔ اسحاق کوئٹہ میں سرکاری ملازم تھے اور ہزارہ شیعہ

Read more

بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کو بعد از مرگ نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا

REUTERS فروری میں انتقال کرنے والی بالی وڈ سٹار سری دیوی کو بعد از مرگ انڈیا کے نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انھیں 2017 میں بننے والی فلم ‘مام’ میں ان کے کردار پر دیا گیا جسے نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں ان کے خاوند اور بیٹیوں نے ان کی جگہ وصول کیا۔ 54 سالہ سری دیوی کی دبئی کے ایک ہوٹل میں اچانک موت نے دنیا بھر میں پھیلے ان کے

Read more

قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ طبیعیات کا نام ڈاکٹر عبدالسلام کے بجائے منصور الخزینی رکھنے کی منظوری

پاکستان کی قومی اسمبلی نے ایک قرارداد میں قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ طبیعیات کا نام ابو الفتح عبدالرحمٰن منصور الخزینی کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔ دسمبر 2016 میں سابق پاکستانی وزیرِ اعظم محمد نواز شریف نے قائد اعظم یونیورسٹی کے نیشنل سینٹر فار فزکس کا نام ’ڈاکٹر عبدالسلام سینٹر آف فزکس‘ رکھنے کی اصولی منظوری دی تھی۔ تاہم اب شعبہ طبیعیات کے لیے ایک اور سائنس دان کا نام دینے کی قرارداد نواز شریف ہی کے داماد کیپٹن

Read more

’بیماری جس میں روزانہ پانچ مرتبہ سیکس بھی ناکافی تھا‘

برطانیہ میں تعلقات سے متعلق فلاحی ادارے ریلیٹ نے ایسے افراد کو مدد کی پیشکش کی جو سیکس کی لت کا شکار تھے، دو افراد نے اپنی زندگی پر اس کے اثرات کے بارے میں بات کی۔ ’اس کی بدترین حالت کے دوران دن میں پانچ مرتبہ سیکس بھی ناکافی تھا۔‘ تین بچوں کی ماں ربیکا بیکر کا کہنا تھا کہ وہ 2014 میں اس حالت کا شکار ہوئیں اور ان کے تعلقات خراب ہو گئے۔ ان کی اس عادت کے باعث

Read more

عالمی یومِ آزادیِ صحافت: کیا صحافیوں پر ہونے والے حملوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے؟

ABBAS MOMANI/AFPکئی صحافیوں کو اب باقاعدگی سے ان کے کام کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے سال 1990 سے لے کر اب تک دنیا بھر میں 2500 صحافیوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے اور تین مئی کو آزادی صحافت کے عالمی دن صحافتی حقوق کی نمائندگی کرنے والی تنظیموں کے مطابق صحافیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 30 اپریل صحافیوں کے لیے بہت سخت دن تھا جب افغانستان میں دو علیحدہ واقعات

Read more

علی گڑھ یونیورسٹی میں اب بھی جناح کی تصویر کیوں؟

انڈیا کی معروف یونیورسٹی علی گڑھ میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی ایک تصویر کو ہٹائے جانے کے مطالبے کے دوران جھڑپ میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں زیادہ تر یونیورسٹی کے طلبا ہیں۔ یہ واقعہ بدھ کی شام اس وقت پیش آيا جب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ کی تنظیم نے سابق نائب صدر ہند محمد حامد انصاری کو سٹوڈنٹ یونین کو لائف ممبرشپ دینے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ اس

Read more

انڈیا: راجستھان اور اترپردیش میں طوفان گردوباد سے 74 افراد ہلاک

انڈیا کی شمالی ریاستوں راجستھان اور اترپردیش میں آنے والے طوفان گردوباد میں کم از کم 74 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔ بدھ کی شب آنے والی گرد آلود آندھی سے بڑے پیمانے پر بجلی منقطع ہو گئی، بڑے بڑے درخت اکھڑ گئے، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور اس کی زد میں آ کر بہت سے مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔ بہت سے لوگ اپنے گھروں میں سو رہے تھے جب آسمانی بجلی ان کے گھر

Read more

’صحافت کو مشکل بنا دیا گیا لیکن اگر صحافی صحافت چھوڑ دے تو پھر کیا کرے؟‘

حسنین اوکاڑہ کے ان چند صحافیوں میں سے ایک ہیں جنھوں نے پنجاب کے مزارعین اور فوج کے درمیان ہونے والے تنازعے پر رپورٹنگ کی پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں حال ہی میں رہائی پانے والے 27 سالہ صحافی حسنین رضا کا کہنا ہے ’مجھے قید کے دوران مختلف طریقوں سے ہراساں کیا گیا تاکہ میں معافی نامے پر دستخط کر کے صحافت کو خیرباد کہہ دوں۔ نہ تو میرے والد نے ایسا کیا اور نہ ہی میں ایسا کروں

Read more

ایرانی جوہری معاہدے کو ختم کرنے سے جنگ کا خطرہ ہو گا: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوتریز نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران سے کیے جانے والے بین الاقوامی جوہری معاہدے سے باہر نہ نکلے۔ سیکریٹری جنرل اینتونیو گوتریز نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ باقی نہ رہا تو اس صورت میں جنگ کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 2015 میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کو ختم نہیں کیا جانا چاہیے

Read more

دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں میں انڈیا کے 14 شہر شامل

عالمی ادارۂ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں میں انڈیا کے 14 شہر شامل ہیں اور دنیا میں ہر دس میں سے نو انسان آلودہ فضا میں سانس لینے پر مجبور ہیں۔ عالمی ادارے ڈبلیو ایچ او نے اپنے تازہ تخمینے میں بتایا ہے کہ ہر سال تقریباً 70 لاکھ افراد گھر کے اندر اور باہر کی آلودہ ہوا میں سانس لینے کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں۔ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے

Read more

خانیوال میں بھائیوں نے حق مانگنے پر بہن کی ٹانگیں توڑ دیں

اختری بیگم کو زخمی کرنے والے ان کے بھائی ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں اختری بیگم سات اپریل کی صبح اپنے والد کی زمین پر اس حصے کا قبضہ لینے پہنچیں جو عدالتی حکم کے مطابق ان کے حصے میں آیا تھا، تو واپس اپنے پاؤں پر چل کر نہ آ سکیں۔ ان کا الزام ہے کہ ان کے بھائیوں نے ان پر حملہ کیا اور ان کی دونوں ٹانگیں توڑ دیں۔ وہ کہتی ہیں کہ انہیں دکھ ہے

Read more

سٹیون ہاکنگ کی آخری تحقیق: کائنات ایک نہیں ان گنت ہیں

سٹیون ہاکنگ 14 مارچ کو 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے پروفیسر سٹیون ہاکنگ کے آخری تحقیقی مقالے میں لکھا تھا کہ کائنات اکیلی نہیں بلکہ ممکنہ طور پر اس جیسی متعدد کائناتیں پائی جاتی ہیں۔ یہ نظریہ خود پروفیسر ہاکنگ کی جانب سے پیش کردہ ایک پہیلی سے شروع ہوا اور وہ اپنی زندگی کے آخری دنوں تک اس کا جواب تلاش کرنے کے لیے سرگرداں تھے۔ اس مقالے میں انھوں نے متوازی کائناتوں کے شواہد

Read more

‘حملوں کا مقصد کابل اور اسلام آباد میں فاصلے پیدا کرنا ہے: افغان کونسلر جنرل

افغان کونسلر جنرل ڈاکٹر محمد معین مرستیال پشاور میں متعین افغان کونسلر جنرل ڈاکٹر محمد معین مرستیال نے کہا ہے کہ اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ جب بھی پڑوسی ممالک پاکستان اور افغانستان کے مابین معاملات امن اور صلح کی جانب بڑھتے ہیں تو بعض قوتیں اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتی ہیں جس کا بنیادی مقصد کابل اور اسلام آباد کے درمیان فاصلے پیدا کرنا ہے۔ بدھ کو پشاور میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان

Read more

’احمدیوں کو سیاست سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘

پاکستان میں اقلیتی احمدیہ برادری کی نمائندہ جماعتِ احمدیہ پاکستان نے حال ہی میں جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں سنہ 2017 کو احمدیہ برادری کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے ’برا‘ سال قرار دیا ہے۔ سالانہ رپورٹ کے مطابق انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم کے ذریعے احمدیوں کو انتخابی فہرستوں میں اندراج سے محروم کیا گیا۔ جماعتِ احمدیہ پاکستان کے ترجمان سلیم الدین کے مطابق اس عمل کے ذریعے دانستہ احمدیوں کو سیاست میں حصہ لینے

Read more

پاکستان واٹر چارٹر: واٹر ایمرجنسی کا اعلان، قلت ملک کو تباہ کاری کی جانب دھکیل سکتی ہے

Amar Guriroچارٹر میں بتایا گیا ہے کہ آبادی میں اضافے شہروں کی طرف نقل مکانی کی وجہ سے تازہ پانی کی طلب اور فراہمی میں فقدان پیدا ہورہا ہے پاکستان نے ‘واٹر ایمرجنسی’ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس سلسلے میں موثر اقدامات نہیں کیے گئے تو پانی کی قلت کا بحران ملک کو تباہی کی جانب دھکیل سکتا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ میاں شہباز شریف، سید مراد علی شاہ، پرویز خٹک

Read more

فیس بک کا نئی ڈیٹنگ سروس متعارف کرانے کا اعلان

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ سنہ 2018 ان کی کمپنی کے لیے ایک ’مشکل سال‘ رہا ہے۔ مارک زکربرگ نے کیلیفورنیا میں اپنی کمپنی کی سالانہ ایف ایٹ ڈویلپرز کانفرنس کے دوران دیگر نئی مصنوعات کے علاوہ ڈیٹنگ سروس کو متعارف کروایا۔ انھوں نے کہا کہ میچ میکنگ کرانے والے فیچر میں پرائیویسی پر توجہ دی جائے گی اور اسے جلد ہی لانچ کر دیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کمپنی کوئی اور ڈیٹا

Read more

’فلسطینی صدر کا بیان یہودیوں کے خلاف ہے‘

United States Holocaust Memorial Museumسنہ 1945 میں سوویت افواج کی آمد پر دیتھ کیمپ میں موجود بچے اسرائیلی سیاستدانوں اور دائیں بازو کے حلقوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ہولوکاسٹ کے بارے میں دیے گئے بیان کو یہودی مخالف قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ محمود عباس نے غربِ اردن میں اجلاس کے دوران کہا تھا کہ یورپ میں ’یہودیوں کی اقتصادی سرگرمیوں کی وجہ سے نازیوں نے اُن کا قتلِ عام کیا اور یہ قتلِ عام

Read more

دعوت اسلامی کے لیے زمین: ’لگتا ہے پیپلز پارٹی قیادت کی نظر کراچی میں سبز ووٹ پر ہے‘

Dawat Islamiپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دسمبر 2016 میں فیضان مدینہ کا دورہ کیا تھا پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تبلیغی جماعت دعوت اسلامی کو یونیورسٹی کے لیے زمین دینے کے فیصلے کی سندھی دانشوروں کی جانب سے مخالفت کی جارہی ہے اور اس فیصلے کو ’مذہبی شدت پسندی میں مزید اضافے‘ کا سبب قرار دیا جارہا ہے۔ حکومت سندھ پر حالیہ تنقید وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ایک خط کی بنیاد پر کی گئی ہے

Read more

’حسین حقانی کے بارے میں امریکہ نے مزید ثبوت مانگے ہیں‘

حسین حقانی سپریم کورٹ میں یہ بیان حلفی دے کر امریکہ گئے تھے کہ اگر اُنھیں عدالت بلائے گی تو وہ چار دن کے نوٹس پر واپس آجائیں گے پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے یعنی ایف آئی اے کے سربراہ نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ امریکی حکام پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی حوالگی کے بارے میں پاکستانی حکام سے بظاہر تعاون نہیں کر رہے اور امریکی حکام نے اس معاملے میں پاکستان سے مزید دستاویزی ثبوت

Read more

الطاف حسین کا پاسپورٹ، شناختی کارڈ بلاک، دائمی وارنٹ جاری

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے برطانیہ میں قتل ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے مقدمے میں اس جماعت کے بانی اور مقدمے میں نامزد کردہ ملزم الطاف حسین کا شناختی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ملزم الطاف حسین کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے ہیں۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کے جج شاہ رخ ارجمند نے ڈاکٹر عمران فاروق کے

Read more

ایرانی لڑکیوں کو مردوں کا حلیہ کیوں اپنانا پڑا؟

ویسے تو ایران میں خواتین کے کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کے لیے سٹیڈیم جانے پر کوئی سرکاری پابندی نہیں ہے لیکن اکثر اوقات انھیں داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے خواتین کم ہی ایسے مقابلے دیکھ پاتی ہیں کئی ایرانی خواتین ایک فٹبال میچ کو دیکھنے میں پیش آنے والی مشکلات بیان کرنے کے بعد لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ گذشتہ جمعے کو تہران کے آزادی سٹیڈیم میں مصنوعی داڑھی اور وِگ لگا

Read more

ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے بلوچستان میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے بلوچستان پولیس کے سربراہ سے اس بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عدالت نے پولیس کے سربراہ سے رپورٹ طلب کرنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی اداروں کو بھی ان واقعات سے متعلق اپنی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق بدھ کو چیف جسٹس میاں ثاقب

Read more

آرمی چیف کی ’یقین دہانی‘ پر جلیلہ حیدر کی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال ختم

کوئٹہ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی حقوقِ انسانی کی کارکن جلیلہ حیدر نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے بعد ‘تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی’ پر اپنی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔ کوئٹہ سے نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق ملاقات کے بعد ایڈووکیٹ جلیلہ کے ساتھی اور انسانی حقوق کے کارکن ناصر جمالی نے کہا کہ جنرل باجوہ نے ملاقات کے دوران ان کے ’تحفظات دور کرنے کی

Read more

اسامہ بن لادن سے متعلق پانچ سوال

القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے والے ایبٹ آباد کارروائی کو آج سات سال مکمل ہوئے لیکن اس فوجی کارروائی سے جڑے بہت سے سوال آج تک جواب طلب ہیں۔ پاکستان میں تو بحث اسی گرداب میں پھنسی رہی کہ حکومت پاکستان کو اس کا علم تھا یا نہیں لیکن دیگر کئی اہم سوالات پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی۔ 1۔ اگر امریکی ہیلی کاپٹر کو بقول امریکیوں کے تکنیکی خرابی کی وجہ سے نہ گرتا

Read more

نائجیریا: کھانسی کا ایک شربت کیسے نشے کے عادی تیار کر رہا ہے

اس دوا نے نائجیریا میں ہر سطح پر لوگوں کو وبا کی صورت میں اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب بی بی سی کی نامہ نگار رونا میئر کا بھائی کھانسی کا شربت کو نشے کے طور پر استعمال کرنے کا عادی ہو گیا تو انھوں نے اس شخص کا سراغ لگایا اور تحقیقات شروع کیں جو افیون سے بنی اس دوا کو لاگوس کی سڑکوں پر بیچا کرتا تھا۔ ان کی یہ تحقیقات انھیں ملک میں مجرموں کی

Read more

سعودی عرب میں پہلی بار 25 سرکاری سکولوں کی نجکاری

سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 25 سرکاری سکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کر رہی ہے تاکہ وہ انہیں چلائیں۔ یہ بات پہلے سے متوقع تھی کہ سعودی حکومت کے نجکاری منصوبے میں سکولوں کا نمبر سب سے پہلا ہو گا۔ سعودی عرب میں شاہ خرچیوں کا دور ختم؟ سعودی عرب کا پانچ سو ارب ڈالر کا تعمیراتی منصوبہ 35 سالہ پابندی کے بعد سعودی عرب میں پہلا سنیما اس منصوبے میں صحت، رہائش، نقل و حمل

Read more

بیجنگ غیر ملکی شہریوں کی پسند کیوں بن رہا ہے؟

امریکہ دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور ملک سمجھا جاتا ہے لیکن جس تیزی سے چین اپنے پاؤں پھیلا رہا ہے وہ دن دور نہیں جب چین دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن کر ابھرے گا۔ بہر حال اس نے معاشی طور پر بہت سے ملکوں میں اپنی کالونی بنا لی ہے جبکہ چینی سامان دنیا بھر میں خریدے اور فروخت کیے جا رہے ہیں۔ جو چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں ان کے لیے

Read more

پورن سٹار نے صدر ٹرمپ پر ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز کے وکیل نے کہا ہے کہ انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ‘توہین آمیز’ ٹویٹ کی وجہ سے ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ سٹورمی ڈینیئلز، جن کا اصل نام سٹیفنی کلفرڈ ہے، کا کہنا ہے کہ انھیں امریکی شہر لاس ویگس کے ایک کار پارک میں ایک شخص نے دھمکایا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ سے تعلقات کا الزام واپس لے لیں۔ اس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کی

Read more

جب تک آرمی چیف نہیں آئیں گے، بھوک ہڑتال جاری رہے گی: جلیلہ حیدر

کوئٹہ میں پریس کلب کے باہر ہزارہ برداری سے تعلق رکھنے والی حقوقِ انسانی کی کارکن جلیلہ حیدر نے کہا ہے کہ جب تک آرمی چیف ان کے کیمپ میں نہیں آئیں گے تب تک ان کی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔ پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ کوئٹہ میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے اور ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے لیے منگل کی شب

Read more

تاج محل کا رنگ بدلنے سے انڈین سپریم کورٹ پریشان

طلبہ تاج کے قریب بہنے والے دریائے جمنا کی صفائی کر رہے ہیں انڈیا کی عدالتِ عظمیٰ نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ تاج محل کے رنگ بدلنے کے مسئلے کے حل کے لیے بیرونی ماہرین کی مدد حاصل کرے۔ عدالت نے حکومت سے کہا: ‘اگر آپ کے پاس مہارت ہے بھی تو آپ اسے استعمال نہیں کر رہے۔ یا شاید آپ کو پروا ہی نہیں ہے۔’ عدالت نے کہا کہ اس یادگار کا رنگ پیلا پڑ گیا

Read more

انٹرنیٹ کی وجہ سے اخبار فروش پریشان

’پاکستان میں جب نوازشریف کو اقتدار سے بے دخل کر کے 1999 میں فوجی مارشل لا نافذ کیا گیا تو اس وقت اخبارات نے ضمیمہ چھاپا تھا جس کی تقریباً دس لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔ لیکن جب گذشتہ برس نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تو کسی اخبار نے بھی ضمیمہ نہیں چھاپا کیونکہ لوگوں کو اس کی خبر اور تفصیلات انٹرنیٹ اور ٹی وی چینلوں پر مل گئی تھیں۔‘ یہ کہنا تھا پاکستان میں اخبار

Read more

کیریئر تباہ کرنے پر ایشلے جوڈ کا وائن سٹائن پر ہرجانے کا دعویٰ

اداکارہ ایشلے جوڈ نے آسکر انعام یافتہ ہاروی وائن سٹائن بدنام کرنے اور جنسی ہراس کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وائن سٹائن نے ان کی جنسی خواہشات کی تکمیل نہ ہونے کے بعد ان کے کیریئر کو نقصان پہنچایا۔ اس مقدمے میں وائن سٹائن پر بدنام کرنے، جنسی ہراس اور کیلیفورنیا ان فیئر کمپیٹیشن لا کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ایشلے جوڈ ان خواتین کے پہلے گروہ میں سے تھیں جو

Read more

نواز شریف: کیا آصف زرداری اتنے بھولے تھے جو میرے بہکاوے میں آگئے

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم سمیت سندھ میں نیب کی دیگر کارروائیاں وفاقی حکومت کے کہنے پر نہیں کی گئی تھیں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیا آصف زرداری اتنے بھولے تھے جو میرے بہکاوے میں آگئے؟ انھوں نے یہ بات آصف علی زرداری کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ

Read more

نون لیگ کے رہنماؤں کے خواتین کے متعلق توہین آمیز بیانات پر شدید ردِ عمل، معافی کا مطالبہ

’وہ ٹریکٹر ٹرالی بھی گھومنے آئی تھی ہمارے وزیر خزانہ کی تقریر لینے۔ میں نے کہا کہ بی بی تقریر کو ہاتھ نہیں لگانے دینا۔ اس نے کہا ’ڈونٹ ٹچ می‘، میں نے کہا تیرے میں ٹچ کرنے والا ہے کیا؟ ’کل جو خواتین موجود تھیں ان کے ٹھمکے یہ بتا رہے تھے کہ وہ کہاں سے آئی ہیں۔۔۔‘ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کے خواتین سے متعلق بیانات پر

Read more

مستقبل میں نئے نئے رنگ اور خوشبو والے گلاب اگانا ممکن ہو سکے گا

انگریزی کی کہاوت ہے کہ گلاب کو سونگھنے میں خوب وقت لیں، اور اب سائنسدان بھی کہہ رہے ہیں کہ مستقبل میں گلابوں کی خوشبو اور بھی زیادہ بھینی اور مٹھاس والی ہوا کرے گی۔ سائنسدانوں کے اس دعوے کی وجہ یہ ہے کہ وہ پہلی مرتبہ اس مشہور پھول کی جینیاتی ترکیب کو سمجھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جینیات یا جنیٹِکس کے معروف جریدے ’نیچر جنیٹِکس‘ میں شائع ہونی والی اس تحقیق کے مطابق گلاب کی جینیات کے تفصیلی

Read more

افغان سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی تعداد 10 فیصد کمی کے بعد اب تین لاکھ تک رہ گئی ہے: رپورٹ

امریکی سرکاری تنظیم کا کہنا ہے کہ افغانستان میں گذشتہ 12 ماہ کے دوران ہلاکتوں کی شرح میں اضافے اور فوجیوں کے بھگوڑے ہونے کی وجہ سے افغان سکیورٹی فورسز کی صلاحیت میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی تعداد 10 فیصد کمی کے بعد تین لاکھ تک رہ گئی ہے۔ یہ معلومات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب گذشتہ روز ہی افغانستان میں ہونے والے حملوں میں 40

Read more

جلیلہ حیدر: ’بس ایک ہی مطالبہ ہے جنرل باجوہ آئیں اور ان ماؤں کی فریاد سنیں جن کے بچوں کو مارا گیا ہے‘

تین دن تک مسلسل بھوک ہڑتال کی وجہ سے جلیلہ حیدر کمزور ہو گئی ہیں جس کے باعث ان کو ڈرپ لگائی گئی پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف حقوق انسانی کی کارکن جلیلہ حیدر کی تادم مرگ بھوک ہڑتال چوتھے دن بھی جاری ہے۔ تین دن تک مسلسل بھوک ہڑتال کی وجہ سے وہ کمزور ہو گئی ہیں جس کے باعث ان کو ڈرپ لگائی

Read more

انڈیا کی ریاست ’کرناٹک کی انتخابی بساط پر بہت کچھ داؤ پر ہے‘

کرناٹک میں بی جے پی کی جیت ہندوتوا کے یلغار کی بہت بڑی فتح ہو گی لیکن یہاں اس کی شکست ملک کی سیاست میں کانگریس کی موثر واپسی کا واضح اشارہ ہو گا انڈیا میں بی جے پی کے صدر امت شاہ گذشتہ دو مہینوں سے جنوبی ریاست کرناٹک میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ امت شاہ جلسے جلوسوں اور ریلیوں کے علاوہ وہ درجنوں روڈ شوز کر چکے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی کئی شہروں میں سیاسی

Read more

فوٹو گرافرشاہ مرئی کی یادیں انہی کی بنائی تصاویر میں

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے چیٹ فوٹو گرافر شاہ مرئی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں مارے گئے۔ ہم ان کے آبائی ملک میں کیے گئے ان کے کام کی ایک جھلک پیش کر رہے ہیں۔ Shah Marai / AFPمرئی باقاعدگی سے خودکش دھماکوں کے مقامات کی عکس بندی کیا کرتے تھے۔ یہاں مقامی لوگ 22 اپریل کو ایک ووٹر رجسٹریشن سینٹر کا معائنہ کر رہے ہیں Shah Marai / AFPایک افغان باشندہ خود کش

Read more

مُوم کی مسجد: ہندو استاد اور مسلمان مستری کے نام پاکستانی بچی کا خط

بی بی سی پر انڈین پنجاب کے ایک گاؤں میں ایک مسجد کی تعمیر میں ہندوؤں اور سکھوں کی مدد کی خبر پڑھنے کے بعد ایک پاکستانی طالبہ نے ان افراد کے نام ایک خط تحریر کیا ہے۔ بی بی سی کے سیزن ’کراسنگ ڈیوائیڈز‘ سے متعلق یہ خبر 27 اپریل کو بی بی سی اردو پر شائع ہوئی تھی جس میں لدھیانہ کے قریب واقع مُوم نامی گاؤں میں ایک ایسی مسجد کی تعمیر کا ذکر تھا جس کے

Read more

چین 30 کروڑ لال بیگ کس لیے پال رہا ہے؟

كاكروچ یا لال بیگ کسی کو بھلے ہی پسند نہ ہوں یا پھر اسے دیکھ کر کسی کی چیخ نکل جاتی ہو لیکن چین کے باشندوں کے لیے یہ کمائی کا ذریعہ ہے۔ ممکنہ طور پر طبی خصوصیات کے حامل ہونے کے باعث لال بیگ چینی صنعت کے لیے کاروبار کے نئے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ چین کے ساتھ کئی ایشیائی ممالک میں کاکروچ کو تل کر کھایا جاتا ہے لیکن اب چین میں ان کی بڑے پمیانے پر

Read more

انجمنِ مزارعینِ پنجاب،’سب فوج کو دے دیں گے تو ہمارے پاس کیا بچے گا‘

18 سال پہلے شروع ہونے والی اس تحریک کا مقصد ملٹری فارمز کی زمینوں پر قبضے کا ہے پاکستان کے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پچھلے دنوں ہونے والی پشتون تحفظ ریلی میں انجمنِ مزارعینِ پنجاب کی خواتین نے نہ صرف شرکت کی بلکہ پشتون تحریک کے بانی 24 سالہ منظور پشتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کیا۔ جہاں لاپتہ افراد کے ورثا کو اس تحریک کے ذریعے اپنی آواز بلند کرنے کا موقع ملا ہے، وہیں انجمنِ مزارعین

Read more

موٹرسائیکل گرل کی اُڑان

2015 میں عدنان سرور نے اپنی پہلی فیچر فلم بنائی۔ اس کا نام تھا ’شاہ‘ اور وہ پاکستان کے مایہ ناز باکسر حسین شاہ کی زندگی پر مبنی تھی، جنھوں نے 1988 میں سیول (کوریا) کے اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا لیکن جنھیں بیشتر لوگ بھُلا چُکے تھے۔ ’شاہ‘ کے مرکزی اداکار، لکھاری، موسیقی کے کمپوزر، ہدایتکار اور پروڈیوسر سب کچھ عدنان سرور خود ہی تھے۔ اور اگرچہ یہ فلم نہایت ہی کم پیسوں میں بنائی گئی تھی

Read more

انڈیا میں نابالغ لڑکی کو برہنہ کرنے کے الزام میں چھ نوجوان گرفتار

انڈیا کی شمال مشرقی ریاست بہار میں پولیس نے ایک نابالغ لڑکی کو برہنہ کرنے اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے والی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ وائرل ہونے والے ویڈیو میں آٹھ لڑکوں کو ایک لڑکی کے کپڑے اتارتے اور اسے جنسی زیادتیوں کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بہار پولیس نے ایک پریس کانفرنس میں چار لڑکوں کی گرفتاری کی تصدیق کی جبکہ انڈین میڈیا نے بتایا کہ بعد

Read more

وزیرِ داخلہ کی اپیل مسترد، کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا جاری

وزیرِ داخلہ احسن اقبال مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے دوران کوئٹہ میں احتجاجی ہزارہ قبیلے کے ارکان نے پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال کی اپیل کے باوجود اپنا دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ وزیرِ داخلہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف احتجاج کرنے والے ہزارہ قبیلے کے افراد سے مذاکرات کے لیے پیر کو رات گئے ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچے تھے۔ تاہم مظاہرین کے قائد اور مجلس وحدت المسلمین کے رکن اسمبلی آغا رضا نے

Read more

ایران نے ایٹم بم بنانے کی کوشش کی تھی: اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو

اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے ‘خفیہ ایٹمی فائلیں’ افشا کی ہیں جن کے مطابق ایران نے خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہزاروں ایسی دستاویزات حاصل کی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے دنیا کو یہ کہہ کر دھوکہ دیا کہ اس نے کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کی۔ ایران نے 2015 میں ایک معاہدے کے تحت اپنے ایٹمی پروگرام کو

Read more

افغانستان میں بی بی سی کے نامہ نگار احمد شاہ ہلاک

احمد شاہ ایک سال سے زائد عرصے سے بی بی سی کے ساتھ تھے افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں میڈیا پر ہونے والے حملے میں میں بی بی سی کے نامہ نگار احمد شاہ ہلاک ہو گئے ہیں۔ احمد شاہ ایک سال سے زائد عرصے سے بی بی سی کی افغان سروس کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ بی بی سی ورلڈ سروس کے ڈائریکٹر جیمی ایگنس نے ایک بیان میں کہا کہ احمد شاہ ایک ’قابلِ احترام اور مقبول‘ صحافی

Read more

اگلے ماہ ’شکیل آفریدی کی رہائی متوقع‘

شکیل آفریدی کو تینتیس سال کی سزا سنائی گئی تھی القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی گرفتاری میں مبینہ طور پر امریکہ کی مدد کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا اگلے مہینے پوری ہوجائے گی جس کے بعد ان کی رہائی کا امکان ہے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل قمر ندیم ایڈوکیٹ نے بی بی سی کے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی کو تصدیق کی کہ ان کے موکل شکیل آفریدی کو ملنے والی سزا معافیاں

Read more

جلیلہ حیدر: کوئٹہ میں اتنے دنبے ذبح نہیں ہوئے جتنے ہزارہ قتل ہوئے

جلیلہ حیدر کا کہنا تھا کہ کوئی چاہتا ہی نہیں کہ ہزارہ برادری کی ہلاکتیں رکیں پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں شیعہ ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں رواں ماہ کے دوران اچانک تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور اب تک ایسے واقعات میں نصف درجن سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی کارکن اور وکیل جلیلہ حیدر نے ان ہلاکتوں

Read more

شاہی شادی دکھانے کے لیے ٹی وی لائسنس کی چھوٹ

AFP/Getty Imagesبرطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی 19 مئی کو طے ہے بی بی سی کا کہنا ہے کہ گلی محلوں میں ہونے والی محفلوں میں شاہی شادی کی تقریب بغیر ٹی وی لائسنس کے دکھائی جا سکتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ شاہی شادی دکھانے کے لیے ٹی وی لائسنس کے حصول کی چھوٹ ہوگی۔ عام طور پر کسی مخصوص علاقے میں ٹی وی کی لائیو نشریات دکھانے کے لیے ٹیلی وژن لائسنس درکار

Read more

# می ٹو: بالی وڈ میں جنسی ہراس حقیقت کیوں ہے؟

انڈیا میں ہر سال ہزاروں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں فلمسٹار بننے کا خواب لیے ممبئی کا رخ کرتے ہیں لیکن بہت سوں کے لیے یہ تجربہ بھیانک خواب بن جاتا ہے۔ بی بی سی کے راجینی ویدیاناتھ اور پریتکشا نے متعدد اداکاراؤں سے بات کی جن کا کہنا ہے کہ انھیں فلم ڈائریکٹروں اور کاسٹنگ ایجنٹس کی جانب سے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا۔ چھ برس قبل سجاتا (نام تبدیل کر دیا گیا) نے اپنے قدامت پسند والدین کو

Read more

شامی تنصیبات پر میزائل حملے، متعدد جنگجو ہلاک

برطانیہ میں قائم مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں رات کو فوجی تنصیبات پر میزائل حملوں میں متعدد شامی حکومت کے حامی جنگجوؤں بشمول ایرانی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ شامی فوج کا کہنا ہے کہ حما اور حلب میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ فوج کے بیان میں ہلاکتوں کا ذکر نہیں کیا گیا۔ تاہم مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں چار شامی اور 22 غیر ملکی جنگجو مارے گئے ہیں جن

Read more

ایران میں احتجاجی پیغامات کے لیے کرنسی نوٹوں کا استعمال

ایران میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کے بعض صارفین کرنسی نوٹوں پر نعرے لکھ کر احتجاجی پیغامات پھیلا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’کرنسی نوٹ ہمارا وہ میسنجر ہے جسے سینسر نہیں کیا جا سکتا۔‘ انھوں نے ایسا ایران میں پیغامات بھیجنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپ ٹیلی گرام کو مکمل طور پر بند کرنے کی خبروں پر کہا ہے۔ کرنسی نوٹوں پر درج نعروں میں ’میں ایک تختہ الٹنے والا

Read more

ساجد جاوید کون ہیں؟

برطانیہ میں وزیر داخلہ امبر رڈ کے استعفے کے بعد پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو برطانوی سیکریٹری داخلہ بنا دیا گیا ہے۔ ساجد جاوید برطانیہ میں بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں اور ان کا خاندان سنہ 1960 کی دہائی میں برطانیہ آیا تھا۔ ساجد جاوید اس وقت برطانیہ کی کمیونیٹیز، مقامی حکومت اور ہاؤسنگ کے سیکریٹری ہیں۔ اس سے پہلے وہ سابق سرمایہ کار بینکر اور ایم پی بزنس و ثقافت سیکریٹری تھے۔ ساجد جاوید سنہ 2010 میں رکنِ پارلیمان

Read more

اسلام آباد میں تحریک لبیک کا دھرنا: ’حکومت کے ساڑھے 32 کروڑ روپے خرچ ہوئے‘

پاکستان کی حکومت کی جانب سے گذشتہ مالی سال 2017-18 کے اخراجات کے بارے میں جاری کی گئی دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک یا رسول اللہ کے کئی روز تک جاری رہنے والے دھرنے کے سبب امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے حکومت نے 32 کروڑ 45 لاکھ روپے خرچ کیے تھے۔ دھرنے کے دوران امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کے

Read more

پنجاب میں اب صرف پی ٹی آئی اور نون لیگ میں مقابلہ ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل بہت سے سیاستدان ان کی جماعت میں آنا چاہتے ہیں جن میں کچھ بدنام ہیں تو بہت سے اچھے نام بھی ہیں۔ بی بی سی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ لاہور جلسے کا مقصد ایک تو آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی کے گیارہ نکات عوام کو بتانے تھے اور دوسرا مقصد اس تاثر کو غلط ثابت کرنا تھا کہ لوگ عدلیہ

Read more