ہاکی کے سابق گول کیپر منصور احمد کی علاج کے لیے انڈیا سے اپیل

پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر منصور احمد نے انڈین حکومت سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپیل کی ہے کہ وہ دل کی پیوند کاری کے سلسلے میں ان کی مدد کرے۔ منصور احمد خاصے عرصے سے عارضۂ قلب میں مبتلا ہیں اور اس وقت وہ کراچی میں امراض قلب کے قومی ادارے میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی حالت اچھی نہیں ہے۔   منصور احمد نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ جمعے کی رات ان

Read more

ایک خاتون نے کاسمیٹکس کی سلطنت کیسے کھڑی کی

بہت سی خواتین کے لیے کسی ڈپارٹمنٹ سٹور سے میک اپ کا سامان خریدنا ایک مشکل تجربہ ہوتا ہے، اور جو ہورگن ان خواتین سے الگ نہیں ہیں۔ 49 سالہ جو ہارگن کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اکثر بڑا مشکل ہو جاتا ہے جب مختلف برانڈز کے اپنے اپنے الگ کاؤنٹرز یا رعایت ہوتی ہے جن کے لیے وہاں چند خواتین موجود ہوتی ہیں جو اپنی ہی پراڈکٹس کے لیے اسرار کرتی ہیں۔ تو اگر کسی گاہک کو

Read more

ملک میں جو ہو رہا ہے وہ جوڈیشل مارشل لا سے کم نہیں ہے: نواز شریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پر تنقید کی سابق وزیر اعظم اور حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ‘بدترین ڈکٹیٹر شپ’ ہے۔ پیر کے روز احتساب عدالت کے اندر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ملک میں جو ہو رہا ہے وہ ‘جوڈیشل مارشل

Read more

شہزادی کیٹ مڈلٹن زچگی کے سلسلے میں ہسپتال پہنچ گئیں

PAڈیوک اور ڈچز کا بیٹا جارج چار برس کا ہے جبکہ بیٹی شارلٹ دو سال کی ہیں۔ ڈچز آف کیمبرج شہزادی کیٹ مڈلٹن کی زچگی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ یہ ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج شہزادی کیٹ مڈلٹن کی تیسری اولاد ہوگی۔ 36 سالہ کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم پیر کی صبح سے لندن میں سینٹ میری ہسپتال پہنچ چکے ہیں۔ کیٹ مڈلٹن 22 مارچ سے چھٹی پر ہیں اور شاہی ذمہ

Read more

یورپ میں دراڑیں پہلے سے زیادہ گہری

بی بی سی کے لیے کروائے جانے والے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ بہت سے یورپی باشندے سمجھتے ہیں کہ ان کے ملک آج سے دس سال پہلے کے مقابلے پر زیادہ منقسم ہو گئے ہیں، اور 47 فیصد کا خیال ہے کہ ان کے معاشرے پہلے کے مقابلے پر کم برداشت رکھتے ہیں۔ آئی پی ایس او ایس موری کی جانب سے 27 ملکوں میں کیے جانے والے رائے عامہ کے اس جائزے میں یورپ کے 66

Read more

انڈیا: ‘ڈرائیور مسلمان تھا تو بکنگ کینسل کرادی’

انڈیا کے شمالی شہر لکھنؤ میں ایک نوجوان ابھیشیک مشرا نے ٹیکسی بک کرائی اور جب معلوم ہوا کہ ڈرائیور مسلمان ہے تو اپنی بکنگ کینسل کرادی، بس اتنی سی بات پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے۔ ابھیشیک مشرا کا تعلق وشو ہندو پریشد سے ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ‘اپنا پیسہ جہادیوں کو نہیں دینا چاہتے، لہذا بکنگ کینسل کرادی۔’ بہت سے لوگ اخبارات میں اور سوشل میڈیا پر انھیں تنقید کا نشانہ بنا رہے

Read more

بیلجیئم: پیرس حملے کے ملزم صالح عبدالسلام قصوروار قرار دے دیے گئے

بیلجیئم کی ایک عدالت نے پیرس حملوں کے واحد بچ جانے والے ملزم صالح عبدالسلام کو مسلح لڑائی کا مجرم قرار دے دیا ہے۔ صالح عبدالسلام نومبر 2015 میں پیرس پر ہونے والے حملوں کے مرکزی ملزمان میں سے ایک ہیں۔ ان حملوں میں 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ انھیں دہشت گردی سے متعلق الزامات میں جان سے مارنے کی کوشش کرنے کے الزامات میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔ صالح عبدالسلام نے مارچ 2016 میں برسلز کے جنگلات

Read more

فرانس میں متنازع امیگریشن بل منظور کر لیا گیا

اس بل پر ووٹنگ کے دوران ایمینوئل میخواں کی پارٹی میں بھی دراڑ نظر آئی فرانس کی قومی اسمبلی نے نیا سخت امیگریشن قانون منظور کر لیا ہے جس میں پناہ حاصل کرنے کے لیے سخت اصول وضع کیے گئے ہیں۔ اس بل میں پناہ حاصل کرنے کے لیے درخواست کی مدت میں کمی، غیر قانونی تارکین وطن کی حراست کی مدت میں دگنی توسیع اور فرانس میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے کے لیے ایک سال قید

Read more

تحریک کے پیچھے اپنوں کے لیے بہتے ماؤں، بہنوں کے آنسو ہیں: منظور پشتین

’پہلے جب نامعلوم نمبر سے کال آتی تھی، تو مطلب ہوتا تھا کہ مرنے کی تیاری کرلیں۔ کیا آپ کو فلاں یاد نہیں؟ آپ ہی کی طرح کی باتیں کرتا تھا، یاد ہے کیا ہوا اُس کے ساتھ؟‘ یہ الفاظ ہیں پاکستان کے پشتون علاقوں سے ابھرنے والے امن کے متلاشی ایک نوجوان منظور احمد پشتین کے جو انھوں نے بی بی سی کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں کہے۔ ’ہمارے علاقے میں نامعلوم نمبروں سے کال کے بارے میں

Read more

جنوبی کوریا کا سرحد پر نصب لاوڈ سیپکرز کے ذریعے پراپیگنڈہ نشریات بند کرنے کا اعلان

ان لاؤڈسپیکر سے دن بھر میں تقریبا چھ گھنٹے نشریات پیش کی جاتی ہیں جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے مابین کشیدگی میں کمی آنے کے بعد شمالی کوریا سے منسلک اپنی سرحد پر نصب درجنوں لاؤڈ سپیکرز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان لاؤڈ سپیکرز کے ذریعے پروپیگنڈا نشریات ہوتی تھی۔ جنوبی کوریا نے رواں ہفتے دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی پر ہونے والی بات چیت کے پیش نظر یہ اقدامات کیے ہیں۔ جنوبی کوریا نے سرحد

Read more

عامر خان ان دنوں کس مہم کو سر کرنے میں مگن ہیں؟

بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان کا نام اکثر سماجی کاموں سے منسلک کیا جاتا ہے اور اس کی وجہ ان کی فلمیں، ان کے ٹی وی پروگرام اور ان کا براہ راست لوگوں کے ساتھ مل کر عام مسائل کو اٹھانا اور ان پر کام کرنا ہے۔ جب عامر خان ٹی وی شو ’ستیہ مے وجیتے‘ کی میزبانی کے لیے اترے تو ملک میں بہت سے بنیادی مسائل پر تخلیقی بحث شروع ہوئی۔ ’ستیہ مے و جیتے‘ کے

Read more

امریکہ میں برہنہ شخص کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک، دو زخمی

Nashville Police Departmentپولیس نے حملہ آور کی شناخت کر لی ہے لیکن اسے گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ امریکی ریاست ٹینیسی میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک برہنہ شخص کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں جبکہ حملہ آور فرار ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دوپہر کے وقت ایک شخص خودکار اسلحہ لے کر ایک ریستوران میں داخل ہوا اور لوگوں پر فائرنگ کرنا شروع کر دی۔ اس

Read more

کابل میں خودکش حملہ، مرنے والوں کی تعداد 57 ہو گئی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکام کا کہنا ہے کہ ووٹر رجسٹریشن سینٹر پر خودکش حملے میں کم از کم 48 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد عمارت کے داخلی دروازے پر کھڑے انتظار کر رہے تھے۔ اس حملے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے اپنی خبر رساں ایجنسی عماق کے ذریعے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ملک

Read more

ٹرمپ 2015 کے معاہدے پر قائم رہیں: فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر امانوئل میکخواں نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ پر سنہ 2015 میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق طے پانے والے عالمی معاہدے پر قائم رہنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ فرانس کے صدر نے ان خیالات کا اظہار امریکہ کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کیا۔ خیال رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے سنیچر کو خبردار

Read more

سیالکوٹ میں مسلمان لڑکے نے مسیحی لڑکی کو آگ لگا دی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی کو ایک مسلمان لڑکے نے جمعہ کے روز آگ لگا دی جس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ آگ لگنے سے 24 سالہ عاصمہ کا 80 فیصد جسم جھلس گیا تھا اور وہ لاہور کے میئو ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ بی بی سی کےنامہ نگار عمر دراز ننگیانہ کے مطابق سیالکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو آگ لگانے والے

Read more

پی ٹی ایم جلسہ: حقائق اور مفاہمتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ

پی ٹی ایم کے سربراہ لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پشتون تفحظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین نے لاہور میں جلسے سے خطاب میں ماورائے عدالت قتل اور گمشدہ افراد کی واپسی کے لیے ‘ٹُرتھ اینڈ ری کنسیلئیشن کمیشن (یعنی حقائق اور مفاہمتی کمیشن) کے قیام کا مطالبہ کیا اور ساتھ ساتھ کراچی میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا۔ لاہور کے تاریخی موچی دروازے سے ملحق موچی باغ میں بڑی تعداد میں پی ٹی ایم

Read more

کوئٹہ: فائرنگ سے ہزارہ قبیلے کے دو افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے ہزارہ قبیلے کے افراد کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا ہے اور ان پر تازہ حملے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا گیا ہے۔ ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے تین افراد پر یہ حملہ ہزارہ ٹاؤن کے قریب مغربی بائی پاس کے علاقے میں کیا گیا۔ بروری پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے تین افراد

Read more

جنسی ہراسانی کا شکار مرد ہوں یا خواتین، خاموش رہنا حل نہیں: کشمالہ طارق

پاکستان میں وفاقی محتسب برائے ہراسیت بمقامِ کار کشمالہ طارق پاکستان میں وفاقی محتسب برائے ہراسیت بمقامِ کار کشمالہ طارق نے کہا ہے کہ وہ خواتین جنہیں کام کی جگہوں پر ہراسیت کا سامنا ہے ‘وہ آگے بڑھیں، اور ہراسیت کے خلاف آواز اٹھائیں، انہیں انصاف ملے گا’۔ وہ بی بی سی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں پاکستانی شو بز کی دو شخصیات درمیان ہراسگی سے متعلق واقعے پرسوال کا جواب دے رہی تھیں جس میں گلوکارہ اور ماڈل میشا

Read more

چین: ڈریگن کشتی کے حادثے میں 17 افراد ہلاک

جنوبی چین میں ایک ڈریگن کشتی کے حادثے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حادثے کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کی وجہ کشتی کو لگنے والا بجلی کا شدید جھٹکا ہو سکتا ہے۔ ٹی وی پر دکھائی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنیچر کے روز ایک لمبی کشتی جو کہ کشتی رانوں سے بھری ہوئی تھی پانی میں الٹ گئی جبکہ دوسری جانب سے اسی مقام پر آنے والی ایک

Read more

ٹائٹینک کا مینو کارڈ ایک لاکھ پاونڈ میں نیلام

ایک صدی قبل حادثے کا شکار ہونے والے مسافر بردار بحری جہاز ٹائٹینک پر پیش کیے جانے والے پہلے کھانے کا مینو کارڈ ایک لاکھ پاؤنڈ میں نیلام ہوا ہے۔ یہ مینو کارڈ دو اپریل سنہ 1912 کو ٹائٹینک پر پیش کیا گیا تھا۔ مینو کارڈ کے مطابق دو اپریل سنہ 1912 کو افسران کو دوپہر کے کھانے میں کنسمی مریٹری، سویٹ بریڈ اور سپرنگ لیمب پیش کیا گیا۔ یہ مینو کارڈ ٹائٹینک کے سب سے سینیئر اہلکار سکینڈ آفیسر

Read more

فرانس: ’مصافحہ نہ کرنے پر خاتون کو فرانسیسی شہریت نہیں ملی‘

ایک فرانسیسی عدالت نے الجزائر کی ایک خاتون کو فرانس کی شہریت نہ دینے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ الجزائری خاتون کو شہریت دینے سے صرف اس لیے انکار کر دیا گیا کیونکہ انھوں نے ایک اعلیٰ اہلکار سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔ خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے ’مذہبی عقائد انھیں کسی غیر مرد اہلکار سے ہاتھ ملانے کی اجازت نہیں دیتے۔‘ شہریت دیے جانے کی تقریب

Read more

آسیہ بی بی کیس: وکیل کی سکیورٹی بحال، کیس کی سماعت جلد متوقع

پاکستان کی عدالتِ عظمٰی کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ جلد توہینِ رسالت کے الزام میں موت کی سزا پانے والی آسیہ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل کو سماعت کے لیے تاریخ مقرر کرے گی۔ سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں سنیچر کے روز انسانی حقوق سے متعلق ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار نے جہاں آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک کی واپس لی جانے والی سکیورٹی بحال

Read more

عامر خان کی رنگ واپسی: صرف 40 سیکنڈ میں حریف باکسر ڈھیر

عامر خان نے اپنے حریف گریکو کو پہلی بار صرف 13 سیکنڈ میں گھٹنوں پر گرا دیا اور 40 سیکنڈ میں کھیل ختم پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان دو سال کے بعد باکسنگ رنگ میں لوٹے لیکن ایک منٹ سے بھی کم وقفے کے لیے۔ سنیچر کی شپ انھوں نے لیورپول میں ہونے والے مقابلے میں کینیڈا کے اپنے حریف فل لو گریکو کو صرف 40 سیکنڈ میں ڈھیر کر دیا۔ عامر خان دو سال میں پہلی مرتبہ رنگ

Read more

سعودی عرب: ریاض میں ’کھلونا‘ ڈرون کی پرواز، حکام کی کارروائی

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سنیچر کی شب ریاض میں سکیورٹی فورسز نے بلا اجازت پرواز کرنے والے ڈرون کو نشانہ بنایا ہے۔ سنیچر کی شب سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ریاض میں فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئیں جس کے کچھ دیر کے بعد ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی ویب سائٹ پر ریاض پولیس کے ترجمان کا بیان جاری کیا گیا۔ بیان میں تصدیق کی گئی کہ شب سات بجکر پچاس منٹ پر ریاض میں خزامہ

Read more

پی ٹی ایم کارکنان کی لاہور میں پکڑ دھکڑ جاری ہے: منظور پشتین

منظور پشتین نے فیس بک ویڈیو پر دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تنظیم کے کارکنان کو لاہور میں گرفتار کیا گیا ہے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین نے فیس بک پر اپنی ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں پی ٹی ایم کے کارکنان کو پنجاب پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور کی انتظامیہ نے پی ٹی ایم کو 22 اپریل کو موچی گیٹ پر جلسہ کرنے کی اجازت

Read more

انڈیا میں نیا قانون منظور، بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی سزا موت

انڈیا کی کابینہ نے حالیہ چند کیسز کے بعد بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کے لیے سزائے موت کی تجویز منظور کر لی ہے۔ ملک کی تعزیرات میں اس تبدیلی کے تحت 12 سال سے کم عمر بچیوں کا ریپ کرنے والوں کو موت کی سزا دی جائے گی۔ خیال رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ایک آٹھ سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل کے حلاف ملک بھر

Read more

اگر ہم شمالی وزیرستان میں جلسہ کر سکتے ہیں تو لاہور میں کیا مسئلہ ہے؟

پشتون تحفظ موومنٹ کے منظور پشتین پشاور میں تحریک کے جلسے سے خطاب کر رہے ہیں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ لاہور انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود وہ 22 اپریل کو لاہور کے موچی گیٹ پر جلسہ کریں گے۔ پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ نے اپنی ٹویٹ میں لاہور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ملنے والے نوٹس کی تصویر پوسٹ کی جس میں پی ٹی ایم کی

Read more

اداکارہ نیٹلی پورٹمین نے اسرائیلی ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا

ہالی وڈ اداکارہ نیٹلی پورٹمین کا کہنا ہے کہ انھوں نے اسرائیلی وزیراعظم کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے کے لیے یروشلم میں ایک تقریب میں جانے سے انکار کردیا ہے جہاں انھیں 20 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جانی تھی۔ نیٹلی پورٹمین نے جمعے کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے اس تقریب میں جہاں بنیامن نیتن یاہو نے خطاب بھی کرنا تھا نہ جانے کا فیصلہ اس

Read more

وریندر سہواگ: میں نے گیل کو لے کر آئی پی ایل کو بچا لیا

انڈیا کے جارحانہ بیٹسمین اور کنگز الیون پنجاب کے مینٹور وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ انھوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو بچا لیا ہے۔ انھوں نے یہ بات ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین کرس گیل کی جانب سے آئی پی ایل کے رواں سینزن میں پہلی سنچری بنانے کے بعد ایک ٹویٹ میں کہی۔ سہواگ نے اپنے انداز میں لکھا: ‘میں نے ہنری گیل کو منتخب کر کے آئی پی ایل کو بچا لیا۔’ اس کے جواب

Read more

ہمارے پاس دنیا کی خوبصورت ترین جسم فروش عورتیں ہیں: روسی صدر پوتن کا مبینہ بیان

جیمز کومی ایف بی آئی کے سابق سربراہ ہیں جنھیں گذشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نوکری سے برخاست کر دیا تھا امریکہ کے تفتیشی ادارے فیڈرل بیورو آف انوسٹیگیشن (ایف بی آئی) کے سابق سربراہ جیمز کومی کے وہ مسودات شائع ہو گئے ہیں جن میں ان کی امریکی صدر سے ہونے والی گفتگو کا تفصیلی ریکارڈ ہے۔ ان مسودات میں صدر ٹرمپ کی پریشانی کا ذکر ہے جو انھیں ایک خفیہ دستاویز کے بارے میں تھیں، جس

Read more

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار کے الیکٹرک یا گیس کمپنی؟

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بجلی کے بحران نے ایک بار پھر شدت اختیار کرلی ہے اور اسمبلی کے فلور سے لے کر سڑکوں پر اس کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ کراچی کی سڑکیں شہر کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے خلاف بینروں سے سجی ہوئی نظر آتی ہیں۔ جماعت اسلامی نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا لیکن سید مراد علی شاہ نے گذشتہ

Read more

مردان: جیل کی سلاخوں کے اُس پار بھی علم کے چراغ

SABA REHMANسینٹرل جیل مردان میں قید خواتین بچوں اور کم عمر لڑکوں کو جیل میں تعلیم دینے کا انتظام کیا گیا ہے جیل ایک ایسا لفظ ہے جس کےبارے میں سنتے ہی دو خیال ذہن میں آتے ہیں ایک یہ کہ یہاں قیدی ’چکی پیس رہے ہوں یا پتھر توڑ رہے ہوں گے کیونکہ یہی سب ہم برسوں سے فلموں میں دیکھتے آئے ہیں لیکن سینٹرل جیل مردان جا کر یہ دونوں ہی خیال غلط ثابت ہوئے۔ مردان پاکستان کے

Read more

انصاف کی امید کس سے کریں؟

احمد آباد کی ذیلی عدالت نے مایا کوڈنانی کو 28 سال قید کی سزا سنائی تھی انڈیا کی ریاست گجرات کی ہائی کورٹ نے جمعہ کو بی جے پی کی رہنما اور سابق وزیر مایا کوڈنانی اور کئی دیگر افراد کو گجرات فسادات کے تمام الزامات سے بری کر دیا۔ مایا کوڈنانی پر الزام تھا کہ انھوں نے گودھرا میں سابرمتی ٹرین کے ایک ڈبے میں ایودھیا سے واپس آنے والے 50 سے زیادہ ہندو زائرین کو ہلاک کیے جانے

Read more

دیپکا پاڈوکون اور رنبیر سنگھ ایک بار پھر ساتھ

دیپکا پاڈوکون اور رنبیر کپور ایک عرصے تک ساتھ قریبی دوست تھے اور دونوں نے ایک ساتھ کئی فلمیں کی ہیں دیپکا پاڈوکون اور رنبیر کپور بالی وڈ کی ایک ایسی جوڑی ہے جس نے اپنے ماضی کو بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ بطور پروفیشنل کام کرنے کا کامیاب فیصلہ کیا۔ حالانکہ ان دونوں کے مداح انھیں ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن دیپکا اور رنبیر نے بریک اپ کے بعد ‘تماشا’ اور ‘یہ جوانی ہے دیوانی’ کے بعد کوئی

Read more

شمالی کوریا کا جوہری اور میزائل تجربات روکنے کا اعلان، صدر ٹرمپ کا خیرمقدم

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے میزائل تجربات کو ملتوی اور جوہری تجربات کے ایک مقام کو فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شمالی کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق’21 اپریل سے شمالی کوریا جوہری تجربات اور بین البراعظمی میزائلوں کے تجربات روک رہا ہے۔‘ شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد معاشی ترقی کا حصول اور جزیرہ نما کوریا میں امن لانا ہے۔‘ شمالی کوریا کے رہنما کم

Read more

شامی صدر بشار الاسد نے ’امریکہ کے غلام کا ایوارڈ‘ واپس کر دیا

یہ ایوارڈ دمشق میں قائم رومانیہ کے سفارتخارنے سے توسط سے فرانس کو واپس کیا گیا ہے شام نے صدر بشار الاسد کو دیے گئے فرانس کے اعلیٰ ترین ایوارڈ ’لیجیئن ڈی اونر‘ کو واپس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی ایسے ملک کا ایوارڈ نہیں رکھنا چاہتے جو ’امریکہ کا غلام‘ ہے۔ شام کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب فرانس نے چند روز قبل کہا تھا کہ اس ایوارڈ کو واپس لینے

Read more

آرسین وینگر نے 22 سال بعد فٹبال کلب آرسنل کو خیرباد کہہ دیا

انگلش کلب آرسنل کے مینیجر آرسین وینگر سیزن کے اختتام پر کلب چھوڑ دیں گے انگلش فٹبال کلب آرسنل کی 22 سال تک ذمہ داری سنبھالنے والے مینیجر آرسین وینگر اس سیزن کے اختتام پر کلب کو خیرباد کہہ دیں گے۔ فرانس سے تعلق رکھنے والے آرسین وینگر کا کلب کے ساتھ معاہدہ اگلے سال ختم ہونا تھا لیکن انھوں نے اسی سال کلب چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ گنرز کے نام سے مشہور کلب آرسنل انگلش لیگ میں اس

Read more

چوہدری نثار: پارلیمانی سیاست کا مجبور شہسوار

چوہدری نثار 1985 کے غیر جماعتی انتخابات سے لے کر آج تک کسی الیکشن میں نہیں ہارے اگر چوہدری نثار علی خان کے بارے میں کہا جائے کہ انھوں نے پارلیمنٹ میں آنکھ کھولی تو غلط نہ ہو گا۔ انھوں نے 31 سال کی عمر میں پہلی بار قومی اسمبلی کا انتخاب جیت کر قومی سطح پر اپنی سیاست کا آغاز کیا اور ابھی تک مسلسل جیتتے ہی آ رہے ہیں۔ وہ ان گنے چنے ارکان اسمبلی میں شامل ہیں

Read more

انڈین لڑکی نے مذہب تبدیل کر کے پاکستانی لڑکے سے شادی کر لی

کرن بالا کا ویزہ 21 اپریل کو ختم ہو رہا ہے اور انھوں نے اپنے وکیل کے ذریعے ویزہ میں اضافے کی درخواست دائر کی ہے (فائل فوٹو) اپنا مذہب تبدیل کر کے ایک پاکستانی شہری سے شادی کرنے والی انڈین خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اعظم کے ساتھ گذشتہ ڈیڑھ سال سے رابطے میں تھیں اور پاکستان آکر ان سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔ کرن بالا انڈین پنجاب کی رہائشی ہیں اور لاہور میں انھوں نے اسلام قبول

Read more

میشا شفیع کے بعد مزید خواتین بھی علی ظفر کے خلاف میدان میں آگئیں

جمعرات کو جب پاکستانی گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل میشا شفیع نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے گلوکار علی ظفر پر انھیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تو وہ ٹویٹ دیکھتے ہی دیکھتے ٹرینڈ کرنے لگی۔ اس کے بعد علی ظفر کی تردید اور میشا شفیع کے خلاف عدالتی کارروائی کی بات کرنے والا علی ظفر کا ٹویٹ سامنے آیا۔ یہ بات کل کی ہے لیکن یہ بحث آج بھی جاری ہے۔ تب سے اب تک جہاں ایک

Read more

گجرات فسادات: بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق وزیر کی سزا ختم، تمام الزامات سے بری

انڈیا کی ریاست گجرات کی ہائی کورٹ نے سنہ 2002 کے مذہبی فسادات سے متعلق ایک کیس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق وزیر مایا کوڈنانی کی سزا ختم کرتے ہوئے انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔ مایا کوڈنانی پر ایک پرتشدد ہجوم کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کا جرم ثابت ہوا تھا جس کے لیے ذیلی عدالت نے انہیں 28 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ یہ واقعہ نروڈا پاٹیا قتل عام کیس کے نام سے مشہور

Read more

غزہ میں مظاہروں کا چوتھا ہفتہ، مولوتوو بندھی پتنگوں کا استعمال

فلسطینیوں کی جانب سے لگاتار چوتھے ہفتے بھی غزہ اور اسرائیل کی سرحد کے قریب مظاہرے جاری ہیں اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے پمفلیٹ پھینکے ہیں جن میں فلسطینی مظاہرین کو سرحد کے قریب آنے سے منع کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ہر جمعہ کے روز فلسطینی مظاہرین غزہ اور اسرائیلی سرحد کے قریب مظاہرے کرتے ہیں جن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی

Read more

’100 گیندوں‘ کی کرکٹ کا نیا فارمیٹ متعارف کروانے کی تجویز

اس طرز کی کرکٹ میں روایتی چھ گیندوں پر مشتمل 15 اوورز اور آخری اوور دس گیندوں پر مشتمل ہو گا انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ آٹھ شہروں کی ٹیموں کے مابین ٹورنامنٹ میں ایک نیا فارمیٹ متعارف کروانا چاہتا ہے جس میں ایک اننگز 100 گیندوں پر مشتمل ہو گی۔ اس طرز کی کرکٹ میں روایتی چھ گیندوں پر مشتمل 15 اوورز اور آخری اوور دس گیندوں پر مشتمل ہو گا جبکہ ٹی 20 کرکٹ میچوں سے 20 گیندیں

Read more

’زیارت کرنے جاؤ تو واپسی پر ایجنسیاں اٹھا لیتی ہیں‘

عظمٰی حیدر کو اپنے خاوند کے لاپتہ ہونے کی اطلاع فون کے ذریعے 15 نومبر سنہ 2016 کو موصول ہوئی تھی۔ یہ فون کال ان کو ایک سکیورٹی اہلکارکی جانب سے آئی تھی جس میں ان کو بتایا گیا کہ ان کے خاوند نعیم حیدر کو کراچی کے علاقے گولی مارسے حراست میں لیا گیا ہے لیکن وہ کس کی حراست میں ہیں اور کون ان کو لے کر گیا ہے؟ یہ پوچھنے کا جب خیال آیا تب تک فون

Read more

ووٹ بیچنے والے کون کون ہیں؟

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت تحریک انصاف نے سینیٹ کے انتخابات میں ووٹ بیچنے والے صوبائی اسمبلی کے 20 ممبران کو شوکاز نوٹس دینے کا اعلان کرتے ہوئے ان کے نام جاری کر دیے ہیں۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ممبران کو ایک دو دنوں میں باقاعدہ شو کاز نوٹس جاری کردیے جائیں گے۔ گذشتہ روز بنی گالا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا

Read more

ایران میں شاپنگ سینٹر میں نوجوانوں کے رقص پر سرکاری اہلکار گرفتار

https://twitter.com/FarsNews_Agency/status/986481881658089472?ref_src=twsrc%5Etfw&ref_url=http%3A%2F%2Fwww.bbc.co.uk%2Fnews%2Fworld-middle-east-43821853&tfw_creator=BBCNews&tfw_site=BBCNews ایران کے ایک شاپنگ مال میں لوگوں کے رقص کرنے پر اسلامی قوانین پر رہنمائی کے ادارے کے سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایرانی شہر مشہد کے ایک شاپنگ مال میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ کے دوران مردوں اور خواتین کی ایک گلوکار کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کی گئی۔ ایران کے اسلامی قوانین کے تحت ملک میں مردوں اور خواتین کا عوامی مقامات پر گھلنا ملنا ممنوع ہے۔ ایک

Read more

‘سینیٹ کے حلال اور حرام کے ووٹ’

@ChMSarwarچوہدری محمد سرور پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے پنجاب سے سینیٹر منتخب ہوئے جہاں پی ٹی آئی کی صرف 33 نشستیں ہیں سوشلستان میں ‘طیفا’ ٹربل میں ہے۔ اس بارے میں مزید پڑھنے کے لیے آپ گلوکارہ میشا شفیع کی ٹوئٹر ٹائم لائن پر جا کر پڑھ سکتے ہیں۔ مگر سوشلستان میں لوگ پریشان ہیں کہ وہ مریم نواز کی جانب سے اپنی والدہ اور والد کے ساتھ ہسپتال کے بستر کے ساتھ تصاویر پر ہمدردی کا اظہار کریں

Read more

یوٹیوب پر ویڈیو نے 40 سال سے بچھڑے خاندان سے ملا دیا

انڈیا میں ایک شخص کی یوٹیوب پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے اس کو 40 برس بعد اپنے بچھڑے ہوئے خاندان سے ملا دیا۔ 40 برس سے لاپتہ کمدرم گھمبیر سنگھ کی ممبئی میں گاتے ہوئے لوگوں سے پیسے مانگنے کی ویڈیو یوٹیوب پر وائرل ہوئی اور اس ویڈیو کی مدد سے ان کی بھائی نے انھیں پہچان لیا۔ کمدرم گھمبیر سنگھ 1978 میں 26 برس کی عمر میں منی پور ریاست میں اپنے خاندان سے بچھڑ گئے تھے۔ پولیس

Read more

سعودی عرب میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے چار سکیورٹی اہلکار ہلاک، چار زخمی

سعودی عرب میں حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ عسير‎ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے بتایا کہ’ حکام اس جرم

Read more

گجرات میں تین لڑکیوں پر تیزاب سے حملہ، ایک ملزم گرفتار

صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں یونیورسٹی آف گجرات میں پڑھنے والی تین لڑکیوں پر تیزاب پھینکا گیا جب وہ بس کا انتظار کر رہی تھیں۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دو فرار ہو گئے ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق گجرات میں ڈنگا پولیس سٹیشن کے تھانیدار امیر عباس نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق اسلام آباد سے ہے جن میں سے ایک، قدیر اسلام آباد پولیس

Read more

سندھ حکومت کی دس لاکھ تمر کے درخت کاشت کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش

پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت کی جانب سے ایک روز میں زیادہ سے زیادہ تمر (یعنی مینگروو) کے پودے لگانے کے لیے ساحلی علاقے کھارو چاھن میں شجر کاری جاری ہے جہاں وہ دس لاکھ پودے لگا کر گنیز بک آف ریکارڈ میں اپنا ہی ریکارڈ بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس مہم میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی شریک ہیں۔ حکومت سندھ نے ٹھٹہ ضلعے کے ساحلی علاقے کھارو چھان کا انتخاب کیا ہے

Read more

جج کی موت پر کسی نئی تفتیش کی ضرورت نہیں: انڈین سرپیم کورٹ

انڈیا کی سپریم کورٹ نے بی جے پی کے صدر امت شاہ کے خلاف ایک مقدمے کی سماعت کرنے والے جج کی اچانک موت کی تفتیش کا حکم دینے سے انکار کر دیا ہے۔ جج برج موہن ہرکشن لویا ممبئی کی ایک ذیلی عدالت میں سہراب الدین انکاؤنٹر کیس کی سماعت کر رہے تھے۔ الزام یہ تھا کہ جرائم کار دنیا سے وابستہ سہراب الدین کو گجرات کی پولیس نے فرضی مقابلے میں ہلاک کیا تھا اور اس سازش میں

Read more

عسکری طاقت: ’پاکستان کا امریکہ کے بجائے چین پر انحصار‘

رپورٹ کے مطابق پاکستان عسکری طاقت کے حوالے سے امریکہ پر طویل وقت تک منحصر نہیں رہ سکتا برطانیہ کے موقر روزنامے فائنینشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان فوجی ساز و سامان کے لیے امریکہ پر اپنا انحصار کم رہا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اب چین پاکستان کی عسکری ضرورتوں کو پورا کر رہا ہے۔ رپورٹ میں تنبیہ کی گئی ہے کہ اس تبدیلی سے علاقے کے جغرافیائی و سیاسی نکتہ نظر میں ایک قسم کا ردعمل دیکھنے

Read more

میشا شفیع کا علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام

پاکستان کی مقبول گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل میشا شفیع نے گلوکار اور اداکار علی ظفر پر انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ایسا انہوں نے آج اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔ یہ ٹیوٹ بہت کم وقت میں ایک ہزار سے زیادہ بار شئیر کیا جا چکا ہے، اور اس پر آنے والے کمنٹس کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ #MeToo والی اپنی ٹویٹ میں میشا شفیع نے لکھا

Read more

چینی سڑک پر پہنچ گئی تو بھارت کیا کرےگے

بھارت کے ہمسائیہ ملک نیپال کے نئے وزیر خارجہ پردیپ کمار جوالی نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں، دونوں ملکوں کے درمیان ریل رابطوں کو بہتر بنانے سمیت کئی اہم مسائل پر بات ہوئی۔ گزشتہ سال نیپال میں اس سلسلے میں تمام فیصلے کیےجا چکے تھے لیکن کے پی اولی عبوری وزیر اعظم تھے اس لیے ان فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکا اب نیپال میں اقتدار تبدیل ہو گیا

Read more

’ہیشٹیگ بی بی زی آن بی بی سی!‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹالک میں زینب بداوی کے ساتھ بات کی تو یہ انٹرویو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر چھا سا گیا۔ انٹرویو نشر ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر #BBZonBBC ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ یہ بھی پڑھیے: ’مجھے کوئی جلدی نہیں، میں یہاں طویل مدت کے لیے ہوں‘ زیادہ تر لوگوں نے اس انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری کی پرفارمنس، ان کے پراعتماد لہجے، اور

Read more

ٹرمپ :سٹورمی کا سکیچ مسترد، ’اس شخص کا کوئی وجود نہیں‘

سٹورمی ڈینیئلز نے 2011 میں بھی ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ روابط تھے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس شخص کے سکیچ کو مسترد کر دیا جس کے بارے میں پورن فلم سٹار سٹورمی ڈینیئلزکا کہنا ہے کہ اس نے صدر کے جانب سے انھیں دھمکایا تھا۔ صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ اس شخص کا ’کوئی وجود نہیں‘ اور اس سکیچ کو ‘مکمل دھوکہ دہی’ قرار دیا۔ صدر

Read more

سپریم کورٹ نے صاف پانی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو طلب کر لیا

چیف جسٹس نے خیبرپختونخوا میں پینے کے صاف پانی سے متعلق از خود نوٹس لے تھا چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے خیبرپختونخوا میں صاف پانی فراہمی کیس کی سماعت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو آج شام طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس نے جمعرات کو سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں صاف پانی فراہمی کیس کی سماعت کی۔ صاف پانی فراہمی کیس میں ریمارکس دینے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ صوبے میں ہر طرح کی

Read more

نیپالی خواتین کی ’ریکارڈ تعداد‘ کا ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش

نیپالی حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ رواں موسم بہار میں نیپالی خواتین کی ریکارڈ تعداد ماؤنٹین ایورسٹ سر کر رہی ہے۔ ماؤنٹ ایورسٹ کی نیپالی جانب سے 15 نیپالی خواتین چوٹی سر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں نیپالی مردوں کی تعداد صرف پانچ ہے۔ اس سے قبل سنہ 2008 میں دس نیپالی خواتین نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔ اس سال بیشترخواتین کوہ پیماہ چوٹی سر کرنے کے اس

Read more

برطانوی عورت سے ایک کیلے کی قیمت 930 پاؤنڈ مانگی گئی

برطانوی سپر مارکیٹ ایزڈا کی جانب سے ایک آن لائن آرڈر میں غلطی کی وجہ سے ایک خاتون کو صرف ایک کیلے کے لیے 930 پاؤنڈ چارج کیے گئے۔ یہ رقم پاکستانی روپوں میں ڈیڑھ لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔ برطانوی کاؤنٹی ناٹنگہم سے تعلق رکھنے والی بابی گورڈن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بل پر یہ دیکھ کر دنگ رہ گئیں کہ ایک کیلے کے لیے 11 پینس کی جگہ 930.11 پاؤنڈ چارج کیے گئے تھے۔ اس

Read more

جہاز بحفاظت اتار لینے پر ’فولادی اعصاب کی مالک‘ خاتون پائلٹ کی تحسین

Reuters/US Navyٹیمی جو شلٹس نے نیوی میں جنگی جہاز بھی اڑائے تھے امریکہ میں ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کے مسافر طیارے کو دورانِ پرواز ایک انجن پھٹ جانے کے بعد بحفاظت زمین پر اتار لینے والی خاتون پائلٹ کو جہاز کے مسافر ہیرو قرار دے رہے ہیں۔ اس واقعے کے دوران جہاز کی ایک کھڑکی ٹوٹنے سے ایک خاتون مسافر باہر لٹک جانے سے ہلاک ہو گئیں۔ ٹیمی جو شلٹس نے ہنگامی صورت حال کے بعد فلائٹ 1380 کو فلاڈیلفیا

Read more

یہ نصف صدی کا قصہ ہے: طاقتور تصاویر

برطانیہ کی ایسوسی ایشن آف فوٹوگرافرز 2018 میں اپنی 50ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ اس موقعے پر ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر کے نامور فوٹوگرافروں کی نمائندہ تصاویر پیش کی گئی ہیں۔ برطانیہ کی ایسوسی ایشن آف فوٹوگرافرز 2018 میں اپنی 50ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ اس موقعے پر ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر کے نامور فوٹوگرافروں کی نمائندہ تصاویر پیش کی گئی ہیں۔ تصویر کے کاپی رائٹRORY

Read more

انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے فوجی حل نہیں وسیع حکمت عملی درکار ہے: بلاول بھٹو

پاکستان میں حزب مخالف کی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان انتہا پسندی کے خلاف صرف فوجی حل پر توجہ دے رہا ہے لیکن اس کے خاتمے کے لیے وسیع حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔ بی بی سی نیوز کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ریاست کو چیلنج کرنے والوں اور اس کے خلاف ہتھیار اُٹھانے والوں سے عسکری طور پر نمٹنا چاہیے لیکن دہشت

Read more

دور دراز دنیاؤں کا کھوج لگانے والا مشن خلا میں روانہ

امریکی خلائی ادارے نے ریاست فلوریڈا کے کیپ کنیورل سے ٹیس نامی ایک مصنوعی سیارہ خلا میں روانہ کیا ہے جس کا مقصد نظامِ شمسی سے باہر ہزاروں نئے سیاروں کا کھوج لگانا ہے۔ یہ مشن ستاروں کے بڑے جھرمٹوں کے اندر جھانک کر وہاں ممکنہ طور پر موجود ستاروں کی چمک میں کمی کا سراغ لگانے کی کوشش کرے گا۔ دور دراز واقع سیارے براہِ راست تو نہیں دیکھے جا سکتے، البتہ جب وہ اپنے ستارے کے گرد مدار

Read more

کم جونگ ان سے ملاقات فائدہ مند نہ ہوئی تو بات چیت ادھوری چھوڑ کر چلا جاؤں گا: صدر ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی جانب سے ملاقات کی دعوت قبول کر لی ہے اور دونوں رہنما رواں سال مئی میں ملاقات کریں گے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ان کی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے طے کردہ بات چیت کے دور ’فائدہ مند‘ ثابت نہ ہوئے تو وہ بات چیت کے دوران اٹھ کر چلے جائیں گے۔ فلوریڈا میں صدر ٹرمپ اور جاپان کے وزیراعظم شِنزو

Read more

کیا لاہور میں پینے کا پانی ختم ہو رہا ہے؟

پاکستان زیرِ زمین پانی استعمال کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے جہاں کی 60 سے 70 فیصد آبادی بالواسطہ یا بلا واسطہ ضروریاتِ زندگی کے لیے اسی پانی پر انحصار کرتی ہے۔ تاہم تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے دباؤ اور موسمی تبدیلیوں کے باعث بارشوں میں سالانہ کمی کی وجہ سے پانی کا یہ ذخیرہ تیزی سے سکڑ رہا ہے۔ ماہرینِ آبپاشی اور زراعت کے مطابق پاکستان کے گنجان آباد اور زرعی پیداوار کے سب سے بڑے

Read more

ریپ کے بعد قتل کی جانی والی کشمیری لڑکی کی وکیل دپیکا سنگھ کی جان بھی خطرے میں

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایک آٹھ سالہ بچی کے وحشیانہ ریپ اور قتل کے واقعے کے بعد علاقے میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر اس حوالے سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور مذہبی بنیادوں پر منقسم ہوئی سوسائٹی میں دراڑیں دکھائی دینے لگی ہیں۔ بچی کے لواحقین کو قانونی چارہ جوئی سے روکنے کے لیے کچھ عناصر بےحد کوشاں ہیں۔ ان کی وکیل دپیکا سنگھ کو شدید ڈرایا دھمکایا

Read more

اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ سے اب کمرشل پروازیں 3 مئی کو شروع ہوں گی

پاکستان میں ہوابازی کے نگراں ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کمرشل آپریشن کے آغاز کی نئی تاریخ دے دی ہے۔ پہلے یہ ہوائی اڈہ جمعہ 20 اپریل کو کھلنا تھا مگر اب نئی تاریخ کے مطابق تین مئی کو یہاں سے کمرشل پروازوں کا آغاز ہو گا۔ یاد رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس سے قبل جاری کیے گئے نوٹس میں اعلان کیا تھا کہ

Read more

گھریلو تشدد کا شکار مرد: ’میں موت سے دس دن دور تھا‘

SBNAگھریلو تشدد کے جرم میں جورڈن ورتھ کو ساڑھے سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے برطانیہ میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والے ایک مرد کا کہنا ہے کہ وہ ‘موت سے دس دن دور تھے’ جب پولیس اور طبی عملے نے ان کی مدد کی تھی۔ برطانیہ کے علاقے بریڈفورڈشائر کے رہائشی 22 سالہ ایلکس سکیل نے پرتشدد تعلقات کا شکار بننے والے افراد سے مطالبہ کیا ہے وہ اس بارے میں کھل کر بات کریں۔ عدالت

Read more

سعودی عرب میں 35 سال بعد پہلی فلم کی ٹیسٹ سکریننگ

سعودی عرب میں آج 35 برس کے طویل وقفے کے بعد سنیما گھر کھلنے سے پہلے مشہور فلم ’بلیک پینتھر‘ کی ٹیسٹ سکریننگ کی جا رہی ہے۔ دنیا میں سنیما گھروں کی سب سے بڑی کمپنی اے ایم سی ’بلیک پینتھر‘ کی ٹیسٹ سکریننگ کرے گی جسے سعودی عرب کے سنیما گھروں میں فلم چلانے کا لائنس جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ 35 برسوں سے سنیما گھروں پر پابندی تھی اور مملکت میں کئی

Read more

کامن ویلتھ گیمز: کیا یہ انڈین کھیلوں کے لیے ایک نیا موڑ ہے؟

مانیکا بترا کا خواتین کے سنگلر ٹینل ٹینس مقابلوں میں طلائی تمغی جیتے کے بعد فاتحانہ انداز اس سال کامن ویلتھ گیمز میں انڈیا کے 66 تمغے ان کھیلوں کے مقابلوں میں اس کی اب تک بہترین کارکردگی ہے۔ خواتین کے 50 کلوگرام فری سٹائل کشتی کے طلائی تمغے کے مقابلے سے ایک گھنٹہ پہلے تک انڈیا کی ونیش پھوگاٹ کشتی ہال کے آس پاس کہیں دکھائی نہیں دے رہی تھیں، اس کے بجائے وہ گولڈ کوسٹ کے کرارا سٹیڈیم

Read more

یکم مئی سے امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کر دی جائے گی

امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ میں یکم مئی سے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت ‘جوابی طور پر محدود’ کردی جائے گی اور وہ اپنے تعینات کردہ مقام سے 40 کلو میٹر کی حدود میں رہیں گے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو سرکاری طور پر اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ وائس آف امریکہ ازبک سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ

Read more

نئے فنڈ کا مقصد ملیریا سے ہونے والی ہلاکتوں کو روکنا ہے: بل گیٹس

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ ان کی فاؤنڈیشن اور دیگر ڈونرز تقریباً چار ارب ڈالر کا نیا فنڈ جاری کرنے کا اعلان کریں گے جس کا مقصد ملیریا سے ہونے والی ہلاکتوں کو روکنا ہے۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی رقم کو ملیریا کے پھیلاؤ سے روکنے کے لیے استعمال کیا جائے۔ مائیکروسافٹ کے بانی کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ایک مقصد ملیریا کے

Read more

انٹرنیٹ انڈیا کی ایجاد ہے: انڈین ریاست کے وزیرِ اعلیٰ کا دعویٰ

قدیم ہندوستان باقی دنیا سے بہت پہلے ٹیکنالوجی کے نئے محاذ پار کر چکا تھا، یہ دعویٰ تو نیا نہیں ہے لیکن پھر بھی ہر نئے ہوشربا ’انکشاف‘ کے بعد سنبھلنے میں تھوڑا وقت تو لگتا ہی ہے۔ اس مرتبہ ٹیکنالوجی کی جنگ میں نیا تیر شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیو نے چلایا ہے جن کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ قدیم ہندوستان کی ایجاد ہے اور ہزاروں سال پہلے براہ راست نشریات کے لیے استعمال

Read more

بلوچستان میں ونی کی جانے والی دو کم سن بچیاں بازیاب

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں جرگے کے فیصلے کے تحت ونی کی جانے والی دو کم سن بچیوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل اسماعیل ابراہیم نے بی بی سی کے نامہ نگار محمد کاظم کو بتایا کہ ونی کا یہ واقعہ ضلع کے علاقے توئی سر میں پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چند سال قبل ایک شخص جعفر خان کی بیوی اپنی مرضی سے قسمت نامی شخص کے بیٹے کے

Read more

’ایک پشتون کی برسی پر تقریب کو بھی خطرے کا باعث سمجھا جا رہا ہے‘

پی ٹی ایم کی مقبولیت سے متعلق بحث کی تقریب کو اچانک منسوخ کر دیا گیا 13 اپریل کو کراچی کی حبیب یونیورسٹی کے پروگرام ڈائریکٹر اور ماہر معاشیات، ڈاکٹر فہد علی اپنے لیکچر کی تیاری کر رہے تھے جب انھیں انتظامیہ نے ہنگامی میٹنگ کے لیے طلب کیا۔ اس میٹنگ کی وجہ وہ تقریب تھی جو اُسی روز شام میں حبیب یونیورسٹی میں منعقد ہونی تھی جس میں وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) کے عوام کے بنیادی

Read more

’سفارتکار کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا فیصلہ کریں‘: اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر کے دو موٹر سائیکل سواروں ک کچلنے کے واقعے میں ملوث امریکی سفارت کار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے بارے میں ایک ہفتے میں فیصلہ کرے۔ یہ واقعہ سات اپریل کو پیش آیا تھا جب دارالحکومت میں دامنِ کوہ چوک پر امریکی سفارت خانے کے فوجی اتاشی کرنل جوزف نے اشارہ توڑ کر ایک پاکستانی طالب علم

Read more

‘تاج محل اللہ کی ملکیت ہے’

انڈیا میں جتنے سیاح آتے ہیں ان میں سے ایک چوتھائی تاج محل کو دیکھنے کے لیے بھی آتے ہیں دنیا کی معروف ترین عمارتوں میں شامل تاج محل ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ انڈیا کی شمالی ریاست اترپردیش کے سنی وقف بورڈ نے عدالت میں جوابی حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاج محل اللہ کی ملکیت ہے اور ان کے پاس اس کے وقف کیے جانے کی دستاویزات نہیں ہیں، تاہم یہ وقف شدہ عمارت

Read more

انڈیا کو کرنسی کی قلت کا سامنا، ہزاروں اے ٹی ایم بند

انڈیا کی کئی ریاستوں کو ایک مرتبہ پھر نقد رقم کی قلت کا سامنا ہے اور ملک میں ہزاروں اے ٹی ایم بند پڑے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہےکہ یہ قلت عارضی ہے اور اس مسئلے کو جلدی ہی حل کر لیا جائے گا لیکن حزب اختلاف کی جماعتوں کا الزام ہے کہ عام لوگوں کے لیے پھر ویسے ہی حالات پیدا ہو گئے ہیں جیسے نومبر 2016 میں اچانک بڑے نوٹ بند کیے جانے کے بعد تھے۔ کیش لیس

Read more

انڈیا: ‘ماں باپ نے ہی بیٹی کے ریپ کرنے والے سے پیسے لیے’

انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں ایک لڑکی اغوا کر لی جاتی ہے، اس کے ساتھ اجتماعی ریپ ہوتا ہے، معاملہ پولیس کے پاس پہنچتا ہے اور مشتبہ افراد پکڑے جاتے ہیں۔ ابھی تحقیقات چل رہی ہیں کہ اچانک اس معاملے میں ایک نیا موڑ آ جاتا ہے۔ ریپ کا شکار لڑکی نے اب اپنے والدین پر سنگین الزامات لگائے ہیں اور متاثرہ نابالغ لڑکی ایک بار پھر پولیس کے پاس یہ شکایت لے کر پہنچی ہے کہ اس کے ماں

Read more

ہیروں سے لدی چٹان گمشدہ سیارے سے آئی تھی

ایک تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ 2008 میں زمین کی فضا میں ہیروں سے لدی جو خلائی چٹان پھٹ گئی تھی وہ نظامِ شمسی کے ابتدائی دور کے ایک سیارے سے تعلق رکھتی تھی۔ یہ سیارہ اربوں برس پہلے نظامِ شمسی کا حصہ تھا اور کسی دوسرے سیارے سے ٹکر کھا کر تباہ ہو گیا۔ اس کا حجم عطارد یا مریخ جتنا تھا۔ یہ تحقیق جریدے نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئی ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہیرے

Read more

امریکہ: سابق خاتون اول باربرا بش کا 92 سال کی عمر میں انتقال

امریکہ کی سابق خاتون اول اور خواندگی کی مہم چلانے والی اہم شخصیت باربرا بش کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ ان کا تعلق دو امریکی صدور سے رہا۔ وہ جارج ایچ ڈبلیو بش کی اہلیہ اور جارج ڈبلیو بش کی والدہ تھیں۔ باربرا بش سنہ 1989 سے سنہ 1993 تک خاتون اول رہیں۔ ان کی صحت ایک عرصے سے خراب تھی اور انھوں نے حال میں علاج کرانے سے انکار کر دیا تھا۔ امریکی سیاسی

Read more

شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر ملاقات ہوئی ہے: ٹرمپ

اس سے قبل کبھی بھی کسی حاضر امریکی صدر نے شمالی کوریائی سربراہ سے ملاقات نہیں کی ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے اعلیٰ ترین سطح پر براہ راست بات چیت ہو رہی ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق شمالی کوریا اور امریکہ کے حکام کی براہ راست بات چیت ہوئی ہے تاکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان تاریخی ملاقات کے بارے میں معاملات طے کیے جا سکیں۔ امریکی صدر نے یہ نہیں بتایا

Read more

فرانسیسی شخص کو ’تیسرا چہرہ‘ لگا دیا گیا

دو مرتبہ چہرے کی پیوندکاری کروانے والے دنیا کے پہلے شخص نے اپنے تازہ آپریشن کے تین ماہ بعد کہا ہے کہ وہ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ جیروم ہیمون نے پیوندکاری کے ذریعے لگائے جانے والا اپنا پہلا چہرہ گذشتہ سال اس وقت ہٹوا دیا تھا جب نزلہ زکام کے لیے دی جانے والی ناسازگار اینٹی بائیوٹک کے بعد ان کے جسم نے اسے قبول نہیں کیا تھا۔ 43 سالہ جیروم ہیمون پیرس میں دو ماہ تک ہسپتال

Read more

’وہاب ریاض، فواد عالم اور یہ کرم کے فیصلے‘

کراچی کنگز کی بولنگ جاری تھی، میچ ہاتھ سے نکلتا جا رہا تھا کہ اچانک سٹریٹیجک ٹائم آوٹ لیا گیا۔ مکی آرتھر میدان میں اترے اور ایک ایمرجنسی ٹیم میٹنگ شروع ہو گئی۔ میٹنگ کے دوران جب کیمرے نے مکی آرتھر کا کلوز شاٹ لیا اور بڑی سکرین پر آرتھر نے خود بھی دیکھ لیا کہ وہ ’آن ایئر‘ ہیں تو آرتھر کی باڈی لینگوئج مزید تلخ ہو گئی اور انہوں نے سہیل خان کو جھاڑنا شروع کر دیا۔ سہیل

Read more

امریکہ میں مسافر طیارے کا دوران پرواز انجن ’پھٹ گیا‘، ایک مسافر ہلاک، سات زخمی

امریکہ میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک مسافر طیارے کا دوران پرواز ’انجن پھٹ جانے‘ کے نتیجے میں ایک مسافر ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔ ساؤتھ ویسٹ ایئر لائن کی فلائٹ 1380 نے فلاڈیلفیا میں اس وقت ہنگامی لینڈنگ کی جب دوران پرواز انجن پھٹ جانے کے بعد اس کے ایک پروں اور ایک کھڑکی کو نقصان پہنچا۔ یہ پرواز نیویارک سے ڈلاس جا رہی تھی اور اس پر 143 مسافروں کے علاوہ عملے کے پانچ ارکان

Read more

انڈیا میں رپپ، معاشرے کی بے حسی

انڈیا میں بچیوں کے خلاف جرائم کا تناسب چالیس فیصد ہے انڈیا میں پولیس ریپ کے ایک مجرم کی تلاش میں ہے جس نے ایک ایسی بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا جس کی کوئی شناخت نہیں ہے اور اس کا چہرہ بھی پہچانا نہیں جا سکا ہے۔ اس بچی، جس کی عمر نو سے گیارہ برس کے درمیان تھی، کی مسخ شدہ لاش انڈیا کی مغربی ریاست گجرات کے ہیروں کی کٹائی کے لیے مشہور شہر سورت میں کھیل

Read more

سات سالہ بچی کے ریپ اور قتل پر احتجاج، ایک شخص ہلاک

احتجاج میں پولیس پر پتھراؤ بھی ہوا کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سات سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف مشتعل شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس دوران پتھراؤ اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ منگھو پیر کی رہائشی سات سالہ رابعہ مگسی کی گزشتہ روز کچرے سے لاش ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر

Read more

چین: پہلی سہ ماہی میں اقتصادی ترقی توقعات سے زیادہ

سنہ 2018 میں برآمدت کی شرح میں اضافہ اقتصادیات کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے چین میں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران معیشت کی اقتصادی ترقی کی شرح 6.8 فیصد رہی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران اقتصادی ترقی کی شرح 2018 کے لیے مقرر کی گئی اقتصادی شرح نمو کے سالانہ ہدف 6.5 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ اس بارے میں مزید جانیے ’چینی معیشت کی ترقی کا ہدف کم ہوکر 6.5

Read more

میڈلز اور اسناد مجھے دو وقت کی روٹی نہیں دے سکتے: بشیر بلوچ

55 سال تک لوک گائیکی کرنے والے صوبہ بلوچستان کے معروف گلوکار بشیر بلوچ کا کہنا ہے کہ جو میڈل اور اسناد مجھے ملی ہیں اچھا نہیں لگتا ہے کہ میں ان کو سڑک پر رکھ کر بھیک مانگوں۔ مختلف زبانوں میں لوک گیت گانے والے گلوکار کا کہنا ہے کہ ان کو دو صدارتی ایوارڈز سمیت مجموعی طور پر 135 ایوارڈز اور اسناد ملی ہیں۔ بشیر بلوچ کہتے ہیں کہ وہ اس وقت 72 سال کے ہیں جبکہ ان

Read more

طیبہ تشدد کیس میں کب کیا ہوا؟

کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے جسے عوامی حلقوں، سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں سراہا جا رہا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کو ایک، ایک سال قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ صوبہ پنجاب کے وسطی شہر فیصل آباد کے قریبی گاؤں سے تعلق رکھنے والی طیبہ کئی برسوں سے ایڈیشنل سیشن

Read more

آزادی صحافت: ’سینسرشپ سے خبر دبنے کے بجائے زیادہ پھیل جاتی ہے‘

جب اس ماہ آٹھ اپریل کو صوبائی دارالحکومت پشاور میں وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) کے عوام کے بنیادی حقوق کی آواز اٹھانے والی تنظیم پشتون تحفظ تحریک (پی ٹی ایم) نے اپنا جلسہ کیا تو ملک میں ہونے والے دیگر سیاسی جلسوں اور دھرنوں کے برعکس الیکٹرانک میڈیا پر اس کی کوریج خال خال ہی رہی۔ اس جلسے میں شرکت کرنے والوں کی تعداد محتاط اندازوں کے مطابق 20 سے 30 ہزار افراد پر مشتمل تھی لیکن

Read more

پیسے لے کر ریپ کیس واپس لینے کے لیے والدین کا لڑکی پر دباؤ

انڈیا کے دارالحکومت دلی میں ریپ ہونے والی لڑکی نے شکایت کی ہے کہ اس کے والدین ایک ملزم سے پیسے لینے کے بعد بیان بدلنے کے لیے اُس پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر اُس کی والدہ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اُس کے والد مفرور ہیں۔ متاثرہ لڑکی نے مبینہ طور ملزم سے لیے گئے پانچ لاکھ روپے بھی پولیس کو جمع کروائے ہیں جو اُس کے مطابق ریپ کرنے والے

Read more

آئی پی ایل: میچوں پر شرطیں لگانے والے تین افراد گرفتار

انڈیا میں پولیس نے انڈین پریمیئر لیگ کے میچوں پر مبینہ طور پر غیر قانونی شرطیں لگانے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ تینوں افراد دارالحکومت نئی دہلی میں واقع ایک گھر سے آن لائن بیٹنگ سنڈیکیٹ چلا رہے تھے۔ واضح رہے کہ انڈیا میں ہر طرح کا جوا غیر قانونی ہے۔ انڈین پولیس کے ایک سینئیر اہلکار یودبھیر سنگھ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ’ہم نے سنیچر کو ممبئی

Read more

راج کمار راؤ ’عمر سعید شیخ‘ کے کردار میں

STUDIO TALK PR بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ اپنی نئی فلم ’اومیرٹا‘ میں شدت پسند احمد عمر سعید شیخ کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اس فلم کے کردار میں ڈھلنے کے لیے انھوں نے کئی دستاویزی فلمیں دیکھیں اور نفرت سے بھرے لیکچر سنے۔ راج کمار راؤ کے مطابق تب انھوں نے محسوس کیا کہ کس طرح سے نوجوانوں کے سیدھے سادے دماغ میں نفرت بھری جاتی ہے۔ راج کمار راؤ کا ماننا ہے کہ کچھ لوگ اس کا

Read more

کشمیر: لاپتہ انڈین فوجی کا ’حزب المجاہدین‘ میں شمولیت کا امکان

کالج کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر فوج میں بھرتی ہونے والے 22 سالہ ادریس میر کے بارے میں پولیس کو شبہ ہے کہ وہ حکومت مخالف مسلح گروپ حزب المجاہدین میں شامل ہو گئے ہیں۔ ادریس کئی ماہ پہلے شمالی کشمیر میں اپنے کیمپ سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ ادریس کا تعلق ضلع شوپیان سے ہے اور وہ صاف نگری گاؤں کے رہائشی ہیں۔ شوپیان میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران درجنوں مسلح شدت پسند اور شہری متعدد فوجی آپریشن

Read more

امتحانات میں ’ہائی ٹیک‘ نقل کروانے کا منصوبہ پکڑا گیا

ایک سنگاپورین ٹیوٹر نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے سنہ 2016 میں چھ چینی طالب علموں کو نقل کرنے میں مدد فراہم کی تھی جبکہ استغاثہ کا کہنا ہے کہ یہ کام مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا تھا۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ ٹین کیا یان نے پرائیویٹ امیدوار کے طور امتحان دیا تھا اور سوالات اپنے ساتھیوں کو فیس ٹائم کے ذریعے بھجوا دیے جنھوں نے طالب علموں کو کال کی اور جواب انھیں پڑھ کر

Read more

طیبہ کیس: سابق جج اور ان کی اہلیہ کو ایک سال قید اور جرمانے کی سزا

ملزم راجہ خرم علی کی بیوی ماہین ظفر جن پر ملازمہ طیبہ پر تشدد کی زیادہ ذمہ داری عائد کی گئی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد ثابت ہونے پر اسلام آباد کے سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کو ایک ایک سال قید کی سزا اور پچاس پچاس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ دونوں مجرموں کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا گیا جبکہ

Read more

سعودی عرب نے یک دم سینما کھولنے کی اجازت کیوں دے دی؟

سعودی عرب میں 35 سال کی پابندی کے بعد ایک سینما کھلنے جا رہا ہے جس میں دکھائی جانے والی پہلی فلم بلیک پینتھر ہوگی۔ کئی دہائیوں کے پابندی کے بعد اب سینما جانا کیسے مناسب عمل ہو گیا؟ سعودی عرب میں سینما کھلنا اس معاشرے میں وسیع تر تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔ سعودی عرب میں برِسراقتدار آل سعود کے پاس بیسویں صدی میں سیاسی طاقت کے دو اہم ستون تھے، ایک تیل کی بے پناہ دولت اور دوسرا

Read more

’صوتی حملہ‘: کینیڈا نے کیوبا سے سفارتکاروں کے خاندان واپس بلا لیے

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں کینیڈا کے دس باشندوں میں غیر واضح طبی مسائل کے بعد کینیڈا نے اپنے سفارتکاروں کے خاندانوں کو کیوبا سے واپس بلا لیا ہے۔ ان دس افراد میں دماغی مسائل سامنے آئے جن کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دی۔ ان افراد میں بچے بھی شامل ہیں اور انہیں چکر آنا، متلی اور توجہ مرکوز کرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔ اسی بارے میں کیوبا میں امریکی سفارت خانے پر ’صوتی حملہ‘ کینیڈا کے طبی ماہر

Read more