چین ہماری سوچ سے بھی آگے ہے: انڈین آرمی چیف

وپن راوت نے پارلیمان کو بتایا کہ فوج کا 68 فیصد سازو سامان پرانا ہو چکا ہے گزشتہ سال ہی بھارتی فوج کے سربراہ وِپن راوت نے کہا تھا کہ انڈیا ایک ساتھ دو محاذوں پر جنگ کرنے کا اہل ہے اور ان کے اس بیان کو چین اور پاکستان کے میڈیا میں کافی توجہ ملی تھی لیکن اب وپن راوت نے چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت پر تشویش ظاہر کی ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی

Read more

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری، تین کھلاڑی آؤٹ

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اب تک کی ٹاپ ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تین وکٹوں کے نقصان پر کے 11 اوورز میں 78 رنز بنا لیے تھے۔ تیسری وکٹ 41 کے مجموعی سکور پر گری جب پیٹرسن سات رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر

Read more

پریتولا راشد ایک نرم دل پائلٹ

نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کے ہوائی اڈے پر پیر کو ایک مسافر طیارے کو لینڈنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 49 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طیارے کو اڑانے والی 25 سالہ معاون پائلٹ پریتولا راشد کی یہ دوسری پرواز تھی۔ پریتولا راشد کی پہلی بین الاقوامی پرواز بھی کٹھمنڈو کی تھی۔ وہ گذشتہ ڈیڑھ سال سے پائلٹ کی حیثیت سے کام کر رہی تھیں۔ پریتولا کی ایک رشتہ دار تسامین رحمان نے بی بی سی

Read more

ڈبلیو ایچ او بوتل والے پانی میں پلاسٹک کا جائزہ لے گا

عالمی ادارہ صحت یعنی ڈبلیو ایچ او نے پینے کے پانی میں پلاسٹک کی موجودگی کے ممکنہ خطرے کا جائزہ لینے کا کہا ہے۔ اس سے مائکرو پلاسٹکس (ایسے چھوٹے ذرات جو جسم میں داخل ہو سکتے ہیں) پر کی جانے والی تازہ تحقیق کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ جائزہ صحافتی تنظیم او آر بی میڈیا کو کئی بڑے برینڈز کے بوتل والے پانی میں ملنے والے پلاسٹک ذرات کے بعد کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے! دنیا

Read more

جنوبی ایشیا میں پاکستانی سب سےزیادہ خوش قوم

لوگ خوش اور شاد ہیں دنیا کے سب سے زیادہ گنجان آباد خطے جنوبی ایشیا میں بسنے والے تقریباً ایک ارب اسی کروڑ لوگوں میں بائیس کروڑ پاکستانی سب سے زیادہ خوش اور شاد ہیں۔ اقوام متحدہ کی سنہ دو ہزار سترہ کی 156 ممالک کے اعداد و شمار پر مبنی ‘ورلڈ ہیپی نس رپورٹ’ کے مطابق اِن ملکوں کی درجہ بندی وہاں بسنے والوں لوگوں کی آمدن، صحت مند زندگی، مشکل وقت میں سہارا ملنے کی توقع ، فراخدلی،

Read more

پاکستان نے بھارت میں اپنے سفیر کو ’مشاورت‘ کے لیے بلا لیا

پاکستان نے انڈیا میں پاکستانی سفارتکاروں، سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے پر دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کے لیے اسلام آباد بلایا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کیا۔ ڈاکٹر محمد فیصل کہا کہ ’اپنے سفیروں کا تحفظ ہمارے لیے اہم ہے جس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پاکستان میں انڈین سفارتکاروں کے

Read more

پاکستان سپر لیگ: پشاور زلمی کے 150 رنز مکمل

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں جمعرات کو شارجہ میں کھیلے جا رہے پہلے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ کر رہی ہے۔ اب سے کچھ دیر پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف 18 ویں اوور کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے تھے۔ پشاور زلمی کی جانب سے محمد حفیظ اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا۔ یہ بھی پڑھیے لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈیٹرز کو 17

Read more

روانڈا کی مسجدوں میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی

روانڈا میں مسلمان مجموعی آبادی کا صرف پانچ فیصد ہے افریقی ملک روانڈا کے دارالحکومت کگالی کی مسجدوں میں اذان کے لیے لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے عمارتوں کی تعمیر کے ضابطے کی خلاف ورزی پر 700 چرچ بھی بند کیے گئے تھے۔ پابندی عائد کرنے والے حکام کے مطابق پانچ وقت اذان سے علاقے کے لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے کیا عبادت کے لیے لاؤڈ سپیکر ضروری

Read more

پئیرس براسنین: ’ماؤتھ فریشنر کمپنی نے دھوکا دیا‘

اداکار پئیرس براسنین نے انڈین حکام کو بتایا ہے کہ انھیں ایک ماؤتھ فریشنر کمپنی نے اپنے برانڈ کی تشہیر کے حوالے سے ’دھوکا‘ دیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اس بات کی وضاحت کریں کہ انھوں نے پان بہار کے اشتہار میں کیوں کام کیا جو تمباکو نوشی سے منسلک ہے۔ انڈیا کے ایک سینئیر اہلکار کا کہنا ہے کہ براسنین نے بتایا کہ اشوک اینڈ کو نامی کمپنی نے انھیں پان بہار کی خطرناک نوعیت

Read more

پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائر 12.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق باکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 12.8 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کے اندازوں کے مطابق ان زرمبادلہ کے ذخائر سے صرف تین ماہ سے بھی کم عرصے تک کے لیے درآمدات کی ادائیگی ممکن ہوگی۔ دوسری جانب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی مد میں آنے

Read more

شام میں خانہ جنگی، ’انسانی المیے‘ کے سات برس مکمل

شام میں جاری جنگ کی ساتویں برسی کے موقعے پر پناہ گزینوں کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے نے اسے ایک انتہائی شدید انسانی المیے کے طور پر بیان کیا ہے۔ ان سات سالوں میں تقریباً پانچ لاکھ شامیوں نے اپنی جان کھوئی ہے اور تقریباً ایک کروڑ تیس لاکھ ایسی حالت میں ہیں کہ انھیں انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ 15 مارچ 2011 کو سینکڑوں شامی شہریوں نے دمشق، حلب اور دیگر بڑے

Read more

سعودی عرب میں جوہری توانائی کے پروگرام کی قومی پالیسی منظور

اس پالیسی کا اعلان ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ امریکہ کے چند روز قبل سامنے آیا ہے سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کی کابینہ نے اپنے جوہری توانائی کے پروگرام کی قومی پالیسی منظور کر لی ہے۔ سعودی عرب اپنے پہلے جوہری بجلی گھروں کے لیے معاہدوں کی تیاری کر رہا ہے۔ خبررساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ پالیسی جوہری پروگرام کو پرامن مقاصد کے لیے محدود کرنے، ریڈیائی فاضل مادے کو

Read more

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے مقدمے میں طلال چوہدری پر فرد جرم عائد کر دی

سپریم کورٹ نے داخلہ امور کے وزیر مملکت طلال چوہدری پر توہین عدالت کے مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جمعرات کو ان پر فرد جرم عائد کی۔ اس سے پہلے طلال چوہدری کے وکیل کی طرف سے ایک متفرق درخواست عدالت میں پیش کی گئی۔بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق ملزم کے وکیل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر

Read more

فلوریڈا سکول فائرنگ: ہزاروں طالب علموں کا امریکہ بھر میں احتجاج

امریکہ میں سکولوں کے طالب علم اور عملہ گذشتہ ماہ فلوریڈا کے ایک سکول میں فائرنگ کے واقعے کو ایک ماہ مکمل پر اس کی یاد میں ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں۔ ریاست فلوریڈا میں مرجوری سٹونمین ڈگلکس ہائی سکول میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک ہوئے تھے اور ان کی یاد میں 17 منٹ کے لیے پڑھائی اور کام روکتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ مظاہرے کے منتظمین امریکی کانگریس پر ہتھیاروں کے ذریعے پھیلنے والے تشدد

Read more

امریکہ کی بھی برطانوی موقف کی حمایت، ’ایجنٹ پر کیمیائی حملے کا ذمہ دار روس ‘

برطانوی وزیر اعظم نے سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے ایک ہفتہ دیا ہے امریکہ نے برطانوی شہر سیلیسبری میں سابق روسی انٹیلیجنس افسر اور ان کی بیٹی پر کیے جانے والے کیمیائی حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے روس پر اس واقعے کے حوالے سے براہ راست الزام عائد کیا ہے۔ امریکہ کی اقوام متحدہ میں متعین سفیر نکی ہیلی نے سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں روس کے خلاف

Read more

لندن کے دو بابوں کی قبروں پر حاضری

چارلز ڈراون اور کارل ماکرس میں بہت سے قدریں مشترک ہیں لندن کے رنگارنگ تفریحی مقامات اپنی جگہ مگر مجھے وہاں سب سے زیادہ دو بابوں کی قبروں پر حاضری دینے کا شوق تھا۔ ویسے تو یہ دونوں بابے ایک دوسرے سے خاصے مختلف ہیں لیکن ان میں کئی چیزیں مشترک بھی ہیں۔ دونوں 1880 کی دہائی میں فوت ہوئے، دونوں کی گھنی گھنیری داڑھیاں تھیں اور دونوں سے آدھی دنیا شدید محبت اور آدھی شدید نفرت کرتی ہے۔ یہ

Read more

لیبیا: انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں شامل دو سو افراد کو حراست میں لینے کے لیے وارنٹ جاری

لیبیا سے افریقی ممالک کے سینکڑوں افراد غیر قانونی طور پر سمندر عبور کر کے یورپ میں داخل ہوتے ہیں۔ لیبیا نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے اس نیٹ ورک میں شامل دو سو سے زائد ملکی اور غیر ملکی اسمگلروں کو حراست میں لینے کے لیے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ ان افراد پر قتل، انسانی اسمگلنگ او ریپ کے الزامات ہیں۔ ’پیسہ کمانے کے لالچ نے ان کی جان لے لی‘ ’انسانی سمگلنگ

Read more

پی ایس ایل: اوئن مورگن پاکستان نہیں جائیں گے

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں انگلینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان اوئن مورگن پاکستان سپرلیگ کے میچز کے لیے پاکستان نہیں جائیں گے تاہم وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے ضمن میں کی جانے والی کوششوں سے خاصے مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔ اوئن مورگن پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے کے لیے شارجہ پہنچے ہیں۔ مورگن کا کہنا ہے کہ یہ موسم سرما ان کے

Read more

رائیونڈ چیک پوسٹ پر دھماکہ، کم از کم چار افراد ہلاک

رائے ونڈ میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے دھماکے میں خدشہ ہے کہ پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے تصدیق کی ہے کہ کم از کم تین پولیس اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ اور یہ کہ بظاہر حملے کا ہدف پولیس اہلکار ہی تھے۔ حملے کا نشانہ بننے والی چیک پوسٹ مذہبی اجتماع

Read more

لاہور قلندرز کی پہلے بیٹنگ

پاکستان سپر لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلوں کے چھبیسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹر نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ لاہور قلندر کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شامل چھ ٹیموں کے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے اور اس کے اگلے مرحلے میں جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ کوئٹہ گلیڈیٹر جس کی سربراہی پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز کر رہے ہیں پہلے ہی اس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں

Read more

پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کو قائد حزبِ اختلاف کے طور پر نامزد کر دیا

شیری رحمان بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں سے تھیں پاکستان میں حزبِ اختلاف کی بڑی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے ایوانِ بالا یعنی سینیٹ میں خاتون رہنما اور امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر شیری رحمان کو قائد حزبِ اختلاف کے طور پر نامزد کیا ہے۔ ان کی نامزدگی کا اعلان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا۔ شیری رحمان نے بی بی سی کی نامہ نگار فرحت جاوید سے بات کی اور کہا کہ خواتین کی

Read more

بی جے پی کو اترپردیش میں جھٹکا

اس شکست سے حکمران جماعت کو دھچکا لگا ہے۔ انڈیا کی حکمران جماعت بی جے پی ملک کے صوبے اترپردیش میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں دو پارلیمانی سیٹیں ہارگئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کی ان ضمنی انتخاب میں ہار کو حکمران جماعت کے لیے زبردست دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ بی جے پی اتر پردیش میں جن سیٹیوں پر ہاری ہے ان میں گورکھ پور اور پھول پور کی سیٹیں شامل ہیں۔

Read more

’ہمارے بچے بھی یہاں آئیں گے تو سکون ملے گا‘

محمد اکرم سنہ 1974 میں پہلی مرتبہ شام کے دارالحکومت دمشق گئے۔ 1980 میں پاکستان لوٹنے کے بعد آٹھ سال وہ یہاں رہے لیکن اس کے بعد وہ شام ہی کے ہو رہے اس وقت تک جب تک کہ جہازوں اور بموں نے ان کے گھر کا راستہ نہیں دیکھا تھا۔ بی بی سی نیوز کے سکندر کرمانی سے بات چیت میں انھوں نے اپنی رواداد سنائی۔ حال ہی میں پاکستان لوٹنے والے محمد اکرم نے ایک شادی پاکستان میں

Read more

’سٹیفن ہاکنگ نے میری بیٹی کا داخلہ کرایا تھا‘

سٹیفن ہاکنگ سے میرا بہت قریبی تعلق تھا بس انھیں کبھی خبر نہیں ہوئی! ہوتی بھی کیسے، ہم صرف ایک مرتبہ جو ملے تھے، وہ سٹیج پر تھے اور اپنے پسندیدہ سبجیکٹ  بلیک ہولز کے بارے میں لیکچر دے رہے تھے اور میں سینکڑوں دوسرے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کی بات سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا۔ لیکن اس ایک ملاقات کو میں کبھی بھلا نہیں سکتا۔ ہاں میں انھیں ’بلیک ہولز‘ پر ان کی مہارت یا دریافتوں

Read more

روسی ایجنٹ کو زہر: برطانیہ کا 23 روسی سفارتکار نکالنے کا اعلان

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے برطانیہ کے شہر سیلیسبری میں سابق روسی انٹیلیجنس افسر اور ان کی بیٹی کو زہر دینے پر روس کے 23 سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ نے یہ قدم اس وقت اٹھایا ہے جب روس نے برطانیہ کو اس زہر کے حوالے سے وضاحت دینے سے انکار کر دیا۔ روسی ایجنٹ پر حملہ: روس کو وضاحت کے لیے ڈیڈ لائن ’روسی جاسوس کی بیٹی کو زہر نہیں دینا چاہیے

Read more

سٹیفن ہاکنگ کی آخری نصیحت

پروفیسر سٹیفن ہاکنگ کا موقف تھا کہ انسانوں کو کسی بھی اجنبی مخلوق سے ہر صورت دور رہنا چاہیے۔ معروف برطانوی سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی جانب سے کی جانے والی آخری نصیحت میں انھوں نے کہا تھا کہ انسانوں کو کسی بھی اجنبی مخلوق سے رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کرنے چاہیے۔ سنہ 2010 میں ڈسکوری چینل کے لیے فلمائی جانے والی ایک ڈاکیومنٹری میں سٹیفن ہاکنگ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انسانوں کے علاوہ یقیناً کوئی نہ

Read more

پوتن کے روس میں زندگی 10 چارٹس کی مدد سے

ویلادیمیر پوتن دو دہائیوں سے روسی سیاست پر غالب ہیں۔ دو دہائیوں میں بطور صدر اور وزیر اعظم انھوں نے معاشی ترقی، عسکری قوت میں اضافے اور روس کو دوبارہ ایک طاقت بنایا۔ زیادہ تر روسیوں کا معیار زندگی بہتر ہوا اور استحکام اور قومیت کے احساس ایک بار پھر ہوا۔ تاہم بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سب کی قیمت نوخیز جمہوریت کو نقصان ہے۔ اس عرصے میں عام روسیوں کے لیے زندگی میں کیا تبدیلیاں ہوئیں۔

Read more

ٹرمپ کے ذاتی نائب کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کافی عرصے سے ذاتی نائب جان میک اینٹی کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا ہے۔ جان صدر ٹرمپ کے ساتھ انتخابی مہم کے آغاز سے تھے۔ میڈیا کے مطابق جان کو سکیورٹی اہلکار وائٹ ہاؤس سے باہر لے کر گئے اور ان کو وائٹ ہاؤس میں اپنے دفتر سے ذاتی اشیا بھی سمیٹنے نہیں دیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ صدر منتخب ہونے کی مہم نے منگل کو اعلان کیا

Read more

معروف برطانوی سائنسدان سٹیفن ہاکنگ چل بسے

BBC/RICHARD ANSETT معروف برطانوی سائنسدان سٹیفن ہاکنگ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ سٹیفن ہاکنگ بلیک ہولز اور نظریہ اضافیت کے بارے میں گراں قدر خدمات کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ انھوں نے سائنس کے موضوع پر کئی کتابیں لکھیں جن میں ’اے بریف ہسٹری آف ٹائم‘ بھی شامل ہے۔ سٹیفن ہاکنگ کے خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمارے پیارے والد آج چل بسے ہیں جس پر ہمیں دلی

Read more

سینیٹ انتخاب:’الیکشن کمیشن کو سیاست دانوں کی مدد درکار ہے‘

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان نے کہا ہے کہ پاکستانی سینیٹ کے ارکان کے انتخاب میں ہونے والی مبینہ ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کے لیے خفیہ اداروں سمیت تحقیقاتی اداروں کی بھی مدد لی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس سے بڑی بد قسمتی اور کیا ہو گی کہ ووٹ خریدنے والے بھی ارکان اسمبلی ہیں اور بکنے والے بھی ارکان اسمبلی ہی ہیں۔ سینیٹ کے ارکان کے انتخاب میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق درخواستوں

Read more

سینیٹ چیئرمین: پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ

پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے چیئرمین کے انتخاب کے دوران بعض اطلاعات کے مطابق ایک زرداری سب پر بھاری کے ساتھ نیازی، زرداری بھائی بھائی کے نعرے بھی لگائے گئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے بعد بلوچستان کے وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے آصف علی زرداری اور عمران خان کو قریب لانے کی کوشش کی جس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔ آصف زرداری یا عمران خان کی کامیابی؟ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے

Read more

راؤ انوار کی گرفتاری، ’خفیہ ادارے رپورٹس تو دے رہے ہیں لیکن گرفتاری میں پیش رفت نہیں‘

فوج کے خفیہ اداروں آئی ایس آئی اور ایم آئی کی جانب سے راؤ انوار کے بارے میں رپورٹس عدالت میں جمع کروائی گئیں۔ پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان نقیب اللہ کے مقدمے کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ اس مقدمے کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے بارے میں خفیہ اداروں کی جانب سے رپورٹس تو دی جا رہی ہیں لیکن ان

Read more

سپریم کورٹ میں نواز شریف اور دو وفاقی وزرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج

نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں بد عنوانی کے مقدمات زیر سماعت ہیں سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم اور حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف اور وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق اور دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج کر دی ہیں۔ یہ درخواستیں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سیاسی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے عہدیدار شیخ احسن الدین کی طرف سے دائر کی گئی تھیں۔

Read more

’میانمار میں فیس بک کے استعمال نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں بڑا کردار ادا کیا‘

اقوام متحدہ کے تحقیق کاروں نے کہا ہے کہ میانمار میں فیس بک کے استعمال نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں ’بڑا کردار‘ ادا کیا ہے۔ میانمار میں نسل کشی کے الزامات کی تحقیقات کرنے والی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ ’فیس بک بے لگام ہو گیا ہے۔‘ خیال رہے کہ اگست میں میانمار کی فوج کی ریاست رخائن میں کارروائی کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت سات لاکھ افراد بنگلہ دیش منتقل ہونے پر مجبور

Read more

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی، پاکستان ویسٹ انڈیز میچ کی تاریخ تبدیل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئندہ ماہ کراچی میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ایک میچ کی تاریخ میں ردوبدل کر دیا گیا ہے اور تیسرا میچ چار اپریل کی بجائے اب تین اپریل کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے پہلے دو میچز طے شدہ شیڈول کے مطابق یکم اور دو اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ تیسرے

Read more

چترال میں پولیس کی اجازت کے بغیر شادی کرنے پر پابندی

خیبر پختونخوا کے سب سے پرامن سمجھے جانے والے ضلع چترال میں خواتین کا غیر مقامی افراد سے شادی کرنا مبینہ طور پر ایک کاروبار کی شکل اختیار کر گیا تھا پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے رہائشی محمد یاسین پیشے کے لحاظ سے ٹھکیدار ہیں۔ انھوں نے چھ ماہ قبل چترال میں ایک مقامی خاتون سے شادی کی جو ان کی چھٹی شادی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ جب وہ چترال گئے تو انھیں معلوم ہوا

Read more

جزیزے کی قدرت کی آغوش میں واپسی

برطانوی متروکہ انڈمان جزائر میں واقع روس جزیرے پر اس کا اصل حقدار قبضہ کر رہا ہے یعنی قدرت۔ انڈیا کے دلکش جزائر خلیج بنگال میں واقع انڈیا کے انڈمان اور نکوبار جزائر 572 جزیروں پرمشتمل ہیں جن میں سے صرف 38 پر آبادی ہے۔ یہ جزیرے فاصلے کے حساب سے انڈیا کی بہ نسبت جنوب مشرقی ایشیا کے زیادہ قریب ہیں۔ یہ جزیرے شاندار ساحلوں، سمندری حیات، ساحلی خوبصورتی اور جنگلات کے حوالے سے مشہور ہیں لیکن دلکش نظاروں

Read more

سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ جینا ہیسپل کون ہیں؟

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر جینا ہیسپل کو سی آئی اے کا نیا ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ہے وہ سی آئی کی پہلی خاتون سربراہ ہیں۔ جینا ہیسپل گذشتہ 30 برس سے پیشہ ور انٹیلجینس آفسر ہیں۔ وہ تھائی لینڈ میں اس متنازع جیل کو چلاتی رہی ہیں جہاں سنہ 2002 میں القاعدہ کے مشتبہ افراد سے واٹر بورڈننگ کے ذریعے تفتیش کی گئی۔ بیرون ملک خفیہ مقامات پر جنھیں

Read more

انڈیا میں سفارتی عملے کو ہراساں کرنے پر دفترِ خارجہ کا احتجاج

پاکستان کے دفترِ خارجہ نے نئی دہلی میں سفارتی عملے کو ہراسان کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر انڈیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترِ خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا ہے۔ منگل کو دفترِ خارجہ کے اعلامیے کے مطابق سارک اینڈ جنوبی ایشیا ڈیسک کے انچارج ڈاکٹر فیصل نے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو اپنے دفتر میں طلب کیا اور سفارتی عملے اور ان کے بچوں کے ساتھ ناروا سلوک پر شدید احتجاج کیا۔ اعلامیے میں کہا

Read more

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطان کو 33 رنز سے شکست

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں منگل کو شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سطان کو 33 رنز سے شکست دے دی۔ ملتان سلطان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطان کو میچ جیتنے کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا۔ ملتان سلطان کی ٹیم 19.1 اوور میں 152 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس میچ میں فتح کے بعد

Read more

صدر ٹرمپ نے ریکس ٹلرسن کو برطرف کر دیا، سی اے کے سربراہ نئے وزیرِ خارجہ

AFP ریکس ٹلرسن کو صدر ٹرمپ نے تقریباً ڈیرھ برس قبل ہی امریکہ کا وزیرِ خارجہ تعینات کیا تھا امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن کو ان کے عہدے سے برطرف کرکے امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ مائیک پومپیو کو ان جگہ وزیرِ خارجہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر صدر ٹرمپ کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں ریکس ٹلرسن کی خدمات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا

Read more

تین روز میں جوتا مارنے کا دوسرا واقعہ، عمران خان نشانے پر

گذشتہ تین روز میں سیاسی رہنماؤں پر جوتا پھینکنے کا دوسرا واقعہ منگل کو پنجاب کے شہر گجرات میں پیش آیا جب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ گجرات میں پی ٹی آئی کے جلسے میں عمران خان کی تقریر کے دوران کسی نے جوتا اچھال دیا جو ان کے برابر میں کھڑے علیم خان کو لگا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے گجرات میں رکن سازی جلسہ منعقد کیا گیا تھا۔ جب

Read more

’تین اپریل مسلمانوں کو سزا دینے کا دن‘: برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مواد تقسیم

برطانیہ میں انسدادِ دہشت گردی کی پولیس ملک کے مختلف شہروں میں متعدد افراد کو ملنے والے اس نفرت انگیز خط کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے جس میں مسلمانوں پر حملوں کی ترغیب دی گئی ہے۔ اس خط میں 3 اپریل کو ’پنش اے مسلم ڈے‘ یعنی مسلمانوں کو سزا دینے کا دن، کے طور پر منانے کا کہا گیا ہے۔ خط میں مسلمانوں کے خلاف مختلف پرتشدد اقدمات اور ان کے نتیجے میں ملنے والے ’پوائنٹس‘ کا

Read more

انڈیا دس برس سے جنگی ہتھیار خریدنے والا سب سے بڑا ملک، پاکستان میں کمی

دفاعی ماہرین کے مطابق انڈیا نے گزشتہ دس برس میں سو ارب ڈالر سے زیادہ نئے ہتھیاروں اور دفاعی نظام کی خرید پر صرف کیے۔ انڈیا گزشتہ دس برس سے جنگی ہتھیار خریدنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ پچھلے دس برس کے دوران انڈیا کے ہتھیاروں کی خرید میں چوبیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے برعکس اس مدت میں پاکستان میں ہتھیاروں کی خرید میں ایک تہائی کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ان حقائق کا

Read more

نیشنل جیوگرافک نے تسلیم کیا ہے کہ ماضی میں اس کی کوریج نسل پرستانہ رہی ہے

امریکہ کے مشہور رسالے نیشنل جیو گرافک کا کہنا ہے کہ ماضی میں دنیا بھر سے لوگوں کی کوریج نسل پرستی پر مبنی تھی۔ نیشنل جیوگرافک کے مدیر سوزن گولڈبرگ نے کہا ’ہماری کوریج نے ان امریکیوں کو نظر انداز کیا جو سفید فام نہیں تھے اور مختلف گروہوں کو بدیسی یا جنگلی کے طور پر دکھایا اور ان کو ہر طرح سے گھسے پٹے طریقے سے پیش کیا۔‘ سبز آنکھوں والی شربت گلہ نئی زندگی کی تلاش میں تصاویر:

Read more

فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کی صحت بگڑ گئی، ڈاکٹروں کو جودھپور بلا لیا گیا

بالی وڈ کے مقبول اداکار امیتابھ بچن نے فلم کی شوٹنگ کے دوران طبعیت خراب ہونے پر ڈاکٹروں کو ممبئی سے جودھپور بلایا ہے۔ امیتابھ بچن نے منگل کی صبح پانچ بجے اپنے بلاگ میں اپنی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ’ میں اپنے ڈاکٹروں کو بلا رہا ہوں تاکہ اپنے جسم کو دوبارہ صحت مند بنا سکوں اور میں آرام کروں گا اور آپ لوگوں کو اس بارے میں مطلع کروں گا۔‘ امیتابھ بچن رواں ماہ پانچ مارچ

Read more

سپریم کورٹ نے دانیال عزیز پر توہین عدالت کے مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی

پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے نجکاری کے وفاقی وزیر دانیال عزیز پر توہین عدالت کے مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔ عدالت نے اس مقدمے کی کارروائی کو مزید آگے بڑھانے کے لیے آئندہ سماعت پر شہادتیں طلب کر لی ہیں۔ منگل کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت کی تو بینچ میں موجود جسٹس مشیر عالم نے دانیال عزیز کی

Read more

اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک اور نقصان، رومان رئیس بھی پی ایس ایل سے باہر

پاکستان سپر لیگ میں شامل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں بھی اپنے فاسٹ بولر رومان رئیس کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ رومان رئیس ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنا زخمی ہونے کے سبب ان فٹ ہو گئے تھے۔ تاہم امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ وہ صحتیاب ہو کر جلد ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے انضمام الحق

Read more

نفرت انگیز مواد کی روک تھام کے لیے پاکستان میں نئی ایپ

پاکستان میں انسدادِ دہشت گردی کے قومی ادارے نیکٹا کے سربراہ احسان غنی نے حال ہی میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ایکشن پلان میں مذہبی بنیادوں پر ہونے والے تشدد کے خاتمے پر سب سے کم کام کیا گیا ہے جبکہ نفرت انگیز تقاریر کے معاملے پر بھی مسائل کا سامنا ہے۔ اسی حوالے سے نیکٹا نے ایک نئی موبائل ایپ متعارف کروائی ہے جس کا مقصد نفرت انگیز مواد کی نشاندہی کرنے

Read more

چائنیز کھانوں میں نمک کی مقدار صحت کے لیے مضر

ایکشن آن سالٹ نامی صحتِ عامہ سے متعلق ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ ریستورانوں اور سپر مارکیٹوں میں بیچے جانے والے چائنیز کھانے پر تنبیہی پیغامات ہونے چاہیئیں کیونکہ اکثر اوقات ان میں انتہائی زیادہ نمک پایا جاتا ہے۔ تنظیم نے 150 سے زیادہ ڈشز کا جائزہ لیا اور معلوم ہوا کہ ان میں سے کچھ میں تو چھ گرام تک نمک موجود ہے جو کہ کسی بھی شخص کی صحت مند خوراک میں موجود روزانہ کی مجوزہ مقدار

Read more

سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف جعل سازی کے مقدمات

حسین حقانی سپریم کورٹ کو یہ یقین دہانی کروا کر بیرون ملک گئے تھے کہ اگر عدالت بلائے گی تو وہ چار دن کے نوٹس پر وطن واپس آجائیں گے وفاقی تحقیقاتی ادارے یعنی ایف آئی اے نے سابق حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف لاکھوں ڈالر کے خفیہ فنڈز میں مبینہ طور پر خربرد سے متعلق جعل سازی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ ضابطہ فوجداری

Read more

منظور پشتین: ’تحریک کے پیچھے اپنوں کے لیے بہتے ماؤں،بہنوں کے آنسو ہیں‘

’پہلے جب نامعلوم نمبر سے کال آتی تھی، تو مطلب ہوتا تھا کہ مرنے کی تیاری کرلیں۔ کیا آپ کو فلاں یاد نہیں؟ آپ ہی کی طرح کی باتیں کرتا تھا، یاد ہے کیا ہوا اُس کے ساتھ؟‘ یہ الفاظ ہیں پاکستان کے پشتون علاقوں سے ابھرنے والے امن کے متلاشی ایک نوجوان منظور احمد پشتین کے جو انھوں نے بی بی سی کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں کہے۔ ’ہمارے علاقے میں نامعلوم نمبروں سے کال کے بارے میں

Read more

پی ایس ایل میں تماشائی کیوں نہیں آتے؟

جوں جوں پاکستان سپر لیگ کا فائنل قریب آتا جارہا ہے ہر کوئی ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے بے تاب دکھائی دے رہا ہے لیکن ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے والوں کے مقابلے میں ایسے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے جو مفت میں پاسز اور ٹکٹ حاصل کرکے میچ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں انھیں جہاں جہاں سے ٹکٹ کی امید ہوسکتی ہے وہاں فون کالز اور ٹیکسٹ میسیجز سے اپنی خواہشات کااظہار کرنا شروع کررکھا ہے۔ یہ بات

Read more

سنگاپور سے شمالی کوریا کو غیر قانونی طور پر لگژری اشیا کی فروخت: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں عائد کیں ہیں۔ اقوام متحدہ کی افشاں ہونے والی رپورٹ کے مسودے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سنگاپور کی کمپنیوں نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی کوریا کو پر تعیش فروخت کی ہیں۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمع کروائی گئی ہے اور اسے آئندہ ہفتے تک اسے شائع کیا جائے گا۔ سنگاپور کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ

Read more

’عین ممکن ہے ریٹائرڈ روسی ایجنٹ کو روس نے زہر دیا ہو‘

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے پارلیمان کو بتایا ہے کہ ’عین ممکن‘ ہے کہ انگلینڈ میں سابق روسی ایجنٹ اور ان کی بیٹی کو روس میں تیار کردہ فوجی گریڈ کے اعصاب کو متاثر کرنے والی کیمیائی ایجنٹ دیا گیا ہو۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ’عین ممکن‘ ہے کہ سیلسبری کے علاقے میں چار مارچ کو روس کے سابق ایجنٹ سرجی اور ان کی بیٹی یولیا کو اعصاب کو

Read more

‘شہید بھٹو کا بھرم تھا، لیکن آج بھٹو شہید ہو گیا ہے’

پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیٹر طلال چوہدری نے سینیٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار راجہ ظفر الحق کی صادق سنجرانی کے ہاتھوں شکست کے بعد کہا کہ ‘صادق سنجرانی کا انتخاب نہیں ہوا ہے، ان کی بھرتی ہوئی ہے۔’ طلال چوہدری نے کہا کہ اس الیکشن سے ‘ایک فائدہ یہ ہوا ہے کہ لوگوں کا اصل چہرا سامنے آگیا ہے۔’ ‘یہ بہروپیے جو تبدیلی اور انقلاب کا نعرہ لگاتے ہیں اور اصول کی باتیں کرتے ہیں

Read more

پشتون مارچ ٹی وی سکرینوں سے اوجھل

پشتون مارچ میں سیاسی پارٹیوں اور طلبہ تنظیموں کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی پاکستان میں پشتونوں کی تحریک تیزی پکڑ رہی ہے۔ نقیب اللہ محسود کے قتل کے بعد جنم لینے والی اس تحریک کا مقصد پشتونوں کے لیے بنیادی سیاسی اور سماجی حقوق کا حصول ہے۔ اس تحریک کے تحت گذشتہ چند ہفتوں میں ملک کے سب سے پسماندہ صوبے بلوچستان میں پانچ بڑے جلسے منعقد ہوئے ہیں۔ نقیب اللہ کی ’پولیس مقابلے میں ہلاکت‘ کا

Read more

کٹھمنڈو کے ہوائی اڈے پر مسافر طیارے کو حادثہ، متعدد زخمی

نیپال کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کٹھمنڈو کے ہوائی اڈے پر ایک طیارہ گر گیا ہے۔ کٹھمنڈو پوسٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی فضائی کمپنی یو ایس بنگلہ کا لینّنگ کرتے ہوئے طیارہ تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے کے مشرقی جانب جا گرا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں تاہم متعدد افراد زخمی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس طیارے میں 67 افراد سوار تھے۔ مقامی نیوز ویب سائٹ

Read more

سینیٹ کی چیئرمین شپ کے امیدوار کون ہیں؟

صادق سنجرانی کا عوامی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا بلکہ ان کی پہچان ایک بزنس مین کی ہے پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ میں چیئرمین کے لیے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار صادق سنجرانی پر ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں ہی مہربان رہی ہیں۔ صادق سنجرانی کا تعلق چاغی سے ہے اس علاقے کی عالمی وجہ شہرت پاکستان کا ایٹمی دھماکہ اور سینیڈک پراجیکٹ رہے ہیں۔ صادق سنجرانی کے والد

Read more

پاکستان سپر لیگ 3: ’کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم ٹھیک ہیں‘

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اتوار کے روز لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں زخمی ہونے کے بعد ٹھیک حالت میں ہیں تاہم انھوں نے گذشتہ شب ہسپتال میں ڈاکٹروں کے زیرِ نگرانی گزاری ہے۔ پیر کو پاکستان سپر لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عماد وسیم کی حالت کے بارے میں مختصر پیغام جاری کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اتوار کی شام لاہور قلندرز کے خلاف ایک کیچ لیتے ہوئے عماد وسیم کے

Read more

میں نے شادی نہیں کی، اسی لیے تمہارے والد نہیں

میری سات سالہ بیٹی کسی بھی دوسرے بچے کی طرح خوش، لا پرواہ اور سوالات کرنے والی تجسس سے ہے۔ وہ اپنے ارد گرد کی دنیا اور اپنی زندگی کے بارے میں پرجوش رہتی ہے۔ لیکن اکثر وہ ایک سوال پوچھتی ہے کہ ‘آئی (ماں) میرے پاپا کیوں نہیں ہیں؟’ میں نے سنگل رہنے کا فیصلہ کیا اور میں اسے ہمیشہ سچ بتاتی رہی کہ ’میں شادی شدہ نہیں ہوں اور اسی لیے تمہارے والد نہیں ہیں۔‘ لیکن میرے خیال

Read more

تصاویر: بصارت سے محروم جوڈو کے ستارے

انڈیا کے دیہی علاقوں میں بصارت سے محروم خواتین اپنا دفاع خود کرنے کی تکانیک سیکھ رہی ہیں۔ بصارف سے محروم ہونے کی وجہ سے انھیں اکثر جسمانی اور جنسی تشدد کے خطرے کا زیادہ سامنا رہتا ہے اور بہت سی خواتین ایسی ہیں جو اکیلے گھر سے باہر جانے کے قابل نہیں ہیں۔ تاہم دفاعی تدابیر اور اپنی حفاظت کی تکنیک سیکھنے کے بعد 60 سے زائد خواتین دوبارہ سکول گئیں، نوکریاں حاصل کیں اور معاشرے میں اپنا کردار

Read more

سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج

حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے تاحال اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ نام جلد ہی سامنے آ جائیں گے پاکستان کی پارلیمان کے ایوان بالا میں نو منتخب سینیٹرز نے پیر کی صبح حلف اٹھا لیا ہے جبکہ ایوان کے نئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے پولنگ شام چار بجے ہو گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین کے عہدے کےلیے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نو

Read more

روسی صدر پوتن نے ایک مسافر طیارہ مار گرانے کا حکم دیا تھا

’پوتن‘ کے عنوان سے ایک ڈاکومنٹری فلم کا پہلا حصہ سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے جاری کیا گیا ہے روسی صدر ولادی میر پوتن کے بارے میں ایک نئی دستاویزی فلم میں انکشاف ہوا ہے کہ انھوں نے ایک مسافر طیارے کو مار گرانے کا حکم دیا تھا جس میں مبینہ طور پر بم تھا اور اس کے بارے میں اطلاع تھی کہ سنہ 2014 کے سوچی سرمائی اولمپکس کی افتاحی تقریب کو نشانہ بنایا جائے گا۔ دو گھنٹے پر

Read more

مرتے وقت دماغ میں کیا ہوتا ہے؟

مرتے وقت کسی کے دماغ میں کیا ہوتا ہے؟ اس حوالے سے کسی کے پاس بھی صحیح معلومات نہیں ہیں۔ سائنسدانوں کو کچھ معلومات ضرور ہے لیکن یہ سوال پھر بھی ایک راز ہی ہے۔ تاہم بعض سائنسدانوں نے حال ہی میں ایک تحقیق کی ہے جس سے نیورو سائنس کے بارے میں دلچسپ معلومات ملتی ہے۔ یہ تحقیق جینز ڈرائر کی سربراہی میں کام کرنے والے برلن اور اوہائیو کی سنسناٹی یونیورسٹی اور چیریٹی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا سے ملاقات کے خطرات سے واقف ہیں: سی آئی اے سربراہ

امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر خطرات کو سمجھتے ہیں۔ اتوار کو فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے مائک پومپیو نے کہا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ یہ تماشے کے لیے نہیں کر رہے، وہ وہاں مسلے کو حل کرنے کے لیے جا رہے ہیں۔‘ امریکی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ ‘شمالی

Read more

پی ایس ایل 3: لاہور کو کراچی کے خلاف کامیابی کے 164 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں سنیچر کو دبئی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز مدِمقابل ہیں اور اب سے تھوڑی دیر قبل کراچی کنگز نے لاہور کو جیتنے کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا ہے۔ آج لاہور قلندرز نے جب ٹاس جیت کر کراچی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کراچی کنگز کا آغاز اتنا اچھا نہ تھا اور 19 کے مجموعی سکور پر ان کے ان فارم بلے باز جو ڈینلی

Read more

’اسلامائزیشن‘ سے چین متفکر

چین پر الزام ہے کہ وہ مسلمانوں پر جبر کر رہا ہے چین میں اسلام سے متعلق ایک اعلی سرکاری اہلکار نے چینی مسلمانوں کو مسجدوں کی طرز تعمیر سمیت ملک میں سرایت کرتی ہوئی ‘اسلامائزیش’ یا اسلام پسندی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عقائد پر چینی روایات اور ثقافت کے مطابق عمل کریں۔ چین میں دو کروڑ کے قریب مسلمان ہیں جن کی اکثریت ملک کے مغربی حصوں، سنکیانگ اور اوغر میں آباد ہیں

Read more

ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کراچی آئے گی

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو کراچی میں کھیلنے کے لیے قائل کرنا آسان نہ تھا لیکن ان کی کوششیں کامیاب ثابت ہوئیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ انھوں نے یہ اعلان اتوار کے روز دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کیا۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ یہ میچز یکم، دو

Read more

’ کئی جوتے پھینکے گئے، یہ ایک منظم واقعہ لگتا ہے‘

لاہور میں دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ میں اتوار کو سابق وزیر اعظم نواز شریف پر ایک نہیں کئی جوتے پھینکے گئے اور جوتے پھینکے والے طلباء لبیک لبیک کے نعرے لگاتے رہے۔ جامعہ نیعیمہ میں ہونے والی اس تقریب میں شریک سنیئر صحافی سہیل وڑائچ نے بی بی سی اردو سروس کے ریڈیو پروگرام سیربین میں بتایا کہ وہ اس واقع کے چشم دید گواہ ہیں اور انھیں لگا کہ یہ ایک منظم واقعہ تھا۔ بعد ازاں مفتی راغب نعیمی نے

Read more

سیاسی جماعتیں امیدواروں کے ناموں پر ابہام کا شکار

سینیٹ کے چئیرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب پیر کو کیا جائے گا پاکستان کی پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت رہ جانے کے باوجود ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کے ناموں پر حتمی فیصلہ نہیں کر پائی ہیں۔ بی بی سی اردو سروس کے ریڈیو پروگرام سیربین میں اسلام آباد سے سینیئر صحافی اور ایک اردو روز نامے کے مدیر راؤ خالد نے بتایا

Read more

روس نے نئے ہائیپر سونک میزایل کا کامیاب تجربہ کر لیا

روس کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک ہائیپر سونک (آواز کی رفتار سے تیز چلنے والے سپر سانک سے بھی زیادہ تیز رفتار) میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ یہ میزائل ان متعدد جوہری میزائلوں میں سے ایک ہے جس کا اعلان صدر پوتن نے اس ماہ کے آغاز میں کیا تھا۔ روسی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں اس میزائل کو ایک لڑاکا طیارے سے لانچ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وزارت کا کہنا

Read more

’ہر کوئی کپتان پر اعتماد کرتا ہے‘: لاہور قلندر کے مالک فواد رانا

لاہور قلندر کے سربراہ فواد رانا میدان میں اپنی قلندرانہ طبعیت کے سبب سب سے منفرد نظر آتے ہیں پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی لاہور قلندر کے چیئرمین فواد رانا کے خیال میں ان کی ٹیم کی کارکردگی کسی بھیانک خواب سے کم نہیں رہی۔ یاد رہے کہ لاہور قلندر کی ٹیم مسلسل تیسرے سال پاکستان سپر لیگ میں سب سے آخری نمبر پر آئی ہے۔ فواد رانا کا کہنا ہے کہ یہ کارکردگی نہ صرف ان کی

Read more

افغانستان پر سکیورٹی فورسز پر حملہ 24 اہلکار ہلاک

حالیہ دنوں میں طالبان کے حملوں میں تیزی آئی ہے افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے کم از کم چوبیس ارکان ہلاک ہو گئےہیں۔ یہ بھی پڑھیے ’طالبان افغانستان کے 70 فیصد علاقے کے لیے خطرہ‘ افغان طالبان کا ’آپریشن منصوری‘ کے آغاز کا اعلان افغانستان کے مختلف حصوں میں حملے، 25 فوجی ہلاک طالبان نے سکیورٹی فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا جب سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بالا بلوک

Read more

نواز شریف پر جامعۂ نعیمیہ میں جوتا پھینک دیا گیا

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف پر اتوار کو لاہور میں جامعۂ نعیمیہ کے دورے کے دوران ایک شخص نے جوتا پھینک دیا جو ان کے کندھے اور سر پر لگا۔ اس واقعے کی بڑے پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل سنیچر کی رات سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے کنونشن کے دوران پاکستان کے وزیرِ خارجہ خواجہ آصف کے منھ پر پر ایک شخص نے سیاہی پھینک دی تھی۔ نواز شریف جامعۂ نعیمیہ کے

Read more

شی جن پنگ تاحیات صدر، چینی کانگریس میں ووٹنگ ہو رہی ہے

چین عہدۂ صدارت کی معیاد کی حد ختم کرنے جا رہا ہے جس کے بعد موجودہ صدر شی جن پنگ ممکنہ طور پر تاحیات صدر بن سکتے ہیں۔ توقع ہے کہ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس اتوار کو اپنے سالانہ اجلاس میں اس آئینی تبدیلی کی منظوری دے گی۔ چین میں سنہ 1990 کے بعد سے صدر کے عہدے کی میعاد مقرر ہے، تاہم صدر شی نے روایت کے برخلاف اکتوبر میں ہونے والے کمیونسٹ پارٹی کانگریس میں اپنے جانشین

Read more

مونچھیں ہوں تو وہاب ریاض جیسی

پاکستان کے بولروں کے اپنے اپنے رنگ کرکٹ میں بولر ہمیشہ وکٹ حاصل کرنے کے بعد کسی نہ کسی انداز سے اپنی کامیابی کا اظہار کرتے ہیں۔ کوئی زور سے آواز نکال کے، کوئی انگلی کھڑی کر کے، کوئی آؤٹ ہونے والے بیٹسمین کی طرف غصے سے دیکھ کے اور کوئی تو عمران طاہر کی طرح بھاگتے بھاگتے تماشائیوں کے پاس جا کے۔ ہر بولر کا جشن منانے کا اپنا ہی طریقہ ہے۔ پیش ہے پاکستان کے پانچ بولروں کے

Read more

خیبر پختونخوا کی جیلوں میں ’درجنوں قیدی ایڈز کے مرض میں مبتلا‘

صوبے کی جیلوں میں کوئی 11ہزار سے زیادہ قیدی موجود ہیں جن کے معائنے کیے جا رہے ہیں( فائل فوٹو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی جیلوں میں سرکاری ذرائع کے مطابق کم از کم 45 قیدی ایڈز کے مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایڈز کے مریضوں کے علاوہ 60 قیدی ٹی بی جبکہ ہیپاٹائٹس میں مبتلا قیدیوں کی تعداد کہیں زیادہ بتائی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ قیدیوں کی سکریننگ یا طبی

Read more

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج دبئی میں کھیلے گئے دن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ دونوں ٹیموں کے لیے پاکستان سپر لیگ کے آخری مرحلے تک رسائی کے لیے اہم اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 158 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کے لیے پانچ رنز

Read more

شامی فوج کی مشرقی غوطہ میں موثر پیش قدمی، علاقہ ’تین حصوں میں تقسیم‘

شام میں فوج نے دارالحکومت دمشق کے باہر مشرقی صوبے غوطہ سے باغیوں کو نکالنے کے لیے جاری آپریشن میں قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے۔ سیرین آبزرویٹری برائے حقوق انسانی کا کہنا ہے کہ شامی فورسز نے غوطہ کے سب سے بڑے شہر دوما کے راستے منقطع کر دیے ہیں جبکہ فورسز نے موثر پیش قدمی کرتے ہوئے خطے کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ دارالحکومت دمشق کے پاس مشرقی علاقے غوطہ کا شمار اُن چند علاقوں

Read more

پی ایس ایل 3: کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کو فتح کے لیے 189 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج کراچی کنگز اور ملتان سلطانز مدِمقابل ہیں اور کراچی کنگز نے ملتان کو کامیابی کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا ہے۔ یہ پی ایس ایل 3 کا یہ اب تک سب سے بڑا ہدف ہے۔ دبئی میں آج جب ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کراچی کے بلے بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان کے کسی بھی بولر کو جمنے نہیں دیا۔

Read more

روسی جاسوس کے قتل کی کوشش: ’بیٹی نے کچھ نہیں کیا تھا اسے زہر نہیں دینا چاہیے تھا‘

اپنے والد کے ہمراہ زہر دیے جانے والی ایک سابق روسی جاسوس کی بیٹی کی سہیلی کا کہنا ہے کہ اس کی سہیلی نے ایسا کچھ نہیں کیا تھا کہ اسے نشانہ بنایا جاتا۔ برطانیہ کے شہر سیلزبری میں پولیس یولیا اور سرگئی سکرپال کے اتوار کو بے ہوش حالت میں پائے جانے کے بعد انھیں قتل کرنے کی کوشش کی تفتیش کر رہی ہے۔ مزید پڑھیے برطانیہ کے ’روسی جاسوس‘ نامعلوم مواد سے زخمی یولیا کی بچپن کی دوست

Read more

چین سے تعلقات بہتر کرنے کی جلدی میں ہے انڈیا

انڈیا ایک بار پھر انڈیا بات چیت اور اشتراک کی طرف مائل ہے انڈیا میں تبتی پناہ گزین اس مہینے کے اواخر اور اپریل میں اپنے روحانی پیشوا دلائی لاما کی جلاوطنی کی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انھوں نے دھرم شالہ اور دلی میں کئی پروگراموں کا انتظام کیا ہے۔ انڈیا کی حکومت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے دہلی میں ایک خصوصی پروگرام رکھا گیا تھا لیکن حکومت نے اچانک یہ پروگرام منسوخ کرا دیا۔ چند دن

Read more

‘بحرِ ہند میں چین کا مقابلہ کرنے کے لیے فرانس اہم’

فرانس کے صدر امانوئل میکخواں انڈیا کے چار روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ ان کا 2017 میں فرانس کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انڈیا کا پہلا دورہ ہے۔ انڈیا کے وزیرِ اعظم مودی نے پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمعے کو میکرون کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا اور اپنے روایتی انداز میں ان سے بغل گیر ہوئے۔ انھوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ‘انڈیا میں خوش آمدید صدر میکرون۔ آپ کے دورے سے انڈیا

Read more

سوشل میڈیا پر لنگڑاتا سچ اور دوڑتا جھوٹ

فیک نیوز یا جعلی خبروں کے بارے میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی تحقیق کے بعد سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جعلی خبریں بہت تیزی سے اور بہت دور تک پھیلتی ہیں۔ اس حد تک کہ صحیح خبریں بھی ان کے سامنے ختم ہو جاتی ہیں۔ گذشتہ دس برسوں میں انگریزی زبان میں 30 لاکھ افراد کی سوا لاکھ سے زیادہ ٹویٹس پر تحقیق کے بعد محققین کا دعویٰ ہے کہ جعلی خبریں زیادہ تیزی سے پھیلتی ہیں۔

Read more

ملک میں پارلیمانی تبدیلی کا آغاز اور بلوچستان

سینیٹ چیئرمین کے لیے 12 مارچ کو انتخابات ہوں گے پاکستان میں سینیٹ کے انتخابات سے لیکر چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی تک بلوچستان کا نام زیر گردش ہے، ملک میں پارلیمانی تبدیلی کا آغاز بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی سے ہوا جس کے بعد وہاں سینیٹرز کے انتخاب میں حکمران مسلم لیگ ن ایک بھی نشست حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تجویز پیش کی ہے کہ سینیٹ کا چیئرمین بلوچستان اور وائس

Read more

انڈین کرکٹر محمد شامی پر گھریلو تشدد کا الزام

محمد شامی سنہ 2012 کے بعد سے اب تک ہر طرح کی کرکٹ میں 87 مرتبہ انڈیا کی نمائندگی کر چکے ہیں انڈیا کرکٹ ٹیم کے بولر محمد شامی کے خلاف ان کی اہلیہ کی جانب سے شکایت کے بعد، کولکتہ پولیس نے گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 27 سالہ کھلاڑی پر قتل، دھمکی اور زہر دینے کی کوشش جیسے الزام بھی عائد ہیں۔ شامی کو آٹھ مارچ کو انڈین کرکٹ بورڈ نے

Read more

انٹر نیٹ پر غلط خبریں صحیح خبروں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتی ہیں: رپورٹ

OKامریکہ میں سائنس جرنل میں شائع ہونے والی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ پر جھوٹی خبریں سچ کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتی ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غلط معلومات کو تیزی سے پھیلانے میں اہم کردار روبوٹس یا بوٹس کا نہیں بلکہ خود انسانوں کا ہے۔سائنس نامی جرنل میں شائع ہونے والی تازہ تحقیق کے لیے تحقیق کاروں نے 2006 سے لے کر 2017 تک ٹوئٹر پر سوا لاکھ سلسلہ وار ٹویٹس

Read more

شمالی وزیرستان: غلام خان کے مقام پر پاک افغان سرحد کھول دی گئی

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں غلام خان کے مقام پر پاک افغان سرحد ہر قسم کی تجارت کے لیے آزمائشی طور پر چار برس کے وقفے کے بعد دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ جمعے کو سرحد کھلنے کے بعد تین کنٹینر افغانستان کی جانب روانہ ہوئے ہیں جنھیں وہاں موقع پر موجود پولیٹکل انتظامیہ اور دیگر حکام نے رخصت کیا۔ طورخم اور چمن کے بعد غلام خان کو افغانستان کے ساتھ تجارت کا تیسرا بڑا راستہ سمجھا جاتا

Read more

فرنچائز کرکٹ میں کوچنگ آسان ہے: وقاریونس

پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹڈ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ان کے لیے اچھا رہا ہے: وقار پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کے خیال میں فرنچائز کرکٹ میں کوچنگ انٹرنیشنل کرکٹ کی کوچنگ کے مقابلے میں نسبتاً آسان ہے۔ وقاریونس پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ اور بولنگ کوچ ہیں۔ وہ دو بار پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ وقاریونس نے بی بی سی اردو

Read more