فیملی سے مشورے کے بعد پاکستان جانے کا فیصلہ کروں گا: شین واٹسن

متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ وہ اپنی فیملی سے مشورے کے بعد پاکستان جانے کا فیصلہ کریں گے۔ شین واٹسن کا کہنا ہے کہ پاکستان جانے کے بارے میں فیصلہ صرف ان کا اپنا نہیں ہو گا بلکہ اس میں ان کے والدین اور بیگم کی مرضی بھی شامل ہو گی۔ شین واٹسن کے مطابق وہ اس بارے میں اپنی

Read more

ٹرمپ اور کم کی ملاقات:’ اکیسویں صدی کا سب سے اہم سیاسی جوا‘

جنوبی کوریا کے سربراہ مون جائے ان یا تو سیاسی نابغہ ہیں یا پھر بیوقوف۔۔۔ جنوبی کوریا کے سربراہ مون جائے ان یا تو سیاسی طور پر انتہائی ذہین ہیں یا پھر ایک ایسے کیمونسٹ ہیں جو اپنے ملک کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا تو خطرناک داؤ پیچ کے ماہر ہیں یا پھر ایک بہت شاطر کھیل میں صرف ایک پیادے ہیں۔ حقیقت اس پر منحصر ہے کہ آپ کس سے بات

Read more

فوج، عدلیہ اور بیوروکریسی میں جانے والوں سے ختمِ نبوت پر بیانِ حلفی لیں: اسلام آباد ہائی کورٹ

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملکی آئین میں مسلم اور غیر مسلم کی تعریف موجود ہے لہذا اس تعریف پر مبنی بیان حلفی کو لازمی قرار دیا جائے اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ سنہ2017 میں ختم نبوت کے حلف نامے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ شناختی دستاویزات میں مذہبی شناخت کے حوالے سے ہر شخص سے بیان حلفی لیا جائے۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق عدالت نے

Read more

بدعنوانی اور سیاسی عدم استحکام کراچی کے کاروبار میں بڑی رکاوٹ: عالمی بینک

عالمی بینک نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بدعنوانی کو کاروبار کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔ عالمی بینک نے اپنی ایک جائزہ رپورٹ میں کرپشن کا دوسرے ممالک اور جنوبی ایشیا کے ساتھ تقابلی جائزہ لیا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کراچی میں بدعنوانی کاروبار کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ عالمی بینک نے حکومت سندھ کی درخواست پر یہ جائزہ رپورٹ تیار کی ہے۔ نامہ

Read more

پی ایس ایل: لاہور قلندرز کے خلاف ملتان سلطانز کا پراعتماد آغاز

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا ہے اور اب سے کچھ دیر پہلے تک چھ اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 54 رنز بنائے ہیں۔ رواں سیزن میں اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطان نے لاہور قلندر کو 43

Read more

لوگوں کو عزت سے مرنے کا حق حاصل ہے: انڈین سپریم کورٹ

انڈیا کی سپریم کورٹ نے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو عزت سے مرنے کا حق حاصل ہے اور اگر کوئی شخص مہلک بیماری میں مبتلا ہے تو وہ یوتھنیزیا یعنی اپنا علاج بند کرا کے جلد موت پانے کا حق رکھتا ہے۔ انڈیا میں یوتھنیزیا پر بحث 2015 سے جاری ہے۔ اس بحث کا آغاز ارونا نامی ایک خاتون کی مئی 2015 میں موت سے ہوا جس کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا

Read more

کیا آپ اڑن کار چلانا چاہیں گے؟

LEON NEAL/AFP/GETTY IMAGES ایک ولندیزی کمپنی پال وی نے جنیوا کے موٹر شو میں تازہ ترین اڑن کار کا مظاہرہ کیا ہے۔ کیا یہ خواب جلد ہی حقیقت کا روپ دھار سکتا ہے؟ یہ تین پہیوں والی چھوٹی سی کار ہے، لیکن یہ سڑک پر چلنے کے علاوہ اپنے پروں کی مدد سے ہوا میں بھی اڑ سکتی ہے۔ لیکن کیا یہ صرف امیروں کا کھلونا ہی ہے یا اس کی عام لوگوں کے لیے بھی کوئی افادیت ہے؟ یہ

Read more

81 سال قبل غائب ہونے والی خاتون پائلٹ کا سراغ مل گیا؟

ایک سائنسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1940 میں پیسیفک آئی لینڈ سے ملنے والی ہڈیاں ممکنہ طور پر مشہور خاتون پائلٹ ایمیلیا ایئرہارٹ کی ہیں۔ ایئر ہارٹ، ان کا جہاز اور ان کا نیویگیٹر 1937 میں بحرالکاہل پر سے پرواز کرتے ہوئے غائب ہو گئے تھے۔ ان کے غائب ہونے کے حوالے سے کئی نظریات پیش کیے جاتے ہیں۔ تاہم فورینزک اینتھروپولوجی جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جزیرے سے ملنے والی

Read more

کوئٹہ کے لاپتہ طالب علم سعید بلوچ کی بازیابی کے لیے احتجاج

فائل فوٹو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے میڈیکل کالج کے طالب علم سعید بلوچ کی بازیابی کے لیے احتجاج کا سلسلہ چار روز سے جاری ہے۔ سعید احمد بلوچ بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے فائنل ایئر کے طالب علم ہیں۔ وہ پانچ اورچھ مارچ کی درمیانی شب بولان میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ ان کے ایک کلاس فیلو ڈاکٹر عمران نے بی بی سی کے نامہ نگار محمد کاظم کو

Read more

’خاتون ہندو یا مسلمان، نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے‘

پاکستان میں کئی مسلمان والدین اپنی بچیوں کے ملازمت کرنے کے یا تو حق میں ہی نہیں ہوتے ہیں یا پھر ان کے لیے ایسی ملازمت کو ترجیح دیتے ہیں جن میں ان کا واستہ مردوں سے کم ہی رہتا ہو۔ ایسی ملازمتیں گنی چنی ہی ہوتی ہیں جیسا کہ ٹیچنگ وغیرہ۔ لیکن جو لڑکیاں اپنی پسند کی تعلیم یا ملازمت میں جانا چاہتی ہیں ان کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کراچی میں سوشل سیکٹر میں کام

Read more

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن جلد ملیں گے

امریکہ اور شمالی کوریا کے حالیہ صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان جلد ہی ایک ملاقات متوقع ہے۔ شمالی کوریا کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کا دعوت نامہ بھیجا جس پر امریکی صدر نے کہا کہ وہ یہ ملاقات کریں گے۔ اسی بارے میں ’شمالی کوریا جوہری ہتھیار ختم کر سکتا ہے‘ کم جونگ ان کو جعلی پاسپورٹ کی ضرورت کیوں؟ ٹرمپ کی کِم کو دھمکی: ‘میرے پاس زیادہ بڑا جوہری بٹن ہے’ یہ اعلان

Read more

ملا فضل اللہ کا پتا بتانے پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام

امریکی حکومت نے پاکستانی طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کا پتا بتانے والے کے لیے 50 لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ے کہ ملا فضل اللہ کی قیادت میں پاکستانی طالبان نے امریکی مفادات کے خلاف کیے گئے بیتشر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اسی بارے میں ’طالبان تخریب کاری کے لیے اسرائیل کی مدد بھی لے سکتے ہیں‘ امریکہ کا پاکستان کو ’نوٹس‘ کیا اور کتنا سنگین؟ بیان

Read more

امریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر علی صدیقی کیا ٹرمپ تک رسائی میں مدد کر سکتے ہیں؟

کیا ایک ایسا شخص جو سفارتکاری کے معاملے میں ناتجربہ کار ہو پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی سے بچا سکتا ہے؟ یہ سوال ہر اس پاکستانی کے ذہن میں ہے جس نے علی جہانگیر صدیقی کی بطور امریکی سفیر تعیناتی کے حوالے سے خبر سنی ہے۔ اگرچہ دفتر خارجہ نے اس تعیناتی کے حوالے سے نہ تو نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے اور نہ ہی کوئی تبصرہ، مگر وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے

Read more

‘میں چاہتی ہوں 20 برس بعد تم کو یہ معلوم ہو’

’میں امید کرتی ہوں کہ ایک دن خواتین کے ساتھ مردوں جیسا سلوک ہو اور انھیں مردوں جتنی تنخواہ دی جائے گی۔‘ ’میں یہ بھی امید کرتی ہوں کہ ایک دن میں امریکہ کہ صدر بنوں، بھلے ایسا کرنے والی میں پہلی خاتون ہی کیوں نا ہوں۔‘ یہ الفاط ایک نو سالہ لڑکی کے خط میں لکھے ہیں۔ ایک بین الاقوامی پروجیکٹ کے تحت سنہ 2037 کی خواتین کے نام لکھے گئے سینکڑوں خطوط میں یہ خط بھی شامل ہے۔

Read more

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن تھری کے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ کراچی کنگز کی ٹیم میں خرم منظور اور ٹائمل ملز کی جگہ شاہد آفریدی اور ڈیوڈ ویز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے وہی ٹیم کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے گذشتہ روز بدھ کو ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز

Read more

خواتین کا عالمی دن تصاویر میں

دنیا بھر میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے مساوی حقوق کے حق اور صنفی امتیاز کے خلاف ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں خواتین کے مساوی حقوق کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔ انڈیا کے دارالحکومت نئی دلی میں خواتین کے مساوی حقوق کے لیے مارچ کا انعقاد ہوا۔ انڈیا کے شہر کولکتہ میں انڈین راہباؤں نے خواتین کے مساوی حقوق کے لیے مظاہرہ کیا۔ AFP/Getty Imagesبیلاروس کے دارالحکومت منسک میں خواتین

Read more

انڈین سپریم کورٹ نے ’لّو جہاد‘ کی شادی بحال کر دی

ہدیہ نے اسلام قبول کر کے ایک مسلمان شخص سے شادی کر لی تھی انڈیا کی سپریم کورٹ نے کیرالہ کی 25 سالہ طالبہ ہادیا کی شادی بحال کر دی ہے اور انھیں اپنے مسلم شوہر شفین جہاں کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی ہے۔ کیرالہ ہائی کورٹ نے ایک برس قبل ہادیا کی شادی یہ کہہ کر رد کر دی تھی کہ یہ شادی ‘لو جہاد’ یعنی غیر مسلم کو مسلم بنانے کی سازش کے تحت ہوئی تھی۔

Read more

سعودی عرب میں بچی پر شیر کا حملہ، ٹرینر حراست میں

ٹرینر فیصل عسیری کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ بچی کے سر پر لگے تتلی کے رِبن نے شیر کو توجہ اپنی جانب کرائی سعودی عرب کے شہر جدہ میں شیر کے بچے کا ایک بچی پر حملے کے بعد شیر کے ٹرینر کو حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔ شیر کے بچے کا بچی پر حملے کے بعد سے عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جدہ میں ہونے والے فیسٹیول

Read more

’سرکاری اشتہار میں ذاتی پبلسٹی ہوئی، شہباز شریف 55 لاکھ ادا کریں‘

پاکستان کی عدالتِ عظمٰی نے صوبہ پنجاب کے وزیرِ اعلٰی شہباز شریف کو ان کی حکومت کی جانب سے میڈیا میں دیے گئے ایک اشتہار پر خرچ ہونے والی 55 لاکھ کی رقم واپس قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمعرات کو حکومتی اشتہارات یا پبلسٹی پر آنے والے خرچ کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے استفسار پر شعبۂ اطلاعات پنجاب

Read more

آئین شکنی کے مقدمے میں پرویز مشرف کی جائیدار ضبط کرنے اور گرفتاری کا حکم

پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے ملزم پرویز مشرف کی پاکستان میں جائیداد ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے ملزم کے وکیل کی جانب سے سکیورٹی فراہم کرنے کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پرویز مشرف اپنے آپ کو قانون کے سامنے سرنڈر کریں اور اس کے بعد دیکھیں گے کہ کیا ملزم

Read more

پی ایس ایل: محتاط آغاز کے بعد لاہور قلندرز کی جارحانہ بیٹنگ

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور ڈیوچ نے اننگز کا آغاز کیا اور اب سے کچھ دیر پہلے تک اس نے پانچ اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 47 رنز بنائے ہیں۔ جمعرات کو دبئی میں کھیلے جا رہے اس کے میچ میں عمر اکمل کی جگہ نیوزی لینڈ سے تعلق

Read more

اسلام آباد: 11 سالہ بچی کا ریپ کے بعد قتل، ملزمان گرفتار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش علاقے سیکٹر ایف الیون سے ملحقہ کچی آبادی میں دو افراد نے گیارہ سالہ بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا کر اسے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کے والد محمد عابد جو محنت مزدوری کرتے ہیں اور انھوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی 11 سالہ بیٹی ثمرین گذشہ دس گھنٹوں سے لاپتہ ہے۔ پولیس نے اس لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرنے کے بعد جب اس

Read more

مشال قتل کیس: مرکزی ملزم عارف خان گرفتار

خیبر پختونخوا میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علم مشال خان کی توہینِ مذہب کے الزام میں ہلاکت کے واقعے کا ایک اور مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عارف خان کو مردان کی لنک روڈ سے جمعرات کی صبح گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس پی انویسٹیگیشن مردان حافظ جانس نے بتایا کہ ملزم ابھی حال ہی میں ترکی سے لوٹا تھا۔ واضح رہے کہ

Read more

انڈین شہری بال کرشنا دوشی نے ’تعمیرات کا نوبیل انعام‘ جیت لیا

90 سالہ انڈین ماہرِ تعمیرات بال کرشنا دوشی نے اس سال کا پروقار پرٹزکر پرائز جیت لیا ہے۔ یہ اعزاز انھیں کم آمدن کے مکانات ڈیزائن کرنے کی وجہ سے دیا گیا۔ یہ تعمیرات کی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے اور دوشی اسے جیتنے والے پہلے انڈین ہیں۔ دوشی ممبئی میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1950 کی دہائی میں پیرس چلے گئے تھے جہاں انھوں نے لے کوربسے کمپنی کے لیے کام کیا۔ انھیں ایک لاکھ

Read more

چترال میں خواتین خودکشیاں کیوں کر رہی ہیں؟

بلبل محمد خان کی نوجوان بیٹی راحیلہ نے چند ماہ قبل منگنی ٹوٹ جانے کی وجہ سے خود کو پھندا ڈال کر اپنی جان لے لی۔ چترال کے علاقے بونی کے باشندے بلبل محمد خان کی نوجوان بیٹی راحیلہ نے چند ماہ قبل منگنی ٹوٹ جانے کی وجہ سے پھندا ڈال کر اپنی جان لے لی۔ راحیلہ کے والد یہ جاننے کی کوشش میں ہیں کہ آخر اتنی معمولی سی بات پر ان کی بیٹی کیونکر اتنے بڑے اقدام پر

Read more

وزارتِ عظمیٰ کے بعد مشکل ترین کام انڈین ٹیم کی کپتانی ہے: گنگولی

سورو گنگولی نے لکھا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ کے بعد دوسرا مشکل کام انڈین ٹیم کی کپتانی ہے سابق انڈین کپتان سورو گنگولی نے یاداشتوں پر مبنی ایک کتاب لکھی ہے جس میں ان کی کامیابیوں، ناکامیوں اور تنازعات کا ذکر ہے۔ بی بی سی کے وکاس پانڈے نے ان سے دہلی میں بات کی۔ گنگولی کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے بہترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔ ان کی جارحانہ قیادت کی وجہ سے انڈیا کی کرکٹ ٹیم نے ملک

Read more

زیادہ تابکاری خارج کرنے والے موبائل کون سے ہیں؟

سب سے زیادہ تابکاری کے اخراج کے حوالے سے جرمن فہرست میں سب سے اوپر چینی موبائل فون ہیں بہت سے لوگ روزانہ اپنے موبائل فونز پر گھنٹوں مصروف رہتے ہیں لیکن ان میں سے چند ہی یہ بات جانتے ہیں کہ وہ کیسے کام کرتے ہیں یا ان کا انسانی جسم پر کیا اثر ہوتا ہے۔ کیا موبائل فون سے خارج ہونے والی تابکاری نقصان دہ ہوتی ہے؟ کیا اس کے مستقل استعمال سے کینسر ہو سکتا ہے؟ کیا

Read more

وہ جنھوں نے سال 2017 کو خواتین کا سال بنایا

مردوں کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے خلاف می ٹو مہم نے امریکہ میں خواتین کو بااختیار بنایا لیکن یہ وہ واحد مہم نہیں تھی جو گذشتہ برس میں خواتین نے چلائی۔ ہم نے بی بی سی کی نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ دنیا بھر سے ایسی ہی کامیاب مہمات کے بارے میں بتائیں جنہوں نے اس سال کو خواتین کا سال بنا دیا۔ اسی بارے میں ’والدین کو ایسے واقعات سے بچاؤ کے طریقے بتانے چاہییں‘ ٹائم

Read more

دنیا کی سب سے بڑی جنگی طاقتوں میں انڈیا چوتھے نمبر پر

انڈیا میں ٹینکوں کی تعداد 4400 ہے فوجی طاقت کے اعتبار سے انڈیا دنیا میں چوتھی سب سے بڑی جنگی طاقت بن چکا ہے۔ جنگی ہتھیاروں کی موجودگی، دفاعی ساز و وسامان کی نوعیت اور مسلح افواج کی نفری کی بنیاد پر انڈیا، امریکہ، روس اور چین سے پیچھے ہے جبکہ فرانس اور برطانیہ انڈیا سے پیچھے جا چکے ہیں۔ دنیا کی جدید افواج اور فوجی طاقت کا تجزیہ کرنے والے عالمی تحقیقی ادارے ‘گلوبل فائرپاور‘ نے 2017 میں فوجی

Read more

پاکستان کی بعض شکایت جائز ہیں: امریکہ

تحریک طالبان پاکستان کی افغانستان میں موجودگی، سرحدوں پر کنٹرول، افغان مہاجرین سے پاکستان کی مشکلات اور افغانستان سے پاکستان کے تعلقات، ایسے چار اہم نکات ہیں جن پر پاکستان کی شکایت کو امریکہ نے جائز قرار دیا ہے اور ان کو رفع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں دو دن قبل ہونے والی ایک بریفنگ میں جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری ایلس جی ویلز نے افغانستان میں قیام امن میں

Read more

گوگل کی تصاویر شناخت کرنے کی ٹیکنالوجی امریکی فوج کے استعمال میں

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے تصدیق کی ہے کہ وہ پینٹاگون کو ایک فوجی پراجیکٹ کے حصے کے طور پر تصاویر شناخت کرنے والی کچھ ٹیکنالوجیز کے استعمال کی اجازت دے رہا ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی ڈرون سے بنائی گئی فٹیج کی جانچ پڑتال کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق گوگل کے بہت سارے ملازمین کو اس بارے میں گذشتہ ہفتے دفتری ای میلز کے ذریعے علم ہوا

Read more

مداح کا بینک اکاؤنٹ سنجے دت کے نام

بالی وڈ کے مشہور اداکار سنجے دت کی ایک مداح نے مرنے سے قبل اپنا بینک اکاؤنٹ اور قیمتی اشیا ان کے نام کر دیں تاہم سنجے نے یہ کہہ کر قبول کرنے سے انکار کردیا کہ وہ خاتون کو نہیں جانتے۔ ممبئی کی رہائشی 62 سالہ نیشی تریپاتھی سنجے دت کی مداح تھیں اور ان کا انتقال رواں سال جنوری میں ہوا۔ گذشتہ ہفتے بینک نے سنجے دت کو مطلع کیا کہ نیشی نے اپنا بینک اکاؤنٹ اور قیمتی

Read more

ڈیوڈ وارنر حالات سے ناراض ہیں

کسی آن فیلڈ تُو تکار یا آف فیلڈ دھینگا مشتی میں ڈیوڈ وارنر کا نام آ جانا کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے۔ کوئنٹن ڈی کوک بیٹنگ کر رہے تھے آسٹریلیا جیت سے چند ہی قدم دور تھا۔ وکٹیں گرنے کا وقت ہونے کو تھا مگر ڈی کوک سٹارک اور ہیزل وڈ کی توقع سے کہیں زیادہ ہی جم گئے۔ ایسے میں پورے آسٹریلین کیمپ پہ غصہ طاری ہونا فطری سی بات تھی۔ یہ بحث خاصی طویل ہے کہ لفظی

Read more

برطانیہ: ہنگامی مدد کے لیے پانچ افراد کی 8,303 کالیں

بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ میں گذشتہ 12 ماہ کے دوران پانچ مریضوں کے لیے 1500 سے زائد مرتبہ ایمبولینسیں اور ہنگامی مدد کی گاڑیاں بھیجی گئیں۔ ان پانچ افراد کی جانب سے ہنگامی مدد کے لیے کل 8,303 کالیں کی گئیں۔ این ایچ ایس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کالیں عام طور پر ذہنی صحت، شدید درد اور الکوحل یا منشیات سے متعلق تھیں۔ دماغی صحت کی فلاحی ادارے مائینڈ سے وابستہ وکی

Read more

سری لنکا: ہنگاموں پر قابو پانے کے لیے سوشل میڈیا تین روز کے لیے بند

سری لنکا کے حکام نے مسلمان اقلیت کے خلاف بودھ پرستوں کے حملوں کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود ملک میں پرتشدد کارروائیوں کو روکنے کے لیے فیس بک سمیت سوشل میسجنگ نیٹ ورک کو بند کر دیا ہے۔ برطانوی خبر ساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سری لنکا کے صدر کی جانب سے سات روز کے لیے ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود رات گئے بودھ ہجوم نے مسلمانوں کی دکانوں اور مساجد کو آگ لگائی۔ پولیس کے ترجمان

Read more

چیئرمین سینیٹ: ’نواز شریف رضا ربانی کے حامی مگر زرداری انکاری‘

رضا ربانی سینیٹ کے موجودہ چیئرمین ہیں اور حال ہی میں دوبارہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹ کے موجودہ چیئرمین رضا ربانی کو ہی دوبارہ اس عہدے کے لیے نامزد کرتی ہے تو ان کی جماعت ان کی حمایت کرے گی۔ تاہم سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے وہ ایسی کوئی خواہش نہیں رکھتے۔ بدھ کو

Read more

شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز مکمل کرنے کی مدت میں دو ماہ کی توسیع

پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف احتساب عدالت میں زیر سماعت ریفرنسز کو مکمل کرنے کی مدت میں دو ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اس سے پہلے عدالت نے پاناما لیکس سے متعلق فیصلے میں احتساب عدالت کو ملزمان کے خلاف چھ ماہ میں ٹرائیل مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے دی جانے والی مدت 13 مارچ کو ختم ہو رہی تھی۔ سپریم کورٹ

Read more

نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا ایک اور نوٹس جاری

پاکستان کی سپریم کورٹ نے مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کرنے پر انھیں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ اس سے پہلے نہال ہاشمی کو توہین عدالت کے مقدمے میں ایک ماہ کی سزا بھی سنا چکی ہے۔ سابق سینیٹر نے سزا کاٹنے کے بعد جیل سے نکلتے ہی دوبارہ اعلی عدلیہ کے ججوں کو تنقید کا نشانہ

Read more

سعودی عرب کے نظام انصاف کے جال میں پھنسے پاکستانیوں پر کیا بیتتی ہے؟

جن 22 پاکستانیوں پر مقدمہ چلا، ان میں سے صرف ایک کو وکیلِ صفائی کی خدمات حاصل تھیں: فائل فوٹو سعودی نظامِ انصاف کے بارے میں انسانی حقوق کے دو اداروں کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نظام میں سنگین خامیاں موجود ہیں۔ جسٹس پروجیکٹ پاکستان اور ہیومن رائٹس واچ کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے چار برس میں سعودی عرب میں 61 پاکستانیوں کو سزائے موت دی جا چکی ہے جبکہ وہاں جو

Read more

125 سالہ تاریخ میں کوکا کولا پہلی بار شراب بنائے گی

کولڈ ڈرنکس بنانے والی مشہور کمپنی کوکا کولا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار شراب بنائے گی۔ کوکا کولا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جاپان میں الکوپوپ یا ذائقہ دار الکوحل بنائے گی۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی جاپان میں ’چو ہی‘ کی مقبولیت کا فائدہ اٹھائے گی۔ ’چو ہی‘ ڈبے میں سپارکلنگ مشروب ہے جس میں مقامی شراب شوچو شامل ہوتی ہے۔ اس مشروب میں تین سے آٹھ فیصد

Read more

خواجہ سرا کی معشوقی جوانی تک ہی چلتی ہے

خاندان والے ایسے بچوں کو چھپاتے پھرتے ہیں، تو گھر سے باہر لوگ انہیں چھیڑتے ہیں: ثاقب آج سے چند ماہ قبل ثاقب نے جب کامرس میں ایم اے پاس کیا تو اپنے باقی ہم جماعتوں کے برعکس وہ اچھی نوکری کی تلاش میں نہیں گئے۔ ثاقب کے بقول’یہاں مرد اور خواتین کو نوکریاں نہیں ملتی ہیں، ہم جیسوں کو کہاں سے ملیں گی؟‘ یہ سوچ ابتدا ہی سے ان کے ذہن میں قائم ہے تاہم وہ اس کی منطق

Read more

امریکی پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز نے صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

امریکی پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز نے صدر ٹرمپ کے خلاف یہ کہتے ہوئے مقدمہ دائر کر دیا ہے کہ ٹرمپ نے دونوں کے درمیان جنسی تعلق کے بارے میں ان سے خاموش رہنے کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے تھے۔ ٹرمپ نے ڈینیئلز کے ساتھ کسی بھی تعلق سے انکار کیا ہے۔ڈینیئلز، جن کا اصل نام سٹیفنی کلفرڈ ہے، انھوں نے لاس اینجلس میں یہ مقدمہ دائر کیا ہے اور کہا ہے کہ چونکہ ان دونوں کے درمیان طے پانے والا

Read more

بالی وڈ کے اداکار عرفان خان کو کیا ہوا؟

انڈیا کے معروف اداکا عرفان خان نے اپنے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔ 13 سال پہلے عرفان خان کی ایک فلم ‘روگ’ آئی تھی لیکن گذشتہ روز منگل کو انھوں نے ایک ٹویٹ کی ہے کہ انھیں ایک ایسا روگ لگ گیا ہے جس کے لیے انھیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔ منگل کو عرفان نے ٹوئٹر پر اپنی اس کی ‘نادر بیماری’ کا ذکر کیا۔ اور اپنے مداحوں سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ ان کی صحت

Read more

شمالی کوریا نے کم کے بھائی کے قتل کے لیے زہریلی گیس استعمال کی: امریکہ

کم جونگ نام شمالی کوریا کے سابق سربراہ کم جونگ ال کے سب سے بڑے بیٹے تھے لیکن اقتدار ان کے چھوٹے بھائی کو مل گیا امریکی حکام اس فیصلے پر پہنچے ہیں کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کو شمالی کوریا کی حکومت کے حکم پر قتل کیا گیا تھا۔ کم جونگ نام 2017 کو ملیشیا کے شہر کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب دو عورتوں نے ان

Read more

فرانس میں سیکس کے لیے رضامندی کی قانونی عمر 15 سال مقرر

فرانس میں فرانس میں سیکس کے لیے رضامندی کی قانونی عمر 15 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ سیکس ریپ تصور کیا جائے گا۔ فرانس میں مساوات کی وزیر مارلین سچیاپا نے اس اقدام کو سراہا ہے جس کے لیہ ڈاکٹروں اور قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی تھی۔ اسی بارے میں ’بیوی کے ساتھ زبردستی سیکس، جرم قرار نہ دیں‘ بچوں کی سیکس کی ویڈیو شیئر کرنے پر ایک ہزار افراد

Read more

ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور جھٹکا، صدر کے اہم اقتصادی مشیر گرے کون مستعفی

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ ترین اقتصادی مشیر گرے کون نے استعفی دے دیا ہے۔ یہ امریکی صدر کی ٹیم کے ہائی پروفائل استعفوں میں تازہ ترین استعفی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرے کون نے کہا کہ ’اپنے ملک کی خدمت کرنا ایک اعزاز تھا۔‘ اسی بارے میں امریکہ: ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس مستعفی سرکاری خرچ پر مہنگا سفر: امریکی وزیرِ صحت مستعفی قیاس آرائی

Read more

روہنگیا کی نسلی کشی جاری، طریقہ بدل گیا ہے: اقوام متحدہ

MUNIR UZ ZAMAN/AFPبنگلہ دیش کے علاقے کاکس بازار میں روہنگیا مسلمانوں کی بڑی تعداد پناہ لیے ہوئے ہے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک اعلیٰ اہلکار نے منگل کو کہا ہے کہ میانمار کی ریاست رخائن میں اب بھی مسلمانوں کی نسلی کشی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے مندوب کی رخائن میں جاری تشدد کی مہم اور خوراک کی جعلی قلت پر جائزہ رپورٹ روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی فوج کی یلغار کے چھ ماہ بعد سامنے آئی ہے۔

Read more

سری لنکا میں مسلمانوں کے خلاف حملے کیوں ہوئے؟

سری لنکا میں سب سے زیادہ کشیدی سیاحتی مقام کینڈی میں ہوئی۔ سری لنکا میں کابینہ نے مسلمانوں کے کاروبار اور مساجد پر کئی حملوں کے بعد حالات پر قابو پانے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ بی بی سی نے یہ جاننے کی کوشش کی وہ کون کون سے محرکات تھے جس کی وجہ سے سری لنکا میں پرتشدد واقعات ہوئے۔ سری لنکا میں اب ہنگامے کیوں ہوئے؟ ایسی اطلاعات ہیں کہ ایک ہفتہ قبل سری لنکا کے

Read more

شام میں روس کا فوجی طیارہ گر کی تباہ، 32 ہلاک

AFP/Getty Imagesاین 26 دو انجوں والا طیارہ سویلین اور فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ شام میں روس کے ایک فوجی طیارہ حميميم کے فوجی اڈے پر گر پر تباہ ہو گیا جہاں سے روس شام میں ہونے والی تمام فوجی کاررائیاں کرتا ہے۔ طیارے میں چھبیس مسافر اور عملے کے چھ افراد سوار تھے جو تمام اس حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ طیارہ شام کے ساحلی شہر لتاکیا میں

Read more

آندرے رسل ان فٹ ہوکر پی ایس ایل سے باہر

اسلام آباد یونائٹڈ کے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل ہمسٹرنگ کی تکلیف کے سبب پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے ہیں۔ انتیس سالہ آندرے رسل کراچی کنگز کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے میچ کے دوران فیلڈنگ کے دوران میدان سے باہر چلے گئے تھے اور پھر وہ دوبارہ فیلڈنگ کرنے نہیں آئے تھے۔ اس سے قبل لاہور قلندر کے خلاف میچ میں آندرے رسل نے مستفیض الرحمن کو چھکا لگاکر اپنی ٹیم کو سپر اوور میں کامیابی سے

Read more

برطانیہ کے ’روسی جاسوس‘ نامعلوم مواد سے زخمی

بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ کے علاقے ولیٹ شائر میں نامعلوم مواد سے شدید زخمی ہونے والا شخص برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے والا روسی شہری ہے۔ 66 سالہ سرگئے سکرپیل کو امریکہ اور روس کے مابین 2010 میں طے پانے والے ‘جاسوس تبادلہ’ معاہدے کے تحت برطانیہ میں پناہ دی گئی تھی۔ وہ اور اُن کے ساتھ ایک بیٹی اتوار کو شاپنگ سینٹر کے بینچ پر بے ہوش پائے گئے تھے۔ جس کے بعد پولیس

Read more

نہال ہاشمی کی ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ میں طلبی

پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ نے توہینِ عدالت کے مقدمے میں سزایافتہ سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو سزا کی مدت مکمل ہونے کے فوراً بعد ایک مرتبہ پھر عدلیہ مخالف تقریر پر وضاحت کے لیے انھیں بدھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ نے گذشتہ ماہ توہینِ عدالت کے جرم کا مرتکب پاتے ہوئے ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جو 28 فروری کو مکمل ہوئی تھی۔ تاہم

Read more

‘رام مندر کے خلاف فیصلہ آیا تو انڈیا میں شام جیسے حالات ہو جائيں گے’

شری شری روی شنکر خود کو روحانی پیشوا اور امن کا پیامبر کہتے ہیں اور دنیا بھر میں ان کے عقیدت مند نظر آتے ہیں انڈیا میں ‘آرٹ آف لیونگ‘ کے سربراہ اور روحانی پیشوا شری شری روی شنکر ان دنوں عدالت کے باہر بابری مسجد تنازعے کو حل کرنے کی کوششوں میں سرگرم ہیں۔ بابری مسجد اور رام مندر تنازعے پر روی شنکر نے کہا ہے کہ اگر ایودھیا تنازع حل نہیں ہوا تو پھر انڈیا میں شام جیسے

Read more

دنیا میں لینن کے پانچ مجسمے

انڈیا کی شمال مشرقی ریاست تریپورہ میں جدید روس کے معمار ولادی میر لینن کا مجسمہ پانچ مارچ سنہ 2018 کو گرا دیا گيا۔ مجسمہ گرائے جانے کے دوران انڈیا میں برسر اقتدار جماعت بی جے پی کے حامیوں کی بھیڑ نظر آئی۔ یہ مجسمہ ریاستی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد 48 گھنٹے بعد گرا دیا گیا۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ لینن کا مجسمہ زمیں بوس کیا گيا ہو۔ اس سے قبل یوکرین کے

Read more

قیامِ پاکستان سے اب تک احمدیوں کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قیام پاکستان سے لے کر سنہ 2017 میں ہونے والی مردم شماری میں ملکی آئین کے تحت غیر مسلم قرار دیے جانے والے احمدیوں سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق عدالتِ عالیہ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے یہ حکم منگل کو آئین میں ختم نبوت شق کی مبینہ تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو دیکھنا

Read more

سری لنکا میں مسلمانوں پر حملوں کے بعد ہنگامی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ

سری لنکا میں کابینہ نے مسلمانوں کے کاروبار اور مساجد پر کئی حملوں کے بعد حالات پر قابو پانے کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکن شہر کینڈی کے بعض علاقوں میں اکثریتی بدھ مت سنہلا برادری کی جانب سے مسلمانوں کی دکانوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات کے بعد کرفیو نافذ ہے۔ سری لنکن حکام کو خدشہ ہے کہ جلائی گئی ایک عمارت سے ایک نوجوان مسلمان کی لاش برآمد ہونے کے بعد انتقامی

Read more

کم عمری کی شادیوں کے واقعات میں نمایاں کمی: یونیسیف

اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بچوں کی شادی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ یونیسیف کا تخمینہ ہے کہ گذشتہ عشرے میں بچوں کی ڈھائی کروڑ شادیاں انجام پانے سے روک دی گئیں۔ 18 سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادیاں پچھلے عشرے کے مقابلے پر اب 20 فیصد کم ہو گئی ہیں۔ یونیسیف کے مطابق اس ضمن میں سب سے زیادہ کمی جنوبی ایشیائی ملکوں میں دیکھنے میں آئی ہے۔انڈیا میں ایسا لڑکیوں کی

Read more

چین کے ہائپرسونک طیارے کی رفتار آواز سے پانچ گنا سے بھی زیادہ

بیجنگ سے نئی دہلی کے ہوائی سفر میں ابھی تقریبا آٹھ گھنٹے لگتے ہیں لیکن چین اس فاصلے کو بہت کم وقت میں طے کرنے کے لیے ایک پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے۔ چین نے ایک ہائپر سونک طیارے کا ڈیزائن پیش کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑا قدم ہے۔ اس کی تیز رفتار پر کوئی شک نہیں ہے اور یہ عین ممکن ہے کہ بیجنگ سے نئی دہلی کے سفر میں اتنا ہی وقت

Read more

’قطر کے خلاف ساتھ دینے میں ناکامی‘، امریکی وزیرِ خارجہ کو ہٹانے کی عرب امارات سے منسلک کوشش

بی بی سی نے ایسی افشا شدہ ای میلز حاصل کی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن کو اس بنیاد پر برطرف کروانے کے لیے لابی انگ کی گئی تھی کہ وہ قطر کے خلاف عرب امارات کا ساتھ دینے میں ناکام رہے تھے۔ ای میلز سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ کے عطیہ کنندہ اور عرب امارات سے منسلک بزنس مین ایلیئٹ بروئڈی نے اکتوبر 2017 میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کر

Read more

پاکستان میں سکھ ورثہ: ’گردوارہ جہاں مسلمان دیے جلاتے ہیں‘

سنگاپور میں مقیم مصنف اور فوٹوگرافر امردیپ سنگھ کی کتاب ‘دی کوئسٹ کانٹنیوز، دی لاسٹ ہیرٹیج’ میں آپ مصنف کے ساتھ ساتھ سفر کرتے ہیں، وہ جہاں جہاں جاتے ہیں وہاں لوگوں سے ملتے ہیں اور ان کی کہانی تاریخی پس منظر کے ساتھ بیان کرتے جاتے ہیں۔ وہ ایک سال قبل پاکستان آئے اور انھوں نے 90 شہروں، قصبوں اور دیہات کا دورہ کیا، دو ماہ کے مختصر قیام کے دوران انھوں نے ان شہروں میں سکھ ورثے کی

Read more

شمالی کوریا کی جنوبی کوریا سے تعلق بڑھانے کی خواہش

صدر کم جونگ اُن وفد کا استقبال کرتے ہوئے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے جنوبی کوریا سے آئے وفد سے کہا ہے کہ وہ دوبارہ اتحاد کر کے نئی تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ اُن نے وفد سے کہا کہ وہ باہمی تعلقات میں بھرپور اضافہ اور مضبوطی دیکھنا چاہتے ہیں۔ شمالی کوریا کے رہنما نے جنوبی کوریا کے وفد کے اعزاز میں پیر کی شب عشایئہ دیا۔ صدر کم کے

Read more

صوفی درگاہوں میں خواتین کی گائیکی اور رقص کی روایت

شبانہ گل بتاتی ہیں کہ فنکاروں کو پہلے میلوں اور مزاروں پر سنا جاتا تھا لیکن اب وہ رواج نہیں رہا منچھر جھیل کے کنارے پر ایک زبوں حال مزار کے قریب لوگوں کا مجمع لگا ہے جبکہ ایک خاتون گا رہی ہے اور دو خواتین رقص کر رہی ہیں، ساتھ میں سازندوں نے ہاتھوں میں یکتارا، ہارمونیم اور ڈھول اٹھا رکھے ہیں۔ یہ گروپ ’متھن شاہ‘ کے مزار میں داخل ہوکر سلامی دیتا ہے اور باہر آکر محفل موسیقی

Read more

مخصوں نشستوں پر منتخب ہونے والی آٹھ خواتین سینیٹرز کون ہیں؟

ایوان بالا یعنی سینٹ کے حالیہ انتخاب میں چاروں صوبوں سے آٹھ خواتین مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئی ہیں۔ منتخب ہونی والی بعض جہاں پہلی مرتبہ سینیٹ کی رکن بنی ہیں، وہاں ماسوائے ایک کے باقی سب کا تعلق بڑے سیاسی گھرانوں سے ہے۔ خدشہ یہ ہے کہ اس سے ایوان کی اکثریت امرا یا اشرفیہ پر مبنی ہونے کے تاثر کو مزید تقویت ملے گی۔ غیر متوقع جیت پر زرداری کی ’بلے بلے‘ یا جمہوریت کو نقصان پنجاب میں

Read more

آسکرز 2018: بہترین اداکارہ فرانسیس میکڈورمینڈ کا ایوارڈ چرانے والا شخص گرفتار

فرانسیس میکڈورمینڈ نے فلم ‘تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، میسوری’ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا آسکرز 2018 کی تقریب کے کچھ دیر بعد ہی بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے والی فرانسیس میکڈورمینڈ کا ایوارڈ چرانے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ آسکرز کے بعد سرکاری عشائیے کے دوران چوری کیا گیا۔ لاس اینجلس کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایوارڈ کے کھو جان کے بعد ٹیری برائنٹ نامی

Read more

پاکستان اور روس کے بڑھتے ہوئے تعلقات

خواجہ آصف نے اس سال جنوری میں روس کا دورہ کیا تھا امریکہ اور پاکستان کے ہچکولے کھاتے ہوئے تعلقات کے پس منظر میں ماضی کے دو بدترین حریف روس اور پاکستان کے درمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات بہتر کرنے کی سنجیدہ کوششیں جاری ہیں جس سے نہ صرف خطے کی روائتی سیاسی اور دفاعی ہیت بدل جائے گی بالکہ روس کی گیس کمپنیوں کے لیے نئی منڈیاں بھی کھل جائیں گے۔ روئٹرز خبر رساں ادارے کی ایک تجزیاتی رپورٹ

Read more

خادم حسین رضوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ

اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے دینی اور مذہبی جماعت لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی کو عدالتی مفرور قرار دیتے ہوئے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ خادم حسین رضوی ایک ماہ کے اندر عدالت میں پیش ہوں ورنہ انھیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔ انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیض آباد میں

Read more

لڑکی کی مبینہ گمشدگی کی شکایت پر والدہ گرفتار

انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی بیٹی گزشتہ سال سے لاپتہ ہیں مصر میں ایک خاتون جس نے اپنی بیٹی کی جبری گمشدگی اور اس پر تشدد کی کہانی بی بی سی کو بیان کی تھی اسے مصری حکام نے جھوٹی خبریں پھیلانے کے شبہہ میں گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس خاتون کو پندرہ دنوں کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے بی بی سی نے زبیدہ نامی ایک

Read more

جنوبی کوریا کے وفد کی شمالی کوریا میں ضیافت

شمالی اور جنوبی کوریا میں پیانگ یانگ میں مذاکرات شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سنہ دو ہزار گیارہ میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ جنوبی کوریا کے دو مندوبین کی ضیافت کی میزبانی کر رہے ہیں۔ جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی یونہاپ نے جنوبی کوریا کے صدراتی ترجمان کے حوالے سے اس غیر معمولی ضیافت کی خبر دی ہے۔ جنوبی کوریا کا یہ وفد شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں ابتدائی بات چیت کے لیے موجود

Read more

حضرت عیسیٰ کے متعلق گاندھی کا خط فروخت

مہاتما گاندھی کی جانب سے مسیحی پیغمبر حضرت عیسیٰ کے بارے لکھا گیا ایک خط امریکہ میں فروخت کیا جائے گا۔ اس خط پر گاندھی کے دستخط ہیں اور اس پر تاریخ 6 اپریل 1972 کی ہے۔ یہ خط انھوں نے اس وقت کے ایک امریکی مذہبی رہنما ملٹن نیوبیری فرانتز کو لکھا تھا۔ گاندھی نے لکھا تھا کہ پیغمبر عیسیٰ انسانیت کے ’عظیم ترین استادوں میں سے ایک تھے۔‘ یہ خط کئی دہائیوں سے نجی ملکیت میں تھا اور

Read more

ہر ایم پی اے کی قیمت چار کروڑ لگی: عمران خان

عمران خان نے کراچی سے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں ہر ایم پی اے کو 4 کروڑ کی پیش کش کی گئی تھی اور ان کے کچھ اراکین بھی بکے ہیں جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے غیر متوقع جیت پر زرداری کی ’بلے بلے‘ یا جمہوریت کو نقصان قائدِ اعظم نے بھی کونا پکڑ لیا

Read more

شام: بمباری کا نشانہ مشرقی غوطہ

شام کے دارالحکومت دمشق کے باہر مشرقی صوبے غوطہ کے تمام علاقے زمیں بوس کر دیے گئے ہیں اور باغیوں کا قبضہ چھڑانے کے لیے کیے جانے والے حکومتی حملوں میں ہزاروں خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ حکومت کے اتحادی روس کی جانب سے انسانی بنیادوں پر روزانہ چند گھنٹوں کے لیےجنگ روکنے کے حکم کے باوجود ان آبادیوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کو سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا اور ہسپتال، سکول، دکانیں بھی فضائی اور زمینی

Read more

انڈیا: ’لڑکیوں کو اغوا کر کے قحبہ خانوں کو دیا جاتا ہے‘

کہا جاتا ہے کہ انڈیا میں ہر سال پانچ لاکھ بچے لاپتہ ہوجاتے ہیں۔ ہماری ساتھی سونیا فالیورہ ایک ایسی 13 سالہ بچی کے والدین سے ملنے گئیں جو سڑک پر چل رہی تھی اور اس کی ماں نے دیکھا کہ ایک گاڑی آ کر رکی اور اس میں بیٹھے لوگ بچی کو پکڑ کر لے گئے۔ ایک صبح میں شمالی انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے ایک دور دراز گاؤں میں اینٹیں بنانے والے ایک مزدور رام برہن سے

Read more

کمیونسٹ رہنما جام ساقی انتقال کر گئے

پاکستان کمیونسٹ پارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل جام ساقی پیر کی صبح حیدرآباد میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 74 برس تھی۔ جام ساقی گذشتہ کئی برس سے عارضۂ قلب، ذیابیطس اور گردوں کی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح ان کی ہلاکت گردے فیل ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ جام ساقی کی پیدائش سندھ کے صحرائی علاقے تھرپارکر کے گاؤں جنجھی میں ہوئی، جہاں سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد

Read more

چین: دفاعی اخراجات کے لیے دس کھرب یوان کا بجٹ

حالیہ برسوں میں چین دنیا کی سب سے بڑی فوج کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے چین نے آئندہ سال کے لیے دفاعی بجٹ کی مد میں دس کھرب یوان سے زیادہ یا 175 ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم گذشتہ برس سے آٹھ فیصد زیادہ ہے۔ یہ اعلان بیجنگ میں چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا۔ چین نے آئندہ سال کے لیے اپنی

Read more

انڈیا: کشمیر میں ہلاکتوں کے بعد ہڑتال، حالات کشیدہ

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو شدت پسند اور چار شہریوں کی ہلاکت کے بعد ہڑتال ہے اور حکام نے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔ اتوار کی شب جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں حالات اُس وقت کشیدہ ہوگئے جب کھیتوں سے ایک شدت پسند کی لاش برآمد ہونے کے بعد ایک کار سے تین شہریوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں بھی ملیں۔ سرینگر میں تعینات بھارتی فوج کی 15ویں کور کے ترجمان

Read more

سعودی عرب کو اسلحہ بیچنے والے ممالک کو یمن میں جنگی جرائم کا جواب دینا ہو گا: حسن روحانی

فرانس کے وزیر خارجہ ژان مارخ ایغو پیر کے روز ایران پہنچے ہیں جہاں وہ ایرانی رہنماؤں سے 2015 کے جوہری معاہدے اور ایران کے شام میں کردار کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کیے جانے والے الٹی میٹم کہ اگر صورتحال بہتر نہیں ہوئی تو امریکہ مئی میں جوہری معاہدے سے نکل جائے گا کے بعد یہ کسی بھی یورپی رہنما کا پہلا دورہ ایران ہے۔ ’پہلے امریکہ اور یورپ

Read more

چین کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ نے تجارتی جنگ کی تو چین بھی خاموش نہیں بیٹھے گا

چین نے تنبیہ کی ہے کہ اگرچہ وہ امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ نہیں چاہتا تاہم اگر اس کی معیشت کو نقصان پہنچا تو وہ بھی خاموش نہیں بیٹھے گا۔ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے ترجمان ژینگ یسوئی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سٹیل کی درآمد پر 25 فیصد اور ایلومینم کی درآمد پر 10 فیصد ڈیوٹی لگانے کے منصوبے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ امریکی صدر نے

Read more

والدین کو پتا ہی نہیں کہ سینیٹر کیا ہوتا ہے: کرشنا کوہلی

کرشنا کوہلی کا تعلق تھر کے ضلع ننگرپارکر کے ایک گاؤں سے ہے ننگر پارکر کے پسماندہ علاقے کی دلت برادری سے تعلق رکھنے والی پیپلز پارٹی کی نو منتخب سینیٹر کرشنا کماری کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو اسلام آباد میں بہت بڑی نوکری مل گئی ہے اور اب وہ اسلام آباد چلی جائیں گی۔ بی بی سی اردو کے ریڈیو پروگرام میں کرشنا کماری نے نگر پارکر سے نامہ نگار علی حسن سے ٹیلی

Read more

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ: ’اپنا مذاق مجھ سے بہتر کوئی نہیں اڑاتا‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنیچر کی شب سالانہ عشائیے کے موقع پر کی جانے والی تقریر میں وائٹ ہاؤس میں ’افراتفری‘ اور اپنی اہلیہ اور ساتھیوں کا مذاق اڑایا۔ انھوں نے واشنگٹن ڈی سی میں سیاست دانوں اور صحافیوں سے کہا ’اپنا ہی مذاق مجھ سے بہتر کوئی نہیں اڑا سکتا۔‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کشنر کی وائٹ ہاؤس کی سکیورٹی کلیئرنس کا درجہ کم کر دیے جانے پر ان کا بھی مذاق اڑایا۔ امریکی صدر نے

Read more

اورنگ زیب کا ہندو عورتوں ہیرا بائی اور ادے پوری سے کیا رشتہ تھا؟

مغل بادشاہوں میں صرف ایک شخص انڈیا کی اکثریتی برادری میں مقبولیت حاصل کرنے میں ناکام رہا اور اس شخص کا نام عالمگیر اورنگزیب تھا۔ انڈین افراد کے درمیان اورنگزیب کی تصویر ایک سخت گیر مذہبی ذہنیت والے بادشاہ کی ہے جو ہندوؤں سے نفرت کرتا تھا اور جس نے اپنے بڑے بھائی دارا شکوہ کو بھی اپنے سیاسی مفاد کے لیے نہیں بخشا۔ علاوہ ازیں اس نے اپنے معمر والد شاہجہاں کو ان کی زندگی کے آخری ساڑھے سات

Read more

وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک شخص کی خودکشی

امریکی شہر واشنگٹن میں سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے وائٹ ہاؤس کے سامنے گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ یہ شخص شام پانچ بجے جی ایم ٹی پنسلوینیا ایونیو پر واقع وائٹ ہاؤس کے جنگلے قریب آیا اور جیب سے پستول نکال کر کئی فائر کیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی اور زخمی نہیں ہوا۔ اس واقعے کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں

Read more

آسکرز ایوارڈز کے فیشن

آسکرز ایوارڈز کو چار مارچ یعنی آج 90 سال ہونے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ان ایوارڈز میں فیشن کیسے تبدیل ہوا اس پر گذشتہ 30 سالوں پر نظر ڈالتے ہیں۔ مندرجہ ذیل ہے جانے پہنچانے اداکاروں اور اداکاراؤں نے 2008، 1998 اور 1988 میں کیا فیشن کیا۔ 2008: 80 ویں آسکرز ایوارڈز میریئن کوٹیلرڈ جارج کلونی سیورس رونن کیمرن ڈیاز ڈینیئل ڈے لوئسجیسیکا ایلبا کیٹ بلانچٹشون کومبز ٹلڈا سونٹنجینیفر ہڈسن 1998: 70 ویں آسکرز ایوارڈزکیٹ ونسلیٹروبن ولیمز ٹائرا

Read more

اجینوموتو مضر صحت: سپریم کورٹ نے ملک بھر میں اس کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی

پاکستان کی سپریم کورٹ نے ملک بھر میں چینی نمک جس کو عام زبان میں اجینوموتو کہا جاتا ہے کی فروخت اور برآمد و درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے یہ حکم سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں اجینوموتو نمک کی فروخت کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں دیا۔ سماعت کے دوران چیف سیکریٹری پنجاب نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ سندھ میں اجینوموتو کی فروخت پر دفعہ 144 نافذ ہے، جبکہ پنجاب

Read more

ایرانی میزائل پروگرام پر بات چیت سے قبل امریکہ، یورپ اپنے جوہری ہتھیار اور میزائل ختم کرے: ایران

ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اس وقت تک اپنے بیلسٹک میزائلوں کے بارے میں مذاکرات نہیں کرے گا جب تک امریکہ اور یورپ اپنے جوہری ہتھیار اور دور مار کرنے والے میزائل ختم نہیں کرتا۔ یاد رہے کہ ایران نے اگرچہ اپنے ایٹمی پروگرام پر عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے لیکن وہ اپنے میزائل پروگرام پر بات جیت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق

Read more

لاہوری ہوں اس لیے لاہور قلندر کی حمایت

پاکستانی ٹینس کھلاڑی اعصام الحق دبئی اوپن میں مصروف ہونے کے باوجود پاکستان سپرلیگ سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں۔ اعصام الحق نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں پاکستانی ہیں لیکن چونکہ وہ لاہوری ہیں لہذا وہ لاہور قلندرز کی حمایت کررہے ہیں۔ بدقسمتی سے ابھی تک لاہور قلندرز کی ٹیم قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے لیکن انہیں امید ہے کہ اگلے

Read more

’ہیٹ ٹرک میں تجربہ کام آیا‘

مجھے آئیڈیا تھا کہ آخری گیند پر بیٹسمین کو میری الٹی گیند ( گگلی ) کی توقع ہوگی: عمران طاہر جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہیٹ ٹرک مکمل کرنے میں ان کا تجربہ کام آیا۔ ’مجھے آئیڈیا تھا کہ آخری گیند پر بیٹسمین کو میری الٹی گیند ( گگلی ) کی توقع ہوگی لہذا میں نے جو پلان کیا تھا اسی کے مطابق گیند کی اور مجھے خوشی ہے کہ

Read more

مصر: ’لاپتہ‘ بیٹی کے لیے آواز اٹھانے والے ماں گرفتار

زبیدہ کی ماں نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ حکام نے ان کی بیٹی کو اپریل 2017 سے حراست میں لے رکھا ہے مصر میں حکام نے اس ماں کو ‘جھوٹی خبریں’ پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے جس نے اپنی ‘لاپتہ’ بیٹی کے حوالے سے بی بی سی سے بات کی تھی۔ مصر میں پولیس نے زبیدہ کی ماں کو دو ہفتوں سے اپنی حراست میں لے رکھا ہے۔ ماں نے بی بی سی کو

Read more

انڈیا میں کمیونسٹ سیاست کا خاتمہ

ریاست تریپورہ کے کمیونسٹ وزیر اعلی مانک سرکارکو انتہائی ایماندار رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے انڈیا کی تین شمال مشرقی ریاستوں میگھالیہ، ناگا لینڈ اور تریپورہ کے اسمبلی انتخابات کے نتائج آج سامنے آگئے۔ میگھالیہ میں 59 سیٹوں کے لیے انتخاب ہوئے تھے جس میں کانگریس سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے لیکن اسے اکثریت نہیں ملی ہے۔ بی جے پی کو محض دو سیٹیں ملی ہیں لیکن وہ دوسری جماعتوں کی مدد سے ریاست میں حکومت

Read more