بالی وڈ ڈائری: کیا ہیروئن کی ‘ایکسپائری ڈیٹ’ طے ہے؟

بالی وڈ کی پہلی خاتون سپر سٹار کہی جانے والی اداکارہ سری دیوی کی اچانک موت نے جہاں لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا وہیں مختلف افواہوں کو بھی جنم دیا ہے۔ کچھ ٹی وی چینلز نے سری دیوی کی موت کو ڈرامے کا روپ دے کر اپنی ٹی آر پی بڑھانے کا سنہرا موقع سمجھا تو کچھ نے انتہائی غیر حساس طریقے سے اس تمام واقعہ کو رپورٹ کیا۔ کچھ چینلز کے اس غیر حساس رویے کی مذمت تو

Read more

سینیٹ انتخابات: قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ شروع

پاکستان کے ایوانِ بالا یعنی سینیٹ کی نصف نشستوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد 52 سینیٹرز کو منتخب کرنے کے لیے رائے شماری جاری ہے۔ اس سلسلے میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ سنیچر کی صبح نو نجے شروع ہوئی جو شام چار بجے تک جاری رہے گی۔ سینیٹ کی مجموعی 104 نشستوں میں سے 52 اراکین کی مدت مارچ میں مکمل ہو گئی تھی۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا۔

Read more

ووٹ، ووٹ ہونا چاہیے، اس کے ساتھ نوٹ نہیں ہونا چاہیے’

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی نمائندہ جماعت متحدہ قومی موومنٹ سینیٹ کے انتخابات سے ایک روز قبل صرف مخصوص نشستوں پر متفقہ امیدوار سامنے لانے میں کامیابی ہو گئی ہے۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن میں جمعے کی صبح ڈاکٹر فاروق ستار کے پاس متحدہ قومی موومنٹ کی سربراہی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں ڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا کہ پارٹی قیادت کا انتخاب الیکشن کمیشن کے دائرۂ اختیار میں

Read more

ٹوئٹر پر جعلی ٹرینڈ شروع کرنے کی قیمت قیمت دو سو ڈالر

بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب میں بعض کمپنیاں ٹوئٹر کے ہیش ٹیگز کی مقبولیت مصنوعی طریقے سے بڑھانے کے لیے پیسوں کے عوض اپنی خدمات پیش کرتی ہیں۔ چند گھنٹوں کے لیے ہیش ٹیگ ٹرینڈ بنانے کی خدمات کی قیمت دو سو امریکی ڈالر کے قریب ہے۔ یہ ٹوئٹر کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ دسمبر میں ‘مسلّم دنبے کی ڈلیوری’ کے نام سے ایک ٹرینڈ سامنے آیا جو جلد ہی سعودی عرب

Read more

بلوچستان: سینیٹ انتخابات میں مختلف اور دلچسپ مقابلہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سینٹ کے انتخابات وفاق اور دیگر صوبوں کے مقابلے میں کئی حوالوں سے دلچسپ اور مختلف ہوں گے۔ ان میں سے ایک اہم پہلو یہ ہے کہ اسمبلی میں ن لیگ کو بڑی پارٹی ہونے کے باوجود کم نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ اسمبلی میں نمائندگی کے باوجود ق لیگ کا کوئی امیدوار نہیں۔ بلوچستان اسمبلی میں ن لیگ 22 اراکین کے ساتھ سب سے بڑی جماعت جبکہ ق لیگ پانچ اراکین کے ساتھ

Read more

کرپٹو کرنسی خطرناک ہیں اور موت کا سبب بنتی ہیں: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس

ٹیکنالوجی اور سافٹ وئیر بنانے والی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا شمار بھی ان بڑھتے ہوئے ٹیکنالوجی کے منتظمین میں شامل ہو گیا ہے جو کرپٹو کرنسی کی مخالفت کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ کی ویب سائٹ ریڈ اِٹ سے بات کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ ‘کرپٹو کرنسی خطرناک ہے اور موت کا سبب بنتی ہے۔ ‘ بل گیٹس کے مطابق کرپٹو کرنسی کا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ حکام ان کی نگرانی نہیں کر سکتے اور

Read more

کم جونگ ان کو جعلی برازیلی پاسپورٹ کی ضرورت کیوں؟

کم جونگ ان کے مبینہ جعلی پاسپورٹ کی کاپی رؤٹرز نے حاصل کی کیا شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان اور ان کے والد کم جونگ ال نے برازیل سے پاسپورٹ حاصل کیے ہیں؟ اس ہفتے، نئے شواہد سامنے آئے ہیں کہ شمالی کوریا کے موجودہ صدر اور 1990 کے دہائی میں ان کے پیش رو نے جعلی طور پر برازیل پاسپورٹ حاصل کیے۔ رؤٹٹرز نیوز ایجنسی نے ان دستاویزات کی نقول حاصل کی ہیں جن میں کم جونگ نے

Read more

کینیا میں غلط مریض کے دماغ کا آپریشن

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہسپتال کے عملے میں شامل چار افراد کو غلط مریض کے دماغ کا آپریشن کرنے کی پاداش میں معطل کر دیا گیا ہے۔ ان کے پاس ایک مریض لایا گیا جس کے دماغ میں خون جمنے کی وجہ سے آپریشن کرنا تھا جبکہ دوسرے مریض کے سر میں سوجن ہوگئی تھی جس کے علاج کے لیے آپریشن کی ضرورت نہیں تھی۔ لیکن حیران کن طور پر ان مریضوں کی شناخت میں غلط فہمی کی وجہ

Read more

مودی کی رہنمائی میں انڈیا عرب ممالک سے نزدیک آ گیا ؟

انڈین وزیر اعظم نرہند مودی کے اقتدار والے دور میں انڈیا کے عرب ممالک کے ساتھ تعقات بہتر ہو گئے ہیں۔ نریندر مودی گزشتہ چار برسوں میں متعدد عرب ممالک کا دورہ کر چکے ہیں۔ اور عرب ممالک کے رہنما ماضی کے مقابلے میں اب انڈیا کے بھی زیادہ دورے کر رہے ہیں۔ اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کا تین روزہ دورہ بھی اس کی مثال ہے۔ یہ بھی پڑھیے ’مودی اور اسرائیل کی ایک جیسی سوچ‘ مودی کا اسرائیل

Read more

ٹرمپ کا سٹیل پر ڈیوٹی بڑھانے کا اعلان، یورپ، چین جواب کے لیے تیار

امریکہ سو ممالک سے سٹیل برآمد کرتا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سٹیل اور الومینیم کی درآمد پر ڈیوٹی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی جنگیں اچھی چیز ہیں۔ انھوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ امریکہ تجارت میں اربوں ڈالر کا نقصان اٹھا رہا ہے اور اس کے لیے تجارتی جنگ جیتنا آسان ہو گا۔ جمعرات کو انھوں نے کہا تھا کہ سٹیل کی درآمد پر 25 فیصد جبکہ الومینیم کی درآمد پر 10 فیصد ڈیوٹی لگائی

Read more

فوٹوگرافر کا کاروبار خراب کرنے پر دلہن کو ہزاروں ڈالر جرمانہ

دلہن کو لگتا ہے کہ انہیں اچھی خدمات فراہم نہیں کی گئیں کینیڈا کے ایک جج نے ایک دلہن کو ہزاروں ڈالر جرمانہ کیا ہے کیونکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک فوٹوگرافر کے خلاف مہم چلائی جس سے اس کا کاروبار خراب ہوا۔ عدالت نے اس دلہن کو حکم دیا کہ وہ فوٹو گرافر کے خلاف آن لائن تضحیک کے باعث ہونے والے نقصان کےازالے کے لیے انہیں 115000 ڈالر ادا کریں۔ اس کینیڈیئن دلہن ایمیلی لیاؤ نے شادیوں پر

Read more

پاکستان سپر لیگ: مشکوک شخص کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا ہے۔ میدان سے باہر نکالے جانے والے مشکوک شخص کا تعلق بنگلہ دیش سے بتایا گیا ہے۔ یہ واقعہ دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں پیش آیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق اس مشکوک شخص کو گراؤنڈ سے باہر کیے جانے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ وہ

Read more

روسی صدر پوتن فلوریڈا پر بم کیوں گرانا چاہتے ہیں؟

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس کے نئے ناقابلِ تسخیر جوہری ہتھیار سے پردہ اٹھایا جس کی گرافک ویڈیو میں اسے فلوریڈا کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن کریملن کسی جوہری جنگ کی صوری میں سن شائن کہلانے والی ریاست کو کیوں نشانہ بنانا چاہتی ہے۔ فلوریڈا میں سیاحتی مقامات ہیں جن میں والٹ ڈزنی ورلڈ اور ایوورگلیڈز نیشنل پارک شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے دنیا کے جوہری ہتھیار کہاں کہاں ہیں؟ امریکہ کے سب سے بڑے

Read more

انضمام الحق کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے سے پریشان

پاکستان کرکٹ ٹیم کو متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف تین بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے لیکن ٹیم کے چند کھلاڑی مکمل طور پر فٹ نہیں جس نے سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منیجمنٹ کو پریشان کر رکھا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق چند روز کے لیے شارجہ آئے ہوئے ہیں۔ وہ یہاں ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے

Read more

عابدہ حسین: ’بے نظیر کے بارے میں کوئی منفی بات نہیں کی‘

پاکستان کی سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو کی جانب سے قانونی نوٹس ملنے کے بعد سیاستدان عابدہ حسین اپنے وکیل کی مدد سے اس قانونی نوٹس کا جواب تیار کر رہی ہیں۔ بختاور بھٹو کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کتاب کی مصنفہ عابدہ حسین، آکسفرڈ یونیورسٹی پریس کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور کراچی لیٹریچر فیسٹیول کی بانی امینہ سید اور سلمٰی عادل کو قانونی نوٹس بھیجے تھے۔ اس قانونی نوٹس میں

Read more

’ذیابیطس کی دو نہیں پانچ مختلف اقسام ہیں‘

ذیابیطس جسے عرف عام میں شوگر کی بیماری کہا جاتا ہے عموماً دو اقسام ٹائپ 1 اور ٹائپ 2 میں بانٹی جاتی ہے تاہم اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے پانچ مختلف گروپ ہیں جن میں سے ہر ایک کے لیے الگ علاج ممکن ہے۔ سویڈین اور فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں کا خیال ہے کہ انھوں نے جس زیادہ پیچیدہ تصویر سے پردہ اٹھایا ہے وہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ان کی بیماری کے

Read more

انڈیا: ’ہولی ہے تو کیا ہمارے ساتھ زبردستی کریں گے‘

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کے لیڈی شری رام کالج کی طالبہ اویدھا بہت غصے میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی نے ہولی کے بہانے ان پر مادۂ منویہ (سیمن) سے بھرا غبارا پھینکا تھا۔ اویتھا نے بی بی سی کو بتایا کہ ’پیر کی شام تقریباً آٹھ بجے ہوں گے۔ میں بازار جا رہی تھی تبھی رکشے میں بیٹھے کسی شخص نے مجھ پر غبارہ پھینکا اور میری ٹی شرٹ پوری طرح بھیگ گئی۔‘ اویدھا بھاگ کر

Read more

سینیٹ کی اہمیت اور اہم قوانین سازی

تین مارچ کو پاکستانی پارلیمان کے ایوان بالا، یعنی سینیٹ کے الیکشن منعقد ہوں رہے ہیں، جس میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ممبران سینیٹ کے 46 اراکین کو منتخب کریں گے۔ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو پارٹی کی صدارت سنبھالنے سے نااہل قرار دیا گیا۔ جس کے بعد مسلم لیگ ن مشکلات کا شکار ہے کیونکہ اب اس کے امیدوار پارٹی کے بجائے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑیں گے۔ لیکن

Read more

سوشلستان: ’بسوں میں ذلیل ہونے سے بہتر ہے بائیک چلائیں‘

بی بی سی اردو کی خصوصی بائیکر سیریز میں شامل چار خواتین جن کی زندگی بائیک چلانے سے بدلی سوشلستان میں اس وقت پاکستان سُپر لیگ کا بخار چل رہا ہے اور روزانہ مختلف ٹیموں اور کھلاڑیوں کے نام ٹرینڈ کرتا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ بنی گالا اور نواز شریف اور عمران خان کے حوالے سے ٹرینڈز آتے رہتے ہیں۔ مگر ہم آج بات کریں گے خواتین کے موٹر سائیکل چلانے پر بی بی سی اردو کے سوشل میڈیا

Read more

بائیک ٹوریسٹ موٹر سائیکل گرل: ’میرا مقصد پاکستان کے مثبت پہلو سے آشنا کروانا ہے‘

کالے بوٹ اور لال جیکٹ پہنے، بائیکنگ گیئر میں یہ ہیں زینتھ عرفان، جو ایک پاکستانی بائیک ٹوریسٹ۔ زینتھ نہ صرف اپنی موٹرسائیکل پر پاکستان کے دور دراز اور خوبصورت علاقوں کا سفر کرتی ہیں بلکہ ویڈیو ڈائری کی شکل میں ان لمحوں کو قید بھی کرتی ہیں۔ وہ اٹھارہ سال کی عمر میں اپنے چھوٹے بھائی سے موٹر سائیکل چلانا سیکھی اور اس کی وجہ ان کے والد کا ادھورا خواب تھی۔ پاکستانی خواتین بائیکرز کی کہانیاں ’میرے لیے

Read more

دو چینی کرکٹروں کی پشاور زلمی کے ساتھ ٹریننگ

جیان لی چین کی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں دو چینی کرکٹروں جیان لی اور یوفیے ژانگ نے جمعرات کے روز پشاور زلمی کے ساتھ شارجہ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی۔ یہ دونوں کھلاڑی خصوصی طور پر پشاور زلمی میں شامل ہوئے ہیں اور وہ اب ٹیم کے ساتھ رہ کر ٹریننگ کرتے رہیں گے تاہم یہ دونوں کسی میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ دونوں چینی کرکٹروں کو ٹیم ہوٹل میں خوش آمدید کہا گیا۔ پشاور زلمی کے

Read more

میانمار سرحد پر واقع رووہنگیا کیمپ سے فوجی ہٹا دے: بنگلہ دیش کا مطالبہ

یہ عارضی کیمپ بنگلہ دیش میانمار سرحد سے چند میٹر کے فاصلے پر قائم کیا گیا ہے بنگلہ دیش نے پڑوسی ملک میانمار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے فوجی سرحد کے اس علاقے سے ہٹا لے جہاں ہزاروں روہنگیا پناہ گزین مقیم ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر واقع ایک پتلی سی پٹی پر پانچ ہزار کے قریب روہنگیا رہائش پذیر ہیں جو اپنے ملک میں اکثریتی بودھوں کی جانب سے نسلی تعصب اور تشدد کا شکار

Read more

پاکستان طالبان سے امن مذاکرات کے لیے تیار ہے: وزیرِ خارجہ خواجہ آصف

AFP وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے امریکہ میں حالیہ بیانات پر پاکستان فوج نے تو اب تک کوئی باضابطہ ردعمل تو ظاہر نہیں کیا ہے لیکن سابق فوجیوں کو لگتا ہے کہ وزیر خارجہ کے بیان قابل قبول نہیں ہیں پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان طالبان سے براہ راست یا چار فریقی رابطہ گروپ کے ذریعے امن مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ اس چار فریقی گروپ میں امریکہ، چین، پاکستان اور افغانستان

Read more

نوجوان نے ملکۂ برطانیہ کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی

پولیس نے یہ کہہ کر اس واقعے پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی تھی کہ آواز ایک سائن بورڈ گرنے سے آئی تھی تازہ افشا کردہ دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ 1981 میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ نیوزی لینڈ کی سکیورٹی انٹیلی جنس سروس (ایس آئی ایس) نے تصدیق کی ہے کہ 17 سالہ کرسٹوفر لیوس نے نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن میں

Read more

روس نے ’ناقابل تسخیر‘ ہتھیار تیار کر لیے ہیں: پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ روس نےایسے ’ناقابل تسخیر‘ جوہری ہتھیار تیار کر لیے ہیں جو دنیا میں کہیں بھی مار کر سکتے ہیں۔ صدر پوتن نے نئے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا دعوی اپنے چوتھے صدارتی انتخابات سے قبل کیا۔ نئے صدارتی انتخاب سے قبل صدر پوتن کا آخری صدارتی خطاب تھا۔ صدر پوتن چوتھی بار صدر ’منتخب‘ ہونے سے صرف سترہ روز ہی دور ہیں۔ روس کے سرکاری ٹی وی چینل پر صدر

Read more

انڈیا میں اس قانون کے بعد کیا کوئی سیکس ورکر سے شادی کرے گا؟

انسانی سمگلنگ کا شکار ہونے والے افراد کی بحالی بڑا مسئلہ ہے ’مجھے اور پشپا کو ایک خاتون نے اسی ہزار روپے میں بیچ دیا تھا۔ ہم نے بہت فریاد کی لیکن کسی کو ہم پر ترس نہیں آیا۔ پشپا تو معذور تھی لیکن سمگلروں نے اسے بھی نہیں چھوڑا۔ ہم سے ہر روز غیر مردوں کا دل بہلانے کے لیے کہا جاتا تھا۔ نہ کہنے کی گنجائش نہیں تھی۔ ایسا کرنے پر وہ ہماری آنکھوں میں مرچیں ڈال دیتے

Read more

غوطہ سے دو پاکستانی شہریوں کا انخلا

شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں باغیوں کے کنٹرول میں مشرقی غوطہ سے عمر رسیدہ پاکستانی جوڑے کو نکال لیا گیا ہے اور یہ میاں بیوی مشرقی غوطہ سے نکالے جانے والے سب سے پہلے شہری ہیں۔شام کی حلال احمر کے مطابق عمر رسیدہ میاں بیوی کو مشرقی غوطہ سے نکال کر دمشق منتقل کر دیا گیا۔ حلال احمر کے مطابق مشرقی غوطہ سے 73 سالہ محمد فضل اکرم اور ان کی 62 سالہ اہلیہ صغراں بی بی ہیں۔

Read more

سپریم کورٹ کا عمران خان سے بنی گالہ گھر سے متعلق جواب طلب

سپریم کورٹ نے بنی گالہ میں مبینہ طور پر متعلقہ حکام سے اجازت حاصل کیے بغیر گھر کی تعمیر پر تحریک انصاف کے سربراہ سے عمران خان سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اسلام آباد کے مضافاتی علاقے بنی گالہ میں ناجائز تجاوزات سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا متعلقہ

Read more

لاہور قلندرز کے مستفیض ساتھ چھوڑ گئے، کائل ایبٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے

بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ سے فاسٹ بولنگ کرنے والے مستفیض الرحمان چار مارچ سے قومی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے روانہ ہو جائیں گے جس کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ان کی ٹیم لاہور قلندرز نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کائل ایبٹ کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔ لاہور قلندرز کے ذرائع کے مطابق 22 سالہ مستفیض الرحمان اس سال اپنا پہلا پی ایس ایل کھیل رہے تھے جہاں انھوں

Read more

انڈیا کے نیشنل میوزیم میں کرتے پر پورے قرآن کی نمائش

انڈیا کے دارالحکومت دہلی کے نیشنل میوزیم میں پہلی بار قران مجید کے نادر و نایاب نسخوں کی نمائش منعقد کی گئی ہے۔ یہ نمائش 27 فروری سنہ 2018 سے 31 مارچ تک جاری رہے گی۔ نمائش میں شامل تمام قرآن مجید نیشنل میوزیم کی ملکیت ہے اور اس کی پہلی بار نمائش کی ہے۔ اس میں اسلام کے خلیفہ حضرت علی کے ہاتھوں کی تحریر کردہ قرآن مجید بھی شامل ہے جو خط کوفی میں جانور کی کھال کی

Read more

سرگودھا کا ایک گاؤں ایچ آئی وی ایڈز کی لپیٹ میں کیسے آیا؟

پاکستان کی پہلی موٹروے صوبہ پنجاب میں سرگودھا ڈویژن کے ایک وسیع علاقے سے گزرتی ہے۔ اسی شاہراہ پر کوٹ مومن انٹرچینج کے ایک طرف محض چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک چھوٹا سا گاؤں کوٹ عمرانہ واقع ہے۔ تین سے چار ہزار آبادی کے اس گاؤں میں حال ہی میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے خطرناک حد تک زیادہ مریض سامنے آئے ہیں۔ مقامی افراد اور گاؤں کے چند معززین کی جانب سے حکومتِ پنجاب کی

Read more

سکوٹی عروج کے لیے خود مختاری اور آزادی کی علامت

عروج کا کہنا ہے کہ سکوٹی ان کے لیے خودمختاری اور آزادی کی علامت ہے اگر آپ صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں رہتے ہیں تو آپ نے کبھی نہ کبھی لال سکوٹی پر سوار ایک لڑکی کو ضرور دیکھا ہو گا۔ اس سکوٹی کی ڈرائیور عروج فاطمہ ہیں۔ جب میں پہلی دفعہ عروج سے ملی تو میں نے سوچا یہ چھوٹی سی پونی والی کم عمر لڑکی یقیناً کسی کالج میں پڑھتی ہو گی لیکن ملنے پر معلوم ہوا

Read more

سرفراز کو ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کر دیا جائے: پیٹرسن

انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ سرفراز احمد کو آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کرنے کا اعلان کر دے۔ یاد رہے کہ کیون پیٹرسن پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں جس کے کپتان سرفراز احمد ہیں۔ کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اس کے پاس سرفراز احمد جیسا کپتان موجود ہے جو کرکٹ

Read more

برطانیہ برف باری کی لپیٹ میں: تصاویر

روس سے آنے والی یخ بستہ ہواؤں نے برطانیہ کو شدید سرد موسم کا تحفہ دیا ہے۔ تاہم بعض لوگوں نے اس موسم سے بھی لطف اندوز ہونے کا سامان ڈھونڈ لیا۔ PAبرف اور منجمد کر دینے والے موسم نے برطانیہ کے کئی علاقوں میں ٹریفک میں خلل ڈالا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے سکاٹ لینڈ میں مزید خراب موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ گلاسگو کے ہوائی اڈے پر برفانی موسم کی وجہ سے پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ PAعملہ ہیلی

Read more

کوئٹہ میں دو حملوں میں چھ سکیورٹی اہلکار ہلاک

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقے میں خودکش حملوں سمیت دو مختلف واقعات میں کم از کم چھ سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں چار کا تعلق فرنٹیئر کور اور دو کا تعلق پولیس سے تھا۔ فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو کوئٹہ شہر کے مغرب میں نوحصار کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا ۔ ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ نوحصار کے علاقے میں ایف سی اور لیویز فورس کا

Read more

ملک یا پرائیویٹ لیگز، فوقیت کسے دی جائے؟

پاکستان کی طرف سے اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے کھلاڑیوں کو کچھ نہ کچھ قربانی دینی ہو گی: سرفراز احمد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا خیال ہے کہ اگر کرکٹروں کو اپنے ملک کے لیے کھیلنا ہے تو انھیں لیگز کی کچھ نہ کچھ قربانی دینا ہو گی۔ واضح رہے کہ ان دنوں یہ بحث زور پکڑ چکی ہے کہ کرکٹروں کو اپنے ملک اور پرائیویٹ لیگز میں کسے فوقیت دینی چاہیے اور اس میں توازن کیسے

Read more

پاکستان نہیں چین ہے انڈیا کے جوہری بموں کے نشانے پر

حال ہی میں ایک مشق کے دوران خلیج بنگال myz چینئی کے علاقے میں آئی این ایس رنویر سے چھوڑے جانے والے میزائل کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے دنیا میں ایٹمی پروگراموں پر نظر رکھنے والے امریکہ کے دو سرکردہ جوہری ماہرین کے مطابق انڈیا اپنے جوہری ہتھیاروں کی مسلسل جدید کاری اور توسیع کر رہا ہے اور اس کی جوہری تیاریوں کے نشانے پر اب پاکستان نہیں بلکہ چین ہے۔ جوہری سرگرمیوں کے بارے میں تجزیہ کرنے والے

Read more

’پاکستان کا طالبان پر پہلے جیسا اثر و رسوخ نہیں رہا‘

طالبان کا ملٹری کمیشن اب افغانستان کے صوبے ہلمند میں منتقل ہو چکا ہے پاکستان کے دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر سعد نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے صدر اشرف غنی کی طرف سے طالبان کو مذاکرات کی دعوت کا خیرمقدم کرے گا تاہم پاکستان کا طالبان کی قیادت پر اثر و رسوخ کم ہو چکا ہے۔ افغانستان میں پاکستان کے سابق ملٹری اتاشی بریگیڈیئر سعد نےکہا ہے کہ طالبان سربراہ ملا منصور کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے

Read more

روس کی اولمپکس رکنیت بحال کردی گئی

روس کی اولمپکس کمیٹی کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے شہر پیونگچین میں منعقد ہونے والی سرمائی اولمپکس میں شرکت کرنے پر پابندی کے بعد اب ان کی رکنیت دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ اولمپکس کی بین الاقوامی کمیٹی کی جانب سے ڈوپنگ کے الزامات کے تحت فروری میں منعقدہ ان مقابلوں میں روس کے حصہ لینے پر پابندی عائد تھی۔ اسی بارے میں 2018 کے سرمائی اولمپکس میں روس کی شرکت پر پابندی ’روس سرکاری سرپرستی میں

Read more

کراچی میں رہائشی اور صنعتی علاقوں میں کچرا پھینکنے کو جرم قرار دے دیا گیا

کراچی میں روزانہ 12 ہزار ٹن یومیہ کچرا پیدا ہوتا ہے پاکستان کے صوبہ سندھ میں کچرا رہائشی، صنعتی علاقوں اور خالی جگہوں پر پھینکنے کو جرم قرار دیا گیا ہے جس کی سزا ایک سے 6 ماہ تک قید ہوسکتی ہے۔ سندھ کے محکمہ داخلہ نے ایک نوٹیفیکیشن میں بتایا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں قائم جوڈیشل واٹر کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں یہ حکم جاری کیا گیا ہے۔ کمیشن نے عام شہریوں،

Read more

کراچی کے سیویج نظام پر چیف جسٹس کی تنبیہ

کراچی کے نالے بہہ کر سمندر میں جاتے ہیں اور آلودگی کا بڑا سبب ہیں حکومت سندھ نے اعتراف کیا ہے کہ صنعتوں کا فضلہ اور ڈرینیج کا پانی بغیر کسی ٹریٹمنٹ کے سمندر اور دریائے سندھ میں شامل ہو رہا ہے، صوبائی حکومت نے یہ آگاہی سپریم کورٹ میں تحریری رپورٹ میں دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق کراچی کے صنعتی کارخانوں کا پانی لیاری اور ملیر ندی کے ذریعے سمندر میں خارج کیا جاتا ہے۔ نارتھ کراچی، سائیٹ

Read more

ایف اے ٹی ایف: پاکستان کا نام ’گرے لسٹ‘ میں، دفتر خارجہ کی تصدیق

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق تمام معاملات وزارت خزانہ سرنجام دے گی پاکستان کے دفتر خارجہ نے دہشت گردوں کے معاون ممالک سے متعلق فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی اے) کی ‘گرے لسٹ’ میں پاکستان کا نام شامل کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ بدھ کو اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کا نام جون

Read more

برطانیہ کا علاقہ بلیکبرن ایشیائی نژاد خواتین کونسلر کیوں منتخب نہیں کرتا؟

بلیکبرن کا شمار انگلینڈ کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں بڑی تعداد میں ایشیائی نژاد باشندے بستے ہیں۔ مقامی حکومتوں میں ایشیائی باشندوں کی بڑی تعداد موجود ہے لیکن وہ تمام کے تمام مرد ہیں۔ بلیکبرن سے آج تک ایک بھی ایشیائی خاتون کونسلر منتخب نہیں ہو پائی ہیں۔ ایسا بھی نہیں کہ ایشیائی عورتیں سیاست میں حصہ لینے کے لیے تیار نہیں۔ صائمہ افضل لیبر پارٹی کی ممبر ہیں اور تین مرتبہ کونسلر کا الیکشن لڑ چکی ہیں

Read more

سری دیوی کی آخری رسومات، مداحوں، فلمی ستاروں کا ’چاندنی‘ کو الوداع

سری دیوی کی آخری رسومات ادا کی گئیں اور قسمت کی ستم ظریقی کے 21 سال پہلے 28 فروری کو ہی ان کی فلم ’جدائی‘ ریلیز ہوئی تھی۔ Getty Images ان کا آخری دیدار کرنے کے لیے ان کے ہزاروں مداح بھی جمع ہوئے۔ Getty Images اداکارہ تنوجا اپنی بیٹی تنیشا مکرجی کہ ہمراہ آخری رسومات میں ان کے خاندان کے فنکاروں کے علاوہ بالی وڈ کے بڑے ستارے موجود ہیں۔ Getty Images اداکار انیل کپور سری دیوی کی میت

Read more

افغان حکومت کا طالبان کو سیاسی جماعت تسلیم کرنے کا اعلان

افعانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا منصوبہ پیش کیا ہے جس میں بالآخرطالبان کو ایک سیاسی جماعت کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ چند دن پہلے افغان عسکریت پسندوں نے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا عندیہ دیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی اور سخت امریکی پالیسی کے احکامات کے بعد طالبان کے افغان شہروں اور قصبوں میں کیے گئے حالیہ حملوں کے باعث شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ

Read more

چاند پر فور جی نیٹ ورک متعارف کروانے کا منصوبہ

موبائل نیٹ ورک ووڈا فون اور ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا نے سنہ 2019 میں چاند پر فور جی نیٹ ورک لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فور جی نیٹ ورک چاند گاڑیاں اپنے بیس سٹیشن پر ڈیٹا بھیجنے کے لیے استعمال کریں گی۔ یہ منصوبہ چاند کی پہلے نجی طور پر بھیجے جانے والے مشن کا حصہ ہے۔ ووڈا فون جرمنی، موبائل بنانے والی کمپنی نوکیا اور گاڑیاں بنانے والی کمپنی آؤڈی نے منگل کو بتایا کہ وہ اس مشن

Read more

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں جنازے بھی سکیورٹی رسک؟

کشمیر میں مسلح تحریک میں شامل نوجوانوں کے جنازوں میں دسیوں ہزار افراد شامل ہوتے ہیں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کی خفیہ شاخ نے حکومت سے کہا ہے کہ شدت پسندوں کے جنازوں میں بھاری تعداد میں لوگوں کی شرکت سے نوجوان مسلح تشدد کی طرف راغب ہو جاتے ہیں لہٰذا اگر کوئی شدت پسند مارا جائے تو اس کے جنازے میں عوام کی شرکت پر پابندی عائد کی جائے۔ گو یہ ابھی باقاعدہ سرکاری پالیسی نہیں

Read more

سری دیوی کے آخری دیدار کے لیے ممبئی میں ہجوم جمع

سری دیوی کی سنیچر کو دبئی میں موت ہو گئی تھی انڈیا کے مغربی شہر ممبئی میں بالی وڈ سٹار سری دیوی کے مداح ان کے آخری دیدار کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔ سری دیوی کی سنیچر کو دبئی میں موت ہو گئی تھی اور ان کے جسد خاکی کو منگل کو انڈیا لایا گيا تھا۔ فی الحال انھیں ان کے گھر کے قریب سیلیبریشن سپورٹس کلب میں رکھا گیا ہے تاکہ ان سے اظہار عقیدت کرنے والے ہجوم

Read more

‘شمالی کوریا شامی کیمیائی اسلحہ کارخانوں کو سامان بھیج رہا ہے’

یہ الزامات شامی افواج کی جانب سے کلورین گیس کے استعمال کے تازہ الزامات کے بعد سامنے آئے ہیں لیکن شامی حکومت ان کی تردید کرتی ہے امریکی ذرائع ابلاغ نے اقوام متحدہ کے ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا شام کو ایسا سازوسامان بھیج رہا ہے جو کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سامان میں تیزاب کی مدافعت رکھنے والے ٹائلیں، والوز اور پائپ شامل ہیں۔ امریکی اخبار دی

Read more

واخان کے مسکراتے افغان

واخان کا علاقہ افغانستان کے مشرق میں واقع ہے اور اسے دنیا کے دوردراز ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہاں صرف پیدل ہی جایا جاتا ہے بی بی سی فارسی کے ارشد ہنریار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس علاقے کا دورہ کیا اور لوگوں سے ان کی کہانیاں جانیں۔ بہت سے دیگر مقامی مردوں کی طرح یہ شخص بھی پامیر کے پہاڑوں میں مویشی چرا کر گزارہ کرتا ہے۔ ہر ماہ کے اختتام پر بطور تنخواہ اسے

Read more

برطانیہ نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

سائبریا سے آنے والے سرد ہواؤں کے نتیجے میں برطانیہ اس وقت شدید سردی اور برفباری کی لپیٹ میں ہے لیکن کچھ لوگوں نے اس انتہائی سرد موسم میں بھی تفریح کے مواقع تلاش کر لیے ہیں۔ PAبرفباری کی وجہ سے سینکڑوں سکول بند کر دیے گئے اور بچوں کو چھٹی مل گئی۔ چھٹی کا دن ہو تو چاہے موسم جیسا بھی ہو تفریح تو بنتی ہے ہے سو یہ بچے کینٹ میں روچیسٹر قلعے کے باہر سلیجنگ کرنے نکل

Read more

فاصلہ رکھیں، آپ ایک خاتون کے ساتھ سوار ہیں!

رفعت شیراز پاکستان میں آن لائن ٹرانسپورٹ بکنگ کمپنی کریم سے وابستہ پہلی خاتون رائیڈر ہیں لمبے بالوں کا جوڑا بنا کر سر پر سفید ہیلمٹ پہنے ایک خاتون لاہور کی سڑکوں پر ایسے موٹرسائیکل دوڑاتی ہے جیسے سڑک سے کوئی پرانی دوستی ہو اور کیوں نہ ہو، 12 سال کی عمر سے موٹرسائیکل ان کی بہترین دوست جو رہی ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی رفعت شیراز پاکستان میں آن لائن ٹرانسپورٹ بکنگ کمپنی کریم سے وابستہ پہلی خاتون

Read more

پاکستان صحیح سمت میں جا رہا ہے: امریکی جنرل

امریکی فوج کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے حصول کے لیے پاکستان نے اپنی سرزمین پر چند مثبت اقدامات کیے ہیں جس سے اشارہ ملتا ہے کہ پاکستان صحیح سمت میں جا رہا ہے۔ امریکی کمانڈ کے سربراہ نے یہ بیان منگل کو کانگریس کی دفاعی کمیٹی کی انتہاپسندی سے جڑے خطرات پر ہونے والے اجلاس کے دوران دیا۔ ان کا کہنا تھا: ‘خطے میں امن اور افغانستان میں کامیابی کے لیے

Read more

ٹرمپ کے داماد کی سکیورٹی کلیئرنس کے درجے میں کمی

جیرڈ کشنر صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کے شوہر ہیں امریکی میڈیا نے خبر دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی وائٹ ہاؤس کی سکیورٹی کلیئرنس کا درجہ گھٹا دیا گیا ہے۔ کشنر صدر ٹرمپ کے مشیر ہیں اور انھیں ٹاپ سیکرٹ سکیورٹی بریفنگز دی جا رہی تھیں۔ تاہم ان کے اب تک پاس عبوری کلیئرنس تھی کیوں کہ ان کے پس منظر کی چھان بین ابھی جاری تھی۔ اب انھیں ٹاپ سیکرٹ سکیورٹی بریفنگز

Read more

شام: جنگ بندی کے وقفے کے دوران گولہ باری

شام کے شہر غوطہ کے مشرقی علاقے میں شامی حکومت کے حامی روس کی جانب سے عائد کردہ پانچ گھنٹہ دورانیے کی جنگ بندی کے باوجود گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔ اس کے نتیجے میں باغیوں کے زیرِ قبضہ اس شہر میں اقوامِ متحدہ نہ تو امداد پہنچا سکی اور نہ ہی وہاں سے کسی بیمار یا زخمی شخص کو علاج کے لیے نکالا جا سکا۔ دمشق کے قریب واقع اس شہر میں تین لاکھ 93 ہزار لوگ گھر

Read more

خیبر پختونخوا: اب نیت کا امتحان ہو گا

خیبر پختونخوا میں اطلاعات تک رسائی کے قانون میں ترامیم کی تجویز ہے اور اب ماہرین کے مطابق متعلقہ حکام معلومات حاصل کرنے کی وجوہات پوچھیں گے یعنی نیت جانی جائے گی کہ معلومات کس نیت سے حاصل کی جا رہی ہیں۔ بل کے مطابق یہ دیکھا جائے گا کہ یہ معلومات کسی ‘میلافائڈ’ یا ‘بیڈ فیتھ’ مقصد سے تو حاصل نہیں کی جا رہیں، جس کا مطلب بدنیتی یا بے ایمانی سمجھا جا سکتا ہے۔ اس ترمیمی بل میں

Read more

’وہ کچھ عجیب ضرور ہے مگر‘

ڈاکٹر صوفی اپنے بیٹے ٹرسٹن کے ساتھ جنوبی افیقے میں رہتی ہیں ڈاکٹر سوفی بِلنگٹن کے 11 سالہ بیٹے کو ایسپرگرز سنڈروم نامی مرض لاحق ہے جس میں بچے کی نشو و نما مکمل نہیں ہوتی اور اسے دوسرے لوگوں سے میل جول اور رابطے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بچہ مسلسل ایک ہی حرکت کرتا رہتا ہے، ایک ہی چیز میں مگن رہتا ہے۔ ڈاکٹر سوفی کے بیٹے کا نام ٹرسٹن ہے جو سکول سے

Read more

خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کا واک آؤٹ

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک نئی تاریخ اُس وقت رقم ہوئی جب اقلیتی رکن بلدیو کمار کو ایوان میں پیش کیے جانے پر حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے اراکین دونوں نے ہی ایوان سے واک آوٹ کر گئے۔ ایوان سے واک آؤٹ کے بعد اسمبلی کا اجلاس جمعے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ منگل کے روز جب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو بلدیو کمار کو ایوان میں پیش کیا گیا۔ بلدیو کمار پر الزام ہے کہ وہ

Read more

مسلم لیگ ن ختم تو ہو سکتی ہے لیکن نواز شریف سے الگ نہیں

جب تک نواز شریف کے بیانیے کو عوام میں پذیرائی ملتی رہے گی کوئی قوت ان کو سیاست میں بے معنی نہیں کر سکتی سپریم کورٹ سے نااہلی تاحیات ہے یا نہیں اس کا فیصلہ ہونا تو باقی ہے لیکن مسلم لیگ ن نے نواز شریف کو تاحیات قائد منتخب کر کے اعلٰیٰ عدلیہ کے فیصلہ کو پھر مسترد کر دیا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قائد قائد ہوتا ہے اور اسے کسی عدالت سے صادق اور امین

Read more

چینی صدارت: یہ اعلان کیوں متوقع ہے؟

چین کی کمیونسٹ پارٹی نے ایک تجویز پیش کی ہے جس کے تحت صدارتی عہدے کی مدت پر عائد پابندی کو ہٹایا جاسکتا ہے۔ اس تجویز کے منظور ہونے کی صورت میں شی جن پنگ تاحیات صدر رہ سکتے ہیں۔ بی بی سی کی ورلڈ سروس کی ایشیا پیسفک ایڈیٹر سیلیا ہیٹن کا کہنا ہے کہ چینی سیاست میں ہونے والی ایک طویل تبدیلی کا نقطہِ عروج ہے۔ یہ وہ اعلان ہے جس کی کئی لوگوں کو توقع ہے۔ صدر

Read more

شام میں غذائی امداد کے بدلے جنسی استحصال عام ہے: رپورٹ

 ڈینیل سپنسر نے سب سے پہلے شام میں عورتوں کے جنسی استحصال کے بارے میں رپورٹ مرتب کی بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ اقوام متحدہ اور دوسرے عالمی اداروں کی ایما پر جنوبی شام کے علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کرنے والے بعض مرد غذائی امداد کے بدلے عورتوں کا جنسی استحصال کرتے ہیں۔ ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تین سال قبل تیار ہونے والی رپورٹ میں اس مسئلے کے بارے میں خبردار کیے

Read more

لیبیا: جہاں قانون کی بالادستی نہیں وہاں انتخابات کروانے کے کیا معنی ہیں؟

حریف مسلح گروہ محلف علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی جنگ لڑ رہے ہیں یہ بہت واضح ہے کہ لیبیا عام انتخابات کے لیے تیار نہیں ہے لیکن بین الاقوامی برادری وہاں انتخابات کروانے کے لیے پرعزم نظر آتی ہے۔ یہ کہنا ہے بی بی سی کی شمالی افریقہ کے لیے نامہ نگار رانا جواد کا اور انھوں نے وہاں موجودہ حالات کا احاطہ کچھ یوں کیا ہے: ’لیبیا کے سیاستدان، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے رکن ممالک کئی

Read more

سیلیفیوں کا نشہ: ’میں روزانہ 200 سیلفیاں لیتا ہوں‘

Junaid Ahmed/Getty Images انسٹا گرام پر پچاس ہزار صارفین ایسے ہیں جو جنید احمد کو فالو کرتے ہیں اور جنید تسلیم کرتے ہیں کہ انھیں سیلفیاں لینے کا نشہ ہے۔ بائیس سال جنید روزانہ اپنی تقریباً دو سو تصویریں اتارتے ہیں۔ کوئی تصویر کس وقت سوشل میڈیا پر چڑھانی ہے اس کا انتخاب وہ بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں، اور اگر کسی تصویر کو چھ سو سے کم لائیکس ملیں تو وہ اسے اپنے صفحے سے اتار دیتے ہیں۔

Read more

کم کارڈیشیئن کی اپنی بیٹی شکاگو کے ساتھ پہلی سیلفی

امریکی اداکارہ اور ماڈل کم کارڈیشیئن ویسٹ نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کے ساتھ اپنی پہلی سیلفی شیئر کی ہے۔ انھوں نے اپنی اور بیٹی شکاگو کے ساتھ ریچھ کے تھیم والے فلٹر کے ساتھ یہ تصویر شیئر کی۔ شکاگو کم کارڈیشیئن اور کانیے ویسٹ کی تیسری اولاد ہیں جو 15 جنوری کو سروگیٹ ماں کے ذریعے پیدا ہوئی تھیں۔ شکاگو ویسٹ کو کائیلی جینر کی بیٹی سٹرومی ویبسٹر کی پیدائش کے اعلان والی ویڈیو میں بھی دیکھا گیا تھا جو

Read more

سری دیوی کی ہلاکت کا کیس دبئی پولیس نے بند کر دیا

دبئی پولیس نے انڈین اداکارہ سری دیوی کی موت کے حوالے سے کیس بند کرتے ہوئے ان کی میت کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔ 54 سالہ سری دیوی کی ہلاکت کے بارے میں دبئی پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہوٹل کے غسل خانے میں بےہوش ہونے کے بعد باتھ ٹب میں موجود پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں سری دیوی بالی وڈ کو غمزدہ کر گئیں ایسا پہلے

Read more

امریکہ: ‘رائفل ایسوسی ایشن نے سیاستدانوں کو خریدا ہوا ہے‘

امریکہ ریاست فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ میں ایک ہائی سکول میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے ہی امریکی ریاست فلوریڈا میں پارک لینڈ میں ایک سکول میں شوٹنگ کے واقعے میں 17 لوگوں کے مارے جانے کے بعد امریکہ میں بسنے والے بیشتر پاکستانی اور بھارتی نژاد امریکی ہتھیار خریدنے سے متعلق سخت قانون لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ مطالبہ ایسے وقت کیا جا رہا ہے جب امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ

Read more

’نواز مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور شہباز قائم مقام صدر منتخب‘

نواز شریف کو مسلم لیگ کا تاحیات قائد اور شہباز شریف کو قائم مقام صدر منتخب کر لیا گیا ہے پاکستان کی حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (نون) کی اعلیٰ قیادت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو جماعت کا تاحیات قائد اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو قائم مقام صدر منتخب کر لیا ہے۔ لاہور میں ہونے والے جماعت کی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ 45 دن میں پارٹی کے صدر کا

Read more

مشال قتل کیس کے 25 مجرمان کی سزائیں معطل، ضمانتیں منظور

پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بینچ نے مشال خان قتل کیس میں سزا پانے والے 25 مجرمان کی سزائیں معطل کرتے ہوئے ان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لی ہیں۔ ملزمان کے وکلا کی ٹیم میں شامل افتخار مایار ایڈووکیٹ نے بی بی سی کے نامہ نگار اظہار اللہ کو بتایا کہ انھوں نے سزاؤں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ضمانت کی درخواست کریمینل پروسیجر کوڈ کی دفعہ

Read more

فاطمہ حبیب: سرگودھا کی دبنگ موٹر سائیکل سوار خاتون

دھواں اور مٹی اڑاتی موٹر سائیکل پر سوار فاطمہ حبیب سرگودھا کی سڑکوں پر بےخوف سفر کرتی ہیں بڑی سی چادر میں خود کو لپیٹ کر موٹرسائیکل کی سواری کرتی فاطمہ حبیب سرگودھا کے گاؤں چک 28 کی رہائشی ہیں۔ وہ اس علاقے کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے نہ صرف بائیک چلانا سیکھی بلکہ باقاعدگی سے چلا بھی رہی ہیں۔ فاطمہ نے آٹھ مہینے پہلے سرگودھا پولیس لائنز سے پنجاب حکومت کی سکیم وومن آن ویلز کے تحت یہ

Read more

’میچ وننگ کارکردگی دکھا کر پاکستانی ٹیم میں آنا چاہتا ہوں‘

ٹیلنٹ وہ جو پہلی ہی نظر میں سب کو متاثر کر جائے۔ 19 سالہ لیگ سپن گگلی بولر ابتسام شیخ کے بارے میں پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ یہ بچہ بڑا باصلاحیت ہے اور کچھ کردکھائے گا۔ ابتسام شیخ کو پشاور زلمی نے ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کیا ہے اور دو میچوں میں متاثر کن کارکردگی دکھانے کے بعد وہ اب مبصرین اور تجزیہ کاروں

Read more

ٹروڈو واپس چلے ہی گئے!

تو کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو آخرکار واپس چلے ہی گئے! آٹھ دن کے سرکاری دورے میں ان کی مہمان نوازی ہوئی یا انھیں نظرانداز کیا گیا، یہ سوچنے کے لیے ان کے پاس اب وقت ہی وقت ہے، لیکن کچھ سوال ہیں کہ جن کا جواب ملنا ابھی باقی ہے۔ اس دورے کے لیے انھوں نے انڈیا سے ضد کی تھی کہ انھیں بلایا جائے یا انڈیا نے اصرار کیا تھا کہ وہ آئیں؟ اگر وہ ضد کرکے

Read more

سعودی شاہ سلمان نے چیف آف سٹاف سمیت اعلیٰ فوجی کمانڈر برطرف کر دیے

سعودی عرب نے رات گئے ایک شاہی حکم نامے کے ذریعے چیف آف سٹاف سمیت چوٹی کے فوجی کمانڈروں کو برطرف کر دیا ہے۔ سعودی شاہ سلمان نے بری اور فضائی افواج کے سربراہوں کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔ یہ خبر سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی نے جاری کی ہے مگر اس میں ان برطرفیوں کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ سعودی عرب کی افواج گذشتہ تین برس سے یمن میں باغیوں سے برسرِ پیکار ہیں۔ خیال

Read more

چین سے مذاکرات نہ ہوئے ہیں نہ ہوں گے: ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

اللہ نذر بلوچ بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریک کے سب سے متحرک دھڑے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ہیں بلوچ عسکریت پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا ہے کہ انھوں نے چین سے کوئی مذاکرات نہیں کیے اور نہ ہی مستقبل قریب یا مستقبل بعید میں ایسے کوئی مذاکرات ہوں گے۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ نے واضح کیا کہ انھیں ایسے مذاکرات کرنے ہی نہیں اور نہ ان کے لیے انھیں کسی ‘ضامن’ کی ضرورت ہے۔ بی

Read more

’سری دیوی کی موت حادثاتی طور پر ڈوبنے سے ہوئی‘

سری دیوی نے فلموں میں ایک طویل اننگز کھیلی اور ‘مام’ ان کی 300 ویں فلم تھی دبئی میں حکام کا کہنا ہے کہ انڈین اداکارہ سری دیوی کی موت حادثاتی طور پر ڈوبنے سے ہوئی ہے۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ 1980 کی دہائی میں بالی وڈ پر راج کرنے والی سری دیوی سنیچر کی شب دبئی میں ایک شادی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھیں۔ 54 سالہ سری دیوی کی ہلاکت کے

Read more

شام: اقوام متحدہ کی قرارداد کے باوجود حملے جاری

شام میں اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی قرارداد کے بعد بھی حملے جاری ہیں شام پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی جانب سے سنيچر کو جنگ بندی کی قرارداد منظور کیے جانے کے باوجود باغیوں کے قبضے والی بستیوں پر شامی حکومت کے فضائی حملے جاری ہیں۔ دارالحکومت دمشق کے پاس مشرقی غوطہ انکلیو میں بمباری کے سبب ایک ہفتے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تازہ حملے میں زمینی پیش رفت بھی شامل ہے اور یہ

Read more

آسام: لاکھوں مسلمانوں کے بے وطن ہونے کا اندیشہ

BBC/Shib Shankar Chatterjeeآسام کے موری گاؤں کے باشندوں کو اپنے دستاویزات کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے انڈیا کی شمال مشرقی ریاست آسام کے موری گاؤں کے عبدالقادر بنگالی نسل کے لاکھوں باشندوں کی طرح کئی نسلوں سے ریاست میں آباد ہیں۔ ان کے پاس سنہ 1941 سے اب تک کے سبھی دستاویزات موجود ہیں لیکن انھیں غیرملکی یعنی بنگلہ دیشی قرار دیا گيا ہے۔ انھیں فارینرز ٹرائبیونل میں اب ثابت کرنا ہے کہ وہ بنگلہ دیشی نہیں ہیں۔ وہ

Read more

کوہ پیما کی ساتھیوں سے لڑائی، کے ٹو اکیلے عبور کرنے کا فیصلہ

دنیا کے دوسرے سب سے اونچے پہاڑ کے ٹو کو سر کرنے والے پولش کوہ پیماؤں کی ٹیم نے کہا ہے کہ ان کا ایک ساتھی گروپ کا ساتھ چھوڑ کر اکیلے پہاڑ سر کرنے نکل پڑا ہے۔ قراقرم پہاڑی سلسلے میں واقع کے ٹو کو آج تک موسم سرما میں کسی بھی کوہ پیما نے سر نہیں کیا ہے۔ بی بی سی کو بتایا گیا ہے کہ 44 سالہ روسی پولش نژاد کوہ پیما ڈینس اروبکو نے ہفتے کے

Read more

مجھے کیا خبر تھی، وہ مر جائے گی

کچھ تو بات تھی سری دیوی میں کہ ان کے چاہنے والوں کا ایک لشکر سوگوار ہے۔ نہ جانے کیوں فلمی ستاروں کو دیکھ کر ایسا لگتا نہیں کہ وہ بھی یوں اچانک عام انسانوں کی طرح مر سکتے ہیں۔ سری دیوی کی عمر 54 برس ضرور تھی لیکن ان کے چہرے پر کوئی جھری نہیں تھی اور جسم پر کہیں فیٹ کا نام و نشان نہیں تھا۔ ہو سکتا ہے کہ کئی دوسرے بڑے ستاروں کی طرح وہ بھی

Read more

نائجیریا میں 110 لڑکیوں کی بازیابی کی کوششیں تیز

AFP/GETTY IMAGES19 فروری کو اس سکول پر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 110 طالبات لاپتہ ہیں نائجیریا نے سکول کی 110 طالبات کی تلاش کے لیے اضافی فوجی دستے اور طیارے تعینات کیے ہیں۔ ان لڑکیوں کے بارے میں یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گذشتہ ہفتے شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے انھیں اغوا کر لیا ہے۔ یہ لڑکیاں ملک کے شمال مشرقی صوبے یوبے کے ڈاپچی شہر کے ایک سکول سے 19 فروری سے

Read more

عراق: دولت اسلامیہ سے تعلق کے الزام پر کم از کم 15 ترک خواتین کو موت کی سزا

عراق میں کئی ہزار خواتین کو دولت اسلامیہ کے تعلق کے شبہ میں گرفتار کیا جا چکا ہے عراق میں ایک عدالت نے کم از کم 15 ترک خواتین کو شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنا دی ہے۔ چند خبروں کے مطابق پھانسی کی سزا 16 خواتین کو سنائی گئی ہے جبکہ ایک کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔ ان خواتین نے تسلیم کیا تھا کہ انھوں نے

Read more

شمالی کوریا سے مذاکرات جوہری پروگرام سے مشروط: امریکہ

امریکہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کا حتمی مقصد جوہری پروگرام کی بندش ہونا چاہیے۔ جنوبی کوریا کے مطابق پیونگچینگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کے اختتامی روز شمالی کوریا نے اس جانب اشارہ کیا کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ اس قبل شمالی کوریا یہ کہہ چکا ہے کہ وہ کسی قسم کی بھی پیشگی شرائط کو تسلیم نہیں کرے گا۔ شمالی کوریا کے خلاف ’تاریخ کی سب سے بڑی‘

Read more

نوکیا کے ایک اور پرانے فون کی واپسی

بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کی تقریب میں نوکیا کے ایک اور پرانے فون کو دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے۔ میٹرکس نامی فلم میں دکھائے جانے والے معروف موبائل فون 8110 کو دوبارہ سے لانچ کیا گیا ہے۔ اس موبائل فون پر نوکیا کی برینڈنگ تو موجود ہے تاہم اسے ایچ ایم ڈی گلوبل نامی کمپنی نے بنایا ہے۔ نوکیا 3310: دنیا کے سب سے مشہور فون کی واپسی ایپل اور نوکیا ایک دوسرے سے ’تعاون‘ کرنے پر

Read more

لاہور: ’ساجد مسیح پر تشدد نہیں کیا، تحقیقات کے خوف سے کھڑکی سے کود گیا‘

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے لاہور میں تحقیقات کے دوران چوتھی منزل سے کود جانے والے ساجد مسیح کے ان الزامات کر تردید کی ہے جس میں تشدد کا نشانہ بنانے اور تایا زاد بھائی کے ساتھ نازیبا حرکات  پر مجبور کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ لاہور کے رہائشی ساجد مسیح کے تایا زاد بھائی پطرس مسیح پر الزام ہے کہ انہوں نے فیس بک پر گستاخانہ مواد شائع کیا تھا۔ نامہ نگار حنا

Read more

چین: صدر شی جن پنگ کو تیسری مرتبہ صدر بنانے کی ’کوشش‘

چین کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی نے آئین میں اس شق کو ختم کرنے کی تجویز دی ہے جس کے تحت ایک شخص مسلسل دو بار ہی پانچ پانچ برس کی مدت کے لیے صدر منتخب ہو سکتا ہے۔ اس تجویز کی منظوری کی صورت میں صدر شی جن پنگ اپنے صدارتت اقتدار کے دو ادوار کے بعد بھی صدر رہ سکیں گے۔ ان کی صدارت کی پہلی مدت رواں برس ختم ہونے والی ہے۔ موجودہ نظام کے تحت صدر

Read more

عمید آصف: والدین نے پڑھنے بھیجا تھا لیکن میں نے کرکٹ شروع کر دی

پشاور زلمی کے فاسٹ بولر عمید آصف کو پاکستان سُپر لیگ کی ڈرافٹنگ میں شامل نہ ہونے کا بہت دکھ تھا۔ ستم ظریفی یہ کہ جب پشاور زلمی نے اپنا 21واں کھلاڑی منتخب کیا تو اس وقت بھی عمید آصف پر نظر نہ پڑی جس پر دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے ٹویٹ بھی کیا لیکن حسن علی کے ان فٹ ہونے پر وہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن ہی گئے۔ ’وہ ٹوئنٹ دراصل میری فرسٹریشن تھی لیکن میں نے

Read more

میرا کام میچ ختم کرنا نہیں ہے: فخر زمان

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان یہ ماننے کے لیے تیار نہیں کہ اپنی بیٹنگ سے میچ ختم کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ مبصرین کا یہ خیال ہے کہ فخر زمان باصلاحیت بیٹسمین ضرور ہیں لیکن وہ ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرنے سے قبل ہی اپنی وکٹ گنوا دیتے ہیں۔ فخرزمان پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انھوں نے پی ایس ایل کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ

Read more

سری دیوی بالی وڈ کو غمزدہ کر گئیں

انڈین اداکارہ سری دیوی کی موت پر سوشل میڈیا میں دکھ، افسوس اور غم کا ماحول چھایا ہوا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی چیزیں ٹرینڈ کر رہی ہیں جن میں ‘سری دیوی’، ‘آر آئی پی سری دیوی’، ‘چاندنی’، ‘صدمہ’، ‘مسٹر انڈیا’، ‘انگلش ونگلش’ وغیرہ شامل ہیں۔ اداکار عامر خان نے ایک لمبی پوسٹ لکھی ہے جس میں انھوں نے کہا کہ وہ سری دیوی کی بے وقت موت سے بہت زیادہ صدمے میں ہیں۔ وہ لکھتے ہیں:

Read more

انڈین اداکارہ سری دیوی 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

سری دیوی نے فلموں میں ایک طویل اننگز کھیلی ہے اور ‘مام’ ان کی 300 ویں فلم ہے بالی وڈ اداکارہ سری دیوی دبئی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی)کے مطابق اداکارہ سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود تھیں۔ پی ٹی آئی نے سری دیوی

Read more

اقوام متحدہ نے شام میں 30 روزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے جس میں شام میں 30 روزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ پندرہ ارکان پر مشتمل کونسل نے امداد کی ترسیل اور طبی بنیادوں پر انخلا کی اجازت دینے کے حق میں ووٹ دیا۔ یہ قرارداد شامی حکومت کے فوجی دستوں اور فضائیہ کی جانب سے باغیوں کے زیر قبضہ شہر مشرقی غوطہ پر مسلسل ایک ہفتہ بمباری کے تناظر میں پیش کی

Read more

مشرقی غوطہ میں مرنے والوں میں بچوں سمیت 500 افراد ہلاک

مشرقی غوطہ میں مرنے والوں میں 121 بچے شامل ہیں انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کے فوجی دستوں اور فضائیہ نے باغیوں کے زیر قبضہ شہر مشرقی غوطہ پر مسلسل ایک ہفتہ بمباری کی ہے جس میں اب تک پانچ سو عام شہری مارے جا چکے ہیں۔ برطانیہ میں قائم سیرین آبزرویٹری گروپ کا کہنا ہے کہ مشرقی غوطہ میں مرنے والوں میں 121 بچے شامل ہیں۔ روسی افواج کی مدد سے شامی حکومت کی

Read more

وسیم بھائی کی موجودگی ہیٹ ٹرک سے زیادہ اہم

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرجنید خان کو ہیٹ ٹرک سے زیادہ خوشی اس بات پر ہے کہ وسیم اکرم ان کے ساتھ موجود ہیں جن سے وہ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ جنید خان نے پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی طرف سے لاہور قلندر کے خلاف لگاتار گیندوں پر یاسر شاہ، کیمرون ڈیل پورٹ اور رضا حسن کو آؤٹ کیا ۔ جنید خان سے جب بی بی سی اردو کے انٹرویو میں سوال کیا

Read more

حسین حقانی کی گرفتاری کے لیے پاکستان کا انٹرپول سے رابطہ

میمو گیٹ مقدمے میں نواز شریف بھی ایک درخواست گذار تھے پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نےامریکہ میں مقیم پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کر لیا ہے۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق ایف آئی اے نے انٹرپول کو خط لکھ کر حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کی سپریم کورٹ نے تین روز پہلےحسین حقانی کی جانب سے ‘میموگیٹ’ نامی مقدمے میں

Read more