چین میں جنازوں میں نیم برہنہ رقاصائیں کیوں بلائی جاتی ہیں

جنازوں پر سٹرپرز کا رقص تائیوان میں انیس سو اسی میں دیکھا گیا لاؤڈ سپیکر سے بلند آواز موسیقی کی آواز پر نیم برہنہ خواتین کا رقص، جس پر لوگ سیٹیاں بجاتے رہے ہیں۔ یہ منظر چین یں کچھ مقامات پر آپ کو لوگوں کے جنازوں کے موقع پر نظر آئے گا۔ اس سال کے شروعات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جنازوں پر سٹرپرز یا نیم برہنہ ڈانسرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انھیں ‘فحش اور بیہودہ’ قرار

Read more

مسجد الحرم کے گارڈ نے جنسی طور پر ہراساں کیا

اینگی وہ پہلی خاتون نہیں ہیں جنھوں نے جنسی ہراساں کیے جانے کے حوالے سے اپنا تجربہ بتایا ہو۔ برطانیہ کی شہری اینجی اینگینی نے کہا ہے کہ 2010 میں دورانِ حج انھیں اور ان کی بہن کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔ انھوں نے کہا انھیں مسجد الحرم کے باہر سپر مارکیٹ میں ایک شخص نے ’میرے کولہے کو چھوا اور پھر اسے دبانے لگا۔‘ ’میں سکتے میں آگئ، میری ماں مجھ سے دو میٹر دور کھڑی تھی۔

Read more

کویت: ملازمہ کی لاش فریزر میں چھپانے والا شخص گرفتار

ڈیمافیلز کی لاش ملنے کے بعد فلپائن ایک ہزار فلپائنی شہریوں کو واپس وطن جانے میں مدد کی تھی لبنان میں پولیس نے اس لبنانی شہری کو گرفتار کر لیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے کویت میں اپنی فلپائنی ملازمہ کو قتل کر کے اس کی لاش کو فریزر میں چھپا دیا تھا۔ فلپائن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یوانا ڈیمافیلز کے قاتل کو لبنان میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فلپائنی شہری یوانا ڈیما

Read more

افغانستان کے مختلف حصوں میں حملے، 25 فوجی ہلاک

افغانستان میں حکام کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں طالبان کی جانب سے کیے جانے والے یکے بعد دیگرے حملوں میں اب تک کم از کم 25 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں ایک فوجی چوکی پر حملے کے نتیجے میں 22 فوجی جبکہ دارالحکومت کابل میں ایک خود کش بمار نے سخت حفاظتی حصار میں گھرے علاقے میں خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں تین سیکورٹی اہلکار

Read more

خالصتان کا غیر ملکی بھوت

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے گولڈن ٹمپل کا دورہ کیا انڈیا کی ریاست پنجاب میں سنہ 1980 کی دہائی میں سکھوں کی ایک زبردست علیحدگی پسند تحریک چلی تھی۔ اس تحریک کے دوران پنجاب میں ہندوؤں اور سکھوں کے درمیان گہری خلیج پیدا ہوئی۔ شدت پسند سکھ تنظیمیں پنجاب میں سکھوں کا ایک علیحدہ ملک بنانا چاہتی تھیں۔ اس تحریک کو کینیڈا، برطانیہ اور امریکہ میں آباد بہت سے سکھوں سے بھی مدد مل رہی تھی۔ یہ تحریک

Read more

’اپنے دشمن کو کبھی مت چھیڑو جب وە غلطیاں کر رہا ہو’

سوشلستان میں کہیں ماتم ہے تو کہیں شادیانے بجائے جا رہے ہیں۔ اس سب کے درمیان بہت ساری کنفیوژن ہے۔ بڑے عرصے کے بعد کیلبری فونٹ ایک بار پھر پاکستانی ٹرینڈز میں سامنے آیا جبکہ پی ایس ایل کے ٹرینڈز اس کے علاوە ہیں۔ مگر سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپنی جماعت کی صدارت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر آنے والا ردِ عمل دونوں جانب سے بہت شدید تھا اور ہم اسی پر بات کریں گے۔ مزید

Read more

بالی وڈ ڈائری: انڈیا میں ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں پر پابندی کا موسم

پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو یہاں اداکارہ پرینکا چوپڑہ اور سوناکشی سنہا کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے بالی وڈ میں جس طرح انڈیا اور پاکستان کے درمیان محبت اور نفرت پر فلموں کا فارمولہ ہٹ ہے اسی طرح انڈسٹری میں اب کچھ فنکاروں کے بھیس میں موجود سیاسی مہرے بھی پاکستان پاکستان کھیلنے لگے ہیں جو موجودہ حکومت کا بھی فیورٹ موضوع ہے اور یوں کچھ درباری فنکار موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی فنکاروں پر سوالیہ

Read more

امریکہ شمالی کوریا کے خلاف ’تاریخ کی سب سے زیادہ‘ پابندیاں لگا رہا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں لگانے لگا ہے جو کہ تاریخ کی ’سب سے زیادہ پابندیاں ہیں۔‘ مجوزہ پابندیوں میں شمالی کوریا کے 50 بحری جہازوں اور بحری ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جن میں سے کچھ چین اور تائیوان میں بھی کام کرتی ہیں۔ شمالی کوریا کے خلاف اس کے جوہری پروگرام کی وجہ سے پہلے ہی متعدد امریکی اور عالمی اقتصادی پابندیاں لگائی جا

Read more

’امریکی سفارتخانہ اسی سال مئی میں یروشلم منتقل ہوجائے گا‘

جمعے کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس اعلان کے ردِعمل میں کہا کہ یہ اسرائیلی عوام کے لیے ایک بہترین دن ہے۔ امریکی محکمہِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یروشلم میں نئی امریکی سفارتخانہ اس سال مئی میں کھل جائے گا۔ امریکی محکمہِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سفارتخانے کا کھلنا اسرائیل کی 70ویں سالگرہ کے موقعے پر ہوگا۔ یاد رہے کہ اس نئے اعلان کے مطابق گذشتہ دسمبر میں صدر ٹرمپ کی جانب

Read more

فرانس: ’ہر آٹھ میں سے ایک خاتون کا ریپ ہو چکا ہے‘

مذکورہ تحقیق جمعے کے روز شائع کی گئی اور اس کا مقصد یہ تھا کہ یہ دیکھا جائے کہ فرانس میں خواتین کو کس حد تک ہراساں کیا جاتا ہے۔ ایک تازہ ترین سروے کے مطابق فرانس میں تقریباً چالیس لاکھ یعنی خواتین کی کل آبادی کے بارہ فیصد کا کم از کم ایک مرتبہ ریپ ہو چکا ہے۔ فرانسیسی تھنک ٹینک فاؤنڈیشن جین ییریز کی تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 43 فیصد خواتین کو ان کی

Read more

’شدت پسند تنظیموں کے خلاف ساتویں منزل سے چھلانگ نہیں لگائی جا سکتی‘

اقوام متحدہ کی فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کا نام ادارے کی واچ لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے لیکن جمعہ کی صبح سے ہی ذرائع ابلاغ اور سماجی رابطوں کی سائٹس پر اس حوالے سے پاکستان مخالف خبریں گردش کر رہی تھیں۔ یہ بحث بھی جاری تھی کہ واچ لسٹ میں نام آنے کی صورت میں پاکستان سنگین معاشی بحران کا شکار ہوسکتا ہے۔ اگر پاکستان کا نام ادارے کی واچ

Read more

انڈیا: ہجوم کے ہاتھوں مرتے شخص کے ساتھ سیلفیاں

انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں چوری کے الزام میں ایک شخص کو ہجوم کی جانب سے جان سے مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو نے اور اس کے ساتھ ساتھ اس بندھے ہوئے شخص کو مرتا دیکھ کر سیلفیاں بناتے ہوئے لوگوں کی تصاویر نے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مارے جانے والے شخص کی شناخت قبائلی کے طور پر ہوئی ہے جو

Read more

’غلطی ہوئی تھی لیکن سچ بولا تھا‘

پاکستان کے طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان کے لیے وہ وقت بہت کٹھن تھا جب مشکوک افراد کے رابطوں کی بروقت اطلاع نہ دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان پر ایک سالہ پابندی عائد کردی تھی لیکن اب ان کی توجہ مکمل طور پر اپنی کارکردگی پر ہے اور وہ دوبارہ پاکستانی ٹیم میں واپس آنا چاہتے ہیں۔ ’مجھ سے غلطی ہوئی تھی لیکن میں نے سچ بولا اور اللہ نے بھی میرا ساتھ دیا اب اس بات

Read more

پشاور: تعلیمی اداروں میں حکومت کی سکیورٹی پالیسی ناکام

16 دسمبر سنہ 2014 میں طالبان شدت پسندوں نے پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملہ کر کے 140 سے زیادہ افراد کو ہلاک کر دیا تھا جن میں اکثریت طلبا کی تھی پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو اسلحے کے استعمال کی تربیت، اسلحہ رکھنے کی اجازت اور اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی حکومتی پالیسی ناکام رہی جبکہ صوبے میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی حکومتی توجہ کم

Read more

انڈیا، پاکستان، افغانستان گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح

ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور انڈیا (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کے پہلے حصے کا افتتاح افغان صوبے ہیرات میں کر دیا گیا ہے۔ اس انتہائی اہمیت کے حامل گیس پائپ لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب جمعے کو افغانستان میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، افغان صدر اشرف غنی، ترکمانستان کے صدر قربان گلی بردی محمد وف اور انڈیا کے خارجہ امور کے ریاستی وزیر مبشر جواد اکبر نے شرکت کی۔ ان شخصیات کے علاوہ

Read more

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جاری حتمی اعلامیے کا انتظار

اقوام متحدہ کی فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا پیرس میں اجلاس جاری ہے اور پاکستان کا نام اس ادارے کی ‘واچ لسٹ’ میں شامل کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں حتمی اعلان جمعہ کی شام تک متوقع ہے۔ امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نے پاکستان کا نام دہشت گرد تنظیموں کے مالی معاملات پر کڑی نظر نہ رکھنے اور ان کی مالی معاونت روکنے میں ناکام رہنے یا اس سلسلے میں عدم تعاون کرنے

Read more

’سیاسی جماعتوں میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کیا جائے: سول سوسائٹی

پارلیمان کی مخصوص نشستوں پر خواتین کے انتخاب کے طریقہ کار پر نظرِ ثانی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے پاکستان میں شہری اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی طرف ملک کی سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی جماعتی عہدوں پر 30 فیصد تک خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنائیں۔ یہ مطالبہ سول سوسائٹی کی تنظیموں کی طرف سے 2018 کے انتخابات کے لیے انسانی حقوق سے متعلق پیش کیے جانے والے

Read more

ٹروڈو کے ’بالی وڈ ملبوسات‘ کے چرچے

جب روایتی انڈین ملبوسات کی بات کریں تو شاید ہی کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو جیسا کوئی شوقین ہوگا۔ جسٹن ٹروڈو انڈین کے لیے انڈین ملبوسات نئے نہیں ہیں، وہ دیوالی کی سرکاری تقریبات میں ایسے ملبوسات کا استعمال کرتے رہے ہیں اور گذشتہ سال اس تہوار میں انھوں نے خاص بالی وڈ انداز کا لباس زیب تن کیا تھا۔ ایک جانب ان کی سیاہ شیروانی پر چاندی کے ڈیزائن کا ذکر کیا جارہا ہے تو دوسری جانب گذشتہ کئی دنوں

Read more

شام میں جنگ بندی کی قرارداد پر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا: روس

روس نے شام میں حکومت کی جانب سے باغیوں کے علاقے پر بمباری پر بڑھتے ہوئے غصے پر اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی قرارداد میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے مطالبہ کیا کہ کارروائی ’معقول‘ ہو نا کہ ’عوامی‘۔ تاہم مغربی سفارتکاروں نے روس پر سلامتی کونسل کا وقت ضائع کرنے کا الزام لگایا ہے۔ فرانس نے کہا کہ عمل کرنے میں ناکامی سے خود اقوام متحدہ کا اختتام ہو جائے گا۔

Read more

کائیلی جینر کی ایک ٹویٹ سے سنیپ چیٹ کو کروڑوں ڈالر کا نقصان

کائیلی جینر کے ٹوئٹر پر تقریبا دو کروڑ 45 لاکھ فالوورز ہیں امریکی ٹی وی سٹار کائیلی جینر کی جانب سے سوشل نیٹ ورکنگ ایپ سنیپ چیٹ استعمال نہ کرنے کے اعلان کے بعد بازارِ حصص میں کمپنی کی قدر میں 1.3 ارب ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے۔ ریالٹی سٹار کم کارڈیشیئن کی سوتیلی بہن کائیلی جینر نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ’کیا کوئی اور بھی سنیپ چیٹ اب نہیں استعمال کرتا؟ یا ایسا

Read more

سعودی عرب تفریح کی صنعت پر 64 ارب ڈالر خرچ کرے گا

ملک کے پہلے اوپرا ہاوس کی تعمیر دارالحکومت ریاض میں شروع ہو چکی ہے سعودی عرب نے کہا ہے کہ ملک میں تفریحی صنعت کی ترقی کے لیے آئندہ دس سال میں 64 ارب امریکی ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے رواں سال تقریباً 500 تقریبات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جن میں امریکی پاپ بینڈ مرون 5 اور کینیڈین پرفارمرز سرک ڈو سولیل کے پروگرامز بھی شامل ہیں۔ ملک کے پہلے

Read more

انڈیا: مریض کے دماغ سے 1.8 کلو کی رسولی نکالی گئی

سنت لال کی بیوی نے اخبار دی ہندو کو بتایا کہ انھیں تین مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ اس رسولی کا آپریشن نہیں ہو سکتا۔ انڈیا میں ڈاکٹروں نے ایک 31 سالہ شخص کے سر سے 1.8 کلو وزنی برین ٹیومر یعنی دماغ میں رسولی نکالی ہے جو کہ ممکن ہے تاریخ میں کسی کے جسم سے نکالی گئی سب سے بڑی رسولی ہو۔ سنت لال نامی اس شخص کا یہ آپریشن 14 فروری کو ممبئی کے

Read more

ضمنی انتخابات: ضلع دیر کے ایک حلقے میں میں خواتین کے ووٹوں کا تناسب مردوں سے زیادہ

مقامی صحافی شیر محمد کا کہنا تھا کہ ملک میں 1971 کے عام انتخابات میں بھی بڑی تعداد میں اسی حلقے کی خواتین نے ووٹ ڈالا تھا اور اس کے بعد منعقد ہونے والے انتخابات میں خواتین کے ووٹ نہ ہونے کے برابر رہے ہیں۔ ضلع دیر کے علاقے تیمرگرہ میں واقع ایک حلقے میں کئی برسوں کے بعد خواتین نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا ہے اور مقامی لوگوں کے مطابق ایسا 48 سال میں پہلی دفعہ ہوا

Read more

پی ایس ایل 3: پہلے میچ میں ملتان سلطان کامیاب

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے پہلے میچ میں پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ شامل ہونے والی ٹیم ملتان سلطان نے دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کو سارت رنز سے شکست دے دی ہے۔ اس میچ کے مین آف دی میچ نصف سنچری بنانے والے کمار سنگاکارہ رہے جنھوں نے 51 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ آج شام ملتان سلطان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو زلمی

Read more

مسلم لیگ کو پھر سربراہی کا سوال درپیش

کلثوم نواز بیماری کی وجہ سے ابھی تک قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھاسکیں سپریم کورٹ کی طرف سے الیکشن قوانین میں ترامیم کے بل کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے بعد نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر یہ مشکل درپیش ہے کہ اب کس کو اپنی جگہ مسلم لیگ ن سربراہ بنایا جائے۔ عام انتخاب سے چند ماہ قبل جماعت کی سربراہی کس نئے شخص کو سونپا اور وہ بھی ایک ایسی جماعت کی سربراہی جو

Read more

میلان فیشن شو ماڈل سر ہاتھوں می لیے

ہاتھوں میں سر: یہ عجیب و غریب کیٹ واک میلان فیشن شو میں نظر آئی میلان فیشن ویک کے ایک انتہائی عجیب شو میں گوچی کی کیٹ واک کے دوران ماڈلز اپنے ہی ہاتھوں میں اپنے سر اٹھائے نظر آئے۔ یہ مصنوعی سر ہو بہو ماڈلز کی شکل سے مماثلت رکھتے تھے، وہی سر کے بال اور وہی تاثرات جو کیٹ واک کرنے والے ماڈل کے چہروں پر تھے۔ یہ نرالا پن یہیں ختم نہیں ہوا۔ گوچی کے کریئٹیو ڈائریکٹر

Read more

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

دبئی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہو گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے کرکٹ سٹیڈیم میں جمعرات کو منعقد ہونے والی اس افتتاحی تقریب میں پاکستان اور غیر ملکی فنکاروں نے حصہ لیا۔ پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب میں علی ظفر، عابدہ پروین، جیسن ڈیرولو، شہزاد رائے اور کئی دیگر فنکاروں نے پرفارم کیا۔ اس تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس کے درمیان

Read more

یورپی شہریوں کی ریکارڈ تعداد برطانیہ چھوڑ رہی ہے

برطانیہ میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ چھوڑ کر جانے والے یورپی شہریوں کی تعداد گذشتہ دہائی میں سب سے زیادہ ہے۔ اندازے کے مطابق گذشتہ ستمبر تک ایک لاکھ 30 ہزار یورپی شہری چھوڑ کر گئے ہیں جو سنہ 2008 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔ دریں اثنا دو لاکھ 20 ہزار یورپی شہری رہنے کے لیے برطانیہ آئے، جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 47 ہزار کم تعداد ہے۔ اس طرح اگر برطانیہ آنے

Read more

پی ایس ایل تھری: کرپشن کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی ویب سائٹ کی خدمات

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے دوران کرپشن کی مؤثر روک تھام کے لیے ایک بین الاقوامی ویب سائٹ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ اس ویب سائٹ کی خدمات حاصل کرنے کا بنیادی مقصد پاکستان سپر لیگ کے دوران شرطیں (بیٹنگ) لگانے کی کسی بھی قسم کی غیرمعمولی کوشش کی نگرانی کرنا اور اگر ایسی کوئی غیرمعمولی شرط لگتی ہے تو اس صورت میں یہ ویب سائٹ پاکستان

Read more

انڈیا کی پہلی خاتون لڑاکا پائلٹ

ایوانی کے علاوہ دو مزید خاتون پائلٹس بھاونا کانتھ اور موہانا سنگھ بھی تربیت جاری ہے اور وہ جلد ہی لڑاکا طیارہ اڑائیں گی پاکستان کی فضائیہ میں خواتین پائلٹس کو شامل کیے جانے کے بعد انڈیا کی فضائیہ نے بھی خواتین کو لڑاکا پائلٹس کی حیثیت سے شامل کرنا شروع کر دیا ہے اور بایوانی چترویودی انڈیا کی پہلی خاتون لڑاکا پائلٹ بن گئی ہیں۔ انڈین فضائیہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق 24 سالہ

Read more

ایمنیسٹی انٹرنیشنل: ڈونلڈ ٹرمپ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہیں

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اندازِ سیاست پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سیاست نفرتیں پھیلانے اور انسانی حقوق کے لیے خطرات کا موجب بن رہی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکہ کے اندر اور امریکہ سے باہر لیے جانے اقدامات انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے زمرے میں آتے ہیں۔ ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے امریکی صدر کو بھی

Read more

مغرب میں ہمارا ہمسایہ ملک پراکسی گیم کھیل رہا ہے: انڈین آرمی چیف

انڈین فوج کا کہنا ہے جنرل راوت کے بیان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا انڈین فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے ملک کی شمال مشرقی ریاستوں میں غیرقانونی طور پر بنگلہ دیش سے ہونے والی دراندازی کے بارے میں پاکستان کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ اس میں مغربی ہمسائے کا ہاتھ ہے اور اسے چین کی بھی حمایت حاصل ہے۔ جنرل راوت نے پاکستان یا چین کا نام نہیں لیا تاہم ان کا کہنا تھا

Read more

پاکستان میں دریافت ہونے والی ٹائیفائیڈ کی نئی قسم پر مدافعتی ادویات بے اثر

پاکستان میں ملنے والی ٹائیفائیڈ کی ایک نئی کشید پر مدافعتی ادویات کا اثر نہیں ہو رہا ہے پاکستانی اور غیرملکی ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق پاکستان میں ملنے والی ٹائیفائیڈ کی ایک ایسی نئی قسم کے جائزے سے معلوم ہوا ہے اس پر مدافعتی ادویات کا اثر نہیں ہو رہا ہے اور ماہرین اس پر قابو پانے کے لیے نئی حکمت عملی کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔ آغا خان یونیورسٹی اور برطانیہ کی کیمبرج یونیوسٹی کے

Read more

ریڈ وائن دانتوں کی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ہو سکتی ہے

ماضی میں ریڈ وائن کے صحت پر اچھے اثرات کے بارے میں بات کی جاتی رہی ہے جن میں دل کے دورے اور ذیابیطس کے خطرے میں کمی کی شامل ہیں۔ اب ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ریڈ وائن میں پائے جانے والے کیمیائی مادے ’پولیفینلز‘ منہ میں پائے جانے والے مضر صحت بیکٹیریا کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ بیکٹیریا دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ خواتین مے نوشی

Read more

نواز شریف: ’پارٹی صدارت سے نااہلی کا فیصلہ غیرمتوقع نہیں تھا‘

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ان کا نام باقی رہ گیا ہے، آئین میں کوئی شق نکال کر وہ بھی چھیننا چاہتے ہیں تو چھین لیں پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے اپنی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کی قیادت کے لیے بھی نااہل قرار دیے جانے پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ان کے لیے غیرمتوقع نہیں تھا۔ جمعرات کو اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع

Read more

’مان جاؤ نا‘: ٹریلر سے ہٹ کر فلم

عام طور پر فلم بینوں کا رونا یہ ہوتا ہے کہ جو توقعات فلموں کے ٹریلر اُجاگر کرتے ہیں وہ فلم پوری نہیں کرپاتیں۔ مطلب یہ کہ فلمساز اپنی فلم کے بہترین حصے جوڑ کر دو منٹ کا ٹریلر تو عمدہ بنا لیتے ہیں، لیکن جب یہی چیزیں آپ دو یا ڈھائی گھنٹے لمبی فلم میں دیکھتے ہیں تو حالات کچھ پھُسپھُسے سے محسوس ہوتے ہیں۔ یہ مسئلہ ’مان جاؤ نا‘ کا نہیں ہے۔ تقریباً دو ہفتے پہلے سینیما گھروں

Read more

صحافی نے بچہ جنم دیتے ہوئے ریڈیو شو کی میزبانی کی

امریکہ میں ایک ریڈیو پروگرام کی میزبان نے اپنے شو کے دوران بچے کو جنم دیا ہے۔ امریکی شہر سینٹ لوئس میں ریڈیو سٹیشن ’دی آرچ‘ میں میزبان کیسڈی پراکٹر نے منگل کے روز اپنے سیزیریئن آپریشن کے دوران شو کی میزبانی کی۔ ان کے ریڈیو سٹیشن نے پہلے سے ہی ہسپتال کے ساتھ مل کر ان کے آپریشن کے دوران نشریات کے انتظامات کر رکھے تھے۔ کیسڈی پراکٹر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام

Read more

پی ایس ایل نوجوان کرکٹرز کو سامنے لانے کا اہم پلیٹ فارم: وسیم اکرم

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ نے نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کے اظہار میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے وسیم اکرم پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار شامل ہونے والی ٹیم ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ ہیں۔ وسیم اکرم نے بی

Read more

پی ایس ایل بورڈ کے لیے کماتی ہے یا بورڈ پی ایس ایل کے لیے؟

آخری اوور جاری تھا۔ گرانٹ ایلیٹ کریز پر موجود تھے۔ محمد سمیع نے آف سٹمپ سے قدرے باہر اچھی لینتھ پہ ایک گیند پھینکی۔ ایلیٹ فوراً لائن میں آئے اور ایک لمبا چھکا رسید کر کے فتح لاہور قلندرز کے نام کر دی۔ اس کے بعد ایلیٹ سیدھے کھڑے ہوئے، پویلین کی جانب منہ کیا اور ایک خوش کن اطمینان کے ساتھ اپنا بلا ہوا میں چھوڑ دیا۔ سوشل میڈیا پہ، ان کی یہ سلیبریشن پی ایس ایل 2 کا

Read more

’سابق جرنیلوں کے خلاف کارروائی کا مقصد یکطرفہ احتساب کے حوالے سے دباؤ کو کم کرنا‘

فوج کے جرنیلوں کے احتساب کا مطالبہ سیاست دان اکثر کرتے ہیں: فائل فوٹو پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے نیب کی جانب سے ایک ایسے وقت فوج کے تین سابق جرنیلوں کے خلاف بدعنوانی کے برسوں پرانے کیسز کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے جب اس پر صرف سیاست دانوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا الزام لگایا جا رہا تھا۔ نیب نے جن فوج کے سابق اعلیٰ افسروں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے

Read more

چترال میں پہلی مرتبہ خواتین بھی جنگلات کی رائلٹی میں حصہ دار

خیبر پختونخوا حکومت نے جنگلات کی رائلٹی میں پہلی مرتبہ خواتین کو بھی حصہ دار بنا دیا ہے اور اس کا آغاز دور افتادہ ضلع چترال سے کیا گیا ہے۔ چترال کے سب ڈویژن دروش میں اب تک ہر گھر کے صرف مردوں کو جنگلات کی رائلٹی میں حصہ دیا جاتا تھا لیکن اب خواتین کو اس میں شامل کر دیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں یہ اقدام ملاکنڈ میں شروع کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ضلع چترال میں

Read more

پاکستان سپر لیگ کا میلہ جمعرات سے متحدہ عرب امارات میں لگے گا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا تیسرا ایڈیشن جمعرات سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں جمعرات کو رنگارنگ افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل میں حصہ لینے والی ٹیموں میں پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز،لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔ ملتان سلطانز پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں شامل ہوئی ہے۔

Read more

جماعت کے اندراج کا معاملہ، جسٹس (ر) وجیہہ الدین اور جسٹس (ر) سردار رضا خان آپس میں الجھ پڑے

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین حزب مخالف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما رہے ہیں تاہم اس جماعت میں بدعنوان رہنماؤں کی نشاندہی کرنے پر انھیں پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا تھا پاکستان کی سپریم کورٹ کے دو ریٹائرڈ جج جماعت کے اندراج کے معاملے پر آپس میں الجھ پڑے اور ایک جج نے دوسرے کو کمرے سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔ یہ واقعہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بدھ کو اس وقت پیش آیا

Read more

لاطینی امریکہ: پہلا پیار پیرو سے

پیرو کے دارالحکومت لیما کے ایک باغ میں رواتی لباس پہنے ہوئے ایک جوڑا جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کے دارالحکومت لیما کی سیر کے دوران ایک دن ایک پاکستانی سے ملاقات ہوئی۔ کراچی کے رہنے والے صاحب بہت ملنسار ہیں اور لیما میں کئی برسوں سے کاروبار کر رہے ہیں۔ وہ پاکستان اور پیرو پر چلتا پھرتا انسائیکلوپیڈیا ہیں اور آپ کے بولنے سے پہلے ہی وہ آپ کو آپ کے اس سوال کا جواب بھی دے دیتے ہیں

Read more

نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت کے لیے بھی نااہل

عدالت نے کہا ہے کہ جو شخص آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتا وہ پارٹی کا سربراہ کیسے بن سکتا ہے پاکستان کی سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ان کی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بدھ کو اس معاملے کی

Read more

کشمیر: ’برف کم، مگر خطرناک ہے‘

ہر سال کی طرح رواں سال بھی سکی کے شائقین دنیا بھر سے کشمیر کا رخ کر رہے ہیں انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں رواں سال دو یورپی سیاح سکیئنگ کرتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ ماہرین کے مطابق رواں سال برفباری کم ہوئی جو کہ سکیئنگ کے لیے خطرناک ہے۔ 15 ہزار فٹ کی بلندی پر عالمی شہرت یافتہ سکی ریزارٹ گلمرگ میں غیرملکی سیاحوں کے حفاظتی انتظامات کے نگراں برائن نیومین کا کہنا ہے کہ برف کم ہوئی ہے لیکن

Read more

پی ایس ایل 3: شکیب الحسن اور کرس لِن ان فٹ ہو گئے

آسٹریلیا کے جارحانہ بلے باز کرس لِن کو لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹگری میں حاصل کیا تھا پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل ہی اس میں شامل دو غیر ملکی کھلاڑی کرس لِن اور شکیب الحسن زخمی ہو گئے ہیں۔ بدھ کو لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل آسٹریلوی کھلاڑی کرس لِن آک لینڈ میں جاری سہ ملکی سیریز کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے۔ لاہور قلندر کے مینیجر نے کرس لِن کی

Read more

تصاویر: زیر آب حیرت انگیز دنیا

ایک پینورامک تصویر میں جنگ عظیم دوم کی برطانوی فوجی گاڑی کو گہرے سمندر میں تباہ شدہ بحری جہاز کے اندر جرمن فوٹو گرافر ٹوبیس فریڈریچ نے عکس بند کیا۔ انھیں سال 2018 کا بہترین انڈر واٹر فوٹی گرافر کا اعزاز دیا گیا۔ فریڈریچ نے یہ تصویر مصر میں راس محمد کے ساحل کے قریب بنائی۔ دنیا پر بھر سے پانی کے اندر تصاویری مقابلے کے لیے 5000 تصاویر بھیجی گئیں۔ ’سائیکل وار‘ نامی یہ تصویر مصر میں لی گئی

Read more

راشد خان: افغان پناہ گزین کا کرکٹ کی بلندیوں تک سفر

افغانستان جہاں سے عام طور پر حالیہ کئی برسوں سے پرتشدد خبریں ہی آتی رہی ہیں وہیں سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان کھلاڑی ان دنوں دنیائے کرکٹ کی سرخیوں میں ہے۔ راشد خان نے سب سے پہلے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی، پھر آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں اپنی سپن کا جادو بکھیرا اور اب آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں

Read more

پی ایس ایل کے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز

پاکستان سپر لیگ کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس نے نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کیا ہے۔ یہ پاکستان سپر لیگ ہی ہے جو پچھلے دو ٹورنامنٹس میں محمد نواز، حسن علی اور شاداب خان کا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لائی اور انھیں بین الاقوامی کرکٹ کا راستہ دکھایا۔ پاکستان سپر لیگ تھری میں بھی متعدد نوجوان کرکٹرز موجود ہیں جن کے روشن مستقبل کی امید کی جارہی ہے۔ سلمان ارشاد راولا

Read more

بدیشی: ایک ایسی زبان جسے صرف تین لوگ بولتے ہیں

کیا آپ ایک ایسی زبان کے چند فقرے سیکھنا چاہیں گے جسے دنیا میں صرف تین لوگ بولتے ہیں؟ یہ زبان جو سوات کی ایک برف سے ڈھکی، دشوار گزار وادی بشی گرام میں بولی جاتی ہے۔ بشی گرام کے گاؤں مغل مار میں بولے جانے والی اس زبان کا نام بدیشی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ زبانوں کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے ایتھنولاگ کے مطابق یہ زبان معدوم ہو چکی ہے اور اس کا کوئی بولنے والا باقی

Read more

سوٹ کیس میں اپنا بچہ بھیجنے والا باپ قید سے بچ گیا

آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اپنے آٹھ سالہ بیٹے کو مراکش سے سپین ایک سوٹ کیس میں بھیجوانے کے جرم میں قید کی سزا نہیں بلکہ صرف جرمانہ کیا گیا ہے۔ استغاثہ کی کوشش تھی کہ علی اوتارا نامی شخص کو اپنے بیٹے کو غیر قانونی طور پر سپین میں داخل کروانے کے جرم میں قید کی سزا سنائی جائے تاہم عدالت نے ان کا ملزم کا موقف تسلیم کرتے ہوئے علی کو 92 تورو کا

Read more

ہماری کوششیں رنگ لے آئی ہیں: خواجہ آصف

پیرس میں جاری فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کو دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاملات پر کڑی نظر نہ رکھنے اور ان کی مالی معاونت روکنے میں ناکام یا عدم تعاون کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ پر ڈالنے کی قرارداد منظور نہیں ہو سکی ہے۔ اس بات کا اعلان پاکستان کے وزیرِ خارجہ خواجہ آصف نے گذشتہ شب ایک ٹوئیٹ میں کیا۔ یہ قرارداد امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ خواجہ آصف

Read more

انڈیا: فیس بک فرینڈ کو گھر بلا کر قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار

انڈیا کے شہر ممبئی میں پولیس نے ایک شخص کو اپنی ایک فیس بک فرینڈ خاتون کو گھر بلا کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق 25 سالہ ہریداس نرگود نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس نے خاتون کو اس لیے قتل کیا کیونکہ اس نے ملزم سے ہم بستری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے منتظر ہیں تاکہ

Read more

مسئلہ فلسطین پر بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا مطابلہ

محمود عباس اپنے خطاب کے بعد اجلاس چھوڑ کر چلے گئے فلسطینی رہنما محمود عباس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے اس سال کے وسط تک ایک بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ فلسطینیوں کے علیحدہ ریاست کے حق کو مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے وسیع تر منصوبے کا حصہ بنایا جا سکے۔ سلامتی کونسل میں ایک غیر معمولی خطاب میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا کہ وہ فلسطین

Read more

نوجوان کے ہلاکت کے خلاف باجوڑ میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

پاکستان میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں ہزاروں افراد نے پانچ دن قبل کراچی میں قتل ہونے والے باجوڑ کے ایک طالب علم کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ پانچ روز قبل کراچی میں ایدھی سینٹر سے کراچی یونیورسٹی کے ایک طالب علم احمد شاہ کی تشدد زدہ لاش ملی تھی۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ طالب علم کو کیوں اور کس وجہ سے قتل کیا گیا ہے اور نہ پولیس

Read more

’سعودی کمپنیوں سے زبردستی نہیں کی جا سکتی‘

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلق وزرات کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام جلد سعودی عرب جا کر پاکستانی مزدوروں کی واپسی کے معاملے پر سعودی حکام سے بات کریں گے اور سعودی حکام نے مزدوروں کے واجبات کی ادائیگی کی بھی ضمانت دی ہے۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلق وزرات میں ڈی جی ویلفیئر ساجد محمود قاضی نے بی بی سی کو بتایا کہ وزیر برائے سمندر پار پاکستانی سید صدرالدین شاہ راشدی جلد سعودی عرب

Read more

کیا یہ تاریخ کا سب سے لمبا سرکاری دورہ ہے؟

جسٹن ٹروڈو انڈیا کے دورے پر ہیں نوکری ہو تو کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو جیسی۔ وہ آٹھ دن کے لیے انڈیا آئے ہیں اور ذہن میں رہ رہ کر یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا یہ تاریخ کا سب سے لمبا سرکاری دورہ ہے؟ ساتھ میں بیوی بچے بھی ہیں۔ کبھی تاج محل، کبھی ہمایوں کا مقبرہ اور کبھی گجرات کا اکشردھام مندر۔۔۔ مقامی لباس میں وہ صبح کہیں اور شام کہیں نظر آرہے ہیں جیسے کوئی

Read more

پاکستان میں نومولود بچوں کی اموات دنیا میں سب سے زیادہ: یونیسف

Getty Images پاکستان میں اس وقت پیدا ہونے والے 22 بچوں میں سے ایک پیدائش کے پہلے ہی ماہ میں ہلاک ہو جاتا ہے بچوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں پاکستان میں نومولود بچوں کی اموات کے لحاظ سے سب سے خطرناک ملک ہے جبکہ اس فہرست میں شامل دس بدترین ممالک میں سے دو جنوبی ایشیا اور آٹھ افریقہ میں صحرائے صحارا کے زیریں علاقے میں واقع

Read more

سعودی عرب سے واپس بھیجے گئے پاکستانی مزدور بقایا جات کے منتظر

شاہد رنگ و روغن کا کام کرنے مارچ 2014 میں کراچی سے سعودی عرب گئے سعودی آجر کمپنی کے دیوالیہ ہونے کے دو سال بعد بھی پاکستان لوٹنے والے بہت سے ملازمین اب تک اپنے بقایاجات کی ادائیگی کے منتظر ہیں۔ ان تمام متاثرین نے مل کر کراچی اور اسلام آباد میں احتجاج کرنے کا ارادہ کیا ہے جو پانچ مارچ کو کراچی پریس کلب کے سامنے اور اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے کیا جائے گا۔ یہ

Read more

بہار: میٹرک کے امتحانات میں جوتوں، جرابوں پر پابندی کیوں؟

بہار میں میٹرک کے امتحانات کسی تہوار سے کم نہیں ہوتے، یہاں امتحان دینے والوں کو چوری کرانے کے لیے ان کے ساتھیوں اور رشتہ داروں کو کھڑکیوں پر لٹکے دیکھا جا سکتا ہے۔ انڈیا کی شمال مشرقی ریاست بہار میں میٹرک کے امتحانات بدھ سے شروع ہو رہے ہیں جو نو دن تک جاری رہیں گے مگر یہ امتحانات ریاستی حکومت کے لیے عزت کا سوال بن گئے ہیں۔ چند سال قبل امتحانات میں کھلے عام نقل کی تصاویر

Read more

جاپان: دنیا کی بلند ترین لکڑی کی عمارت کا منصوبہ

ایک جاپانی کمپنی سنہ 2041 میں اپنی 350 ویں سالگرہ منانے کے لیے دنیا کی بلند ترین لکڑی کی عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ کمپنی سومیتومو فوریسٹری نے کہا 70 منزلہ ’ڈبلیو 350 ٹاور‘ سٹیل اور ایک لاکھ 80 ہزار مکعب میٹر دیسی لکڑی پر مشتمل ہوگا۔ یہ عمارت جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بنائی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق اتنے سامان میں آٹھ ہزار گھروں کی تعمیر ہو سکتی ہے۔ اس عمارت کی ہر منزل کی

Read more

آپ بلیک پینتھر کا کون سا کردار ہیں؟

مارول سٹوڈیو کے پہلے سیاہ فام سپر ہیرو اور زیادہ تر سیاہ فام کاسٹ والی فلم فلمی ناقدین کو تو پسند آئی ہی ہے،خیال یہ ہے کہ یہ باکس آفس کے ریکارڈ بھی توڑ ڈالے گی۔ اس فلم میں سیاہ فام کرداروں کی مثبت پیشکش کی تعریف کی جا رہی ہے۔

Read more

شام: باغیوں کے زیرانتظام محصور علاقے میں بمباری، ’درجنوں شہری ہلاک‘

مشرقی غوطہ کا علاقہ سنہ 2013 سے محاصرے میں ہے اور یہاں تقریبا چار لاکھ افراد مقیم ہیں انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ شام میں دارالحکومت دمشق میں نواح میں باغیوں کے زیرانتظام علاقے مشرقی غوطہ میں سرکاری افواج کی بمباری سے درجنوں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ سیریئن اوبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ پیر کو کیے جانے والے فضائی اور راکٹ حملوں میں 20 بچوں سمیت کم از کم 77 عام شہری ہلاک

Read more

پی ایس ایل: غیرملکی کرکٹرز میں کون دھاک بٹھائے گا؟

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ٹورنامنٹ میں بھی پچھلے دو ایونٹس کی طرح غیرملکی کرکٹرز موجود ہیں جن میں سے بعض کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی قابل ذکر کارکردگی سے پی ایس ایل کے نمایاں کرکٹرز بن سکتے ہیں۔ کرس لِن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ کرس ِلن پہلی بار پاکستان سپر لیگ کھیل رہے ہیں۔ لاہور قلندر نے انھیں اس امید کے ساتھ حاصل کیا ہے کہ فخرزمان اور برینڈن مک

Read more

’چڑیل ہونے کا الزام لگا کر خواتین کو ہرہنہ گھمایا گیا‘

اس کیس کے سامنے آنے کے بعد مقامی حکام نے خواتین کو راشن کارڈ دیے۔ انڈیا کی شمالی ریاست جھارکنڈ میں 11 افراد کو دو خواتین پر چڑیل ہونے کا الزام لگانے کے بعد انھیں ہراساں کرنے کے مبینہ جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایک 65 سالہ خاتون اور اس کی 35 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر برہنہ کر کے گلیوں میں چلایا گیا، اور زبردستی انسانی پیشاب پلایا گیا۔ خاتون کی بیٹی نے بی بی سی

Read more

اعلیٰ عدالتوں میں ارکان پارلیمان کو چور، ڈاکو اور مافیا کہا جاتا ہے: شاہد خاقان عباسی

پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اعلیٰ عدالتوں کی طرف سے ارکان پارلیمان کو ’چور، ڈاکو اور مافیا‘ جیسے القابات سے نوازنے کے معاملے کو پارلیمان میں زیر بحث لانے کا کہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس معاملے کو پارٹی الحاق سے بالاتر ہو کر دیکھنا ہو گا۔ پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ’آج اعلیٰ عدالتوں میں ارکان پارلیمان کو چور، ڈاکو اور مافیا

Read more

کیا انڈیا جسٹن ٹروڈو کو نظر انداز کر رہا ہے؟

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سات روزہ سرکاری دورے پر انڈیا گئے ہوئے ہیں لیکن بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ نریندر مودی کی حکومت ان کے دورے کو اتنی اہمیت نہیں دے رہی جتنی دی جانی چاہیے تھی۔ تاثر یہ ہے کہ جسٹن ٹروڈو کے دورے کو حکومت کے اعلیٰ اہلکاروں نے اب تک نظر انداز کیا ہے اور قیاس آرائی یہ ہے کہ اس کی وجہ ان کی کابینہ میں شامل وہ چار سکھ وزرا ہو سکتے

Read more

سرمائی اولمپکس: جب فرانسیسی سکیٹر کا لباس کھل گیا

جنوبی کوریا کے شہر پیونگچین میں جاری سرمائی اولمپکس 2018 کے دوران فرانسیسی فگر سکیٹر گیبریلا پاپاڈاکس کے ساتھ کچھ ایسا ہوا جو برے خواب جیسا تھا۔ 22 سالہ گیبریلا پاپاڈاکس نے سرمائی اولمپکس کے دوران شارٹ روٹین رقص شروع ہی کیا تھا کہ ان کا لباس کھل گیا اور ان کا جسم دکھائی دینے لگا۔ گیبریلا پاپاڈاکس کو ’اسی وقت معلوم ہوا گیا تھا اور انھوں نے دعا کرتے ہوئے اپنے پارٹنر گلیومی سزرون کے ساتھ اپنا رقص جاری

Read more

سوات:چیک پوسٹوں کے خلاف مظاہرے کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ

خودکش حملے میں ایک کپتان سمیت 11 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سوات بھر میں ایک مرتبہ پھر سکیورٹی چیک پوسٹوں پر روکاوٹیں بڑھا دی گئی تھیں پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی چیک پوسٹوں کے خلاف احتجاج کرنے والے چھ افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ خوازہ خیلہ پولیس سٹیشن کے انچارج فضل ربی خان نے بی بی سی کے

Read more

سینیٹ: قبائلی علاقوں میں پرانی حلقہ بندیوں پر انتخابات کی قرارداد منظور

قومی اسمبلی کی موجودہ نشستیں 272 رکھنے پر ہی اتفاق کیا گیا ہے پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ نے قبائلی علاقوں میں عام انتخابات پرانی حلقہ بندیوں پر کروانے سے متعلق قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی ہے جبکہ حکومت نے اس قرارداد کی مخالفت کی۔ قبائلی علاقوں سے آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہونے والے سینیٹر سجاد حسین طوری نے گیارہ دیگر اراکین کے ہمراہ ایک قرارداد پیش کی جس میں قبائلی علاقوں میں نئی حلقہ بندیوں

Read more

پاکستان سپر لیگ میں کون سی ٹیم کتنی مضبوط؟

پشاور زلمی دفاعی چیمپیئن ہے لیکن اس بار مقابلہ سخت ہوگا متحدہ عرب امارات ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی میزبانی کے لیے تیار ہے جہاں بدھ سے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ دیکھتے ہیں کہ اس سال کھیلنے والی چھ ٹیمیں کتنے پانی میں ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں اس بار چھ ٹیمیں شریک ہیں۔ پی ایس ایل کے کوچز، کون کتنا تجربہ کار؟ سرطان کے مریض بچے

Read more

آئس لینڈ: مردوں کے ختنے پر پابندی کا حکومتی منصوبہ، یہودی اور مسلمان ناراض

آئس لینڈ میں ایک مسلمان عالم نے مردوں کے ختنے پر پابندی عائد کیے جانے کے منصوبے کو مذہبی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔ آئس لینڈ کے اسلامک کلچرل سنٹر کے امام احمد صدیق نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ختنوں کا عمل اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ایک ہے اور اسے مجرمانہ فعل قرار دینا سراسر غلط ہے۔ یہودی گروہوں نے بھی اس منصوبے کی مخالفت کی ہے۔ آئس لینڈ کی پارلیمان میں

Read more

ہندوستانی کھانوں کی شان، اچار، چٹنی اور مربہ

اچار، چٹنی اور مربہ۔ ان تینوں کا عجب ساتھ ہے۔ دو چٹپٹے اور ایک میٹھا پھر بھی ساتھ ہی کہلائے گا۔ ہندوستانی کھانوں میں اچار اور چٹنی کا اہم کردار ہے۔ ہر خطے میں ان کا ذائقہ مختلف ہوتا ہے۔ شکل بدل جاتی ہے، نام بدل جاتا ہے اور ذائقہ بھی۔ ہندوستان کا جنوبی حصہ اچار اور چٹنیوں کے معاملے میں صفِ اول میں شمار ہوتا ہے۔ جنوبی ہند کی پرانی کتابوں میں ان کا ذکر خوب ملتا ہے۔ ہندوستان

Read more

سعودی عرب اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف قرارداد کی حمایت کرے گا: سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے بیلسٹک میزائل کے خلاف اقوام متحدہ میں امریکہ اور برطانیہ کی مجوزہ قرارداد کی حمایت کرے گا۔ جرمنی کے شہر میونخ میں سکیورٹی کانفرنس کے دوران ایک انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف مجوزہ قرارداد منظور ہو گئی تو اس سے ایران کے ‘بیلسٹک میزائل کی برآمدات’ روکنے میں مدد ملے گی۔ خبر رساں اداہ روئیٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں انھوں

Read more

بافٹا ایوارڈز میں بھی سیاہ رنگ کی گہری چھاپ

بافٹا ایوارڈ حاصل کرنے والے چند فنکاروں کو یہاں اپنی ٹرافی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ یعنی بافٹا ایوارڈز میں اپنی بیٹی کے لیے انصاف حاصل کرنے پر مبنی فلم ‘تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، مسوری’ کی دھوم رہی۔ اس فلم کو مجموعی طور پر پانچ ایوارڈز ملے جن میں بہترین فلم، بہترین برطانوی فلم اور بہترین اداکارہ کے اہم ایوارڈز شامل تھے۔ تقریب میں اینجلینا جولی انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی

Read more

عفرین: کرد جنگجوؤں نے شامی فوج سے ’معاہدہ‘ کر لیا

شام کے شمالی علاقے عفرین میں لڑنے والے کرد جنگجوؤں کا کہنا ہے کہ انھوں نے شامی حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کر لیا ہے۔ کرد جنگجوؤں کے مطابق اس معاہدے کے تحت شامی فوج شمالی علاقے عفرین میں کردوں کے خلاف ترکی کی کارروائی کو پسپا کرنے کے لیے اپنے فوجی بھیجے گی۔ شامی حکومت نے اس معاہدے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ ترکی نے کرد جنگجو تنظیم وائی پی جی ملیشیا کو عفرین سے بے

Read more

سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں گریگر دمترو کو شکست دے کر ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میں فیڈرر نے ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر براجمان دمتری کو 6-2، 6-2 کے فرق سے شکست دی۔ فیڈرر اب تک 20 گرینڈ سلام ٹائیٹل جیت چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے راجر فیڈرر بیسواں گرینڈ سلیم جیت کر عظیم

Read more

بلوچستان: تلور کے شکار کے لیے لائے جانے والے شکاری پرندوں کو تحویل میں لے لیا گیا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں محکمۂ جنگلات و جنگلی حیات کے حکام نے ایسے تین شکاری پرندوں کو تحویل میں لے لیا جنھیں متحدہ عرب امارات سے بلوچستان میں تلور کے شکار کے لیے لایا جا رہا تھا۔ کوئٹہ میں تین شکاری پرندوں کو تحویل میں لیے جانے کے بعد ایسے پرندوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے جن پر عدالتوں میں باقاعدہ مقدمات چل رہے ہیں۔ جن تین نئے شکاری پرندوں کو تحویل میں لیا گیا انھیں شارجہ سے

Read more

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کر دی

پاکستان تحریک انصاف نے جماعت کے سربراہ عمران خان کی بشریٰ مانیکا کے ساتھ شادی کی باقاعدہ طور پر تصدیق کر دی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر عمران خان کی تیسری شادی کی تصاویر جاری کی گئی ہیں اور انھیں شادی کی مبارک باد دی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے بشریٰ مانیکا نے ٹوئٹر پر لکھا: ’اللہ کے فضل و کرم سے ہم ایک نئی زندگی شروع کر

Read more

برطانیہ: موبائل کوریج بڑھانے کے لیے گرجا گھروں کے مینار استعمال کرنے کا معاہدہ

برطانوی حکومت اور چرچ آف انگلینڈ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت دیہی علاقوں میں موبائل اور براڈ بینڈ کوریج کو بڑھانے کے لیے گرجا گھروں کے میناروں کا استعمال کیا جائے گا۔ حکومت 2022 تک برطانیہ بھر میں بہترین موبائل کوریج فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ جہاں اس معاہدے کے تحت گرجا گھروں کو اس میں شامل ہونے کے لیے آمادہ کیا جا رہا ہے وہیں انھیں حسب معمول بلاننگ کے عمل

Read more

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو انڈیا کے ہاتھوں شکست

بھونیشور کمار نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے کرکٹ میچ میں انڈیا نے میزبان جنوبی افریقہ کو 28 رنز سے شکست دے دی ہے۔ وانڈررز کے میدان پر کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز ہی بنا سکی۔ انڈیا کی طرف سے بھونیشور کمار نے عمدہ

Read more

ایران دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے: اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے میونخ میں ہونے والی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے ‘دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ’ قرار دیا ہے۔ بن یامین نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ‘ایرانی حکمرانوں کو دہشت گردی کا پھندہ ہماری گردن میں ڈالنے نہیں دے گا۔’ اسرائیلی وزیر اعظم نے 2015 میں ایران کے ساتھ کیے جانے والے جوہری معاہدے کو سنہ 1938 میں ہونے والے

Read more

پی ایس ایل کے کوچز، کون کتنا تجربہ کار؟

پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی فرنچائزز جہاں اپنے کھلاڑیوں کے انتخاب کو بڑی اہمیت دیتی آئی ہیں وہیں انھیں کوچز کی اہمیت کا بھی بخوبی اندازہ ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں شریک چھ ٹیموں کے کوچز کو انٹرنیشنل کرکٹ کا اچھا خاصا تجربہ ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے بارے میں یہ بھی پڑھیے پشاور زلمی کو افغانستان کے دورے کی دعوت سرطان کے مریض بچے پی ایس ایل دیکھنے جائیں گے محمد اکرم ( پشاور زلمی ) پشاور

Read more

ایران: مسافر طیارہ گر کر تباہ

ایران کا ایک مسافر براد ہوائی جہاز گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ جہاز میں کم سے کم 60 مسافر سوار تھے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مسافر طیارہ وسطی ایران میں پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق مسافر طیارہ تہران سے جنوب مغربی شہر یسوج جا رہا تھا، جو اصفہان کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ ایمرجنسی سروس کے ترجمان نے بتایا کہ ’تمام ہنگامی افواج ہائی الرٹ ہیں اور جہاز میں 50 سے 60 مسافر

Read more

کاش کہ تنہائی کا بھی کوئی ساتھی ہوتا

تنہائی کے متعلق بہت سے تصوارت رائج ہیں اور ان کے بارے میں تحقیق بھی جاری ہے تنہائی یا اکیلا پن عجیب چیز ہے۔ ہم سب بھی کبھی اس کیفیت سے دو چار ہوئے ہوں گے۔ آج دنیا بھر میں تنہائی بحث کا بڑا موضوع ہے۔ برطانیہ میں ایک وزیر کو سرکاری محکموں میں تنہائی سے دوچار لوگوں کے مسئلے کو حل کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ تنہائی کے تعلق سے جو باتیں عام

Read more

افغان مہاجرین باعزت طریقے سے اپنے ملک واپس چلے جائیں: آرمی چیف

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک اور طالبان پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کیمپوں کو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ افغان مہاجرین باعزت طریقے سے اپنے ملک واپس چلے جائیں۔ جرمنی کے شہر میونخ میں جاری تین روزہ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں پاکستان کے آرمی چیف نے کہا کہ سرحد کے ساتھ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ

Read more

اسرائیل: غزہ کے قریب دھماکہ، چار اسرائیلی فوجی زخمی

اسرائیل اور غزہ کی سرحد کے قریب ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں چار اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں ایک فلسطینی جھنڈا لہرا رہا تھا اور جب فوجی وہاں پہنچے تو دھماکہ ہو گیا۔ اسرائیل نے جوائی کارروائی کرتے ہوئے غزہ میں حماس کے اڈوں پر فضائی حملے کیے۔ ان حملوں میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اس بارے

Read more

جان بوجھ کر میچ کیوں ہارا؟ ایرانی ریسلر علی رضا کریمی پر چھ ماہ کی پابندی

ریسلنگ کی عالمی تنظیم نے ایرانی ریسلر پر اپنے مخالف سے جان بوجھ کر میچ ہارنے اور اگلے مرحلے میں اسرائیلی ریسلر کا سامنا کرنے سے اجتناب کرنے پر چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے کا اعلان یونائیڈیڈ ورلڈ ریسلنگ ڈسپلنری چیمبر نے جمعے کو کیا۔ واضح رہے کہ ایرانی ریسلر علی رضا کریمی گذشتہ سال پولینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ انڈر 23 ریسلنگ مقابلوں میں اپنے روسی مخالف کے خلاف تین دو کی برتری

Read more

ایران 18 ماہ کے لیے چابہار کی بندرگاہ انڈیا کو لیز پر دے گا

ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا آپریشنل کنٹرول انڈیا کے سپرد کرنے کے لیے ایک معاہدہ پر دستخط کیے ہیں۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے سنیچر کو دلی میں انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی سے مذاکرات کے بعد کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں اور یہ کہ وہ علاقے سے دہشتگردی کا مسئلہ ختم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن دہشتگردی کو کسی مذہب سے منصوب

Read more

انڈیا کے دوسرے مقبول ترین مودی کون ہیں؟

نیروو مودی کے برانڈ کی جیولری معروف فلمی شخصیات بھی پہنتی ہیں وہ پہلے ہی انڈیا کے دوسرے سب سے مقبول ’این مودی‘ بن چکے ہیں۔ بالی وڈ اور ہالی وڈ سٹارز کو جیولری فروخت کرنے والے ہیروں کے ارب پتی تاجر نیروو مودی کا خاندانی نام ملک کے وزیراعظم سے ملتا ہے لیکن وہ مختلف وجوہات کی وجہ سے ان دنوں خبروں میں ہیں۔ گذشتہ ماہ پنجاب نینشل بینک نے فوجداری مقدمہ درج کرایا ہے جس میں نیروو مودی

Read more