آر ایس ایس کا فوج کھڑی کرنے کا خواب

سخت گیر ہندو نظریاتی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے گذشتہ ہفتے بہار میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی ہنگامی حالت میں بڑی تعداد میں فوج کھڑی کرنی ہو تو انڈین فوج کو اس میں کافی وقت لگے گا لیکن آر ایس ایس محض تین دن کے اندر لاکھوں کی فوج کھڑی کر سکتی ہے۔ یہ تو پتہ نہیں کہ وہ اپنے اس بیان سے یہ بتانا چاہتے تھے کہ انڈین

Read more

’سیہون دھماکے میں لال مسجد اسلام آباد کے مولوی عبدالعزیز کے قریبی رشتے دار ملوث‘

قلندر کے لعل شہباز کے مزار پر خودکش بم حملے میں 87 افراد ہلاک جبکہ 329 زخمی ہوئے تھے سندھ کے صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملے میں لال مسجد اسلام آباد کے خطیب مولانا عبدالعزیز اور مولانا غازی عبدالرشید کے قریبی رشتے دار ملوث تھے۔ کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کے مطابق غلام مصطفیٰ مزاری ماسٹر مائنڈ جبکہ صفی اللہ مزاری سہولت کار تھے۔ قلندر شہباز کے مزار پر خودکش بم حملے میں محکمۂ صحت کے حکام

Read more

ایرانی صدر حیدر آباد کی مکہ مسجد کیوں گئے؟

مکہ مسجد میں حسن روحانی کا پرجوش استقبال ہوا ایران کے صدر حسن روحانی نے انڈیا کے تین روزہ دورے کی ابتدا جنوبی ہند کے شہر حیدرآباد سے کی اور حیدرآباد اور ایران کے پانچ سو سالہ دیرینہ ثقافتی اور تاریخی رشتے کو تازگی بخشی ہے۔ حسن روحانی جمعرات کی شام حیدرآباد پہنچے اور جمعے کو انھوں نے قطب شاہی سلطنت کے سلاطین کے مقبروں پر حاضری دی۔ خیال رہے کہ ایرانی نسل کے قطب شاہی خاندان نے سنہ 1518

Read more

زینب کیس: مجرم عمران علی کو چار بار سزائے موت کا حکم

پاکستان کے شہر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے قصور کی کم سن بچی زینب کے اغوا کے بعد ریپ اور قتل کے مقدمے کے مرکزی ملزم عمران علی کو چار مرتبہ سزائے موات سنائی ہے۔ انھیں اغوا، ریپ، قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت سزائیں دی گئی ہیں۔ زینب قتل کیس کے مرکزی ملز عمران علی پر 12 فروری کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی اور 15 فروری کو عدالت نے سماعت مکمل

Read more

زینب ریپ اور قتل کیس کا فیصلے کچھ ہی دیر میں متوقع

پاکستان کے شہر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت قصور کی کم سن بچی زینب کے اغوا کے بعد ریپ اور قتل کے مقدمے کا فیصلہ کچھ ہی دیر میں سنانے والی ہے۔ زینب قتل کیس کے مرکزی ملز عمران علی پر 12 فروری کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی اور 15 فروری کو عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ زینب قتل کیس کی سماعت لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں

Read more

میں انوشکا کا شکر گزار ہوں: وراٹ کوہلی

وراٹ کوہلی نے چھ میچوں کی ون ڈے سیریز میں تین سنچریاں بنائیں اور مین آف دا سیریز قرار پائے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیتنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ چھ میچز کی سیریز میں ان کے اعداد و شمار اس کے شاہد ہیں۔ انھوں چھ میچز میں 186 کی اوسط سے 558 رنز بنائے جس میں تین سنچریاں بھی شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کی سرزمین پر انڈیا نے ایک

Read more

ترکی: فوجی بغاوت سے تعلق پر چھ ترک صحافیوں کو عمر قید

ترکی کی ایک عدالت نے چھ صحافیوں کو جولائی 2016 میں ہونے والی فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے والوں سے مبینہ تعلقات پر عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ دوسری جانب ایک اور ترک عدالت نے بغیر کسی مقدمے کے زیرحراست ایک ترک نژاد جرمن صحافی ڈینز یوسل کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس بارے میں جاننے کے لیے مزید پڑھیے ناکام بغاوت کے ایک سال بعد ترکی میں ہزاروں برطرفیاں ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کا ایک

Read more

’سیکس کے بدلے کام لینے والا بھی برابر کا قصور وار ہے‘

  ایکتا کپور کو کون نہیں جانتا، ساس بہو اور سازش کے پلاٹ پر بے شمار ٹی وی سیریلز سے چھوٹے پردے کو سنسنی خیز بنانے والی ایکتا کپور نے  ہم پانچ جیسا ٹی وی سیریل بنا کر ٹی وی انڈسٹری میں اس وقت اپنا سکہ جما لیا تھا جب بہت ہی کم لوگ اس میدان میں تھے۔ اور آج وہ اس انڈسٹری کی بے تاج ملکہ ہیں اور ڈرامہ سیریل ’ساس بھی کبھی بہو تھی‘ نے کامیابی کے تمام

Read more

’زکوٹا جن‘ کے نام سے مقبول اداکار منا لاہوری انتقال کر گئے

نوے کی دہائی میں ٹی وی ڈرامہ عینک والا جن سے شہرت پانے والے اداکار منا لاہوری کا لاہور میں انتقال ہوگیا ہے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق منا لاہوری کی عمر 68 برس تھی اور وہ میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے۔ منا لاہوری کا اصل نام مطلوب الرحمان تھا اور گذشتہ کئی برسوں سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے۔ انھیں نوے کی دہائی میں پی ٹی وی لاہور سینٹر سے نشر ہچنے والے بچوں کے ٹی

Read more

افغان بولر مجیب زدران نے وقار یونس کا 28 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

مجیب زدران نے پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ 16 برس اور 325 دن کی عمر میں سرانجام دیا افغانستان کے نوجوان آف سپنر مجیب زدران کسی بھی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے کم عمر ترین بولر بن گئے ہیں۔ انھوں نے شارجہ میں زمبابوے کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں 50 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے سابق پاکستانی فاسٹ بولر وقار یونس کا 28 سالہ پرانا ریکارڈ

Read more

سوشلستان: ’موقع مت دو انصاف كرو بابا‘

سوشلستان میں ان دنوں جلسے جلوسوں کے سیاسی ٹرینڈز کے ساتھ ساتھ پشتون لانگ مارچ کا ٹرینڈ بهی اپنے کامیاب دهرنے کے ساتھ اختتام پر پہنچا۔ گذشتہ دنوں فوج کے تعلقاتِ عامہ کے سربراە نے اعلان کیا بدنام ’وزیرستان ویزا‘ نامی وطن کارڈ کی اب ضرورت نہیں اور ان کے لیے باقی پاکستانیوں کی طرح ان کا قومی شناختی کارڈ ہی کافی ہے۔ مگر ہم آج فاٹا کے عوام اور پشتون لانگ مارچ کے شرکا کے بنیادی مطالبے پر بات

Read more

پاکستانی فوجیوں کی ضرورت کیوں؟

پاکستانی فوج کے مزید دستے سعودی عرب بھیجے جائیں گے پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے پاکستانی فوج کے مزید جوانوں کو سعودی عرب بھیجنے کے اچانک فیصلے نے ملک میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ سعودی عرب میں مزید پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کے غیر متوقع فیصلے کا اعلان کرنے کے لیے پاکستان فوج کی طرف سے جو مراسلہ جاری کیا گیا اس نے بھی اس بارے میں بہت سے سوالات کو جنم

Read more

یوکرین میں کرائے پر بچے پیدا کرنے کا کاروبار عروج پر

یوکرین کے دارلحکومت کیئو کے ایلایا کلینک میں ڈاکٹر ایک سروگیٹ ماں کا معائنہ کر رہی ہے یوکرین جس کا شمار یورپ کے غریب ممالک میں ہوتا ہے، وہ تیزی سے کرائے کی ماؤں کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ دنیا بھر کے امیر ممالک کے ایسے جوڑے جو خود کسی وجہ سے بچے پیدا کرنے سے قاصر ہیں وہ یوکرین کی نوجوان عورتوں کی کوکھ کو کرائے پر خرید رہے ہیں۔ آنا (اصل نام نہیں) کو سروگیسی (کرائے کی

Read more

امریکہ اور اسرائیل نے مسلمانوں کے عدم اتحاد کا فائدہ اٹھایا: ایرانی صدر حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے انڈیا کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ ان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔ حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں جمعے کی نماز کے بعد خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ ‘اگر ہم مسلمانوں میں اتحاد ہوتا تو امریکی صدر کی کبھی بھی ہمت نہ ہوتی کہ وہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا اعلان

Read more

پلک جھپکتے ہی! سوشل میڈیا پر ہٹ

سنی لیونی اب بھی سوشل میڈیا پر سب سے آگے ہیں اگر آپ اکیسویں صدی میں جیتے ہیں تو پریا پرکاش وارئر کا نام تو آپ نے سنا ہی ہوگا، انہوں نے ایک پلک کیا جھپکائی، سوشل میڈیا کی دنیا میں انقلاب آگیا! پریا کی پہلی فلم ابھی ریلیز ہونا باقی ہے، لیکن ان کی دلکش مسکراہٹ اور اداؤں نے دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کا ایک لشکر کھڑا کردیا ہے۔ وہیں آج کل زیادہ تر جنگیں لڑی

Read more

انڈیا میں ’لڑکی جہیز کی خاطر مرد بن گئی‘

پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ دوران تفتیش یہ معلوم ہوا ہے کہ کرشنا ایک خاتون ہیں انڈیا میں پولیس نے ایک ایسی خاتون کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر خود کو مرد ظاہر کر کے دو خواتین کو شادی کے لیے دھوکا دیا تاکہ جہیز لے سکیں۔ کرشنا سین کو بدھ کے روز انڈیا کی شمالی ریاست اتر کھنڈ سے جہیز کا مطالبہ کرنے پر گرفتار کیا۔ انڈیا میں جہیز کا مطالبہ کرنا غیر

Read more

ٹرمپ کےسابق مشیر سے 20 گھنٹے تک پوچھ گچھ

سٹیو بینن نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی روسی حکام سے ہونے والی ملاقات ‘غداری’ کے زمرے میں آتی ہے امریکہ کے صدراتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کی تحقیات کرنے والے خصوصی کونسل رابرٹ مولر کی ٹیم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق چیف سٹریٹیجسٹ سٹیو بینن سے بیس گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی ہے۔ سٹیو بینن نے رواں ہفتے دو بار خصوصی کونسل رابرٹ مولر کی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر سوالوں کے جوابات

Read more

ترکی اور امریکہ باہمی اختلاف ختم کرنے پر متفق

امریکی وزیر خارجہ کے انقرہ کے دورے سے امریکی خارجہ پالیسی میں ترکی کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے امریکہ اور ترکی نے کہا ہے کہ شام میں کردوں کے خلاف ترک فوج کی کارروائی پر دنوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے شدید اختلافات کو ختم کرنے کے لیے طریقہ کار طے کر لیا گیا ہے۔ انقرہ میں مذاکرات کے بعد امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکہ نے کرد جنگجوؤں کی محدود پیمانے پر امداد کرنے

Read more

آسٹریلیا نے ٹی 20 میں ہدف کے تعاقب کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

آسٹریلیا کے آرون فنچ اور ایلکس کار ریکارڈ ساز پر جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ٹی 20 کے میچ میں شکست دے کر ٹی 20 کے کسی بھی بین الاقوامی میں سکور کے تعاقب کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ڈارسی شارٹ اور ڈیوڈ وارنر نے برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے صرف 8.3 اووروں

Read more

’مر کر بھی قبائلیوں کو حق کم ہی ملتا ہے!‘

حکومت کے مطابق سال 2013 سے لے کر 2017 تک مجموعی طور پر 3900 قبائلی شہری ہلاک ہوئے جبکہ تین ہزار زخمی ہوئے۔ حکومت پاکستان نے پارلیمان کے ایوانِ بالا یعنی سینیٹ میں بتایا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک ہونے والے قبائلی کے عوض حکومت تین لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرتی ہے جو کہ خیبر پختونخوا میں ادا کی جانے والی رقم سے دو لاکھ روپے کم ہے۔ جمعے کو وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے

Read more

راؤ انوار نے موقع ضائع کر دیا ہے: چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے نقیب اللہ قتل کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت ملنے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں ملزم کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے فوج اور سویلین خفیہ اداروں کے علاوہ وفاقی تحقیقاتی ادارے یعنی ایف آئی اے اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزم راؤ انوار کی

Read more

سعودی عرب میں مزید پاکستانی فوجی بھیجنے پر چیئرمین سینیٹ کی حکومت سے وضاحت طلب

پاکستان فوج کی جانب سے سعودی عرب میں مزید فوجی اہلکار بھیجے جانے کے اعلان کے بعد سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے حکومت سے اس معاملے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ایوان کو اعتماد میں لینے کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے وزیر دفاع خرم دستگیر کو کہا ہے کہ وہ پیر کو ایوان میں آ کر اس بارے میں معلومات دیں۔ خیال رہے کہ جمعرات کو پاکستانی فوج کے ایک اعلان کے مطابق فوج کے مزید دستوں

Read more

امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید: امریکہ میں شوٹنگز ’دعاؤں سے نہیں، عمل سے ختم ہوں گی‘

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک نوجوان کی جانب سے سکول میں فائرنگ کر کے 17 افراد کی ہلاکت کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے صدر ٹرمپ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس واقعے کے بعد ‘دعائیں اور تعزیت’ بھیجی ہے، لیکن بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ناکافی ہے۔ سیاست دان، اداکار اور مصنفین ان لوگوں میں شامل ہیں جنھوں نے اسلحے کے بارے میں پالیسی میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ

Read more

لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے خودکش حملے کی زخمی یادیں

16 فروری 2017 کی شام صوبہ سندھ کے شہر سیہون میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ زائرین سے کھچاکھچ بھری ہوئی تھی۔ روایتی دھمال جاری تھی کہ اچانک ایک زوردار دھماکہ ہوا اور اس خودکش حملے میں جہاں 83 افراد جان سے گئے وہیں 340 سے زیادہ زخمی بھی ہوئے۔ اس حملے کے ایک برس بعد بی بی سی نے حملے کا نشانہ بننے والے کچھ افراد سے ملاقات کی جن کی زندگی اس دن کے بعد بدل گئی۔ انھوں

Read more

فٹبال کلب خریدنے کے لیے بیوی کے 50 لاکھ پاؤنڈ چرانے پر پانچ سال قید

سلیمان الفہیم کو جعل سازی اور جعلی دستاویزات کے استعمال کا مجرم قرار دیا گیا ہے متحدہ عرب امارات میں انگلش فٹبال کلب پورٹسماؤتھ کے سابق مالک سلیمان الفہیم کو بیوی کے 50 لاکھ برطانوی پاؤنڈ چرا کر فٹبال کلب خریدنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سلیمان الفہیم سنہ 2009 میں چھ ہفتوں تک اس کلب کے مالک رہے تھے۔ سلیمان الفہیم نے مانچسٹرسٹی کو خریدنے کے لیے ابوظہبی کے یونائیٹڈ گروپ کے ساتھ

Read more

سعودی عرب میں مزید پاکستان فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ

پاکستان فوج کے دستے پہلے بھی سعودی عرب میں تعینات ہیں پاکستانی فوج کے ایک اعلان کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان فوج کے دستوں کو مشاورتی اور تربیتی مشن پر تعتینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں پاکستانی فوجیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سیعد المالکی اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ

Read more

’لائن آف کنٹرول پر انڈین چوکی تباہ، پانچ فوجی ہلاک‘

حالیہ دنوں میں ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی سیکٹر میں ایک انڈین فوج کی چوکی کو تباہ کر دیا جس میں پانچ انڈین فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ جمعرات کی شب پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا کہ پاکستانی فوج کی جانب

Read more

ایگزیکٹ سکینڈل: شعیب شیخ سے رشوت لینے والا جج برطرف

سابق ایڈشنل سیشن جج کے خلاف رشوت ستانی کا مقدمہ درج کرنے یا تادیبی کارروائی کرنے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری سکینڈل میں ملوث ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کو جعل سازی کے مقدمے میں رشوت لے کر بری کرنے والے اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج پرویزالقادر میمن کو نوکری سے برطرف کردیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کے مطابق گذشتہ

Read more

افغانستان میں سترہ سال بعد بی ففٹی ٹو طیاروں سے بمباری

افغانستان میں امریکی فضائیہ نے سترہ سال بعد سب سے تباہ کن بمبار طیاروں بی فٹی ٹو کا دوبارہ استعمال شروع کر دیا ہے اور اطلاعات کے مطابق ان طیاروں کے ذریعے شمالی صوبے بدخشاں میں طالبان کے تربیتی مراکز کو نشانہ بنا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بدخشاں صوبے میں تاجکستان اور چین کی سرحدوں کے قریب علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بی فٹی ٹو بمبار طیاروں کو افغانستان میں اس سے قبل سنہ 2001

Read more

’انڈیا سرحدی تنازعات کو پیچیدہ کرنے سے گریز کرے‘

چین نے انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اروناچل پردیش کے دورے پر سخت احتجاج کیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انڈیا ایسے اقدامات سے گریز کرے جن سے دونوں ملکوں کے سرحدی تنازعات مزید پیچیدہ ہوں۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اس دورے کے خلاف انڈیا سے سفارتی سطح پر احتجاج کرے گا۔ انڈیا نے شمال مشرقی خطے میں واقع ارونا چل پردیش کو اسّی کے عشرے میں انڈیا میں ایک ریاست

Read more

مسلح افواج کے نام پر چلنے والے جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

پاکستانی فوج نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سے ایسے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے جو مسلح افواج اور اس کے متعلقہ اداروں کے نام سے قائم کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کے ایک اعلیٰ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی اردو کے شہزاد ملک کو بتایا کہ انھیں فوج کی جانب سے 250 سے زیادہ اکاؤنٹس کی فہرست فراہم کی گئی ہے۔ ان کا کہنا

Read more

آسٹریلیا: وزرا پر عملے کے ساتھ سیکس کرنے پر پابندی

بارنابی جوائس ایک ہفتے کے لیے کام پر نہیں آئیں گے آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بُل نے اپنی کابینہ کے وزرا پر عملے کے ارکان کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزیر اعظم کی یہ تنبیہ اس وقت سامنے آئی جب یہ معلوم ہوا کہ ان کے نائب وزیر اعظم کا اپنے عملے میں سے ایک فرد کے ساتھ جنسی تعلق ہے۔ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے میلکم ٹرن بل نے اپنے

Read more

انڈیا میں ایک گو کارٹ کے پہیّے میں بال پھنسنے سے خاتون ہلاک

انڈیا میں ایک تفریحی پارک میں ایک گو کارٹ کی سواری کے دوران پہیّے میں بال پھنسنے سے ایک خاتون ہلاک ہو گئیں۔ یہ واقعہ شمالی ریاست ہریانہ میں پیش آیا۔ 28 سالہ خاتون پنیت کور حادثے کے وقت اپنے خاندان کے ساتھ چھٹی منانے آئی تھیں۔ انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں کے مطابق وہ وہاں پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہو چکی تھیں۔ پولیس نے بی بی سی پنجابی کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی

Read more

نیٹو نے افغان طالبان کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی

افغانستان میں موجود نیٹو افواج نے افغان طالبان کی جانب سے ملک میں جاری جنگ کو مذاکرات کے ذریعے ختم کرنے کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ افغان طالبان نے امریکی عوام اور کانگریس ارکان کے نام ایک کھلے خط میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ دھراتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کے مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی طرف سے

Read more

اچھی فصل کی سنی لیونی محافظ

اپنے کھیت میں اداکارہ سنی لیونی کا پوسٹر لگانے والا ایک کاشتکار آج کل خبروں میں ہے جس کا نام ہے چینچو ریڈی۔ ریاست آندھر پردیش کے ایک گاؤں میں رہنے والے ریڈی کا کہنا ہے کہ انہوں نے سنی کا یہ پوسٹر اپنی شاندار فصل کو بری نظر سے بچانے کے لیے لگایا ہے۔ان کے پاس دس ایکڑ زمین ہے جس پر وہ بینگن ، گوبی، مرچ اور بھنڈی جیسی سبزیوں کی کاشت کرتے ہیں۔ ریڈی کا خیال ہے

Read more

حافظ آباد :’کمر سے نکالا گیا مواد سپائنل فلوئڈ ہے نہ ہڈیوں کا گودا‘

تاحال ملزم کی پولی گراف ٹیسٹ کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس لیے اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ اس اقدام کے پس پردہ مقاصد کیا تھے: ڈی پی او حافظ آباد میں پولیس کا کہنا ہے کہ 20 سے زیادہ خواتین کے جسم سے نکالے گئے مواد سے نہ تو سپائنل فلوئڈ اور نہ ہی ہڈیوں کے گودے کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں بلکہ یہ محض خون اور ٹشو پر مشتمل

Read more

’سب مذاقاً کہا کرتے تھے کہ کروز ایک دن سکول میں فائرنگ کرے گا ‘

فلوریڈا کے سکول میں فائرنگ کرنے والے 19 سالہ نکولس کروز کے بارے میں طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ طلبہ کو دھمکیاں دیتے تھے، اس لیے انھیں سکول سے نکال دیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کروز کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر سکول سے نکالا گیا تھا۔ ان کے بارے میں کئی لوگوں نے شکایات کی تھیں۔ ایک طالب علم نے مقامی ٹیلی وژن کو بتایا کہ تقریباً ہر طالب علم کو اندازہ تھا

Read more

کراچی میں سوشل میڈیا کے ذریعے منشیات بیچنے والا گروہ گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس نے فیس بک اور وٹس ایپ کے ذریعے آئس، ہیروئن اور دیگر منشیات فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں بدھ کی شب چیکنگ کے دوران ایک کار روکی اور اس میں سے منشیات برآمد کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔ ایس پی کلفٹن توقیر

Read more

’روس نہیں اب چین امریکہ کا عسکری حریف‘

ماہرین نے کہا ہے کہ چین اپنی مسلح افواج کو توقعات سے کہیں بڑھ کر جدید تر بنا رہا ہے۔ لندن میں قائم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹیجک سٹڈیز (آئی آئی ایس ایس) نے کہا ہے کہ اب روس کی بجائے چین وہ ملک بن گیا ہے جس سے امریکہ اپنی فوج کا تقابل کر کے اس کی ضروریات کا تعین کرتا ہے۔ اس بات کا اطلاق خاص طور پر بحری اور فضائی افواج پر ہوتا ہے، کیوں کہ یہی

Read more

تھرپارکر میں کم عمر سائنسدانوں کا میلہ

پاکستان کے صوبہ سندھ کے صحرائی علاقے تھرپارکر کے شہر مِٹھی میں مختلف سکولوں کے بچوں کا دو روزہ سائنسی میلہ منعقد ہوا ہے۔ اس میلے میں بچے اپنے من پسند سائنسی تجربات کے بارے میں نہ صرف ایک دوسرے سے سیکھ رہے ہیں بلکہ لوگوں کو اپنی تخلیقی کاوشوں کے بارے میں آگاہ بھی کر رہے ہیں۔ 14 اور 15 فروری کو جاری رہنے والے اس سائنسی میلے میں تھرپارکر کے 50 سے زائد پرائمری سکولوں کے بچے حصہ

Read more

حافظ آباد: ’غریب لوگوں کے ساتھ امداد کے نام پر دھوکہ اور ظلم کیا گیا‘

شازیہ کی بیٹی طاہرہ فضل کا نمونہ حاصل کیا گیا اور ان دنوں ان کی طبعیت خراب ہے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد کی رہائشی شازیہ بی بی پہلے ہی غربت سے تنگ تھیں لیکن مالی امداد کے نام پر اپنے ساتھ ہونے والے دھوکے نے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا۔ شازیہ بی بی بھی ان متاثرین میں شامل ہیں جن کی ریڑھ کی ہڈی سے دھوکے سے مواد نکلا گیا۔ انھوں نے جھانسے

Read more

ملائیشیا میں ’کتے کے ساتھ رہنے پر مجبور‘ گھریلو ملازمہ ہلاک

ملائیشیا میں ایک سیاست دان کا کہنا ہے کہ ایک گھریلو ملازمہ کی اپنے آجر کے مبینہ برے سلوک کی وجہ سے موت واقع ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والی ملازمہ کا نام ایڈیلینا ہے اور ان کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔ وہ ملائیشیا میں ایک خاندان کے لیے گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ ایڈیلینا کے آجر پر الزام ہے کہ وہ انھیں کھانا فراہم نہیں کرتے تھے اور انھیں زخموں کا علاج

Read more

پاکستان کی خواتین ترقی کے اہداف سے محروم: اقوامِ متحدہ

خواتین کے بارے میں اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف صنفی تعصب ساری دنیا میں پایا جاتا ہے۔ پاکستان کا شمار ان چار ملکوں میں ہوتا ہے جن کا اس رپورٹ میں خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے جہاں 18 سے 49 سال کی 49 لاکھ خواتین کو پائیدار ترقی کے چار شعبوں سے بیک وقت محروم رکھا جاتا ہے۔ ان شعبوں میں 18 برس کی عمر سے پہلے شادی،

Read more

سیہون میں دھمال: ’ہاتھ جیسے خودبخود چلنے لگتے ہوں‘

سیہون میں بارش ہو، طوفان ہو یا پھر کوئی حادثہ اور آفت۔ قلندر شہباز کے مزار سے دھمال کی آواز ضرور گونجتی ہے۔ یہاں صرف ماہ محرم الحرام کے پہلے عشرے یعنی ابتدائی دس روز خاموشی رہتی ہے۔ شام کو مغرب کی اذان کے بعد دھمال کورٹ میں داخلی راستے کے گیٹ پر موجود نوجوان گھنٹا بجانا شروع کرتا ہے، ساتھ میں نقارے پر زوردار ضرب لگنا شروع ہو جاتی ہے۔ گذشتہ سال جس روز دھماکہ ہوا تھا اس وقت

Read more

’نئے انتخابات چاہییں، نئی موسیقی نہیں‘

کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ ‘ڈائمنڈ ہارٹ’ کے عنوان سے یہ گیت شاید عوام کے لیے ویلنٹائز ڈے کا تحفہ ہے تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے ایک نیا پاپ گیت ریلیز کیا ہے لیکن عوام نے اسے زیادہ پسند نہیں کیا۔ تھائی وزیراعظم پریوتھ چن اوچا کا یہ گیت یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے لیکن تقریباً 25000 صارفین نے اسے ناپسند کیا جبکہ صرف ایک ہزار صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ خبررساں ادارے اے ایف پی کے

Read more

امریکہ: فلوریڈا کے سکول میں فائرنگ سے متعدد زخمی،’مسلح شخص ’گرفتار‘

امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مقامی ہائی سکول میں فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بروارڈ شیرف آفس کا کہنا ہے کہ ’فائرنگ کرنے والا اب زیرحراست ہے۔‘ تاہم انھوں نے کہ کہا سٹونمین ڈگلس ہائی سکول میں اب بھی کارروائی کی جارہی ہے۔ سکول سپرینٹینڈینٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ’اس میں ہلاکتیں ہوئی

Read more

امریکی عوام کے لیے طالبان کا خط مذاکرات کی ضرورت پر زور

طالبان افغانستان کے ایک بڑے حصے پر قابض ہیں افغان طالبان نے امریکی عوام اور کانگریس ارکان کے نام ایک کھلے خط میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ دھراتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیحی اللہ مجاہد کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں امریکی عوام اور ‘امن پسند’ کانگریس کے ارکان کو مخطاب کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اپنی

Read more

بچے کی لاش سوٹ کیس میں چھپانے والا شخص گرفتار

انڈیا میں پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے ایک بچے کی لاش کو 37 دن تک سوٹ کیس میں چھپائے رکھا اور وہاں پھیلنے والی بدبو کو مرے ہوئے چوہوں کی بو قرار دیتا رہا۔ دلی پولیس کے مطابق اس شخص نے سات سالہ بچے کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش چھپائے رکھی۔ پولیس نے ہمسائیوں کی جانب سے بدبو پھیلنے کی شکایت کیے جانے کے بعد لاش برآمد کی۔ پولیس کے مطابق

Read more

ٹرمپ کے وکیل کا اعتراف کہ پورن سٹار کو پیسے دیے تھے

سٹورمی ڈینیئلز نے 2011 میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ روابط تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک طویل عرصے سے ذاتی وکیل مائیکل کوہن نے اخبار نیویارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے 2016 میں ذاتی حیثیت میں پورن فلموں کی ایک سٹار کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر دیے تھے۔ یاد رہے کہ امریکی میڈیا میں یہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ

Read more

اقوام متحدہ کے تحت دہشت گرد قرار دی گئی تنظیمیں پاکستان میں بھی کالعدم قرار

غیر قانونی طریقے سے چندہ جمع کرنے والی تنظیموں سے متعلق معلومات انٹیلیجنس نیٹ ورک کے ذریعے حاصل کی جائیں گی اقوم متحدہ کی جانب سے کالعدم قراد دی گئی تنظیموں پر پاکستان میں پابندی کے اعلان کے بعد حکومت نے فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کے خلاف کریک ڈؤان شروع کر دیا ہے۔ وزیرِ مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی

Read more

سرطان کے مریض بچے پی ایس ایل دیکھنے جائیں گے

سرطان کے مریض بچوں کو پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھنے کا موقع فراہم کیاجارہا ہے۔ اس سلسلے میں 15 بچوں کا گروپ دبئی جائے گا پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن ٹیم پشاور زلمی نے اعلان کیا ہے کہ سرطان میں مبتلا بچے اس ماہ پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھنے دبئی جائیں گے۔ ان بچوں کا تعلق شوکت خانم ہسپتال سے ہے۔ نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ

Read more

نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی درخواست

نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے احتساب عدالت میں دو ہفتوں کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس کی سماعت 15 فروری کو ہوگی۔ پاکستان کے قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم اور حکمراں جماعت کے سربراہ میاں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔ نامہ نگار شہزاد ملک

Read more

پریا وریئر کو 26 سیکنڈ کے ویڈیو کلپ نے کروڑوں دلوں کی دھڑکن بنا دیا

انڈیا میں 26 سیکنڈ کے ایک ویڈیو کلپ نے جنوبی ہند کی ریاست کیرالہ کی ایک لڑکی پریا وریئر کو ملک بھر کے نوجوانوں کی ڈریم گرل بنا دیا ہے۔ اس کلپ میں نادانیاں، شوخیاں، معصومیت، شرارت اور محبت سب ایک ساتھ ہے۔ شاید غالب نے کسی ایسی ہی دوشیرہ کے لیے یہ شعر کہا ہو: بلائے جاں ہے غالب اس کی ہر بات عبارت کیا، اشارت کیا، ادا کیا کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ جس ویڈیو پر نوجوان

Read more

سپریم کورٹ میں نااہلی کی مدت کے تعیّن سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

چیف جسٹس نے گذشتہ سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ آئین کے اس آرٹیکل کی تشریح کرکے مدت کا تعین کرنا ایک مشکل کام ہے پاکستان کی سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ارکان پارلیمان کی نااہلی کی مدت کا تعیّن کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ سابق وزیر اعظم اور حکمراں جماعت کے سربراہ میاں نواز شریف اور حزب مخالف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے

Read more

پاکستان میں پانچ سال میں بچوں سے زیادتی کے 17 ہزار واقعات

چوں پر تشدد کے مقدمات میں صرف 112مجرموں کو سزا ہوئی: انسانی حقوق کی کمیشن پاکستان کے ایوان بالا یعنی قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں گذشتہ پانچ سال کے دوران بچوں سے زیادتی کے 17862 واقعات رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ ہونے والے 10620 واقعات لڑکیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اسی عرصے کے دوران 7242 لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق وقفۂ

Read more

ریڑھ کی ہڈی سے مواد نکالنے کا مقصد کیا؟ پولیس معمہ حل کرنے میں ناکام

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں پولیس حکام ابھی تک یہ معمہ کو حل کرنے میں ناکام ہیں کہ آخر ملزم دھوکے سے خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے نکلا جانے والا مواد (سپائنل فلوئڈ) کس مقصد کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا۔ حافظ آباد پولیس کے سربراہ ڈاکٹر سردار غیاث گل نے بی بی سی اردو کے ذیشان ظفر کو بتایا کہ مقدمے کے مرکزی ملزم ندیم تفتیش کے دوران بار بار جھوٹ بول رہا تھا

Read more

نتن یاہو:’الزامات بےبنیاد ہیں یقین ہے سچائی سامنے آئے گی‘

AFP/GETTY IMAGESبن یامین نتن یاہو نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ سچائی سامنے آئے گی اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے رشوت ستانی کے معاملے میں ان پر ممکنہ طور پر مقدمہ چلانے کے بارے میں پولیس کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ان الزامات کو ‘بے بنیاد’ قرار دیا ہے اور اپنے عہدے پر قائم رہنے کا عہد کیا ہے۔ بن یامین نتن یاہو نے کہا

Read more

پاکستان کے انتہاپسندوں سے تعلقات دنیا کے لیے خطرہ: امریکہ

امریکہ کے نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ڈینیئل کوٹس نے پاکستان کے انتہا پسندوں سے تعلقات اور جوہری ہتھیاروں میں اضافے کو دنیا کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ انھوں نے خبردار کیا ہے کہ وہ انتہاپسند جن کی پاکستان پشت پناہی کر رہا ہے، وہ افغانستان اور انڈیا کے اندر حملے کرتے رہے گے جس سے خطے میں کشیدگی پھیل رہی ہے۔ دنیا کو لاحق عالمی خطرات کو اجاگر کرنے کے لیے سینٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سالانہ

Read more

کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایف سی کے چار اہلکار ہلاک

بلوچستان میں ایف سی پر پہلے بھی متعدد حملے ہو چکے ہیں( فائل فوٹو) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور کے چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری نے صحافیوں کو بتایا کہ بدھ کو کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب مینگل آباد کے علاقے میں صبح آٹھ بجے کے قریب مسلح افراد نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار ایف سی یعنی فرنٹیئر

Read more

شمالی کوریا کے اسلحہ خانے میں ‘حسن کی فوج’

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو دنیا کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے میزائل چلانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کے اسلحہ خانے میں کئی دوسرے ہتھیار ہیں۔ یہ ہتھیار ان کی مشینیں نہیں ہیں بلکہ یہ ان کی خواتین سفیر ہیں جن کا کسی میزائل ہی کی طرح ذکر ہوتا ہے۔ ان میں سے حال میں سب سے زیادہ سرخیوں میں رہنے والی ان کی بہن کم یو جونگ ہیں۔ کم یو جونگ نے جنوبی کوریا

Read more

سپائنل فلوئڈ کیا ہے اور اسے کیوں نکالا جاتا ہے؟

سیریبرو سپائنل فلوئڈ حاصل کرنے کے لیے ریڑھ کی ہڈی میں سرنج داخل کی جاتی ہے پنجاب کے شہر حافظ آباد میں دھوکے سے خواتین کے سیرپبرو سپائنل فلوئڈ (سی ایس ایف) نکالے جانے کے واقعات کے بعد تاحال یہ معمہ حل نہیں ہو سکا کہ اس عمل کا مقصد کیا تھا۔ یاد رہے کہ گذشتہ تین ہفتوں کے دوران حافظ آباد میں چند خواتین کو بغیر آگاہ کیے ان کا سپائنل فلوئڈ یعنی ریڑھ کی ہڈی کا پانی نکالنے

Read more

شام میں امریکی فضائی حملہ،’دو روسی جنگجو ہلاک‘ ہو گئے

شمال مشرقی شام میں کم از کم دو روسی جنگجو امریکی فضائی حملوں میں مارے گئے ہیں۔ یہ بات ان روسیوں کے ساتھیوں نے بی بی سی کو بتائی۔ اطلاعات کے مطابق ان جنگجوؤں کو ایک نجی فوجی کمپنی نے بھرتی کیا تھا جو شامی حکومت کی حمایت کر رہی ہیں۔ ان اموات کی خِبریں امریکی میڈیا میں آئی ہیں لیکن روس نے ابھی تک ان اموات کی تصدیق نہیں کی اور کہا ہے کہ ان اطلاعات کو ‘بنیادی ذرائع’

Read more

ساز و سروز اور سر دھنتی ہوئی خواتین

کھلے میدان میں ایک چٹائی بچھی ہوئی ہے، ایک شخص بین بجا رہا ہے جبکہ اس کے ساتھ بینجو اور سروز بھی موجود ہیں۔ اس ساز و سروز پر دو خواتین کھلے بالوں سمیت سر دھن رہی ہیں۔ ان خواتین کے بارے میں رشتے داروں کا ماننا ہے کہ ان پر جادو یا جنات کے اثرات ہیں، ان سازوں کی مدد سے ان پر قابو پالیا جائے گا۔ ارباب کھوسہ حیدرآباد سے اپنی والدہ کے ساتھ آئے ہیں وہ گذشتہ

Read more

وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر پیپلز چوائس ایوارڈ : جنگلی حیات کی بہترین تصاویر

جنگلی حیات کا تحفظ کرنے والے ایک کارکن کی بانہوں میں گوریلے کی یہ خوبصورت تصویر وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر پیپلز چوائس ایوارڈ کی فاتح قرار دی گئی ہے۔ یہ تصویر کینیڈین فوٹوگرافر جو این مک آرتھر نے بنائی تھی اور اس میں ایک پیکن نامی مادہ گوریلے کو دیکھا جا سکتا ہے جسے ایپ ایکشن افریقہ تنظیم نے غیرقانونی شکاریوں سے پچایا تھا۔ اس تصویر میں وہ اپنی نگران اپولینیئر ندوہودو کی گود میں ہے اور اسے

Read more

دیپالپور: بچوں کی عریاں فلمیں بنانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ان ویڈیو فلموں کے ذریعے بلیک میل کرتا تھا تاہم اس بات کی تصدیق تاحال نہیں ہو پائی کہ آیا وہ خود بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے میں بھی شامل تھا یا نہیں۔ فائل فوٹو صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں پولیس نے ایک شخص کو کمسن بچوں کی پورنوگرافک فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق منگل کو گرفتار کیے گئے شخص سے موبائل فون اور کمپیوٹر برآمد

Read more

پورٹ الزبیتھ: جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں فتح، انڈیا کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن

روہت شرما نے 11 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 115 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی انڈیا نے جنوبی افریقہ کو چھ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پانچویں میچ میں 73 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ انڈیا کو اب چھ میچوں کی سیریز میں 4-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔ منگل کو پورٹ الزبیتھ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا

Read more

عاصمہ جہانگیر کی تدفین:’۔۔۔ اب بحران میں بولنے والی کوئی عاصمہ نہیں ہو گی‘

گلبرگ میں عاصمہ جہانگیر سے آخری ملاقات کے لیے ہر مذہب اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین ان کے گھر کے اندر اور باہر موجود تھے۔ ہر چہرہ اداس اور آنکھیں نم تھیں۔ زرد رنگ کے دوپٹوں میں ملبوس ویمن ایکشن فورم سے منسلک خواتین نے سب سے پہلے قذافی سٹیڈیم کا رخ کیا کیونکہ عاصمہ کے اہل خانہ نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ نماز جنازہ میں خواتین کو بھی شرکت کا موقع دیا جائے

Read more

اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی لڑکی عدالت میں

ایک اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے اور دیگر الزامات میں 17 سالہ فلسطینی لڑکی احد تامیمی کے خلاف مقدمے کا آغاز ہوگیا ہے۔ احد تامیمی کی وہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی تھی جس میں انھیں ایک اسرائیل فوجی کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 17 سالہ احد تامیمی کے خلاف 12 دفعات عائد کی گئی ہیں جن میں سکیورٹی اہلکار پر حملہ کرنے اور اشتعال انگیزی کے الزامات شامل ہیں۔ اگر ان پر الزامات ثابت ہوگئے تو انھیں

Read more

حافظ آباد: 12 سے زیادہ لڑکیوں کا سپائنل فلوئڈ نکالنے کے واقعات کی تحقیقات

ریجنل پولیس افسر گوجرانوالہ رینج ڈی آئی جی اشفاق احمد خان نے بی بی سی کو بتایا کہ سرفراز نامی ایک شخص اس آپریشن میں ملوث ہے (فائل فوٹو) پاکستان کی وفاقی حکومت نے صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں دھوکے سے خواتین کا ’سپائنل فلوئڈ‘ یعنی ریڑھ کی ہڈی کا پانی نکالنے کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو تین روز میں اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔ اس بات کا اعلان

Read more

نقیب کیس:’سندھ اور اسلام آباد کی پولیس راؤ انوار کو گرفتار نہ کرے‘

عدالت نے ملزم راؤ انوار کو 16فروری یعنی جمعے تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے پاکستان کی سپریم کورٹ نے کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان نقیب اللہ کی ہلاکت کے مقدمے کے مرکزی ملزم اور سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو حفاظتی ضمانت دینے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ نے تین رکنی بینچ نے منگل کو از خود نوٹس کی سماعت کے دوران سندھ

Read more

آیوڈین کی کمی آپ کو کتنا نقصان پہنچا سکتی ہے؟

آیوڈین ہماری صحت کے لیے بہت ضروری ہے لیکن ہم اس کی اہمیت سے بے خبر ہیں۔ یہ تھارائیڈ ہارمونز کا ایک اہم جزو ہے جو ہمارے میٹابولزم کو مضبوط کرتا ہے۔آیوڈین کے بغیر ہم شدید جسمانی مسائل کا سامنا کریں گے۔ لیکن ہم میں سے اکثریت کو یہ معلوم نہیں کہ ہمیں آیوڈین کی کتنی ضرورت ہے اور یہ کہاں سے آتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے ماؤں کی جان بچانے والی ویڈیو لِنک کِٹ ناریل کا تیل اتنا ہی

Read more

برطانیہ: انتہا پسند مواد کو بلاک کرنے کا سافٹ ویئر تیار

انٹرنیٹ پر انتہا پسندانہ مواد کی نشاندہی کرنے کے لیے جو سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے اسے دولت اسلامیہ کے مواد پرتربیت دی گئی ہے برطانیہ نے انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے ایک ایسا سافٹ ویئر تشکیل دیا ہے جو انٹرنیٹ پر جہادی مواد کی نشاندہی کر کے اُسے بلاک کر سکتا ہے۔ برطانیہ کی وزیر داخلہ امبر رڈ نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ممکن ہے کہ مستقبل میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پابند کیا

Read more

جنوبی افریقہ: ’شیروں کے غیرقانونی شکاری کو شیر کھا گئے‘

CAMERON SPENCER/GETTY IMAGESشیروں کا جسم بعض اوقات افریقہ اور دیگر ممالک میں روایتی ادویات بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جنوبی افریقہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ کروگر نیشنل پاک کے قریب شیروں کے ایک مشتبہ غیرقانونی شکاری کو شیروں نے کھا لیا ہے۔ جانوروں نے تقریباً تمام جسم کھا لیا تاہم جسم کا کچھ حصہ ایک گیم پارک سے ہفتہ وار چھٹیوں کے دنوں میں ملا تھا۔ لمپوپو پولیس کے ترجمان موئٹشے نگوئپے نے خبررساں ادارے اے

Read more

خط میں سفید پاؤڈر ملنے پر ٹرمپ جونیئر کی اہلیہ ہسپتال منتقل

ٹرمپ جونیئر اور ونیسا کی شادی نومبر 2005 میں ہوئی تھی امریکہ میں پولیس کے مطابق سفید پاوڈر والے ایک خط کا لفافہ کھولنے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ کو حفاظتی اقدامات کے تحت ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ یہ خط ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ٹرمپ جونئیر کے نام تھا اوراس پر ان کے مین ہٹن اپارٹمنٹ کا پتا درج تھا۔ ونیسا ٹرمپ اور موقع پر موجود دو دیگر افراد کو فائرفائٹرز نے تشخیص کے

Read more

’تماشائی نے عمران طاہر کو نسل پرستانہ گالی دی‘

کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں کرکٹ ساؤتھ افریقہ کا کہنا ہے کہ جوہانسبرگ میں انڈیا کے خلاف چوتھے ایک روزہ کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی فتح کے دوران ایک تماشائی نے لیگ سپنر عمران طاہر کو نسل پرستانہ گالی دی تھی۔ 38 سالہ عمران طاہر نے اس مبینہ واقعے کے بارے میں سٹیدیم کے سکیورٹی حکام کو بتایا تھا اور وہ سنیچر کو وانڈرز سٹیڈیم میں اس تماشائی کی نشاندہی

Read more

پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ عدم پیشی پر اٹارنی جنرل پر جرمانہ

پاکستان کے چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اُن پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ یہ جرمانہ اپنی جیب سے ادا کریں گے۔ ملکی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات کسی شخص کو جرمانہ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے متعدد وکلا کو عدم پیشی پر جرمانے کیے گئے ہیں۔ چیف

Read more

کمبوڈیا: فحش فلمیں بنانے کے الزام میں سات سیاح ملک بدر، تین پر مقدمہ دائر

کمبوڈیا کی پولیس نے ان دس سیاحوں کی تصویر جاری کی ہے جنوب مشرقی ایشا کے ملک کمبوڈیا میں مبینہ طور پر پورن فلمیں بنانے کے الزام میں سات غیر ملکی سیاحوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے جبکہ تین پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ دس سیاحوں پر مشتمل اس گروہ کو جنوری میں اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ایک محفل کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تھیں۔ ملک بدر کیے جانے والے سیاحوں کا

Read more

لودھراں ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون ’کامیاب‘

حلقہ این اے 154 میں کل 338 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 431002 ہے۔ فائل فوٹو صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے لحاظ سے مسلم لیگ نون کے پیر اقبال شاہ کامیاب ہوگئے ہیں پاکستان تحریکِ انصاف کے علی ترین دوسرے نمبر پر رہے۔ سرکاری خبر رساں

Read more

’ویڈیو گیمز ذہنی امراض کے علاج میں مدد کر سکتی ہیں‘

ایک نئی تحقیق کے مطابق سکیٹزوفرینیا نامی ذہنی عارضے کے مریضوں کو ویڈیو گیمز کی مدد سے ایسی ذہنی تربیت دی جا سکتی ہے جس سے خود پر تاری ہونے والی ہذیانی کیفیت کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ویڈیو گیمز کے ذریعے مریض اپنے دماغ کے اُس حصے کو کنٹرول کر سکتے ہیں جو کہ وربل ہلوسنیشنز یعنی خیالی گفتگو کو کنٹرول کرتا ہے۔ چھوٹے پیمانے پر کی جانے والی اس تحقیق میں مریض

Read more

’عاصمہ جہانگیر کی روشن خیالی کی میراث کو ہم نے آخری سانس تک نبھانا ہے‘

عاصمہ جہانگیر سے میرا تعلق تب قائم ہوا جب میری عمر لگ بھگ دس یا گیارہ برس تھی۔ اس سے پہلے پاکستان میں سابق فوجی صدر ضیا الحق کی آمریت کے گھمبیر سائے پھیلے ہوئے تھے اور آئے دن میں اپنے والد کے ساتھ مال روڈ چیئرنگ کراس کے قریب سیاسی کارکنوں کی گرفتاری، نظر بندی اور مارشلائی ظلم و بربریت کی بد ترین داستانیں رقم ہوتے دیکھتی تھی۔ وحشت کے اس ماحول میں پروان چڑھتے چڑھتے آمروں اور ریاست

Read more

بٹ کوائن کی مدد سے کالے دھن کو سفید کرنے کا کاروبار جاری

یورپی ممالک کی مشترکہ پولیس یوروپول کے مطابق یورپ میں تین سے چار ارب پاؤنڈز کے کالے دھن کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے سفید کیا جا رہا ہے۔ یوروپول ایجنسی کے ڈائریکٹر راب رین رائٹ نے بی بی سی کے پروگرام پینوراما سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے اس صنعت کی قیادت اور حکومتی تنظیموں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ کرپٹو کرنسی کے بارے میں یہ تنبیہ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے

Read more

پاکستانی طالبان کی سید سجنا کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق

تحریک طالبان کے نائب امیر خالد محسود یا سجنا کو آٹھ فروری کو شمالی وزیرستان کے علاقے گورویک میں ہلاک کیا گیا تھا پاکستان میں کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان نے اپنے نائب امیر خالد محسود عرف سید سجنا کی ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ حملہ آٹھ فروری کو شمالی وزیرستان کے علاقے گورویک میں کیا گیا تھا تاہم حملے کے فوراً بعد خود سجنا گروپ نے ہلاکت کی تردید کی تھی۔

Read more

سرینگر: پولیس کیمپ پر حملہ ایک اہلکار ہلاک

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرینگر کے مرکزی علاقے میں قائم سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ پر دو مسلح شدت پسندوں نے داخل ہونے کی کوشش کی۔ پیر کی صبح ساڑھے چار بجے کرن نگر قائم سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ میں مسلح افراد کے داخل ہونے کی اس کوشش کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ بی بی سی کے نامہ نگار ریاض مسرور کے مطابق نیم فوجی ادارہ سی آر

Read more

اقوام متحدہ کے تحت دہشت گرد قرار دی گئی تنظیمیں پاکستان میں بھی کالعدم قرار

غیر قانونی طریقے سے چندہ جمع کرنے والی تنظیموں سے متعلق معلومات انٹیلیجنس نیٹ ورک کے ذریعے حاصل کی جائیں گی حکومتِ پاکستان نے ایک صدارتی آرڈیننس جاری کیا ہے جس کے تحت اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیموں کو پاکستان میں بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ صدارتی آرڈیننس اتوار کو جاری کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے ’جماعت الدعوۃ کے خلاف کریک ڈاؤن کے پیچھے امریکہ ہے‘ جماعت الدعوۃ کے لیے

Read more

بڑے شہر جو پانی کی کمی کا شکار ہیں

دنیا کے ایک چوتھائی بڑے شہروں کو پانی کی کمی کا سامنا ہے جنوبی افریقہ کا شہر کیپ ٹاؤن دنیا کا پہلا بڑا شہر بن گیا ہے جہاں سے جدید دور میں پینے کے پانی کی کمی واقع ہو گئی ہے۔ یہ وہ مسئلہ ہے جس کی طرف ماہرین ایک عرصے سے توجہ دلا رہے تھے۔ بظاہر تو پانی دنیا کے 70 فیصد حصے پر پھیلا ہوا ہے، لیکن اس کا صرف تین فیصد ہی پینے کے قابل ہے جو

Read more

کے ٹو سر کرنے کی کوشش کرنے والے پولینڈ کے کوہ پیما زخمی

پاکستان میں واقع دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ ‘کے ٹو’ کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے پولینڈ کے کوہ پیما رافیل فرونیا کو زخمی ہو جانے کے بعد سکردو کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ رافیل فرونیا اپنی ٹیم کے ساتھ کے ٹو کو سردی کے موسم میں سب سے پہلے سر کرنے کی کوشش میں اس وقت زخمی ہو گئے جب ایک چٹان ان کے بازو پر آ گری اور وہ ٹوٹ گیا۔ زخمی ہونے

Read more

لمبرو بی بی: ’بیٹوں کی یاد میں میری بینائی بھی چلی گئی‘

اسلام آباد میں پشتون دھرنا ایک ایسا مرکز بن چکا ہے جہاں ‘ریاستی ظلم’ کا شکار لوگ اپنا دکھ بیان کرنے کے لیے کھنچے چلے آئے ہیں سوات کے علاقے مٹہ کی لمبرو بی بی چار بیٹوں کی ماں ہیں، جن میں سے کوئی بھی اب اُن کے پاس نہیں۔ دو بیٹے پولیس مقابلوں میں مارے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک کی لاش مبینہ طور پر فوج کے ساتھ جانے کے کچھ عرصے بعد ملی جبکہ ایک بیٹا

Read more

عاصمہ جہانگیر: ’ہم ان کی زندگی کو سیلیبریٹ کریں گے‘

پاکستان میں حقوقِ انسانی کے لیے بلند ہونے والی ایک بہت بڑی آواز اتوار کو ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی۔ عاصمہ جہانگیر کی موت کی خبر سامنے آنے پر کراچی میں کتب میلے کا سماں اتوار کی دوپہر سوگوار ہو گیا، سٹیج ہو یا راہدری میں بیٹھے ہوئے لوگ، سب کا موضوع اور حوالہ عاصمہ جہانگیر اور ان کی جدوجہد ہی رہا۔ پاکستان اور انڈیا میں امن کی کوششوں پر ابھی پروگرام کا آغاز ہی نہیں ہوا تھا، پروفیسر

Read more

صادقین کے ساتھ دو خاموش گھنٹے

میں ان دنوں میٹرک کے امتحانات دے کر گاؤں سے تازہ تازہ اسلام آباد میں وارد ہوا تھا۔ فراغت ہی فراغت تھی، اس لیے شہر بھر میں پیدل پھرنا سب سے من بھاتا مشغلہ ٹھہرا۔ شکرپڑیاں سے فیصل مسجد اور فیصل مسجد سے سپر مارکیٹ اور سپر مارکیٹ سے میلوڈی، میلوڈی سے پشاور موڑ، اس دوران سیکٹر کے سیکٹر یوں چھان لیے کہ اسلام آباد کی منصوبہ بندی کرنے والی ترک کمپنی کونستینتینوس اپوستولوس دوکسیادوس کے ماہرینِ تعمیرات بھی رشک

Read more

سعودی عرب: شہزادوں کی پرتعیش جیل بننے والا ہوٹل کھل گیا

AFP/Gettyریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل کی ریسپشن نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ فائیو سٹار ہوٹل کو اب مہمانوں کے لیے کھول دیا گیا ہے سعودی کے اس پرتعیش ہوٹل کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے جسے دو سو سے زیادہ شہزادوں اور امیر سعودی افراد کی لیے بطور جیل استعمال کیا گیا تھا۔ ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل کی ریسپشن نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ فائیو سٹار ہوٹل کو اب مہمانوں کے لیے کھول

Read more

یہودی بستیوں کا معاملہ امن عمل کو پیچیدہ بنا سکتا ہے: ٹرمپ کا انتباہ

امریکی صدر نے گذشتہ برس دسمبر میں امریکی سفارتخانہ یروشلم منتقل کر کے فلسطینیوں کو ناراض کر دیا تھا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ یہودی آبادکاری کے معاملے میں احتیاط سے کام لے کیونکہ اس سے امن عمل پیچدگی کا شکار ہو سکتا ہے۔ انھوں نے ایک اسرائیل اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں نہیں لگتا کہ فلسطین اور اسرائیل کے امن مذاکرات کے لیے فی الحال راضی ہیں۔ امریکی صدر نے

Read more

روس میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 71 افراد ہلاک

اے این 48 انرون ملک پرواز ماسکو سے ہورال شہر جا رہی تھی جس میں 65 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔ روسی ایئر لائن سراتوو کا ایک مسافر بردار طیارہ ماسکو کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ روسی حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس حادثے کے نتیجے میں جہاز پر سوار تمام 71 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طیارہ ماسکو کے دومودیدیو ائرپورٹ سے پرواز کرنے کے بعد چند ہی منٹوں میں لاپتہ

Read more

عدلیہ کا احترام،’کاش یہی سوچ آپ کی پارٹی کی سطح پر بھی نظر آئے‘

سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سڑکوں کی بندش اور صاف پانی کے حوالے سے از خود نوٹس کیسز کی سماعت کی۔ اتوار کو سماعت میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کی ابتدا میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی پنجاب سے دریافت کیا کہ سکیورٹی کے نام پر لاہور میں کون سی سڑکیں بند ہیں۔ آئی جی پنجاب عارف نواز نے

Read more

’پاکستان کے لیے دکھی دن ہے، اس نے بہادر اور بلند آواز عاصمہ جہانگیر کو کھو دیا‘

سوشل میڈیا پر عاصمہ جہانگیر کی موت پر افسوس اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اور دنیا بھر سے لوگ اس سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ بالی وڈ کے مشہور ہدایت کار مہیش بھٹ نے ٹویٹ کی: ‘ایک غیر معمولی خاتون جو معمولی لوگوں کے لیے لڑتی رہیں۔ عاصمہ جی میں وہ ہمت اور جرات تھی کہ وہ ایک منصفانہ زندگی کے لیے لڑتی رہیں۔ ہماری زندگیوں کو چھونے کے لیے شکریہ۔ ملالہ یوسفزئی کے والد

Read more

انسانی حقوق کی کارکن عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئیں

پاکستان میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر اور حقوق انسانی کی کارکن عاصمہ جہانگیر 66 برس کی عمر میں اتوار کو لاہور میں انتقال کر گئیں۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے منزے جہانگیر نے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت ملک سے باہر ہیں اور ان کے بھائی نے انھیں اس خبر سے آگاہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق عاصمہ جہانگیر کی طبیعت اتوار کو اچانک خراب

Read more