جرمنی میں اسلاموفوبیا پر حکومتی رپورٹ

ایک عرصہ سے یہ مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ جرمن حکومت اسلاموفوبیا پر بھی رپورٹ شائع کرے جیسا کہ بعض دیگر معاملات پر رپورٹس شائع ہوتی ہیں۔ گزشتہ حکومت نے اپنی روایتی پالیسیوں کے باعث ایسا نہیں کیا۔ تاہم موجودہ حکومت نے 29۔ جون کو 400 صفحات پر مشتمل پہلی رپورٹ شائع کی ہے جس کا عنوان ”مسلمانوں“ کی مخالفت رکھا گیا ہے۔ اس سے یہ ظاہر کرنا مقصود ہے کہ یہ اسلام کی نہیں بلکہ مسلمانوں کی مخالفت

Read more

پولینڈ اور جرمنی کے مابین حالیہ مالی اور سرحدی اختلاف

پولینڈ کا تاریخی پس منظر پولینڈ کسی وقت یورپ کی ایک بڑی اور طاقتور سلطنت تھا جس نے 1610ء میں دو سال تک ماسکو پر قبضہ کیے رکھا بلکہ پولینڈ کے ایک شہزادے کو روس کا زار بھی بنا دیا! 1683ء میں جب عثمانی ترکوں نے ویانا کا محاصرہ کیا تو پولینڈ ہی کی بھیجی فوجی کمک نے جنگ کا پانسہ پلٹا اور ترکوں کو شکست ہوئی جس کے بعد ان کی مغربی یورپ کی جانب پیش قدمی رک گئی۔

Read more

جرمنی کی خارجہ اور دفاعی پالیسی میں جوہری تبدیلی

پس منظر جرمنی دو مرتبہ عالمی جنگ شروع کرنے کا موجب بنا ہے۔ اس لئے دوسری عالمی جنگ کے بعد اتحادی طاقتوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی کہ آئندہ جرمنی کی فوجی طاقت محدود اور ان کے زیر نگیں رہے۔ خود جرمنی بھی بے حد محتاط تھا کہ کسی جھگڑے میں ملوث نہ ہو۔ چنانچہ اس وقت جرمنی میں اس بات پر بھی شدید اختلاف تھا کہ جرمنی کی کوئی فوج ہونی بھی چاہیے یا نہیں؟

Read more

روس اور یوکرائن کا مسئلہ – پس منظر اور پیش منظر

پس منظر اس وقت روس اور یوکرائن کے درمیان چپقلش زبان زد عام ہے۔ راقم اپنے مضمون ”تقدیر امم“  میں یہ ذکر کر چکا ہے کہ کیوں روس کسی قیمت پر بھی کارپتھی پہاڑوں کے مشرق میں قابل ذکر فوجی طاقت برداشت نہیں کر سکتا۔ جبکہ مغربی ممالک یہ کوشش کر رہے ہیں کہ وہاں نیٹو کے مضبوط اڈے قائم کر لیں۔ چنانچہ انہوں نے بیلا روس اور یوکرائن میں بھی یہ کوشش کی۔ بیلا روس کے آمر نے روس

Read more

مائگریشن کا عالمی مسئلہ اور اس کا مستقل حل

جرمنی سمیت یورپی ممالک کو اس وقت جو مسائل درپیش ہیں ان میں سے ایک بڑا اور نمایاں مسئلہ مائگریشن کا ہے۔ اس کی اہمیت اس بات سے واضح ہے کہ حال ہی میں برطانیہ اور فرانس کے درمیان، اسی طرح یورپی یونین اور بیلا روس کے درمیان اس مسئلہ پر شدید سفارتی بحران پیدا ہوا ہے۔ نوبت ایک دوسرے پر الزامات لگانے، طے شدہ ملاقاتوں سے انکار کرنے تک پہنچی۔ بعض ممالک یورپ کے خلاف مائگریشن کو بطور ہتھیار

Read more

تقدیر امم

انسان ہمیشہ اس کوشش میں رہتا ہے کہ وہ آئندہ کے متعلق جس حد تک ممکن ہو علم حاصل کر سکے۔ سیاسی یا بین الاقوامی امور سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو خاص طور پر اس بات کی خواہش ہوتی ہے کہ پتہ کریں کہ مثلاً آئندہ کوئی ملک کیا طرز عمل اپنائے گا یا یہ کہ ایک صدی کے بعد دنیا کا نقشہ کیا ہو گا؟ یہ ظاہر ہے کہ اس ضمن میں جو اندازے لگائے جاتے ہیں وہ

Read more