وطن عزیز میں انصاف کا فقدان اور یوم آزادی

اللہ تعالیٰ کے فضل سے میرے وطن عزیز پاکستان کو آزادی حاصل کیے اب 74 سال ہو رہے ہیں اور ہمیشہ کی طرح اب بھی وطن عزیز میں 14 اگست کا دن بڑے جوش جذبہ اور احترام کے ساتھ یوم آزادی کے طور پر منایا جائے گا۔ ان شاء اللہ ہماری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز پر ہمیشہ اپنا سایہ رکھے۔ اور دشمن کی حاسدانہ نظر سے اسے بچائے رکھے۔ اور اہالیان پاکستان کو خوشحالی عطا کرے۔

Read more

مغرب میں توہین رسالت ﷺ کا بڑھتا ہوا رجحان

گزشتہ دنوں مغرب نے ایک بار پھر اپنی خصلت کا اظہار کرتے ہوئے بانی اسلام ﷺ کی پاکیزہ سیرت پر حاشیے چڑھانے شروع کر دیے اور مزید خباثت یہ کہ ذات اقدس بابرکت کے خاکوں کی اشاعت بھی شروع کردی ہے۔ ایسے ملعون افعال کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ معاشرہ کو سکھانے اور پڑھانے والے انتہائی مقدس اور قابل عزت شعبہ سے منسلک افراد یعنی اساتذہ نے ہی یہ مکروہ کام سرانجام دیا ہے۔ جس کی مذمت کرنے کے لئے شاید الفاظ بھی ناکافی محسوس ہوں۔ البتہ ان پر ایک مسلمان محض اتنا ہی کہہ سکتا ہے کہ انا للہ وانا الیہ راجعون

Read more

رمضان المبارک کے آداب

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مسلمانان عالم کو ایک مرتبہ پھر رمضان المبارک کے بابرکت ایام نصیب ہوئے ہیں، اور خوش قسمت ہوں گے وہ لوگ جو ان دنوں سے بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنے رب کا قرب، اس کی خوشنودی، اس کا رحم اور فضل اور برکتیں تلاش کریں گے جو ان بابرکت ایام میں اللہ تعالیٰ نے مقدر کر رکھی ہیں۔خود رسول اللہ ﷺ نے رمضان المبارک کے ایام اور اس بابرکت مہینہ کی عظمت اور شان اس طرح بیان فرمائی ہے۔عظمت رمضان:حضرت سلمان فارسیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے شعبان کی آخری تاریخ کو ہم سے خطاب فرمایا:اے لوگو! تم پر ایک بڑی عظمت اور شان والا مہینہ سایہ کرنے والا ہے۔ ہاں! ایک برکتوں والا مہینہ جس میں ایک ایسی رات ہے جو ثواب و فضیلت کے لحاظ سے ہزار مہینوں سے بھی بہتر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے روزے فرض کیے ہیں اور اس کی رات کی عبادت کو نفل ٹھہرایا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ مہینہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا ثواب جنت ہے۔ اور یہ ہمدردی اور غم خواری کا مہینہ ہے اور ایسا مہینہ ہے جس میں مومن کا رزق بڑھایا جاتا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Read more