بڑا لبرل بنا پھرتا ہے

تبدیلی کا نشہ ہرن ہونے کے بعد عام انقلابی یا تو سوشل میڈیا چھوڑ گیا یا شاعری، اقوال زریں، دنیا کی بے ثباتی اور ’مرنے کے بعد کیا ہو گا‘ قسم کی پوسٹ کر رہا ہے۔ ان پہ بھی ترس آتا ہے لیکن سب سے زیادہ قابل رحم حالت تبدیلی رضاکاروں کے دانش بریگیڈ کی ہے، ہم نے تو تبدیلی کے خواب صرف دیکھے تھے۔  ان دانش گردوں نے تو فرنچائزیں کھول کے باقاعدہ خواب فروشی کی۔ اس دکانداری میں

Read more

جاوید چوہدری کا انتقام

سنہ یاد نہیں لیکن ابھی چند سال پہلے ہی کی بات ہے کہ جاوید چوہدری صاحب نے اپنے کچھ ٹاک شوز اور کالموں میں تحریک انصاف پہ تنقید کی۔ سوشل میڈیا پہ سرگرم تحریک انصاف کے حامیوں نے ان کے خلاف ”لفافہ صحافی“ اور ”بکاؤ مال“ ایسے الزامات کا ایک منظم سلسلہ شروع کر دیا۔ جاوید چوہدری بھی شاید پرسنل لے گئے یا کوئی اور ناخوشگوار واقعہ ہوا کہ انہوں نے جواب الجواب کے طور پہ تحریک انصاف کی قیادت اور ان کے حامیوں کے منفی رویے پہ تسلسل کے ساتھ لکھنا بولنا شروع کر دیا۔

Read more

میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں

عمران خان اور ایسٹبلشمنٹ اس معاملے میں حکومت آنے سے بھی پہلے ایک پیج پر تھے کہ ”ایماندار و صالح“ قیادت کے آتے ہی جیسے اوورسیز پاکستانیوں سے انہیں ڈالرز کی برسات کی امید تھی۔ اسی طرح یقین کامل کی حد تک انہیں یہ غلط فہمی بھی تھی کہ اقتدار میں آنے کے بعد انہیں سرکاری ریکارڈ تک رسائی حاصل ہوتے ہی کرپشن کے ہوشربا کیسز ملیں گے۔ یہ زرداری نواز سمیت سب خائنوں کو الٹا لٹکا کر پیسے نکلوائیں

Read more

فوجی رنگروٹ اور ہارون الرشید کا فون

فوج میں رنگروٹوں کو ابتدائی تربیتی مراحل میں اور دیگر مواقع پر نشانہ بازی کی مشق کروائی جاتی ہے۔ فائرنگ رینجز پہ عموماً ٹارگٹ بورڈز پہ پیپرز چسپاں کئے جاتے ہیں، جس پہ "بلز آئی’ کا اندرونی دائرہ اور اس کے گرد لائنوں کے ذریعے دائرے بنے ہوتے ہیں۔ جس جوان کے سارے نشانے ٹارگٹ کے بیرونی دائرے سے بھی باہر لگیں تو اس کے لیے "واش آوٹ” کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ یعنی وہ جوان نشانہ بازی میں

Read more

بارہ اکتوبر 1999 اور بزدل نواز شریف

یادش بخیر، جب آتش نا صرف جواں تھا بلکہ قافلہ انقلاب کا راہی اور عمران خان کا سپاہی بھی تھا۔ تب خاکسار بقلم خود پٹواری کہلائے جانے کی بجائے دوسروں کو حقارت سے جاہل پٹواری وغیرہ کہتا یا سمجھتا تھا ( یعنی تب بھی پٹواری خاکسار ہی تھا ) تب کئی دوسرے مقبول عام تصورات کی طرح مندرجہ ذیل پرسیپشن پہ بھی صدق دل سے یقین رکھتا تھا ”نواز شریف ایک غبی اور کند ذہن انسان ہے، جس کا کوئی

Read more

پاکستان تحریک انصاف کا اقتصادی ویژن

عمران خان کی زندگی کئی حوالوں سے متاثر کن اور افسانوی قسم کی موٹیویشنل سٹوری کا شاندار نمونہ تھی۔ یہی انسپائرڈ فین فالوورشپ ان کی سیاسی طاقت کا ایک بہت بڑا ماخذ بھی بنی۔ کاروبار حکومت اور امور ریاست کے بارے میں ان کے تصورات مگر ایک میڈیاکر اور ”لے مین“ پاکستانی ایسے سادہ لوح اور ویژن سے عاری تھے۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری تاریخ اور معیشت پہ اس کے اثرات سے باخبر زیرک لوگ تو بہت پہلے بھانپ

Read more

پروپیگنڈے سے انسان کو گدھا بنایا جاتا ہے

چھوٹی عمر میں ایک بار بڑے بھائی سے پوچھا کہ پروپیگنڈا کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے خاکسار کی کم سنی اور قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سادہ سا جواب دیا جو آج تک یاد ہے۔ بولے اگر 30 دن تک گھر، محلے اور شہر کا ہر شخص تمہیں گدھا کہہ کر بلاتا رہے اور گدھے کی طرح ٹریٹ کرے تو تیس دن بعد تم خود بھی اپنے آپ کو گدھا سمجھنے لگو گے حالانکہ تم گدھے نہیں ہو (آخر میں

Read more

نواز شریف کی سزا معطلی، ڈیل یا ڈھیل؟

”ملزم اگر اس حالت میں گرفتار ہو کہ مقتول پہ جھکا ہوا ہو، خون آلود آلہ قتل اس کے ہاتھ میں ہو اور اس حالت کے عینی شاہد بھی موجود ہوں تب بھی ڈیو پروسس آف لا اور فئیر ٹرائل کے بغیر اس ملزم کو مجرم قرار دے کر سزا نہیں دی جا سکتی“ یہ غالباً ایک امریکن چیف جسٹس کے الفاظ ہیں۔ قانون کی دنیا میں چند اور اقوال بھی ضرب المثل کی حیثیت رکھتے ہیں مثلاً ”انصاف صرف

Read more

کلثوم نواز ہم آپ سے شرمندہ ہیں

ملاحت و صباحت سے بھرپور چہرے والی سادہ و باوقار خاتون محترمہ کلثوم نواز صاحبہ کینسر ایسے موزی مرض سے طویل اور صبر آزما جنگ لڑتے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ کلثوم نواز صاحبہ ایک شفیق خاتون، مہربان ماں، وفا شعار بیوی اور باوقار خاتون اول ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خاموش سوشل ورکر بھی تھیں۔ گھرداری میں مگن اس تعلیم یافتہ خاتون نے وقت پڑنے پر جمہوری حکومت پہ شب خون مارنے والے آمر کے خلاف ڈٹ کر مزاحمت

Read more

اردو شاعری اور ہماری حرماں نصیبی

یوں تو ہم بچپن سے ہی بلا کے بد نصیب واقع ہوئے ہیں کہ دنیا جہان کی نعمتیں ہمارے ہوش سنبھالنے سے پہلے ہی اہل زمین اور کاتب تقدیر کی ملی بھگت کے نتیجے میں نہایت بے دردی سے تقسیم یا نا پید کر دی گئی تھیں۔ابھی ہم طفلِ مکتب ہی تھے کہ والد محترم محکمہ پولیس کی دبنگ نوکری سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے کر ہمیں ان ممکنہ مراعات سے محروم کر گئے جو علاقے کے تھانیدار کے

Read more

شاباش عمران خان ۔ شاباش جنرل باجوہ

حکم یہ نشر کرا دو عدم کہ آئندہ عوام تن کے چلیں جھک کے شہریار چلے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب عمران خان اور انکی کابینہ نے کل مسلح افواج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ جی ایچ کیو آمد پر چیف آف آرمی سٹاف نے آئینی حفظ مراتب کے شایان شان ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے جی ایچ کیو میں اجلاس کی صدارت کی اور اہم امور پر بریفنگ لی۔ پاکستان میں جمہور کے حق حکمرانی پہ

Read more

یہاں کوئی مظلوم نہیں

تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و قائدین جب بھی میڈیا پہ یا سیاسی و انتظامی فورمز پہ لب کشا ہوتے ہیں تو اتحاد بین المسلمین، فقہی رواداری، بین المسالک ہم آہنگی اور دیگر بھاری بھرکم اصطلاحات کے ساتھ کمال منافقت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ حقیقت کیا ہے دل ہی دل میں ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں بات اپنے فقہہ یعنی فقہ جعفریہ سے شروع کروں گا۔ اہل تشیع اپنی مظلومیت کا خوب ڈھنڈورا پیٹتے ہیں اور کسی

Read more

عمران خان کا خطاب: سول بالادستی کے آرزو مندوں کی نظر میں

عمران خان کا قوم سے خطاب سننے کا اتفاق ہوا۔ خان صاحب ایک مخلص اور دردمند سٹیٹس مین نظر آئے۔ زیادہ تر باتیں اگرچہ پرانی تھیں اور وہ پہلے ہی مختلف مواقع پر دہرا چکے تھے لیکن اب وزیراعظم بننے کے بعد بھی انہی وعدوں اور ارادوں کو ایک عزم کے ساتھ دہرانا اور ایک نظم کے تحت نفاذ کرنے کا اعلان معنی رکھتا ہے اور امید دلاتا ہے۔ لاکھوں نوجوانوں کی آنکھوں میں امید کا یہ دیا پہلی بار

Read more