میثاق جمہوریت کی فتح: نوشتہ دیوار

پاکستان کا سیاسی منظر نامہ بظاہر بہت الجھا ہوا دکھائی دے رہا ہے، لیکن سیاسی بصیرت کی دوربین سے ائندہ برسوں کا منظر صاف دیکھا جاسکتا ہے۔ مخلوط حکومت کا نظریہ اپنی عمر پوری کرچکا، مستقبل کا نقارچی میثاق جمہوریت میں طے کیے گئے اصولوں کی فتح کا دف بجا رہا ہے۔ ہو سکتا ہے بہت سے لوگوں کو یہ بات آئیڈیل ازم پر مبنی خوش فہمی لگے، لیکن حقیقت پسندی پر مبنی وسیع البنیاد سیاسی تجزیہ مستقبل کے اسی

Read more

روس کی تیز رفتار معاشی اور ٹیکنالوجیکل ترقی

روس گزشتہ ایک دہائی سے تیزی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ صدر ولادیمیر پیوٹن نے سوویت یونین کے انہدام کے بعد نہ صرف روس کو استحکام بخشا بلکہ بین الاقوامی سیاست میں ایک بار پھر اسے ایک اہم کردار کا حامل ملک بنا دیا ہے۔

Read more

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری: داخلی تناؤ کی خارجی وجوہات

گزشتہ چند روز سے آئی ایس آئی کے سربراہ کی تقرری کے حوالے سے آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان تناؤ بجا طور پر ملکی سیاست کا اہم ترین معاملہ بنا ہوا ہے، لیکن بظاہر داخلی نوعیت کے اس معاملہ کا تعلق در حقیقت خارجہ امور سے ہے۔ افغانستان سے امریکی افواج کا بھونڈا انخلا اور طالبان حکومت کا قیام خطے میں بنیادی تبدیلی ہے، لہذا امریکہ، افغانستان کے اہم ترین ہمسایہ پاکستان میں بھی اہم انتظامی تبدیلیوں کا متقاضی

Read more

نیم مردہ سیاسی جماعتیں

پاکستان کا سیاسی منظر نامہ عجب پیچ و خم سے عبارت ہے۔ ملک اور عوام کو کٹھن ترین چیلنج درپیش ہیں لیکن داخلی سیاست پر سکتہ طاری ہے۔ صورتحال متحرک سیاسی عمل کی متقاضی ہے، لیکن سیاست سے وابستہ کوئی نمایاں فرد، عمل تو درکنار، لب کشائی سے بھی قاصر ہے۔ پاکستان میں سیاست کی تنزلی کی ایک وجہ یہاں کی سیاسی جماعتوں کا زوال ہے۔ کسی بھی معاشرے میں سیاسی عمل، سیاسی جماعتوں کے اقوال و افعال سے نمو

Read more

امریکہ کے سمندری معاہدے : نئی سرد جنگ کا اغاز

گزشتہ ماہ امریکہ نے کواڈ کانفرنس ( QUAD ) اور اوکس اتحاد ( AUKUS ) کے ذریعہ نئی عالمی صف بندیوں کا آغاز کرتے ہوئے، چین کے خلاف سرد جنگ کا طبل بجا دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے دوران کواڈ اتحاد کا پہلا براہ راست سربراہ اجلاس وائٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ صدر جو بائیڈن کی قیادت میں بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کے رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیہ میں بحر ہند میں امن اور عالمی

Read more

افغان پالیسی: پاکستان تاریخ کے دوراہے پر

پاکستان کا مستقبل افغانستان کے ساتھ جڑا ہے۔ اور خود افغانستان کی کشتی اگرچہ تاحال، بظاہر کافی حد تک ہموار پانی پر تیر رہی ہے، مگر تہ میں موجود تلاطم نے سطح پر بلبلے پیدا کرنا شروع کر دیے ہیں، جن کا بپھری موجوں میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔ خوش قسمتی یا بدقسمتی سے یہ خوبصورت ملک انتہائی اہم جغرافیائی خطے میں واقع ہونے کے سبب سامراجی دخل اندازیوں کا محور رہا ہے۔ داخلی عوامل کے علاوہ ان مہم

Read more

افغانستان : ابہام کا طلسم

افغانستان کی صورتحال مبہم اور بہت سی ممکنات سے مملو ہے۔ امریکی انخلا کے بعد طالبان کا سریع الحرکت فتوحات اور کابل پر قبضے کے بعد جو صورتحال نظر اتی ہے، اس میں مستقبل میں ابھرنے والے منظر نامے بارے کافی ابہام پایا جاتا ہے۔ وادیٔ پنجشیر پر قبضے کے بعد اگرچہ طالبان واحد غالب قوت بن کر ابھرے ہیں لیکن حکومت کی تشکیل ابھی تک نامکمل ہے۔ طالبان کا موقف ہے کہ وہ ایسی حکومت کا قیام چاہتے ہیں

Read more

مصنوعی ذہانت : توقعات اور خدشات

انسان کرہ ارض پر بسنے والی اہم ترین اور حاکم نوع حیات ہے۔ انسان کی اس امتیازی حیثیت کی وجہ اس کی ذہانت ہے۔ گو انسان زمین اور پانی میں پائی جانے والی مخلوقات میں واحد جاندار نہیں، لیکن انسانی دماغ میں ماحول سے مطابقت پیدا کرنے کی صلاحیت اسے دیگر جانداروں سے ممتاز کرتی ہے۔ ورنہ یک خلیاتی جانداروں سے لے کر ہاتھی اور زرافہ تک، تمام جانداروں میں ضروری حیاتیاتی امور انجام دینے کے لے فطری ذہانت موجود

Read more