لحاف

ویسے تو میرا ماننا ہے کہ جیسے مذہب پر بحث لاحاصل ہے بالکل اسی طرح انسان پر بحث بھی عین بے معنی ہے۔ مگر ہمارے اس معنی خیز دور میں کسی بھی شے کو بے معنی کہنا زود رنج ہو گا۔ تو جب کبھی اس گردش دوراں کے دیے گئے تجربات کو شعور کے تناظر میں تولنے بیٹھتا ہوں تو ایک عجیب سی کشمکش میں پڑ جاتا ہوں۔ شعور ذات ہی وجود ذات کا منکر نظر آنے لگتا ہے۔ اگر

Read more

ظلمِ عظیم

بڑے لوگوں کی اچھی باتوں میں، پرانی حکایتوں اور روایتوں میں، حتی کہ الہامی کتابوں میں بھی ہم نے یہ پڑھا، دیکھا اور سنا کہ انسان بڑا جابر اور ظالم ہے۔ اب تک انسانیت اسی تگ و دو میں ہے کہ خود کو مخلوقات میں سب سے بڑا ظالم ثابت کرے، مغربی تحقیقات میں شاید یہ عین الثبت ہے۔ مگر مشرق میں، خاص کر جنوبی ایشیائی ریاستیں جس میں بالعموم ہندوستان اور بالخصوص اگر پاکستان کی بات کی جائے تو

Read more

گہرے حلقے

بھڑکتی ہوئی آگ، چمکتے ہوئے بلب، اور ان سب کی آغوش میں سہمے ہوئے بابا جی، آپ ڈیرے کی اس کوٹھڑی میں اپنے تمام تر حواس سنبھالنے کی کوشش کر رہے تھے جہاں اگر کوئی بھولے سے بھی آ جائے تو حواس کھو بیٹھتا ہے۔ دسمبر کی یخ بستہ رات تاریکیوں میں ڈھلتی جا رہی تھی۔ وہ آگ جو پہلے بھڑک رہی تھی معدوم ہوتے انگاروں کی شکل اختیار کر گئی۔ وہ کوٹھڑی جو کچھ سمے پہلے خوب گرم تھی

Read more

تحفے جو ناسور ثابت ہوئے

ہمارے پاک پاک پاکستان کے پاک صاف وزیر اعظم نے اپنی کابینہ میں پاکی بڑھانے کے لیے صفائی مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس مہم میں پہلے کی طرح کئی لوہار، سنار لگائے جا رہے ہیں، کچھ بیمار، طبیب لگائے جا رہے ہیں اور کئی بے کار، معمار لگائے جا رہے ہیں۔ تازہ مہم کی ایک خاصیت یہ بھی ہے اس میں بہت سے تحفے بھی واپس کرنے کی ٹھان لی گئی ہے۔ ویسے تو پاک صاف وزیراعظم بذات خود

Read more

قحط

مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سر بھی وہی قرض اتارنے کے لیے دن رات ایک کر رہے ہیں جو کبھی واجب بھی نہ تھے۔ اگر کسی طرح میں ان قرضوں سے چھٹکارا پا بھی لوں تو سوچتا ہوں کہ کہاں جاؤں گا اور کیسے جاؤں گا؟ جمع ہے کچھ نہ کوئی پونجی بچی ہے، سب کچھ اس دھرتی پر وار دیا ہے۔

Read more

آنسو: کرونا وائرس سے منسوب

ماہ نور کی حسین آنکھوں کی چمک کچھ پھیکی سی پڑ گئی تھی، ان نوکدار طلسمی آنکھوں نے تاروں کی جو نوک جھوک دیکھ رکھی تھی وہ بصارت پر ان مٹ نقوش چھوڑ گئی۔ پل بھر میں سماں بدل گیا! سماں نہیں، لگتا تھا کہ آسماں ہی بدل گیا۔ پیروں تلے کی زمین نکل گئی، وسیع تر کہکشاں کچھ گھپ سی ہو گئی، فضاء جو پر کیف تھی پر حیف لگنے لگی۔ اسے ناز تھا جس آنکھ کی نزاکت کا، وہ عالم نزع دیکھنے لگی، باد نسیم و شمیم کے جھونکوں سے لہلہانے والی زلفیں اب سوکھی جھاڑ کی طرح اکڑ سی گئیں تھیں، پھرتیلا بدن ٹھنڈا پڑ چکا تھا۔

Read more