مہمان

وہ رسہ گیر تھا، ایک وسیع حلقہ احباب کا حامل۔ اس کے دوستوں میں ہر طرح کے لوگ موجود تھے۔ ان میں بڑی تعداد ان لوگوں کی تھی جو دور دور سے ’مال مار‘ کر آتے (مویشی چوری کر کے لاتے ) اور یہ ان کی رسہ گیری کرتا۔ ہوتے ہوتے یہ سلسلہ مویشیوں سے عورتوں تک دراز ہو گیا۔ بطور مال آنے والی عورتوں کی اکثریت کا شمار ’آشنا کے ساتھ فرار‘ والی کیٹیگری میں ہوتا۔ یہ عورتیں مناسب

Read more

شہزادی کی کہانی

وہ کہانی سناتے تھے اور میں سنتی تھی۔ ہر کہانی سبق لیے ہوتی، بہادری کا، بلند کرداری کا، ہمت کا، صبر کا، محنت کا۔ کہانی ہمیشہ شہزادی کی ہوتی پر واقعات مختلف ہوتے۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ ہر شہزادی کا نام ”پھل سنگ ستارہ بیگماں گل درداں بی بی“ ہوتا۔ پوچھا اس کا کیا مطلب ہے کہا یہ اس دور کا سب سے انوکھا اور خوبصورت نام تھا۔ پوچھا تو کیا جن شہزادیوں کی کہانیاں آپ سناتے ہیں

Read more

رزق

اس نے زندگی میں اتنی بھوک دیکھی تھی کہ اب جب کھلا رزق ملا تو ہاتھ بھی کھل گیا۔ اس کے گھر میں ہمیشہ کھانا کم پڑ جاتا تھا، بہن بھائیوں میں لقمے لقمے اور چائے کے گھونٹ گھونٹ پر لڑائی ہوا کرتی تھی۔ اس ڈر سے ہمیشہ آٹا کم گوندھا جاتا کہ کہیں جلدی ختم نہ ہو جائے۔ روٹیاں محدود تعداد میں بنتی تھیں اور کھانے والوں کی بھوک لا محدود تھی۔ ایک بار اس کی بہن اور بھائی

Read more

کالی زبان

ماں صبح سے مفت راشن اور زکوٰۃ کی تقسیم والی قطار میں لگی ہوئی تھی۔ اب تو دن ڈھل رہا تھا بھوک پیاس اور تھکن کے مارے اس کی ٹانگوں کی کپکپاہٹ زینب کو یہاں بیس قدم دور دیوار سے ٹیک لگائے بیٹھے بھی واضح نظر آ رہی تھی۔ اس کی اپنی حالت بھی ماں سے زیادہ بہتر نہ تھی۔ آخر کار صدیوں برابر انتظار کے بعد ماں کی باری آ ہی گئی۔ پر یہ کیا؟ ماں تو خالی ہاتھ

Read more