ایجوکیٹرز مستقلی تحریک، دھرنا اور کامیابی

ولیم ڈراگن آئرلینڈ کا ایک عظیم مصلح (Reformer) گزرا ہے اس نے کامیابی کے دو سنہری اصول اپنی قوم کو دیے۔ اس کے مطابق ”استقلال اور محنت“ ایسے اصول ہیں جن پر اگر عمل پیرا ہوا جائے تو کامیابی قدم چومتی ہے۔ اس اصول پرفرد عمل کرے خواہ قوم۔ نتیجہ کامیابی ہی نکلتا ہے۔ بحیثیت مسلمان میں ان دو اصول کے ساتھ ایک اور چیز کا بھی اضافہ کروں گا۔ وہ ہے نصرت خداوندی۔ نصرت خداوندی اسی صورت حاصل ہوتی

Read more

یوم پاکستان، لاہور کی دھرتی اور اساتذہ کی فریاد

23 مارچ 2021ء کے دن میں اپنے پنجاب بھر سے آئے اپنے ساتھی اساتذہ (ایس ایس ایز اور اے ای اوز ) کے ساتھ وزیراعلیٰ آفس کے سامنے ڈیوس روڈ پر کھلے آسمان کے نیچے طوفان بادو باراں سے نبرد آزما یہ سوچ رہا تھا کہ آ ج سے اکیاسی سال پہلے اسی دن اسی شہر لاہور میں ہم سے چند کلومیٹر کی دوری پر ہمارے آباء و اجداد آنکھوں میں حسیں سپنے سجائے، دلوں میں جوش و ولولے بسائے،

Read more

‏اس شہر خفتگاں میں کوئی تو اذان دے

ہمارے پیارے آقا محبوب خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظلم اور برائی کے خاتمے کے لیے ہمیں تین درجاتی فارمولا عطا فرمایا ، اس پر عمل کر کے ہم اپنے معاشروں میں امن و امان اور محبت و آشتی کو فروغ دے سکتے ہیں۔ وہ فارمولا تھا کہ جب معاشرے میں ظلم و زیادتی اور برائی ہوتے دیکھو تو اسے روکو اگر طاقت رکھتے ہو۔ اگر طاقت نہیں رکھتے تو زبان سے اسے برا بھلا کہو۔

Read more

تنظیم اساتذہ کا اجلاس اور شرکاء کے خیالات

خود کہہ رہے ہیں عشق کی راہوں کے پیچ وخم منزل بہت حسین ہے، رستہ خراب ہے (ڈاکٹر ولا جمال العسیلی) اس خراب رستے کی درستی اور عشق کی راہوں کے پیچ و خم میں محو سفر رہنا صاحبان جنوں کا کام ہے جو اپنا گھر بار، مال و متاع اور اہل و عیال کو خدا کے سپرد کر کے راہ عمل میں نکلے کھڑے ہوتے ہیں اور خدا کے فرمان ”نکلو اللہ کے راستے پر چاہے ہلکے ہو یا

Read more

پنجاب پبلک سروس کمیشن کا اسکینڈل اور ہمارا اجتماعی زوال

اس سکینڈل کے منظر عام پر آ نے پہلے ہی بہت واویلا مچا ہوا تھا۔ امیدواران سراپا احتجاج تھے۔ چند دن قبل ہی چیئرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل (ر) مقصود احمد نے بہت اعتماد کے ساتھ اپنے ادارے میں چیک اینڈ بیلنس اور فول پروف انتظامات کا دعویٰ کیا تھا جس کی قلعی چند دن بعد ہی کھل گئی اور قوم  نے جان لیا کہ اس ادارے کا ایک معمولی اہلکار تحریری ٹیسٹ کو فلیش میں لے جا کر لاکھوں میں بیچ رہا ہے اور کسی کو خبر تک نہیں۔ نہ پاس ورڈ نہ سیکورٹی الارم۔ یہ ہے چیک (بنک کا چیک) اور بیلنس (بینک بیلنس) ۔ یہ ہیں فول پروف انتظامات۔ یہ جان کر تو مجھے غالب یاد آ رہا ہے کہ اینٹی کرپشن کے انسپکٹر کی بھرتی کا پیپربھی بک رہا ہے۔ جنھوں نے کرپشن روکنا تھی وہی نوکریاں خرید کر  لے رہے ہیں۔

Read more

ایس ایس ایزاور اے ای اوز کی مستقلی کی تحریک

بچپن سے پچپن ( ازراہ تفنن) تک ہم ”اتفاق میں برکت ہے“ کے زیر عنوان مختلف دلچسپ کہانیاں سنتے اور سناتے آئے ہیں۔ ”بوڑھے کسان کے بیٹوں“ کی داستان ہو یا ”بیلوں اور شیر“ کی کہانی۔ ایک ہی اخلاقی سبق دیتی نظر آ تی ہے کہ ایک ہو جائیں تو بن سکتے ہیں خورشید مبیں ورنہ ان بکھرے ہوئے تاروں سے کیا کام بنے (ابو المجاہد زاہد) ابو المجاہد زاہد کا یہ شعر حالیہ ایس ایس ایز اور اے ای

Read more

سراپا احتجاج اساتذہ کی شنوائی ہو گی؟

ابتدائے آفرینش سے یہ عالم رنگ و بو کشاکش کی ہاؤ ہو سے بھرا ہوا ہے۔ ہبوط آدم و حوا علیہما السلام کے ساتھ ہی خیر و شر کی رزم کا بھی آ غاز ہو گیا۔ کبھی خیر غالب تو کبھی شر کا غلبہ لیکن حقیقی فتح ہمیشہ حق کی ہوئی کیونکہ خود خالق کائنات نے کتاب ہدایت میں فرما دیا ”حق آ گیا، باطل مٹ گیا، بے شک باطل مٹنے کی لیے ہے۔“ (سورۃ الاسراء۔ آیت 81 ) تاریخ

Read more