مریخ، منگل کا منحوس دن اور مارشل لا

نجوم کا تو علم نہیں، مگر تاریخ اور لسانیات کے حوالے سے چند گزارشات درج ذیل ہیں۔ مریخ کا رنگ زمین سے مشاہدہ کرنے پر شوخ نارنجی اور سرخ نظر آتا ہے۔ سرخ رنگ جذبات کو بھڑکانے والا رنگ ہے جس کی جنگ (اور شادی بیاہ) کے موقع پر ضرورت ہوتی ہے۔ اسی لیے پرانے زمانے میں جنگ کے موقع پر سرخ لباس پہنتے تھے، یہاں تک کہ جن معاشروں، مثلاً اسلام، میں مرد کے لیے سرخ لباس ممنوع تھا

Read more

خواتین میں پولی سسٹک اؤری سینڈروم کیا ہے؟

خواتین کے تولیدی نظام میں جسم کے دونوں اطراف میں ایک ایک اؤوری یا بیضہ دانی ہوتی ہے جو نارمل حالات میں باری باری ہر مہینے ایک ایگ ریلیز کرتی ہیں۔ یہ عموماً ماہانہ سائیکل کے بالکل وسط میں، یعنی چودھویں دن پیچوٹری گلینڈ سے بہت زیادہ مقدار میں نکلنے والے لیوٹنائیزنگ ہارمون یا LH کے زیر اثر ہوتا ہے۔ (ایک نارمل مینسٹرول سائیکل کو اٹھائیس دن کا تصور کیا جاتا ہے ) جب ہارمونز کے عدم توازن، خاص طور

Read more

عبداللہ حسین ہارون کی کورونا ویڈیو اور سازشی نظریات

آج کل انٹرنیٹ، یوٹیوب، اور فیس بُک وغیرہ پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں سابق سپیکر سندھ اسمبلی اور اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر عبداللہ حسین ہارون صاحب، جن کا سائنس یا میڈیسن کی فیلڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ بتلاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں کہ کورونا وائرس اصل میں قدرتی نہیں، بلکہ لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس سے بھی آگے جا کر وہ پورے اعتماد کے

Read more

مارکس کا تصورِ بیگانگی اور ہمارے شعراء

مارکس کا سرمایہ داری نظام پر سب سے بڑا اعتراض یہ ہے کہ یہ نظام مختلف حیلوں اور طریقوں سے انسان سے، اور بطورِ خاص محنت کش طبقے سے اس کی انسانیت چھین لیتا ہے۔ اس بات کو بیان کرنے کے لئے مارکس نے ”بیگانگی“ یا (Self۔ alienation) کی اصطلاح استعمال کی ہے۔ سید سبط حسن کے بقول، اس سے مراد تشخص ذات کا ضیاع ہے۔ یعنی حالاتِ زندگی سے پیدا ہونے والی وہ ذہنی کیفیت جس کی وجہ سے

Read more

رحم مادر کے منہ یا سرویکس کا کینسر کیا ہوتا ہے؟

(مندرجہ ذیل معلومات عمومی آگاہی کے لئے پچیس نومبر 2019 کو ہوٹل پرل کانٹی نینٹل پشاور میں ہونے والے کینسر آگاہی سیمینار سے ڈاکٹر صائمہ عابد کے لیکچر سے مرتب کی گئی ہیں۔ ڈاکٹر صائمہ عابد کینسر سپشلسٹ ہیں اور پبلک ہیلتھ ایسوسی ایشن خیبر پختون خواہ کی صدر بھی ہیں۔ ) سرویکس کیا ہے؟ رحم مادر یا یوٹرس کا سب سے نچلا حصہ، جہاں وجائنا (اندمِ نہانی) ختم ہوتا ہے اور بچہ دانی شروع ہوتی ہے۔ یہیں سے سپرمز

Read more

کوکین: ایک خطرناک اور زہریلا نشہ

کوکین آج کل نوجوانوں میں ایک مقبول ہوتا ہوا نشہ ہے۔ یہ شراب اور ہیروئین کے بعد تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ خطرناک اور نقصان پہنچانے والا نشہ ہے۔ اس کا نقصان نشہ کرنے والے کے ساتھ ساتھ اس کے آس پاس رہنے والے دوسرے لوگوں کو بھی ہوتا ہے۔ کوکین کی دو قسمیں نشے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں : 1۔ پاوڈر یا کوک: اسے پانی میں حل کرکے سرنج کے ذریعے رگوں میں داخل کیا جاتا

Read more

کیا آپ کا بچہ کند ذہن ہے؟

کچھ بچے تدریسی عمل کے دوران کیوں جلدی سیکھ جاتے ہیں جبکہ کچھ کو وہی سبق سیکھنے یا یاد کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ بچوں کے کم یا زیادہ ذہین ہونے کا تعلق ان کے والدین کی تعلیمی قابلیت یا ان کی پیدائش سے بالکل نہیں ہے جب تک بچہ پیدائشی طور پر کسی ایسی بیماری کا شکار نہ ہو جس کی وجہ سے سیکھنے کے عمل پر منفی اثر پڑ سکتا ہو۔ اس سوال کا تعلق

Read more

سرد موسم، نمونیا، اور احتیاطی تدابیر

سرد موسم کا آغا ہو چکا ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ آپ نہ صرف ایک تندرست اور فعال زندگی گزاریں بلکہ نمونیا کا شکار ہوئے بغیر اپنے پیاروں کے ساتھ بھی زیادہ سے زیادہ وقت گزار سکیں۔ نمونیا کی تشخیص اور مناسب علاج آپ کا ڈاکٹر ہی کرے گا، مگر اس بیماری کو سمجھنا ضروری ہے تاکہ مناسب تدابیر اختیار کرکے آپ اس سے اپنے اور اپنے پیاروں کے بچاؤ کا انتظام کر سکیں۔

نمونیا کی وجوہات:

نمونیہ یا نمونیا پھیپھڑوں کا ایک متعدی انفیکشن ہے جو ہمارے ماحول میں پائے جانے والے جراثیم کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ جراثیم بیکٹیریا، وائرس، فنجائی یا کوئی پیراسائیٹس بھی ہو سکتے ہیں۔ ان جراثیم کی مندرجہ ذیل قسمیں عام طور پر نمونیا کا سبب بنتی ہیں :

Read more

نئے لکھنے والوں کے لیے: صحیح اردو لکھیے

۱- دن ہندی زبان کا لفظ ہے جبکہ روز فارسی کا۔ جہاں کسی مظہر میں تسلسل دکھلانا مقصود ہو وہاں "روز بروز” یا "آئے دن” لکھنا چائیے۔ دن بہ دن لکھنا غلط ہے۔ مثلاً صحیح استعمال یوں ہوگا: کائنات کے بارے میں ہمارا علم روز بروز بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ یا پھر: بجلی کی قیمتوں میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے۔ دن بہ دن کے غلط استعمال کی ایک مثال : دن بہ دن بڑھتی گئیں اس حسن

Read more

ماحولیاتی آلودگی: آج صرف ایک کام کیجیے!

ماحولیاتی آلودگی اور اس کے منفی اثرات جیسے گلوبل وارمنگ کے حوالے سے ہوش اڑا دینے والے اعداد و شمار آئے دن آپ کی نظروں کے سامنے آتے رہتے ہیں۔ بڑے پیمانے پر سوچنا اچھی بات ہے، مگر کبھی کبھی اس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ ایک بہت بڑے مسئلے کے ممکنہ چھوٹے چھوٹے حل آپ کی نظروں سے اوجھل ہو جاتے ہیں۔ مسائل الجھے ہوئے دھاگوں کی طرح ہوتے ہیں۔ ایک سرا ہاتھ آنے سے باقی دھاگے خود

Read more

اعصابی فالج یعنی سیریبرل پالسی کے بارے میں جانیے

سیریبرل پالسی (Cerebral Palsy) فالج کی ایک قسم ہے، اس کو دماغی فالج سے فرق سمجھنے کے لئے آپ اعصابی فالج بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ اعصابی نظام کی ایسی خرابی ہے جس میں ہمارے دماغ اور حرامِ مغز کا آپس میں رابطہ خراب ہو جاتا ہے۔ مزید آگے جانے سے پہلے یہ جان لیجیے کہ ہمارے دماغ سے دو طرح کے نیورو ٹرانسمٹرز یعنی خاص قسم کے کیمیکلز جو اعصابی نظام میں پیغامات پہنچانے کا کام کرتے ہیں، نکلتے

Read more

ڈپریشن اور اینگزائیٹی میں کیا فرق ہے؟

آج کل ڈپریشن پر بہت زیادہ بات ہوتی ہے مگر اسی خاندان کی ایک دوسری ذہنی کیفیت اینگزائیٹی کے بارے میں شاید کم لوگ جانتے ہوں۔ ڈپریشن اور اینگزائیٹی میں فرق سمجھنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ ان دونوں کیفیات کی وجوہات، معمولات زندگی پر ان کے اثرات، تشخیص، اور علاج ایک دوسرے سے قطعی مختلف ہیں۔ اینگزائیٹی کے معنی ہیں حد سے بڑھی ہوئی پریشانی، تشویش، اضطراب، گھبراہٹ، یا بے چینی جبکہ ڈپریشن کے لئے اداسی یا افسردگی/

Read more

سپر بگ: پاکستان میں ٹائیفائیڈ کی نئی قسم پر امریکہ کی وارننگ

اگر آپ صوبہ سندھ کی تحصیل قاسم آباد یا اس سے ملتا جلتا ماحول رکھنے والے پاکستان کے کسی بھی علاقے میں رہتے ہیں تو جان لیوا ٹائیفائیڈ کا باعث بننے والے ”سپر بگز“ آپ کو بیمار (بہت زیادہ بیمار) کر سکتے ہیں اور ایسا کرنے سے پہلے وہ آپ سے یہ نہیں پوچھیں گے کہ آپ ارتقاء کو مانتے ہیں یا نہیں، کیونکہ اب یہ سپر بگز ارتقاء کی جیتی جاگتی تصویر بن کر ہمارے اور آپ کے سامنے نہ صرف کھڑے ہیں بلکہ میڈیکل سائنس اور اینٹی بایوٹکس میں آپ کی تمام تر ریسرچ اور ترقی کو چیلنج کرتے ہوئے آپ سے کہہ رہے ہیں کہ لو جی ہم آگئے ہیں، اب کرلو جو کرنا ہے۔

Read more

آپ کونسی غلطی کرنا پسند کریں گے؟

انسان کی انفرادی اور اجتماعی تاریخ طرح طرح کی غلطیوں سے بھری پڑی ہے۔ سیانے کہتے ہیں کہ غلطیوں سے ہی انسان سیکھتا ہے۔ سیانوں کا قول سر آنکھوں پر، لیکن یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ ایک ہی غلطی کو بار بار دہرانے سے وہ غلطی اس طرح سے آپ کی اجتماعی نفسیات کا حصہ بن جائے کہ بعد میں باوجود حقیقی صورتِ حال واضح ہونے کے، محض روایات کے احترام میں یا شخصی تعصبات کی بناء پر

Read more

الزائیمر کے بارے میں جانیے!

اگر میں آپ کو رونالڈ ریگن کی تصویر دکھا کر یا آپ کے سامنے اس کا نام لے کر پوچھوں کہ یہ شخص کون ہے، تو یقیناً آپ اسے فوراً پہچان لیں گے۔ لیکن صدر ریگن اگر آج زندہ ہوتے اور یہی سوال ان سے کیا جاتا تو وہ شاید کوئی جواب نہ دے پاتے۔ جی ہاں! روئے زمین پر ایک وقت میں غالباً دنیا کے سب سے طاقتور شخص کو اپنی آخری عمر میں الزائیمر کی وجہ سے یہ

Read more

سوڈو سائنس سے کیسے بچا جائے؟

"تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ۔۔۔۔۔” "ایک ریسرچ کے مطابق۔۔۔۔۔۔۔” "سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ۔۔۔” یہ اور اس قسم کے بے شمار جملے آپ کو اکثر تحریروں کے شروع میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ عام طور پر یہ جملے ان تحریروں کے آغاز میں درج کیے جاتے ہیں جن میں کچھ ایسے دعوے کیے گئے ہوں، جن کا لکھنے والے کے پاس کوئی ثبوت یا حوالہ نہیں ہوتا۔ اس لیے وہ شروع سے ہی اپنے قارئین کو متاثر کرنے کے

Read more

بار بار پیشاب کیوں آتا ہے، اس کا حل کیا ہے؟

گھبرائیے نہیں، ہم آپ کو کہیں بھی ہزار بار یا بار بار نہیں بھیجنے والے۔ بس آپ کو یہ بتلانے والے ہیں کہ اگر آپ کو پیشاب کے لئے بار بار واش روم جانے کی حاجت محسوس ہوتی ہو تو اس کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں اور ان کا تدارک کس طرح سے کیا جا سکتا ہے۔ ہمارا نظام اخراج کس طرح کام کرتا ہے؟ سب سے پہلے یہ سمجھ لیجیے کہ ہمارا نظام اخراج بھی دوسرے بہت سے

Read more

وہم کا علاج اور حکیم لقمان کی مجبوریاں

”وہم کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا“ یہ بات محض محاورے کی حد تک ہی سہی، مگر اس سے وہم اور اس کے علاج کی اہمیت پر روشنی ضرور پڑتی ہے۔ وہم دراصل بذاتِ خود کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ بہت سی دوسری نفسیاتی بیماریاں ایسی ہیں جن میں وہم ایک علامت کے طور پر سامنے آتا ہے۔ مثلاً ایک صاحب کو اپنی صحت کے بارے میں حد سے زیادہ تشویش ہے، ہر وقت الم غلم قسم

Read more