تحریک انصاف ڈسکہ الیکشن کیوں ہاری؟

ڈسکہ میں 19 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی کے دعوے کرنے والی تحریک انصاف کو تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد ہونے والے ری الیکشن میں شکست سے بڑا دھچکا لگا ہے۔ اس الیکشن میں ناکامی کے باعث حکومت کو جس شرمندگی کا سامنا ہے، اس سے بچنے کے لئے اب حکومتی وزراء اور تحریک انصاف کے کارکن اس بات پر خوشی منا رہے ہیں کہ اگرچہ وہ ڈسکہ الیکشن ہار گئے ہیں لیکن ان کے ووٹ بینک میں

Read more

وزیر اعظم کا درست اعداد و شمار نہ ملنے کا شکوہ بلاجواز کیوں؟

فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری 1990 کے بعد پہلی مرتبہ فل کیپسٹی پر چل پڑی ( 92 نیوز، 12 نومبر) فیصل آباد کے صنعت کاروں نے 10 سال کے ریکارڈ توڑ دیے (سما نیوز، 10 دسمبر) ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 2156 ملین ڈالر کا اضافہ ہو گیا (جی این این، 28 دسمبر) یہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مختلف نیوز چینلز پر چلنے والی خبروں میں سے چند ایک کی وہ ہیڈ لائنز ہیں جنہیں وزیراعظم عمران خان سے لے کر

Read more

کیا پاکستانی عوام سیاسی شعور سے محروم ہیں؟

پرویز مشرف غداری کیس کا عدالتی فیصلہ آنے کے بعد سے ان کے حق میں ریلیاں اور مظاہرے جاری ہیں۔ اگرچہ اس (فرمائشی) احتجاج کی شدت اور شرکاء کی تعداد کہیں بھی قابل ذکر نظر نہیں آئی۔ تاہم میڈیا پر اس کی بھرپور کوریج اور حکومت کی بیان بازی سے یہ تاثر ضرور بنانے کی کوشش ہو رہی ہے کہ جیسے پاکستانی عوام کی اکثریت سابق فوجی آمر کے حق میں ہے اور ان کے نزدیک عدالت کا کسی سابق

Read more

مشرقی پاکستان بنگلہ دیش کیسے بنا؟

پاکستان میں عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ مغربی پاکستان کے بنگلہ دیش بننے کا ذمہ دار بھارت ہے جس نے پاکستان کے خلاف سازشوں اور فوجی جارحیت سے ”مملکت خدا داد“ کو دو لخت کر دیا۔ پاکستان میں ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں ہے جو اس ”قومی بیانیے“ سے عدم اتفاق کرتے ہوئے سقوط ڈھاکہ کی بنیادی وجہ 1970 کے عام انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو سمجھتے ہیں۔ ان کے خیال میں ذوالفقار

Read more

مریم نواز کی گرفتاری اور حکومت کی کشمیر پالیسی

ذرا اپنی چشم تصور سے یہ نظارہ دیکھیں کہ مریم نواز اپنے والد اور اس ملک کے تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف سے ملنے کے لیے جیل میں موجود ہے اور اس وقت ان کی بیٹی بھی ہمراہ ہیں۔ ایسے میں نیب کے ہرکارے آتے ہیں اور مریم نواز کو گرفتاری کے وارنٹ دکھا کر حراست میں لے لیتے ہیں۔ کیا ایسا فعل کسی مہذب ملک یا جمہوری معاشرے میں ممکن ہے کہ قانون کے نفاذ کے

Read more

سینٹ الیکشن کے ضمیر فروش اور کٹھ پتلیوں کا جشن

چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی گئی تو 64 سینیٹرز نے کھڑے ہو کر قرداد کے حق میں ووٹ دیا۔ اس کے بعد قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والوں میں سے 9 سینیٹرز نے خفیہ رائے شماری میں قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جبکہ 5 ووٹ مشکوک حالات کے سبب مسترد کر دیے گئے جس سے قرارداد ناکام ہو گئی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کو ووٹ دینے والے اپوزیشن کے ارکان نے اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیا لیکن سوال یہ ہے کہ اس سے چند لمحے قبل ان کا ضمیر کہاں تھا جب وہ قرارداد کے حق میں کھڑے تھے۔

Read more

نواز شریف کو تاریخ کیسے یاد رکھے گی

اگست 2014 سے شروع ہونے والے دھرنوں، ڈان لیکس اور پانامہ کیس کے آغاز سے اب تک کے ملکی حالات کا جائزہ لیں تو یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ نواز شریف کو سزا کرپشن کرنے پر نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی اجارہ داری کو چیلنج کرنے اور سول بالادستی کے حصول کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی وجہ سے دی گئی ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو پانامہ لیکس میں شامل سینکڑوں دیگر پاکستانیوں کے کیسز بھی اب تک

Read more