جنرل ضیا کی جعلی تلاوت اور بے نظیر بھٹو کی سادگی

ممتازسیاست دان اعتزاز احسن کسی زمانے میں کہا کرتے تھے کہ اس ملک میں دو فوجی ٹرکوں کی مدد سے اقتدار پر قبضہ ہوجاتا ہے۔ ایک ٹرک وزیراعظم ہاؤس روانہ ہوتا ہے، دوسرا پی ٹی وی کا رخ کرتا ہے اورملک میں مارشل لا لگ جاتا ہے۔ اس بیان سے ماضی میں پی ٹی وی کوحاصل سیاسی اہمیت کا پتا چلتا ہے ۔ اس ادارے کی تاریخ جب بھی لکھی گئی اس میں حکمرانوں کا ذکر ضرور آئے گا، جنھیں

Read more

ضیاالحق نے جنرل چشتی سے کہا ’مرشد مروا نہ دینا‘

’ایک بات پراتفاق ہے کہ جنرل ضیا اور ان کا گیارہ سالہ دور حکومتِ پاکستان کے لیے تباہ کُن ثابت ہوا۔ جو زہریلے بیج اس دور میں بوئے گئے تھے وہ تن آور درخت بن چکے ہیں‘ انیس سو ستتر میں چار اور پانچ جولائی کی درمیانی رات تھی۔ ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت الٹنے کا فیصلہ ہوچکا تھا۔ آپریشن کا نام طے ہوچکا تھا ، آپریشن فیئر پلے۔ آپریشن شروع ہونے سے چند لمحے پہلے فوج کے سربراہ جنرل

Read more

ملکہ بہار جادو کا باغِ سحر اور جنرل ضیا الحق کے دیوانے

ہماری پسندیدہ کتابوں میں سے ایک طلسم ہوشربا ہے اور طلسم ہوشربا پڑھنے والوں میں سے کون ہو گا جس کا پسندیدہ سحر وہ نہیں ہو گا جس میں جادوگروں کا خداوند کہلانے والے سامری و جمشید کی اولاد بھی گرفتارِ بلا نہیں ہوتی۔ ارے وہی ایک باغ جس میں دشمن بھی عاشق بن کر داخل ہوتے ہیں اور پھر جب باغ کی پریاں ان کے ہاتھوں میں گجرے ڈال دیتی ہیں تو اپنے ہی لشکر کا سر کاٹ کر

Read more

جب ضیاالحق نے ایوان صدر کے درخت کٹوائے

پروفیسر سید وقار عظیم ہندوستان کی مشترکہ تہذیب کا منہ بولتا نمونہ تھے۔ سفید لٹھے کا پاجامہ، شیروانی اور خاص نشانی گلے میں مفلر، چہرے پر مسکراہٹ سجائے اپنے طالب علموں کے لیے شفقت اور علمی فیض پہنچانے کے لیے سراپا تیار دکھائی دیتے تھے۔ اورینٹئل کالج میں آنے سے پہلے آپ کے فیض کا چشمہ علی گڑھ میں جاری ہو چکا تھا۔ تعلیم و تہذیب کے ساتھ ادب کے میدان میں اپنا حصہ ڈال چکے تھے۔ ان کے ایک

Read more

اٹھو مریم نواز ! ہم تمہارے ساتھ ہیں

5 جولائی 1977 کی صبح 1 بج کر 45 منٹ کی روداد بینظیر بھٹو بتاتی ہیں کہ وزیراعظم ہاؤس میں ممی میرے کمرے سے صنم کے کمرے کی طرف بڑھتے ہوئے کہہ رہی تھیں ” اٹھو، جاگو، کپڑے بدلو. فوج نے قبضہ کر لیا ہے”۔ اور جب حفیظ پیرزادہ کی بیٹی نے فون پر روتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میرے والد کو مارا پیٹا اور ساتھ لے کر چلے گئے تو پنکی کے پاپا نے کہا کہ پُرسکون رہو

Read more

ضیاء زندہ ہے

سابق جنرل کی سوچ ہر طرف پھیلتی نظر آ رہی ہے۔

نہ کہیں ماتمی جلسہ، نہ کوئی یادگاری ٹکٹ، نہ کسی بڑے چوک پر اس کا بت، نہ کسی پارٹی جھنڈے پر اُس کی تصویر، نہ اُسکے مزار پر پرستاروں کا ہجوم، نہ کسی کو یہ معلوم کہ مزار کے نیچے کیا دفن ہے۔ نہ کسی سیاسی جماعت کے منشور میں اُسکے فرمودات، نہ ہر لحظ اُٹھتے سیاسی ہنگاموں میں اسکی بات۔ نہ بڑے لوگوں کے ڈرائنگ روموں میں اُسکے ساتھ کھنچوائی ہوئی کوئی تصویر، نہ کسی کتب خانے میں اُسکے کے ہاتھ کی لکھی ہوئی کوئی تحریر۔ نہ کوئی سیاستدان چھاتی پر ہاتھ مار کر کہتا ہے میں اسکا مشن پورا کروں گا۔ نہ کوئی دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتا ہے کہ مولا ہمیں ایک ایسا ہی نجات دہندہ اور دے

Read more

فسادی عناصر کے خلاف جنرل ضیا الحق کی تقریر۔۔۔

میرے عزیز ہم وطنو جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے یہ ملک اسلام کے نام پر بنایا تھا۔ انہوں نے غیر مسلم انگریزوں اور ہندوؤں کو شکست فاش دے کر یہ خطہ ارضی اس لئے حاصل کیا تھا کہ مسلمان یہاں اسلام کے اصولوں کے تحت زندگی بسر کر سکیں۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے۔ ہمیں یہ سمجھنا چایے کہ یہاں خلاف اسلام اعمال کی اجازت نہیں ہے۔ پاکستان میں 1977 کا اسلامی انقلاب

Read more

ضیاالحق، فلسطینی، بلیک ستمبر اور اردن

جنرل ضیاء الحق، ذوالفقار علی بھٹو کے بھروسے کا جرنیل تھا،1976ء میں جب اسے آرمی چیف بنایا گیا تو اس سے سنیئر سات جنرل گھر جا بیٹھے تھے اس لئے جب اپنی تقرری کے قریبا ایک سال بعد اس نے ملک میں مارشل لاء لگایا تو اسے بھٹو کا ہی ایک سیاسی ڈرامہ سمجھا گیا، پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی اکثریت کا یہی خیال تھا کہ جنرل ضیاء الحق ملک میں امن وامان قائم کرے گا اور الیکشن کرا دے

Read more