حسن بلاسم عراقی ادیب اور فلم ڈائریکٹر ہیں، فن لینڈ میں رہتے ہیں۔ بلاسم کے والد فوج میں ملازم تھے۔ سولہ سال کی عمر میں باپ کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ جس کا اثر ان کی کہا نیوں میں نظر آتا ہے۔ اعلی تعلیم بغداد سے حاصل کی۔ یہاں انھوں نے فلم سازی کی تعلیم حاصل کی۔ یہاں ان کو اپنی سوچ اور باغیانہ خیالات کی وجہ سے کئی بار گرفتار کیا گیا۔ صدام حسین کی حکومت سے چھپتے چھپاتے بالآخر 2004 میں فن لینڈ پہنچے۔ یہاں انہوں نے متعدد چھوٹی اور دستاویزی فلمیں بنائیں۔ ان کی جلا وطنی کی داستان کافی دلچسپ و تکلیف دہ ہے۔
عراق میں جب پہلی فلم بنائی تب ان کو اپنی جان کا خطرہ محسوس ہوا تب وہ بھاگ کر کردستان پہنچ گئے، اپنا نام بھی تبدیل کر کے آزاد عثمان رکھ لیا۔ صدر صدام کے خلاف کئی آرٹیکل لکھے۔ یہاں سے پھر وہ بھاگ کر غیر قانونی طور پر یورپ کے لیے مافیا کے ہتھے چھڑ گئے۔ کردستان سے ایران پہنچے، وہاں سے بلغاریہ اور پھر کئی ممالک سے ہوتے ہوئے بالآخر فن لینڈ پہنچ گئے۔
Read more