اظہار خیال بنام عورت

لڑکی یا عورت دونوں ہی لفظ ایک خاص جنس کی پہچان کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ عورت یا زن لفظ مادہ یا مونث انسان کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں عورت ہی موضوع بحث کیوں ہے؟ ہر شخص، جماعت، مذہب پرست، آزاد خیال سوچ کے حامل افراد عورت ہی کے موضوع کو کیوں حساس ترین موضوع سمجھ کر کچھ اظہار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ دنیا بھر کے مذاہب بھی عورت کے متعلق

Read more

محمد علی سدپارہ، پہاڑوں کا مسافر

پاکستان کے شمالی علاقے میں کئی انتہائی بلند پہاڑی چوٹیاں واقع ہیں۔ ان میں کے ٹو کے علاوہ نانگا پربت، گیشن بروم اور براڈ پیک نمایاں ہیں۔ ان تمام چوٹیاں کو سر کرنا دنیا بھر کے کوہ پیماؤں کے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس لئے دنیا پھر سے کوہ پیما خطرناک مہم جوئی کے لئے پاکستان آتے ہیں اور مہم جوئی کرتے ہیں۔

کوہ پیمائی کرنے والے افراد اس کھیل میں لاکھوں ڈالر خرچ کرتے ہیں ، ان کوہ پیماؤں کے لئے پہاڑوں کے اردگرد بسنے والے افراد زیادہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ایسے افراد جو چوٹیاں سر کرتے وقت کوہ پیماؤں کے لئے مدد گار ہوں ، ان کو ”پورٹرز“ کہتے ہیں۔ پورٹرز کا کام یہ ہوتا کہ وہ کوہ پیماؤں کے لئے پہاڑوں پر رسیوں کے ساتھ راستہ بناتے اور ان کا سامان اٹھا کر ایک خاص بلندی تک ساتھ ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے جس کی ان کو اجرت دی جاتی ہے۔

Read more

مجلس اقوام سے اقوام متحدہ تک

پہلی جنگ عظیم ختم ہوئی تو اس کے فوراً بعد برطانیہ، فرانس، جرمنی، ڈنمارک ناروے اور سویڈن میں ایسی جماعتیں معرض وجود میں آنے لگیں، جن کا مقصد جنگ کی روک تھام کرنا اور لوگوں کو امن کی اہمیت کا احساس دلانا تھا۔ ساتھ ہی ایک ایسی عالمی تنظیم کے قیام کی تحریک بھی شروع ہوئی جو بقائے امن کے لیے مربوط کوشش کر سکے۔ اسی طرح 28 جون 1919 کو پیرس کے ورسیلز محل میں امن کانفرنس بلائی گی۔ کانفرنس میں طے پانے والے معاہدے کی کل 435 دفعات تھیں، جن میں پہلی 26 دفعات مجلس اقوام کے بارے میں تھیں۔

جس سے مجلس اقوام معاہدہ ورسیلز کا نا قابل تسخیر حصہ بن گیا۔ چناں چہ ورسائی کے معاہدہء امن کی بنیاد پر 10 جنوری 1920 ء کو ”مجلس اقوام“ (Th League of Nation ) قائم ہوئی۔ ابتدا میں اس ادارے میں 28 اتحادی اور 14 غیر جانبدار ممالک شامل ہوئے۔ اس میثاق پر 42 ریاستوں نے دستخط کیے بعد میں ارکان کی تعداد 60 تک پہنچ گئی۔ سینٹ کی عدم توثیق کے باعث امریکا اس مجلس اقوام کا ممبر نہ بن سکا، روس اور افغانستان 1934 ء میں اس کے رکن بنے۔ اس وقت مجلس اقوام کا صدر مقام جنیوا قرار پایا اور اس کا سیکرٹری سر جیمس ارک ڈرمنڈ تھے۔

Read more

آذر بائیجان: آگ کی سر زمین

آذر بائیجان کا آفیشل نام ریپبلک آف آذر بائیجان ہے۔ آذر بائیجان کا نام فارسی اور ترکش زبان سے نکلا ہے۔ آزر کہتے ہیں ”آگ“ کو اور ”بائیجان“ کا مطلب حفاظت کرنے والے یعنی آگ کی حفاظت کرنے والوں کا ملک۔ اس ملک کا 92 فی صد رقبہ ایشیا اور 5 فی صد رقبہ یورپ میں پایا جاتا ہے۔

اس ملک کو آگ کی حفاظت کرنے والا ملک کہنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اقمنڈس نے 550 قبل مسیح میں اس خطے پر فتح حاصل کی تھی اور اسی کی وجہ سے یہاں مجوسی، یعنی آگ کے بجاری مذہب کے ماننے والوں کی ترویج ہوئی۔ جس کی جھلک آج بھی جا بجا نظر آتی ہے، تاریخی طور پر یہ خطہ قفکاضی البانیا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہاں پانچویں صدی قبل مسح میں آگ کے پجاریوں نے حکومت بنائی۔ چوتھی صدی قبل مسح میں سکندر اعظم کی آمد کے بعد، یہاں دیگر ملحق علاقوں میں ایک مملکت قائم ہوئی۔ عرب اموی خلیفہ نے ساسیوں اور باذر بینیوں کو شکست دے کر قفکاضی البانیا کو فتح کیا تھا۔

Read more

کیا گھریلو تشدد نفسیاتی مرض ہے؟

تشدد ایک ایسا جرم ہے جو کسی جاندار یا انسانی جسم کے خلاف کیا جاتا ہے، گھریلو تشدد کی تعریف کچھ یوں کی جا سکتی ہے کہ یہ وہ تشددہے جو کسی عورت پر جسمانی، زبانی، جذباتی یا نفسیاتی طور پر کیا جاتا ہو عورت پر تشدد کسی عورت کی طرف سے یا کسی مرد کی طرف سے گھر پر کام والی جگہ پر یا کسی پبلک مقام پر کیا گیا ہو۔ اس قسم کے تشدد میں فرد کا معاشی

Read more

حیاتیاتی ہتھیار انسانیت کے خلاف انسانی جرم

جُرم عربی زبان میں اس کے ایک معنی ذنب (گناہ) کے ہیں۔ اسلامی کتاب قرآن مجید میں مجرمین اور مجرمون کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔ جبکہ فارسی زبان میں جُرم بمعنی جرمانہ (تاوان) بھی آتا ہے۔ حیاتیاتی ہتھیاروں کا انسانیت کے خلاف استعمال بے رحمانہ اور ناقابل معافی جرم ہئے۔ لیکن انسان ہی اس کو استعمال کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔ حیاتیاتی ہتھیار (Biological Weapon) یا جراثیمی ہتھیار سے مراد ایسا ہتھیار جس میں عموماً جراثیم کو استعمال

Read more

عورت آزادی مارچ بنا متنازع مارچ: آخر کیوں؟

’عورت‘ کو عربی زبان کے لفظ ”عٙورٙة“ سے ماخوذ کیا گیا ہے۔ جس کو مغرب کے معاشرے میں انگریزی میں ”Women“ کے نام سے جانا جاتا ہے، عورت مادہ یا مونث انسان کو کہا جاتا ہے۔ عورت یا زنانہ بالغ انسانی مادہ کو کہا جاتا ہے، جبکہ لڑکی انسانی بیٹی یابچی کے لئے متعمل ہے۔ بعض اوقات عورت کی اصطلاح تمام انسانی مادہ نوع کی نمائندگی کرتی ہے۔ ہر دور میں مظلومی اور محکومی عورت کا مقدر رہی ہے، اس

Read more

سماجی انصاف کا عالمی دن، لیکن انصاف کہاں؟

سماج عربی زبان کا لفظ جس کے معانی ”معاشرہ“ کے ہیں، عام فہم انداز میں تمام انسانوں کا مجموعہ سماج کہلاتا ہے۔ کوئی بھی معاشرہ عدل و انصاف کے بغیر پروان نہیں چڑھ سکتا۔ سماجی انصاف سے مراد معاشرے میں بسنے والے تمام طبقات کو یکساں حقوق میسر ہوں، معاشرے میں بغیر امتیاز قوم و نسل، اعلی و ادنیٰ، غریب و امیر اور کسی بھی مسلک و مذہب کے تمام بسنے والے لوگوں کو خوشیاں فراہم کرنا ہے، اور ان

Read more

خانیوال واقعہ اور غیر تربیت یافتہ پولیس

پنجاب پولیس میں بھرتی غیر تربیت یافتہ اہلکاروں کے رویوں سے ہم سب پریشان ہیں، بطور صحافی یا عام شہری آئے روز پولیس کے متعلق کسی نہ کسی خبر سے ہمارا پالا پڑ ہی جاتا ہے۔ پولیس جس کو عمومی طور پر سرکاری وکیل کے طور پر بھی جانا جاتا ہے جو قانون نافض کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پولیس ہر لحاظ سے شہری کے جان ومال عزت و آبرو کی حفاظت کی ذمے دار ہوتی ہے۔

Read more

ایران کو جینے دو!

اسلامی جمہوریہ ایران سابقہ نام ”۔ فارس۔ “ کے بعد موجودہ فارسی نام ”جمہوری اسلامی ایران“ کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کو عرف عام میں دنیا ایران کے نام سے مخاطب کر تی ہے۔ ایران جنوب مغربی ایشیاء کا ایک ملک ہے، جو مشرق وسطہ میں واقع ہے۔ ایران کی سرحدیں شمال میں آرمینا، آذربائیجان اور ترکمانستان، مشرق میں پاکستان اور افغانستان ا ور مغرب میں ترکی اور عراق (کردستان علاقے سے ) ملتی ہے۔ ایران جغرافیائی اعتبار

Read more

پنجاب پولیس: مغلیہ دور سے عہد تبدیلی تک

پولیس انگریزی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب محافظ کے ہیں، فارسی زبان میں پولیس کے ، پاسبان اور عربی میں شرطہ کا لفظ کا استعمال کیا جاتا ہے، پاسبان کا مطلب دربان، چوکیدار، نگہبان اور حفاظت کرنے والے کے ہیں۔ پولیس کو عمومًا بطور سرکاری وکیل جانا جاتا ہے جو قانون کونافذ کرنے اور ضرورت کے مطابق قوت کا استعمال کرتے ہوئے عوامی و سماجی نظم و نسق کو برقرار رکھنے کی ذمہ دار و مختار ہوتی ہے۔

Read more