ہمیں مدین ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نہیں بنانا

ہمیں مدین ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نہیں بنانا، ہم نہیں چھوڑیں گے، ہم نہیں مانتے ایسی کسی بھی پروجیکٹ کو، کسی نے کوشش کی تو ہم بھر پور مزاحمت کریں گے۔ پیڈو شیڈو نامنظور کیوں؟ کیونکہ اس سے ہمارے علاقے لوگ روزگار کا ستیاناس ہو گا۔ کیسے؟ اس سے یہاں ماحول، معیشت، زراعت، سیاحت یہاں تک کہ سیاست تک پر بھی گہری چوٹ لگے گی لہذا بس ہمیں نہیں بنانا ایسے پروجیکٹ کو اور ہمارے ساتھ تو پہلے سے درال ہائیڈرو

Read more

سوات کے لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں؟

وادی سوات کی خوبصورتی پر مایوسی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ہزاروں سال سے بہتے دریائے سوات پر پیڈو کی سرپرستی میں تین ہائیڈرو پاور پروجیکٹس بن رہے ہیں۔ سوات کے عوام پریشان ہیں۔ لوگوں نے اس کی بھر پور مذمت کی ہے۔ تاہم تا حال حکومت اور آئی پی پی مقامی باشندوں کے تحفظات کو خاطر میں نہیں لائے ہیں۔ ان منصوبوں کی مد میں مدین سے لے کر کالام تک دریائے سوات کا پانی سرنگوں سے گزارا جائے

Read more

لبرلزم اور اسلام

لبرلزم ان تمام نظریات اور تحریکوں کو کہا جاتا ہے جس میں انسان کو اول درجہ دیا جاتا ہے انسانی آزادی کو ترجیح دی جاتی ہے اور انسانی عظمت کو سر پر رکھا جاتا ہے۔ بھائی چارہ، آزادی اور مساوات لبرلزم کے گویا بنیادی عقائد ہیں۔ لیکن اس بوسیدہ معاشرے میں اگر آپ کو کسی کی رائے، بات یا تحریک پسند نہیں ہے تو آپ آسانی سے اس پر لبرل اور سیکولر کا لیبل لگا کر بلیک لسٹ کرسکتے ہیں،

Read more

مسلمان ناکام کیوں ہیں؟

مسلم دنیا آمریت، کم جی ڈی پی گروتھ ریٹ اور ترقی پزیری سے دو چار کیوں ہے۔ اس کا جواب کئی طرح سے ہوسکتا ہے۔ ہر گروہ اپنی طرز کا جواب دیگا۔ مذہبی جماعت کہے گی کہ مسلمانوں نے صراطِ مستقیم چھوڑ دی ہے۔ مسلمان اپنے معاملات میں حد سے تجاوز کرنے لگے ہیں اور اسلامی تعلیمات اور احکامات کا پالن نہیں کررہے ہیں۔ ملحد اور سیکولر کمیونٹی کہیں گی کہ اسلام اکیسویں صدی کے لئے قابل عمل نہیں ہے،

Read more

ریاست اور ریاستی ادارے ہوش کے ناخن لیں

سوات کے عوام کا کسی بھی بڑے دھماکے کے فوراً بعد یہ کہنا کہ ایسے کاموں میں ریاست برابر کی شریک ہے خود ریاست کے لئے ایک بڑی تشویش کی بات ہونی چاہیے۔ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنا اور ریاستی اداروں پر مسلسل تنقید اور تشکیک کا ”آفٹرمیتھ“ کتنا بھیانک ہو سکتا ہے، تاریخ نے ہمیشہ اس بات کی وضاحت دی ہے۔ مشرقی پاکستان کے ٹوٹنے کے وقت بھی اسی گمان سے فضاء ابر آلود تھی۔ بلوچستان کے شر پسند

Read more

سوات ایک بار پھر سے سیلاب کے لپیٹ میں

پچھلے سال کے سیلاب نے اب تک سوات کی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہی مچائی۔ اربوں روپے کے ہوٹل، انفراسٹرکچر اور دیگر نقصانات ہوئے۔ سمر سیزن ڈاؤن گیا۔ لوگوں کے کروڑوں کا بزنس ٹھپ ہوا۔ عوامی نمائندوں اور مقامی انتظامیہ نے حالات کو کنٹرول کرنے میں کئی دن لگائے۔ کہیں ایکسکیویٹر نہیں پہنچ پا رہا تھا تو کہیں پبلک پہاڑوں میں کچے پگڈنڈیوں پر خوار ہو رہی تھی۔ ایک مہینے تک بحرین کے پل پر کام ہوتا رہا اور

Read more