ہمدردی کا فقدان اور اسکی وجوہات

حضرت انسان، جب اس کو اللہ تعالی نے اشرف المخلوقات اور اپنا نائب بنا کر دنیا میں بھیجا تو اس کی مٹی کو اصلتاً ہمدردی کے خمیر میں گوندھا گیا تھا اور اس بات کا بین ثبوت ہمیں تاریخ کے قرطاس پر جابجا ملتا ہے مگر دوسری جانب ہمیں اسی حضرت انسان کی حیوانیت اور بربریت کے نقوش بھی انہی صفحات پر نظر آتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر وہ ایسی کون سی وجوہات ہیں جس کی وجہ سے ایک ہی قسم کے معاشرے اور خاندان میں پروان چڑھنے والے افراد ہمیں دونوں انتہاؤں پر ملتے ہیں۔

Read more

بیانیہ کی جنگ ابلاغ کے میدان میں

پچھلی دو دہائیوں میں ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے نتیجے میں حیران کن انکشافات اور ایجادات نے زندگی کا معمول یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ پہلے جن چیزوں کی بابت انسانی تخیل رسائی سے بھی قاصر تھا آج وہ چیزیں انسانی زندگی کا نا گزیر حصہ بن چکی ہیں اس پر مستزاد کہ اس سرعت سے کرتی ترقی نے زندگی کے تقریباً تمام شعبہ ہائے جات کو بالواسطہ یا بلا واسطہ متاثر کیا ہے۔

Read more

انگریزی اردو کی کشمکش

کچھ عرصہ قبل اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں خواتین مالکان کی جانب سے اپنے ادارے کے مینجر کے ساتھ گفتگو اور اس کی انگریزی زبان میں عبور نہ ہونے پر تضحیک اور ٹھٹھہ اڑانے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر بڑی تعداد میں سوشل میڈیا کے صارفین نے مینیجر کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے خواتین مالکان کی بدسلوکی پر افسوس کا اظہار کیا،مگر بطور معاشرہ ہماری اکثریت اپنے عمل سے ان خواتین کی روش پر عمل

Read more

تربیت کے اثرات معاشرے پر

کسی بھی معاشرے کی از سر نو تعمیر اور ترقی کے لئے افراد سازی کو بنیادی اہمیت حاصل ہوتی ہیں۔ افراد سازی کے دو بنیادی طریقے مروج ہیں۔ ایک افراد کو تعلیم یافتہ بناکر ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے واسطے تیار کرنا، دوسری منظم تربیت سے افراد کو تربیت یافتہ بنانا۔ لیکن بہترین افراد سازی وہ ہیں جس سے افراد بیک وقت تعلیم اور تربیت دونوں چیزوں سے آراستہ پیراستہ ہو۔ ہمارے معاشرے میں تعلیم سے متعلق تو بہت

Read more

مقدسات کی توہین اور آزادئ اظہار راۓ

اکیسویں صدی کے آغاز سے ہی جہاں کئی شعبوں اور مختلف میدانوں میں ترقی اور مثبت تبدیلیوں کا غلغلہ ہے وہیں منفی عوامل بھی شدت سے پھوٹ رہے ہیں اور ان میں سب سے بڑا منفی عمل اسلاموفوبیا کے مرض کا پنپنا ہے۔ اگر چہ اس مرض کے شدت پکڑنے میں کئی اوامر کارفرما ہیں مگراس کے ٹمٹماتے شعلوں کو بھڑکانے میں 11 \ 9 کا کلیدی کردار ہے۔ 11 \ 9 کے واقعے کے بعد جس طرح اسلام کو

Read more

خود مختار پاکستان ایک خواب

جنگ عظیم دوم کی تباہ کاریوں سے برطانیہ کے دیوالیہ ہونے کے بعد برصغیر سے اس کی واپسی نوشتۂ دیوار تھی۔ قائد اعظم کی قیادت میں مسلم لیگ ہندوستان کی تقسیم اور اپنی جدا گانہ حیثیت کے بل پر مسلمانوں کے لیے الگ وطن جبکہ گاندھی کی قیادت میں کانگریس متحدہ ہندوستان کے خواہاں تھے۔ لارڈ ماؤنٹ بیٹن جو مارچ کے اواخر میں سلطنت برطانیہ کی جانب سے متحدہ ہندوستان کے آخری وائسرائے مقرر کیے گئے تھے۔ انہوں نے جون 1947 میں ہندوستان کی تقسیم پر دونوں جانبین کی رضامندی کے بعد مہر ثبت کی۔

Read more

بنگلہ دیش کی اڑان اور ہم

آج بھی عام پاکستانی کے سامنے جب بنگلہ دیش کا نام آتا ہے تو اس کے سامنے کمزور اور لاغر انسانوں کا حلیہ، بھوک سے بلبلاتے بچے اور سیلاب میں گھرے ایک پسماندہ علاقے کا نقشہ ذہن میں ابھرتا ہے۔ اگر چہ ایسے حالات سابقہ مشرقی پاکستان اور موجودہ بنگلہ دیش کے ایک عرصے تک رہے مگر اکیسویں صدی کا بنگلہ دیش اس سے یکسر مختلف ہیں۔ آج کا بنگلہ دیش ترقی پذیر ممالک کی فہرست سے نکل کر ترقی

Read more