ہٹلر کے نقش قدم پر

ہٹلر کا عروج اور اپنے تمام سیاسی مخالفوں کو ناک آؤٹ کر دینا ایک کیس سٹڈی ہے۔ ہٹلر نے جرمن نیشنل ازم کا نعرہ لگایا، جرمنی کو عظیم ترین ملک بنانے کا، اس نے نعرہ لگایا کہ اس کے سیاسی مخالفین کمزور، کرپٹ اور ملک کا نام ڈبونے والے ہیں۔ ہٹلر نے الیکشن جیتنے کے بعد اپنے مخالفیں کو ایک ایک کر کے نشانہ بنایا۔ لیفٹ کے لوگوں کو سوشلسٹ کہہ کر ہدف بنایا، جیلوں میں بھیجا، کچل دیا۔ ٹریڈ

Read more

وکٹم بلیمنگ کیوں غلط ہے؟

وکٹم بلیمنگ یعنی کسی جرم کا نشانہ بننے والے فرد (مرد یا عورت) پر تنقید کرنا، الزام لگانا ہر اعتبار سے غلط، ناجائز اور ظلم در ظلم ہے۔ اس سے بڑی زیادتی اور کیا ہوگی کہ ایک شخص ظلم اور تشدد کا نشانہ بنا ہے، اوپر سے لوگ اس پر تنقید شروع کر دیں۔ کسی واردات کا ہدف کوئی خاتون بنی ہو تو ہر ایک کو نہایت احتیاط اور ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے۔ خواتین طبعاً حساس اور نازک ہوتی ہیں۔ اس لئے جب کوئی خاتون خدانخواستہ کسی واردات کا نشانہ بنے تو میڈیا، پولیس، اہل خانہ، عزیزواقارب، محلے دار غرض سماج کے ہر شعبے کو بہت سلیقے سے ہینڈلنگ کرنی چاہیے۔

اللہ نہ کرے زیادتی (ریپ، گینگ ریپ) جیسی سنگین ترین نوعیت کا واقعہ ہو، عام واردات جیسے پرس چھینے جانے کے معاملات میں بھی عام طور سے لوگ خواتین کو مطعون ٹھیرانا شروع کر دیتے ہیں، دیکھیں جی ان بیبیوں کو ہوش ہی نہیں ہوتا ادھر ادھر کا، موبائل ہاتھ میں لئے سڑک پر چل رہے ہیں، چور اچک کر لے گیا، یا ایسے کہیں گے ”اگر اس بی بی نے پرس مضبوطی سے پکڑ رکھا ہوتا تو نہ چھینا جاتا، یہ تو آپس میں گپیں لگاتے ہوئے بے پروا ہوجاتی ہیں وغیرہ وغیرہ۔“ یہ غلط رویہ ہے۔ ممکن ہے اس خاتون سے واقعی بے احتیاطی یا غلطی ہوئی ہو، مگر یہ کس سے نہیں ہوتی؟

Read more

عرفان صدیقی کی گرفتاری: چند سادہ سوال جواب

سوال : کیا کرایہ داری قانون پر لوگوں کو ہتھکڑی لگا کر عدالتوں میں پیش کیا جاتا ہے؟ کیا یہ عام روایت ہے؟ جواب : نہیں، ہرگز نہیں۔ اس قانون کے تحت مکان کرایہ پر دینے سے پہلے پولیس میں اندراج کرنا چاہیے، مگر ایسا نہ ہونے پر اس نوعیت کی سخت ترین کارروائی نہیں کی جاتی۔ عام طور سے یہ پراپرٹی ڈیلر کی ذمہ داری ہوتی ہے، وہ کرایہ نامہ سائن کرانے کے ساتھ کرایہ دار کو ساتھ لے

Read more

عطاالحق قاسمی کے خلاف فیصلہ حیران کن ہے: عامر خاکوانی کی خصوصی تحریر

  عطاالحق قاسمی صاحب کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ عجیب لگا۔ ہمارا اصولی موقف ہے کہ عدالتی فیصلے تسلیم کرنے چاہئیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ اس لئے بھی کہ وہ آخری ہوتا ہے، لیکن ان فیصلوں سے اختلاف کا حق بہرحال رہتا ہے اور عدالتی فیصلوں پر نقد کی روایت دنیا بھر کے قانونی حلقوں میں موجود ہے۔ میری سمجھ سے باہر ہے کہ چیف جسٹس صاحب نے عطاالحق قاسمی کے خلاف کیس کو اس قدر پرسنل کیوں

Read more

اسلامسٹ بمقابلہ سیکولرازم

دو چار سادہ سوالات ہیں اور اتنے ہی سادہ اور واضح ان کے جواب ہیں، مگر چونکہ ان پر کھل کربات نہیں ہوتی، اس لئے کنفیوژن چل رہا ہے۔ایک سوال جو بار بار پوچھا جاتا ہے،سوشل میڈیا اور بعض ویب سائیٹس پر اس حوالے سے دھواں دھار بحث بھی چل رہی ہے کہ ریاست کو سیکولر ہونا چاہیے یا مذہبی یعنی اسلامی۔ کئی دوستوں کو یہ بات سمجھ نہیںآتی کہ آخراسلامی ریاست پر اتنا اصرار کیوں؟ بعض کو اس پر

Read more