اسلام
خواتین اور مردوں کے تحفظ کا بل
اظہر تھراج
Read moreبھیا ڈھکن فسادی کہتے ہیں کہ بھٹو اسلام دشمن تھا
بھیا ڈھکن فسادی نے قہوے کا پیالہ اٹھایا اور آنکھیں سکیڑ کر بولے ’تم جو بھی کہو، لیکن حقیقت یہی ہے کہ بھٹو اسلام دشمن تھا‘ ۔
ہم: بھیا اس نے کیا اسلام دشمنی کی ہے؟ ہمیں بھی بتائیں تاکہ ہم بھی اسے برا جانیں۔
بھیا ڈھکن فسادی: دیکھو وہ شراب پیتا تھا۔
ہم: واقعی گناہ تھا، لیکن کیا کسی کا ذاتی گناہ اس کی اسلام دشمنی سمجھی جائے گی؟ اگر آپ کسی پر بہتان لگائیں تو کیا یہ گناہ بھی آپ کی اسلام دشمنی کے لیے حجت سمجھا جائے گا؟
بھیا ڈھکن فسادی: دیکھو بہتان طرازی اور شراب پینا دو مختلف درجے کے گناہ ہیں۔
ہم: درست فرمایا۔ لیکن سنا ہے کہ دونوں پر ہی درے پڑتے ہیں۔ ویسے فی زمانہ ’میٹھا پان‘ کھانے والے مشائخ کو تو آپ اسلام دشمن قرار نہیں دیتے ہیں۔ یہ محبت بھٹو کے ساتھ ہی کیوں مخصوص ہے؟
انسان اور وقت
عبدالوحید
Read more







