رمضان، پکوڑے اور صحت

پکوڑے کسے نہیں پسند سب کو ہی اچھے لگتے ہیں۔ پکوڑوں کا تعلق بارش اور سب سے بڑھ کر روزے سے ہے۔ رمضان میں پکوڑے خصوصی توجہ پا لیتے ہیں، جب تک افطار میں پکوڑے نہ ہوں افطاری ادھوری لگتی ہے۔ جس نے بھی پکوڑے ایجاد کیے لگتا بہت ہی ذہین انسان تھا، سب فوڈ…

Read more

حقیقت پہ مبنی حلیمہ کی کہانی

حلیمہ تین بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی اور اپنے ایک بھائی سے چھوٹی اور دو بھائیوں سے بڑی تھی۔ حلیمہ اور اس کے بڑے بھائی کو اس کی خالہ نے پالا پوسہ جنہوں نے اپنی زندگی اپنے بہن بھائیوں پر شادی نہ کر کے قربان کی، کیونکہ ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا۔ جب حلیمہ کی سب سے چھوٹی خالہ صرف چھ ماہ کی تھی۔

حلیمہ کی خالہ (صغراں ) جنہوں نے ان دونوں بہن بھائی کو ماں بن کر پالا تھا بہت نیک اور باہمت خاتون تھی۔ اپنے بہن بھائیوں کی شادی کرنے کے بعد صغراں نے ان دونوں بچوں کی اپنی جان سے بڑھ کر حفاظت کی اور پڑھایا لکھایا۔ حلیمہ اور اس کا بھائی اپنی خالہ کو اماں کہ کر پکارتے، نہ صرف حلیمہ اور اس کا بھائی بلکہ صغراں کے اپنے بہن بھائی بھی انہیں اماں کہتے تھے کیونکہ انہوں نے سب کو ماں بن کے پالا تھا۔

حلیمہ بڑی ہو رہی تھی وہ اپنی اماں کی سب سے لاڈلی تھی اس کی اماں نے اسے پھولوں کی طرح رکھا ہوا تھا۔

Read more

احساس کمتری میں مبتلا ہونے کی وجہ اور خود اعتمادی

انسان ایک معاشرتی حیوان ہے اسے اپنے دکھ سکھ بانٹنے خوشی کا اظہار کرنے کے لئے ایک دوسرے کا ہی سہارا لینا پڑتا ہے۔ انسان کبھی ایک دوسرے کے لئے راحت و اطمینان اور کبھی رنج و غم کا باعث بنتے ہیں۔ ہمارے رویے اور طرز عمل اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

خوداعتمادی ایک ایسی ذہنی صلاحیت ہے جس کے بل بوتے پر ہم منزل پہ منزل طے کرتے جاتے ہیں۔ اپنی خواہشات کی تکمیل سے ہمیں ذہنی سکون میسر آتا ہے۔ یہ ہمیں دوسروں میں منفرد کرتی ہے اور ہماری شخصیت کو نکھارتی ہے۔

Read more

کورونا وائرس، گھر بیٹھا مرد اور عورتیں

کورونا نے جہاں دنیا کو بہت سے سبق سکھائے ہیں، عورتوں پر بھی یہ بات واضح کردی ہے کہ گھر بیٹھا ہوا مرد کسی ساس سے کم نہیں ہوتا۔ اس وبا نے جہاں پوری دنیا کی معیشت تباہ کی ہے وہیں اس نے گھروں کا سکون بھی ختم کر دیا ہے۔ اس سے سب سے زیادہ اذیت شادی شدہ گھریلو عورتوں کو ہوئی ہے۔

Read more