عاصمہ جہانگیر
میں نے عاصمہ آپا کو کیسا پایا؟ (1)
1969 ء میں اسکول کی کچھ لڑکیاں مارشل لاء حکام کے خلاف احتجاج کرنے لاہور کی گورنر ہاؤس پر جمع ہوئیں۔ ان میں سےایک دھان پان سی لڑکی اس مینشن کی دیوار پر چڑھ گئی اور اس پر احتجاج کا سیاہ پرچم لہرا دیا۔ اس طالبہ کو اس کےاسکول، کانونٹ آف جیزز اینڈ میری نے اس وقت تو معطل کر دیا مگر آگے چل کر وہ لڑکی جبر کے خلاف ہر محاذ پر جدوجہد، انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے
Read more’عاصمہ جہانگیر کی روشن خیالی کی میراث کو ہم نے آخری سانس تک نبھانا ہے‘
عاصمہ جہانگیر سے میرا تعلق تب قائم ہوا جب میری عمر لگ بھگ دس یا گیارہ برس تھی۔ اس سے پہلے پاکستان میں سابق فوجی صدر ضیا الحق کی آمریت کے گھمبیر سائے پھیلے ہوئے تھے اور آئے دن میں اپنے والد کے ساتھ مال روڈ چیئرنگ کراس کے قریب سیاسی کارکنوں کی گرفتاری، نظر بندی اور مارشلائی ظلم و بربریت کی بد ترین داستانیں رقم ہوتے دیکھتی تھی۔ وحشت کے اس ماحول میں پروان چڑھتے چڑھتے آمروں اور ریاست
Read moreعاصمہ جہانگیر: ’ہم ان کی زندگی کو سیلیبریٹ کریں گے‘
پاکستان میں حقوقِ انسانی کے لیے بلند ہونے والی ایک بہت بڑی آواز اتوار کو ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی۔ عاصمہ جہانگیر کی موت کی خبر سامنے آنے پر کراچی میں کتب میلے کا سماں اتوار کی دوپہر سوگوار ہو گیا، سٹیج ہو یا راہدری میں بیٹھے ہوئے لوگ، سب کا موضوع اور حوالہ عاصمہ جہانگیر اور ان کی جدوجہد ہی رہا۔ پاکستان اور انڈیا میں امن کی کوششوں پر ابھی پروگرام کا آغاز ہی نہیں ہوا تھا، پروفیسر
Read moreزندہ رہی اور ڈٹ کے زندہ رہی
سمجھ میں نہیں آ رہا کہاں سے بات شروع کروں؟ آخر آپ ایک پانچ فٹ کے منحنی وجود میں نصب پانچ ہزار ٹی این ٹی کے دل اور دماغ میں کہاں تک سفر کر سکتے ہیں۔ اس دنیا میں جرات مند شخصیات کی کمی نہیں۔مگر سب کے نام لینے میں زبان اور جگہ کی مجبوری حائل ہو جاتی ہے لہٰذا جرات کے نمائندہ استعاروں سے کام چلانا پڑتا ہے۔ جیسے فاطمہ جناح، جیسے بے نظیر بھٹو، جیسے ملالہ، جیسے عاصمہ
Read more’پاکستان کے لیے دکھی دن ہے، اس نے بہادر اور بلند آواز عاصمہ جہانگیر کو کھو دیا‘
سوشل میڈیا پر عاصمہ جہانگیر کی موت پر افسوس اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اور دنیا بھر سے لوگ اس سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ بالی وڈ کے مشہور ہدایت کار مہیش بھٹ نے ٹویٹ کی: ‘ایک غیر معمولی خاتون جو معمولی لوگوں کے لیے لڑتی رہیں۔ عاصمہ جی میں وہ ہمت اور جرات تھی کہ وہ ایک منصفانہ زندگی کے لیے لڑتی رہیں۔ ہماری زندگیوں کو چھونے کے لیے شکریہ۔ ملالہ یوسفزئی کے والد
Read moreعاصمہ جہانگیر ہمیں راستے میں چھوڑ گئیں
عاصمہ جہانگیر کے انتقال کی خبر آئی تو سوشل میڈیا پہ کچھ لوگوں کو بھنگڑے ڈالتے دیکھا۔ یہ وہ لوگ ہیں جنھیں معلوم ہی نہیں کہ عاصمہ جہانگیر کون تھی، یا کیا تھیں۔ ہمارے یہاں تعلیم کی کمی کے ’ثمرات‘ ہیں، کہ ہم سنی سنائی باتوں پر ایمان کی حد تک یقین کرلیتے ہیں۔ بس اتنا ہونا چاہیے کہ ’سنی سنائی‘ ہمارے ’تعصب‘ سے میل کھاتی ہو۔ ایسے ہی لوگوں کے نفسیات کے مطابق میں نے ”عاصمہ ایک بھٹکی ہوئی عورت“
Read more








































