جہنم کی ائر کنڈیشننگ کا ٹھیکہ

ہندوستان میں انگریز سرکار کی صوبائی حد بندی زیادہ تر ان کی فتح سے ذرا پیشتر کے سیاسی انتظام پر مبنی تھی۔ برطانوی راج میں حکومت کرنے کا چار قسم کا نظم تھا۔ اول صوبے (جہاں انگریز نے جنگ کے ذریعے قبضہ کیا یا جہاں کے لوگ غدر میں انگریز کے خلاف لڑے ) ، دوم شاہی ریاستیں (جنہوں نے غدر میں انگریز کا ساتھ دیا اور بعد میں انگریز سرکار کے باج گزار رہے ) سوم، کچھ لوکل انتظام

Read more

ہمارے اخراجات: جہنم کی ائر کنڈیشننگ کا ٹھیکہ

جن لوگوں نے گلزار اور کیفی اعظمی کا غالب پر مشہور سیریل دیکھ رکھا ہے یا خواجہ حالی یا غلام رسول مہر کی غالب کی بائیو گرافی پڑھ رکھی ہے انہیں کچھ اندازہ ہو گا کہ استاد کے خرچوں اور آمدن کا بعد کس قدر زیادہ تھا۔ آمدن کا بنیادی ذریعہ ایک خاندانی پینشن تھی ( سو پشت سے پیشہ آبا سپہ گری والی ) جس کا کیس کلکتے جانے کے باوجود ہار گئے ( کلکتے کا بس یہی احسان

Read more

جہنم کی ائر کنڈیشننگ کا ٹھیکہ

استاد یوسفی نے آب گم کے پیش لفظ میں سنہ اسی کی دہائی کے اواخر کے حالات پر یہ جملہ لکھا تھا کہ پاکستان کے حالات کو بہتر بنانا گویا جہنم کی ائر کنڈیشننگ کا ٹھیکہ لینا ہے۔ یہ اس آدمی کا تبصرہ تھا جو پاکستان بننے سے ٹوٹنے تک ملک کے معاشی حالات براہ راست ایک بینک میں اعلی عہدیدار کی حیثیت سے دیکھتا رہا اور ایک نامور اور حساس ادیب کے طور پر اس معاشرے کے سیاسی اور

Read more

مرگِ مفاجات

اقبال کی بال جبریل کے مصرعے میں استعمال ہوئی یہ ترکیب عربی کے بے بدل شاعر ابوالعلا المعری کے نام سے معنون ایک نظم کے مصرع میں استعمال ہوئی ہے۔ معری شام میں رہتا تھا۔ چیچک سے بچپن میں نابینا ہوا، 86 سال زندہ رہا۔ شادی نہیں کی کہ بنی نوع انسان میں زندگی کی تکلیف سہنے کے لئے نئے بچوں کی آمد کا باعث بننے سے اصولی اختلاف رکھتا تھا۔ کسی درجہ قنوطی اور مذہب سے برگشتہ۔ اس کی

Read more

لوٹ جاتی ہے ادھر کو بھی نظر کیا کیجے

جب سے ہمارے بہت سے لوگ امریکہ، یورپ اور مشرق وسطی میں روزگار اور بہتر زندگی کی تلاش میں جانا شروع ہوئے ہیں اس وقت سے ایک بات نہایت تواتر سے کہی اور سنی جاتی ہے کہ امریکہ میں یہ سہولت ہے اور مغرب میں یہ۔ سعودی عرب کے ہسپتال اتنے بہترین ہیں اور امارات والے اپنے لوگوں کا ایسے خیال رکھتے ہیں۔ ان سب باتوں کا منطقی نتیجہ یہ نکالا جاتا ہے کہ

اول : ہم ایک بد دیانت قوم ہیں
دوم : ہمارے حکمران اور اشرافیہ خود غرض اور بے ایمان ہیں۔
سوم : ہماری ترجیحات عوام کی فلاح کی بجائے محدود طبقے کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔

Read more

ٹیکس سسٹم: خامیاں، اصلاحات کی تجاویز اور مشکلات

آج کل ٹیکسوں کے نظام کی اصلاح کا بہت چرچا ہے۔ امریکی امداد کے بند ہونے اور کم سود والے قرضے کی عدم دستیابی کے باعث یہ معاملہ اور بھی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ہر چند کہ گزشتہ پانچ سال میں ایف بی آر کے جمع کردہ ٹیکس قریب 1900 ارب سے بڑھ کر 3800 ارب سے متجاوز ہوچکے ہیں اور ٹیکس (ایف بی آر)جی ڈی پی تناسب بھی قریب قریب 9 فیصد(2013) سے موجودہ 12 فیصد کو چھو

Read more