لاہور اور سموگ

پاکستان کا دِل لاہور جسے باغوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔ دہائیوں سے اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے۔ پنجاب کا صوبائی دارالحکومت اور پاکستان کا آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا شہر جو پنجاب کی معیشت کا مرکز بھی کہلاتا ہے۔ لاہور پاکستان کا ثقافتی، تعلیمی اور تاریخی مرکز بھی ہے۔ خواہ روزگار ہو یا تعلیم، خواہ علاج ہو یا پھر کاروبار لاہور ہر طرح سے اپنی مخصوص پہچان اور اہمیت رکھتا ہے۔ صوبائی اسمبلی ہو یا پھر وزیر

Read more

پی۔ ڈی۔ ایم اور کرونا وائرس

تاریخ پاکستان کا اگر بغور جائزہ لیا جائے تو ہمیشہ انتخابات پر جماعتیں متفق نہیں رہیں۔ ہمیشہ اقتدار میں آنے والی جماعت نے شفاف انتخاب ہونے کا دعویٰ کیا جبکہ ہارنے والی جماعتوں نے انتخابات چوری ہونے یا دھاندلی کا الزام لگایا۔ شاید ہارنے والی جماعت فقط اس لیے اس نعرے کو لگاتی ہے تاکہ جماعت کے کارکن اور ووٹر جماعت سے جڑے رہیں اور کوئی جواز رہے۔ 90 کی دہائی کی چھوڑ کر اگر حالیہ دو دہائیوں بات کروں کو 2002 مشرف دور حکومت کو بھی دھاندلی زدہ کہا گیا اور ق لیگ و دیگر حکومتی جماعتوں نے انتخابات کو درست قرار دیا۔

اس وقت مولانا فضل الرحمن و نون لیگ نے مل کر اپنا وزیراعظم لگانا چاہا مگر پاکستان پیپلز پارٹی نے شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم کا امیدوار نافذ کیا۔ اپوزیشن کی تقسیم کی وجہ سے ظفر جمالی صاحب وزیراعظم منتخب ہوئے۔ اس کے بعد 2008 کے انتخابات کو بھی اگر دیکھا جائے تو تحریک انصاف نے تو اس کا بائیکاٹ کیا مگر پیپلز پارٹی نے میدان مارا تو اب اپوزیشن میں ق لیگ نے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا۔ ہم نے دیکھا کہ نون لیگ کیسے پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف اور ججز بحالی تحریک میں نکلی۔

Read more

گرفتاریاں، ضمانتیں اور فراریاں

یوں تو تو پاکستان کی سیاسی تاریخ گرفتاریوں اور جیلوں سے بھری پڑی ہے۔ کوئی بھی سیاستدان تب تک حقیقی سیاستدان نہیں بن سکتا جب تک اس نے جیل کی ہوا نا کھائی ہو۔ ہم نے تاریخ میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی گرفتاری اور پھر ان کو پھانسی لگتے دیکھا، مگر بھٹو اپنے اندر ایک عظیم قائدانہ صلاحیت رکھتے تھے اور حقیقی معنوں میں عوام کے نمائندہ کے طور پر ابھرے۔ جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں جہاں نصرت بھٹو پر ظلم ڈھائے گئے وہیں بے نظیر بھٹو نے بھی مشکلات کا سامنا کیا۔

اسی طرح آصف زرداری نے بھی جیل میں کافی عرصہ گزارا۔ 1999 کے مارشل لا کے بعد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو پابند سلاسل کیا گیا اور پھر ہم نے دیکھا کہ کیسے میاں صاحبان معاہدہ کر کہ سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔ اسی طرح پانامہ لیک کے بعد سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف صاحب کو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا تو اسی طرح بعد ازاں انھیں پارٹی صدارت سے بھی فارغ کیا گیا۔ اعلیٰ عدلیہ نے اس نا اہلی کے فیصلے کے ساتھ ساتھ نواز شریف صاحب کے خلاف نیب کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم دیا جس کے نتیجہ میں نواز شریف صاحب کو 10 سال قید، مریم نواز کو 7 سال جبکہ کیپٹن ر صفدر کو 5 سال قید با مشقت کا فیصلہ سنایا۔

Read more

رحمت للعالمین ﷺ

اللہ‎ رب العزت کا بے پایاں لطف و کرم و خاص عنایت ہے کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر ماہ مقدسہ ربیع الاول کے مبارک دن و رات دیکھا۔ بے شک امت مسلمہ کے لیے یہ سے بہتر ماہ خوشیاں منانے کا کوئی نہیں ہوسکتا۔ امت جس قدر رب کعبہ کا شکر ادا کرے کم ہے۔ حضور ﷺ کی زندگی کے بہت سے پہلو ہیں مگر آج حضور ﷺ کی زندگی کے ایک ہی گوشے پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش

Read more

مولانا اور آزادی مارچ

پاکستانی سیاست میں حزب اختلاف جماعتیں ہمیشہ جلسہ، جلوس اور احتجاج کرتی آئی ہیں جوکہ ہر سیاسی جماعت کا حق ہے اور آئین پاکستان نے ہر شخص کو آزادی رائے اور احتجاج کی آزادی دی ہے۔ پاکستانی سیاست میں وہ نواز شریف کا وکلا بحالی لانگ مارچ تھا یا ڈاکٹر طاہر القادری کا جنوری 2013 میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے خلاف نظام انتخاب میں اصلاحات کا دھرنا تھا یا پھر 2014 میں عمران خان اور طاہر القادری کے ایک بار

Read more

مفلوج ذہن لوگوں کا بچوں پر جنسی ظلم

بچے معاشرے کا مستقبل ہوا کرتے ہیں۔ گزشتہ دو برس قبل 2017 میں قصور کی 6 سالہ زینب قتل کیس نے جس طرح پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ صرف اس کیس نے خیبر سے کراچی تک قوم اور میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ قصور شہر میں جتنے زیادتی کے کیس اس سال رجسٹر ہوے اس کی مثال نہیں ملتی۔ قصور شہر میں کم و بیش 700 سے زائد بچوں سے زیادتی کے

Read more

 ڈاکٹر طاہر القادری کی ریٹائرمنٹ

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کی چیئرمین شپ اور پاکستانی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا جو پاکستانی سیاست میں پہلی مرتبہ کسی سیاستدان نے اپنی زندگی میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ علامہ طاہر القادری نے نا صرف سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی بلکہ اپنی جماعت کی قیادت اپنی اولاد کی بجاے پارٹی رہنماؤں کو سونپی۔ ڈاکٹر طاہر القادری 19 فروری 1951 کو پنجاب کے شہر

Read more

شرح طلاق میں اضافہ و حل؟

کسی بھی معاشرہ کی بنیادی اکائی اس معاشرے کا خاندانی نظام ہوا کرتا ہے۔ اگر خاندانی نظام مضبوط ہوگا تو کسی بھی ملک کا معاشرہ بھی کامیاب و مضبوط ہوگا۔ خالق کائنات نے خاندان کے نظام کو مرتب کرتے ہوے ایک تعلق رشتہ بنایا جسے رشتہ ازواج کہا جاتا ہے۔ اسی تعلق پر کوئی بھی معاشرہ قائم ہے۔ وقت کے بدلتے رجحان نے اس تعلق کی جڑیں کھوکھلی کرنا شروع کردیں ہیں جو کہ ماہر عمرانیات  کے مطابق انتہائی خطرناک

Read more