تئیس ہزار کا دوپٹہ، تین ٹکے کی غربت
چند روز پہلے، سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ نے کافی شور مچا رکھا تھا جس میں درخت کی شاخ پر دو دوپٹے لہرا رہے تھے۔ عمومی طور پر شاخ پر الو بیٹھتا ہے لیکن یہاں الو بنانے والے دوپٹے تھے۔
اس ٹویٹ کو لکھنے والے خود بھی ایک بہترین فوٹوگرافر ہیں اور انہوں نے نہ صرف دوپٹے کی قیمت پر ہم غریبوں کا دھیان کروایا بلکہ یہ بھی بتلایا کہ یہ کس قسم کی تصاویر ہیں۔ مجھے لگتا ہے اوسط درجے سے نیچے کی ہوں گی کیوں کہ الو کی آرامگاہ کو آپ نے ململ کے دوپٹے کی آماجگاہ بنا دیا۔
خیر، بندر کیا جانے ادرک کا سواد!
Read more






