افغانستان، تعلیم پر پابندی کا تیسرا تاریک سال: ملالہ یوسفزئی

افغان لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں ملالہ یوسفزئی کا پیغام۔ تمام پڑھنے والوں کو سلام۔ افغانستان ایک اور سیاہ سالگرہ منا رہا ہے۔ یہ سمجھنا تکلیف دہ ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے طالبان نے لڑکیوں کو چھٹی جماعت کے بعد اسکول جانے سے روک دیا ہے۔ یہ ان کے ظالمانہ اور عورت دشمن مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کو کام، تعلیم اور عوامی زندگی میں شرکت سے محروم کرنا ہے۔ آج، میں اپنی

Read more

ابا! میں بھلا آپ کا شکریہ کیسے ادا کر سکتی ہوں؟

جہاں تک میں جانتی ہوں میرے والد محبت، درد مندی اور انکساری کی مجسم تصویر ہیں۔ انھوں نے مجھے محبت کا درس محض الفاظ کے ذریعے نہیں دیا بلکہ اپنے عمل سے محبت اور مہربانی کے کام کر کے دکھایا۔ میں نے اپنے والد کو کسی کے ساتھ بد تہذیبی اور بے انصافی پر مبنی سلوک کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ خواہ مسلمان ہو یا عیسائی، گورا ہو یا کالا، غریب ہو یا امیر، مرد ہو یا عورت، سب ان کی نظر میں برابر ہیں۔ اسکول کے پرنسپل، ایک سوشل ایکٹیوسٹ اور فعال سماجی کارکن کی حیثیت سے وہ ہر ایک کا خیال رکھتے، انھیں احترام دیتے اور مدد کرتے تھے۔ ہر شخص ان سے پیارکرتا تھا، اس لئے وہ میرے لئے محبوب ترین ہستی بن گئے تھے۔

Read more