امریکہ کا غیردانشمندانہ فیصلہ

امریکہ نے پاکستان کو دیگر 14 ممالک کے ساتھ سی ایس پی اے لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ایک نئے انداز سے استوار ہونے جا رہے ہیں۔ سی ایس پی اے یعنی ”چائلڈ سولجرز پریوینشن ایکٹ“ کا مقصد ان ممالک پر پابندیاں عائد کرنا ہے جن میں نابالغ اور کم عمر بچوں کو مسلح سرگرمیوں کے لیے جبری طور پر بھرتی کیا جاتا ہے۔ سی ایس پی اے کے تحت ہر سال امریکا کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ”ٹریفکنگ ان پرسن“ رپورٹ شائع کی جاتی ہے اور جو ممالک اس رپورٹ میں شامل ہوں ان پر پابندیاں لگا دی جاتی ہیں۔ اس سال امریکہ نے دنیا کے دیگر 14 ممالک کے ساتھ پاکستان کو بھی شامل کر دیا ہے۔ اس سال کی رپورٹ 1 اپریل 2020 سے لے کر 31 مارچ 2021 تک کے جائزہ پر مشتمل ہے۔

Read more

کوویڈ۔ 19 اور آن لائن ایجوکیشن

عالمی وبا کوویڈ۔ 19 سال 2019 کے آخری مہینوں میں دنیا بھر میں پھیلنا شروع ہوئی۔ اس وبا نے زندگی کے ہر شعبے کو شدید متاثر کیا۔ سب سے بڑا بحران صحت کے حوالے سے پیدا ہوا، جس کے لیے فوری اور سریع اقدامات اٹھانا پڑے۔ اس ضمن میں مختلف پہلوؤں سے پابندیاں لگائی گئیں، لاک ڈاؤن کے فیصلے کیے گئے اور ہر طرح کے عوامی اجتماعات روک دیے گئے۔ اس وبا نے شعبہ تعلیم اور اس سے متعلق تمام

Read more

پاکستان کا امریکہ کو انکار۔ ایک تجزیہ

پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات خاصے پیچیدہ نوعیت کے ہیں۔ اگرچہ ان تعلقات کا آغاز 1947 میں ہوا تھا لیکن ان میں آج بھی اعتماد اور برابری کی سطح پر ہونے کا فقدان ہے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر دوستانہ تعلقات قائم کرنے کا منشور دیا۔ لیکن ان کی فوری رحلت اور پاکستان کی سالمیت کے حوالے سے بھارت کی طرف سے روز افزوں خطرات نے

Read more

ملالہ کا بیان ۔ ایک تنقیدی جائزہ

جب سے ملالہ یوسف زئی نے برٹش ووگ میگزین کو ایک انٹرویو دیا ہے اور اس کے انٹرویو کے کچھ حصے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں اس وقت سے ملالہ اور اس کے انٹرویو پر پاکستان اور دنیا بھر میں کسی نہ کسی انداز سے بحث مباحثہ جاری ہے۔ بلاشبہ ملالہ ایک قومی ہیرو کے طور پر جانی جاتی ہے۔ وہ پاکستان کی ان تمام بچیوں کے لیے جرات و بہادری کی علامت ہے جو اپنی زندگی میں آگے

Read more

کرونا ویکسین اور بے بنیاد پروپیگنڈا

سال 2019 کے آخری مہینوں میں انسانی معاشرے کو ایک ایسے مہلک وائرس کا سامنا کرنا پڑا جس نے پوری دنیا کو بدل کر رکھ دیا اور لوگوں کی تمام تر سماجی اور مذہبی زندگی کو انتہائی بری طرح متاثر کیا۔ مجموعی طور پر اب تک 179 ملین افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور تقریباً 3.9 ملین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دنیا بھر میں پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے نتیجے میں لوگوں کی معاشی حالت بری

Read more

پاکستان میں انتخابی اصلاحات۔ وقت کی اہم ضرورت

پاکستان میں 2013 میں پہلی بار ایک جمہوری حکومت نے اپنی پانچ سالہ مدت پوری کی۔ جب کہ اس سے قبل 66 سالہ تاریخ میں ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ (اگرچہ 2013 سے قبل 2007 کی اسمبلی نے بھی اپنی پانچ سالہ مدت پوری کی لیکن اکثر ناقدین اور تجزیہ نگار اسے جمہوری عہد شمار نہیں کرتے ) ۔ کہا جا سکتا ہے کہ ایک دشوار، طویل، اور صبر آزما سفر کے بعد پاکستان میں جمہوریت صحیح راستے پر گامزن

Read more