مرنے اور مارنے سے ارادے سرد نہیں ہوتے

فیض آباد کے اس پل کے نیچے سے گذر رہا ہوں جہاں بیٹھ کر سال بھر پہلے ایک "خادم” نے دارالحکومت کی شہ رگ بند کر دی تھی۔ آج وہاں ایک بڑا بینر لگا ہوا ہے جس پر جلی حروف میں تحریر ہے“ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے”۔ شہر اقتدار میں انڈین فورسز کی طرف سے کئے گئے مظالم کی تصاویر آویزاں ہیں۔ سر بریدہ لاشے، بچوں اور عورتوں پر مظالم، جبری گمشدگیاں، ماورائے عدالت قتل، گولیوں سے چھلنی

Read more

ایک شام، حاشر ابن ارشاد کے نام

حاشر ابن ارشاد کی تحریریں ہمیشہ دل و دماغ پر ایک عجیب اثر چھوڑتی رہی ہیں۔ یہ نہیں کہ حاشر کوئی مافوق الفطرت شخصیت یا خاتم العلما ہیں کوئی صوفی ہیں یا موٹیویشنل اسپیکر۔ لیکن ان کی تحریر یا بحث، فکر کے نئے دروازے ضرور کھولتی ہے اور ہم جیسے طالب علموں کو سیکھنے اور سوچنے کی دعوت ضرور ملتی ہے۔ آپ ان سے اختلاف کر سکتے ہیں بلکہ کرتے ہیں، اس لئے کہ وہ روایات شکن ہیں اور آوٹ

Read more

سب بچوں کے امی ابو ہوتے ہیں۔۔۔

کل سے جب بھی آنکھیں بند کرتا ہوں، کتاب کھولتا ہوں، ٹی وی دیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، گھر کے سامنے پارک میں معصوم بچوں کو کھیلتے دیکھتا ہوں دو معصوم بچیوں کے چہرے آنکھوں کے سامنے گھوم جاتے ہیں۔ فرشتوں جیسی پاکیزگی اور معصومیت لیکن ڈری سہمی خاموش پرچھائیاں میرے سامنے نوحہ کناں ہیں۔ میں نے ان سے فرار کے سو حیلے کر لیے لیکن وہ خاموشی سے ایک ہسپتال میں بیٹھی میرا گریبان پکڑ لیتی ہیں۔ مجھے تو

Read more

جاگتے رہنا ہم غریبوں کی رقمیں لگی ہوئی ہیں

ہمارا پیارا بھائیوں جیسا دوست زبیر سیاف بحریہ کراچی میں پلاٹوں کا لین دین کرتا ہے۔ اس نوجوان نے بڑی محنت کے ساتھ اپنا مقام بنایا۔ پہلے کسی کمپنی کے ساتھ کام کرتا تھا اب اپنی کمپنی کھڑی کرلی ہے۔

کافی سالوں سے کہہ رہا تھا کہ بحریہ میں سرمایہ کاری کریں۔ اپنے کاروبار سے زیادہ اس کا مقصد یہ بھی تھا کہ لوگ بحریہ میں لاکھوں بنا رہے ہیں آپ کیوں محروم ہیں۔ اسے بتایا کہ یار جانی لوگوں کے پاس پیسہ ہے اور ساری عمر سے سن رکھا ہے پیسہ پیسے کو کھینچتا ہے۔ ہمارے پاس پیسہ نہیں اس لئے ہم لاکھوں چھوڑ ہزاروں بھی نہیں بنا سکتے۔

Read more

کوا حلال ہے یا حرام

ایک واقعہ بچپن سے پڑھتے، سنتے آرہے ہیں کہ ہلاکو خان نے جب بغداد پر حملہ کیا تو وہاں کے علماء اس بحث میں مصروف تھے کہ کوا حلال ہے یا حرام۔

یہ واقعہ حقیقت پر مبنی ہے یا صرف حکایت، بہرطور قوموں کے زوال کی طرف ایک سچا اور تلخ اشارہ ضرور ہے۔ جب قوموں کے علماء اور افراد (علماء بھی انہی افراد میں سے ہوتے ہیں ) نان ایشوز پر زیادہ دھیان دیں اور فضول بحثوں میں پڑجائیں، مسائل کا تجزیہ اور انہیں حل کرنے کی بجائے مسائل بڑھانے والی لایعنی بحثوں میں الجھ جائیں تو ہلاکو چھوڑ کوئی کاکو بھی ہو تو ایسی قوموں پہ بھاری رہے گا۔

Read more

علم و کمال آپ کی میراث، کیا کہا

احتساب ہے یا سیاسی انتقام، جرم ہے یا محض دباؤ، چور ہے یا محض شور، نیب ہے یا غیب، بہرحال اتنا طے ہے کہ مجموعی صورتحال بڑی افسوسناک اور مضحکہ خیزہے۔ اس لئے کہ ایک سابق صدر، ایک پارٹی کا سربراہ اور ایک بڑے صوبے کے وزیراعلی کا نام ای سی ایل پہ ڈال دیا گیا ہے۔

قوم اپنا حساب خود لگا لے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔ ایک وزیراعظم سات سال کے لئے جیل میں ہے، بدعنوانی کے بے شمار الزامات اس کے سر پر ہیں۔ پنجاب کے خادم اعلی کو نادم اعلی بنانے کی کوشش جاری ہے۔ متحدہ علما کونسل کے ”پان مارکہ“ سربراہ کو نیب طلب کرچکی اور نیب کی زیر حراست شخص اسمبلی میں نیب کی طلبی کررہا ہے۔

Read more

مومنین بنیادی باتوں سے آگے کب بڑھیں گے

مجھے ایک مغربی ملک میں ایک پاکستانی، پردہ دار عورت سے کیے گئے سوال کا جواب نہیں بھولتا۔ جب پوچھا گیا کہ کسی مارکیٹ یا پبلک پلیس پر آپ گوروں کی موجودگی میں تو پردے کی سختی سے پابندی نہیں کرتیں، کسی پاکستانی کو دیکھ لیں تو فوراً منہ سر لپیٹنے لگ جاتی ہیں بقول سہیل وڑائچ یہ کھلا تضاد نہیں؟ جواب ملا کہ ہم برقعہ پہنے ہوئے بھی ہوں تو کبھی کسی گورے نے ہماری طرف دیکھنا بھی نہیں جبکہ اپنے لوگ وہیں کھڑے پاوں کے ناخن سے لے کر سر کے بالوں تک ایکسرے کر جاتے ہیں۔ دیدے پھاڑے اپنی نگاہوں سے برقعے اور نقاب تک کو چیرنے کی کوشش کرتے ہیں اس لئے ان کی نگاہوں سے بچنے کے لئے پردہ کرنا زیادہ ضروری ہوجاتا ہے۔

Read more

ویڈیو کیمرا اور سستا انصاف

ویڈیو کیمرا بھی ایک حیرت انگیز ایجاد ہے۔ سینما کے لئے فلمیں بنانے والے بڑے بڑے کیمرے سمٹ کر موبائل فون کے ننھے سے لینز تک آپہنچے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے اس سفر میں مظلوم اور مجبورپاکستانیوں نے جس چیز سے سب سے زیادہ فائدہ حاصل کیا وہ یہی کیمرا ہے۔

اگرنواز شریف کے گارڈز پابند سلاسل ہیں، اگرخاتون کو پستول کے زور پر گالیاں بکنے والا واصف عباسی چین فرارہے، سیالکوٹ میں خواجہ سرا پر مردانگی دکھانے والا ججا بٹ نامی بدمعاش اگرقانون کی گرفت میں ہے، مری میں سیاحوں پر ہونے والے تشدد پر وزیر اعلی کا فوری ایکشن اور پولیس کی ”پھرتیاں“ ہیں، مسجد میں قاری کا بچوں پر پائپ کے ذریعے بہیمانہ تشدد اور گرفتاری ہے، تربت جیسے علاقے میں پولیس تشدد اور پولیس والے کی معطلی ہے اور ان جیسے چھوٹے بڑے تشدد کے واقعات میں طوہاً وکرہاً ہی سہی کچھ ہل جل ہوئی تو وہ ایسے ہی کیمروں کی بنائی گئی ویڈیوز کی مرہون منت ہے۔

Read more

احمدی بڑے چالاک ہیں

شاید مسئلہ بہت سادہ ہے جسے بہت پیچیدہ بنا دیا گیا ہے۔ یک طرفہ بات کہی اور یک طرفہ سنی گئی ہے جس کی وجہ سے تحقیق سے عاری ہماری قوم بہت سے خود ساختہ اور خود سوچتہ باتوں کے فریب میں جکڑی جا چکی۔ ایسے ایسے قصے کہانیاں سنائی گئیں کہ کوئی اس کے مقابل حقیقت کو دیکھنے اور پرکھنے کو تیار نہیں۔ جرمنی میں بوسنیا کے باشندے مہاجر ہو کر آئے، ان میں مسلمان ہونے کے باوجود کزن

Read more

مارٹن کوبلر! پاکستان کو بھی جرمنی بنادو

پاکستانی ہی نہیں بلکہ دنیا کے اکثر سفارت کار ایک پراسرار سی دفتری مخلوق سمجھے جاتے ہیں۔ جن کو صرف ’خاص لوگوں‘ سے اور اپنے ملک کے مفاد سے مطلب ہوتا ہے۔ پاکستان میں متعین جرمن سفیرمارٹن کوبلر ان سفراء میں ممتاز ترین حیثیت رکھتے ہیں بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ وہ عام لوگوں کے سفارت کار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستانی عوام میں بے حد پسند کیے جاتے ہیں۔ عام پاکستانی جس کو شاید ہی

Read more

خان صاحب !کٹھن ہے راہ گزر

ماننا پڑے گا کہ حالیہ انتخابات میں قوم کے پاس زیادہ آپشنز نہیں تھے۔ پیپلز پارٹی کو بی بی کے المناک حادثے کے بعد قوم آزما چکی تھی۔ پانچ سال موقع ملا لیکن عوام کی بجائے اپنے ہی بندوں کو نوازتے رہے۔ نوازشریف صاحب کی سزاکا قصہ تاریخ کے سپرد بھی کردیں تو پارلیمنٹ میں خطاب سے لے کر مریم نواز کے کسی بھی ملک میں پراپرٹی نہ ہونے کی طرح ہر حکومتی معاملے میں قول و فعل کا تضاد

Read more