احمد کریم خان اور بین الاقومی فوجداری عدالت

اپنے مفادات کی بات ہو تو مغرب اپنے کپتان امریکہ کی سربراہی میں ملکوں اور حکومتوں کو برباد کے لئے کسی قسم کے ٹھوس شواہد کا محتاج نہیں۔ چند باتوں اور مفروضوں پرہی یو این سیکورٹی کونسل راتوں رات قراردادیں  منظور کر کے کسی بھی ملک پر چڑھائی کی اجازت دے دیتی ہے۔ بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے ملکوں اور شخصیتوں پر پابندیاں لگ جاتی ہیں۔ امریکہ یوکرین کی مدد کے لئے اربوں ڈالر اور اسلحے کے انبار لیے دوڑا

Read more

7مئی: یومِ دفاعِ پاکستان۔ ایک نئی تاریخ کا آغاز

ہر قوم کی تاریخ میں کچھ دن ایسے آتے ہیں جو ناقابلِ فراموش ہوتے ہیں۔ جیسے 6 ستمبر 1965 کو قوم نے اپنی سرزمین کا دفاع کیا، ویسے ہی اب 9 مئی کو ”یومِ دفاعِ پاکستان“ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ یہ وہ دن تھا جب بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں، چپکے سے، چوروں کی طرح میزائل فائر کیے۔ خیال تھا کہ پاکستان سو رہا ہو گا، مگر دشمن یہ نہیں جانتا تھا کہ یہ قوم

Read more

جرمنی کی آئینی عدالت کے اختیارات کا ایک جائزہ

وطن عزیز میں آئینی عدالتوں کے نام پر نظام عدل اور عدالتوں کا حلیہ مزید بگاڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سے آسان لفظوں میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ انتہائی پراسرار انداز اور عجلت میں ایک بل آئینی ترامیم پاس کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس میں دو رائے نہیں کہ مقننہ اگر محسوس کرے کہ ملک کے معروضی حالات کے تحت آئینی عدالت کے قیام کی ضرورت ہے تو وہ اس عدالت کے قیام

Read more

آئینی عدالتیں : عالمی مثال اور پاکستان میں ان کا قیام

حالیہ دنوں میں پاکستان میں آئینی عدالتوں کے قیام کی بحث جاری ہے، اور اس حوالے سے قومی میڈیا پر کئی گمراہ کن بیانات دیے جا رہے ہیں۔ بعض حکومتی افراد (جن میں بیرسٹر بھی شامل ہیں ) کا دعویٰ ہے کہ دنیا بھر کے ممالک میں آئینی عدالتیں قائم ہیں، اور یہ ایک معمول کا عمل ہے۔ تاہم، حقیقت اس سے مختلف ہے۔ آئینی عدالتیں دنیا کے چند گنتی کے ممالک میں ہی موجود ہیں۔ ان اہم ممالک میں

Read more

کچھ ہماری عدلیہ کے بارے میں

بدقسمتی سے قومی اور ملکی سطح پر ہم نے کسی شخص کی عزت، کسی بڑے کا احترام، کسی ثالث کی توقیر، کسی ادارے کا وقار رہنے ہی نہیں دیا۔ ایسا ہی ہوتا ہے جب ادارے اپنے دائرہ اختیار میں کام نہ کریں، شخصیتیں انصاف سے کام نہ لیں، ثالث عدل نہ کریں، بڑے اپنے آپ کو عقل کل سمجھیں، ذاتی مفادات پر اجتماعی مفاد قربان ہوتے رہے ہوں۔ جتھوں، طاقت اور لاقانونیت کو سہارا سمجھا جائے۔ لاٹھی رکھنے والے بھینس

Read more

پاکستان کے عام انتخابات اور جماعت احمدیہ کا بائیکاٹ

ملک میں بہت سی خبریں ہیں۔ عمران خان کی گرفتاری ہے، بلے کا نشان ہے، سزائیں ہیں، عدت کے مسائل ہیں، الیکشن کی تقریریں ہیں، جلسے ہیں، جلوس ہیں، زندہ باد، مردہ باد ہے۔ اور یہ سب اتنا سنسنی خیز ہے کہ چھوٹی چھوٹی خبریں، معمولی سے حقوق جو پامال ہو رہے ہیں ان کی طرف نہ حکمرانوں کا دھیان ہے نہ عدلیہ کا، نہ خواص کی پریشانی ہے نہ عوام کا مسئلہ۔ اسی گرما گرمی میں آئین کی بنیادی

Read more

چال ہم چلتے ہیں ہر بار غلط

سیاست کے میدان میں اور اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر پچھلے 75 سال کی بہت سی کہانیاں، فسانے اور حقیقتیں ہیں۔ سچ اور جھوٹ کے فیصلے تاریخ کیا کرتی ہے لیکن فرق ان کو پڑتا ہے جو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہتے ہوں اور آئندہ کے لئے اس کا دھارا موڑنے کے خواہشمند ہوں۔ وہ جن کا واحد مقصد حصول اقتدار ہو وہاں کوئی تاریخ کوئی کردار کوئی اصول، کوئی ضابطہ نہیں ہوتا۔ وہاں چاپلوسی ہوتی ہے، موقع کی تلاش ہوتی

Read more

محاصرہ قائم ہے لیکن یہ حصار ستم کوئی تو گرائے گا

کافی دنوں سے سوچ رہا تھا کہ سیاست جس سمت جا رہی یا لے جائی جا رہی ہے اور وطن عزیز میں جبر کا جو موسم ہے ایسے میں فراز کی مشہور زمانہ نظم ”محاصرہ“ جتنی اب صادق ہے فراز نے جس دور میں لکھی تھی اس وقت بھی کیا ہوگی۔ کہ تمام صوفی و سالک، سبھی شیوخ و امام اور آسمان ہنر کے نجوم امید لطف سے ایوان کج کلاہ میں ہیں۔ گداگران سخن کے ہجوم، جو آج سے

Read more

میاں صاحب- کاش آپ آئے ہوتے لائے نہ جاتے

نہ اس بات سے اختلاف ہے کہ آپ کو تین دفعہ حکومت نہیں کرنے دی گئی نہ اس بات پہ بحث کہ غیر جمہوری طاقتوں نے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے آپ کو کئی دفعہ حکومت سے نکالا۔ دھرنوں کے فیض آباد ہوئے، منصفوں کے فیصلے کہیں اور تحریر ہوئے، ایک فضول سے مقدمے میں سزا سنائی گئی (اصل مقدمے نہ ثابت ہوئے نہ ہوں گے کہ اس میں کئی پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں اور نظام انصاف ابھی

Read more

بیرون ملک جانے کی خواہش: ذاتی اور حکومتی رویے

دو دن پہلے ایک جاننے والے کا فون آیا وہ مشورے کا طالب تھا کہ اس کے بچے کینیڈا یا یورپ کس طرح جا سکتے ہیں۔ عرض کی کہ بطور طالب علم سب سے آسان ہے، پڑھنےکے لئے بھیجیں۔ تعلیم حاصل کرکے وہاں رہنا چاہیئں تو رہ جائیں نہیں تو واپس آکر یہاں بہتر طریق پر ملک کی خدمت کریں۔ آگے سےکہنے لگے کوئی آسان طریقہ بتائیں۔ میرے بچے زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہیں۔ پھر کسی جاننے والے کے بارے

Read more

جڑانوالہ کے مسیحی اور کراچی تا بہاولنگر کے احمدی

جڑانوالہ میں مسیحی برادری کے خلاف ظلم کاجو بازار گرم کیا گیا وہ اس ملک میں اقلیتوں کے خلاف ہونے والا نہ پہلا واقعہ ہے اور نہ ہی (خاکم بدہن) آخری۔ اس ملک میں باقی رہ جانے والے چند باشعور اور باضمیر لوگ اس بربریت پر مسیحی برادری سے شرمندہ بھی ہیں اور ان کے لئے دکھی بھی۔ جڑانوالہ کی مسیحی برادری ایک لحاظ سے خوش قسمت بھی ٹھہری کہ میڈیا میں تصویریں آئیں، شور مچا، سوشل میڈیا نے آواز

Read more

توہم پرستی اور تحقیق

ہمارا سارا زور زبانی کلامی حرمت سے شروع ہوتا ہے اور جذباتیت کے دھارے میں بہہ کر ختم ہوتا ہے۔ اس میں حرمت انبیا، حرمت قرآن، حرمت مسجد وغیرہ سرفہرست ہیں۔ ہم اللہ اور اللہ کے رسول کی باتوں کو ثابت کرنے کی بجائے مغربی قوموں کے محتاج ہیں۔ جب وہ کوئی سائنسی دریافت کر لیتے ہیں، کوئی تھیوری پیش کر دیتے ہیں، اپنی کسی سائنسی تحقیق کو ثابت کر لیتے ہیں تو اگلے دن ہم کسی قول یا کسی

Read more

ہم ساری دنیا سے منفرد مسلمان ہیں: ڈاکٹر پرویز ہود بھائی

سی پیک اور پاکستان کے قومی مفادات کی وجہ سے، پاکستان میں چینی تمام غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ مراعات یافتہ اور محفوظ ہیں۔ متعدد سطحی پولیس اور خصوصی فوجی یونٹ ان کی حفاظت کرتے ہیں۔ اسی طرح خواہ وہ اسلام آباد میں ہوں، کراچی یا کہیں بلوچستان میں، انہیں مرکز نگاہ نہ بننے اور مقامی لوگوں سے کم سے کم رابطے رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ لیکن جیسا کہ اس ہفتے کے واقعات نے ظاہر کیا کہ

Read more

علمی ادبی سرقہ

یوں تو ادبی اور علمی سرقے کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ مذہبی کتابوں پر بھی اور شاعری پہ اور ادیبوں پر بہت سے الزامات ہیں، کچھ ثابت ہیں اور کچھ نہیں بھی۔ اس میں بڑے بڑے ادیبوں اور شاعروں کے نام بھی آتے ہیں۔ بڑی ڈھٹائی کے ساتھ لوگ کسی اور کی تحریر کو چوری کرتے اور بڑی بے حیائی کے ساتھ اپنے نام کے ساتھ شائع کروا لیتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ہی اس موضوع پر اثبات رسالے نے

Read more

توشہ خانہ کی بہتی گنگا

لیں جی توشہ خانے سے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست شائع ہو گئی. راقم نے 21 اپریل 2022 کو ہم سب پر اپنے مضمون "مہنگے تحائف اور مختلف ممالک کے توشہ خانے” میں کچھ ممالک کے توشہ خانہ قوانین کا جائزہ لیا تھا. پاکستان کے قانون کے بارے میں بھی لکھا تھا. مختصر یہ کہ پاکستانی قوانین کے مطابق 30000 تک کے تحائف بغیر کوئی رقم ادا کیے اپنے پاس رکھے جا سکتے ہیں. اس سے زیادہ مالیت کے تحائف

Read more

نیم صادق، نیم امین اور ثاقب نثار

دنیا بھر کے زیادہ تر سیاستدانوں سے ان کے عوام شاکی رہتے ہیں۔ مختلف قسم کے جھوٹ، وعدہ خلافیاں اور بے اعتدالیاں ان سے منسوب رہتی ہیں۔ تیسری دنیا کے ممالک کی اور زیادہ بدقسمتی ہے کہ یہاں یہ برائیاں عام ہیں۔ پاکستان اس معاملے میں یقیناً اس فہرست میں کہیں بہت اوپر آتا ہے۔ لیکن اسی ملک نے اپنے آئین کی دفعہ 62 کے تحت پارلیمنٹ (مجلس شوریٰ) کا رکن منتخب ہونے کے لئے صادق اور امین کی پخ

Read more

واجاں ماریاں بلایا کئی وار میں: عالم لوہار اور عمران خان

اس کنفیوزڈ قوم کے سابق وزیراعظم خان صاحب قوم سے بھی زیادہ کنفیوز ہیں کہ جن کو وہ نیوٹرل رکھنا چاہتے ہیں وہ نیوٹرل رہیں یا سیاست میں کودیں۔ سمجھ نہیں آتی کہ ان کے بعض خیالات سابق چیف آف آرمی سٹاف تک ہی تھے یا اب بھی ہیں۔ بادی النظر میں تو یہی لگتا ہے کہ اپنی ذات اور اپنے اقتدار کے حصول کے لئے ان کا کسی قسم کا کوئی نظریہ نہیں۔ مذہبی ٹچ سے لے کر آڈیو

Read more

لدھڑ بندا جرنیل ہووے تے پاک آرمی وچ ہووے

سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش میں ہے کہ انڈین آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ان کے کل اثاثے 29 لاکھ روپے (ایک کروڑ پاکستانی روپے ) ہیں۔ اس حوالے سے ایک زبانی سنا واقعہ یاد آ گیا۔ یقیناً اس واقعے کا کوئی حوالہ تو نہیں لیکن کافی عرصہ پہلے ایک فوجی افسر نے ہی سنایا تھا اس لئے بغیر سند کے پیش ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جسبیر سنگھ لدھڑ انڈین آرمی کے ایڈیشنل ڈی جی ملٹری آپریشن رہے

Read more

احمدی عبادت گاہوں پر منظم حملے اور ہماری بے حس خاموشی

ایک دفعہ پھر وہی رونا، پھر وہی تصویریں ، پھر وہی واقعات۔ لیکن اس دفعہ کچھ منظم انداز میں۔ احمدیوں کی قبروں کے بعد ان کی عبادت گاہوں پر حملے۔ پنڈدادن خان، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، وزیر آباد، کراچی، شیخوپورہ، عمرکوٹ۔ یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ عام پاکستانی سوچے گا کہ ہر قسم کی بدامنی، بداخلاقی، بدحالی اس ملک میں عام ہے۔ پشاور مسجد بھی تو بم دھماکوں کا نشانہ بنی ہے، قبروں کی بے حرمتی کی خبریں

Read more

باتیں فٹ بال کی

ویسے تو انسان جس کھیل کے ساتھ دلچسپی پیدا کر لے اسے وہی پسند آنے لگ جاتی ہے۔ باکسنگ پسند کرنے والے باکسنگ، امریکن فٹ بال کے شوقین اور فارمولا ون والے ریسنگ جیسے کھیل بھی دیکھتے ہیں۔ کسی زمانے میں جب پاکستان ہاکی جیتا کرتا تھا ہر بندہ ہاکی دیکھا کرتا اور اس پر گفتگو کرتا تھا۔ کلیم االلہ، سمیع االلہ، حسن سردار، منظور جونیئر اور شہباز سینئر کی باتیں تھیں۔ دھیان چند جیسے لیجنڈ کے نام بھی اسی

Read more

نام میں لفظ سید ہونے پر احمدی کے خلاف پرچہ کٹ گیا

کمال ہے کہ ابھی کل ہم ملکہ معظمہ انگلستان مرحومہ الزبتھ دوم کو سید ثابت کرنے کے لئے کہاں کہاں سے اسے کی نسلیں کھنگالتے رہے۔ معنوی لحاظ سے تو خیر وہ کئی ممالک کی سیدانی تھیں لیکن انہیں 43 ویں نسل میں رسول کریم کی جسمانی ذریت اور نسل سے ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ معنوی لحاظ سے اس لئے کہ لفظ سید کا مطلب سردار، حاکم، سالار، بڑے یا آقا کا ہے۔ عربوں میں لفظ سید کسی

Read more

ٹرانس جینڈر ایکٹ اور مفروضے

ٹرانس جینڈر ( جنہیں اردو میں مخنث، خواجہ سرا یا ہیجڑے کہہ سکتے ہیں) کی غیر مصدقہ طور پرپاکستان میں تعداد دس ہزار کے قریب بتائی جاتی ہے۔ یہ معاشرے کا وہ نظرانداز شدہ اور پسا ہوا طبقہ ہے جن کے لئے کبھی کوئی کام نہیں ہوا۔ یہ مانگ تانگ اور ناچ کر گزارا کرتے ہیں۔ مشرف دور میں ان کے حقوق اور نوکریاں دینے کی بات ہوئی۔ پچھلے ادوار میں بڑے شہروں اورسرکاری نوکریوں پرکچھ ٹرانسجینڈر افراد نظر بھی

Read more

عمران خان کو آرمی چیف نہیں، ایک تھانیدار کی تلاش ہے

عمران خان کے بیان پر ملک میں جو بحث ہونی چاہیے، وہ نہیں ہو رہی۔ غداری، کفر، مومن اور حب الوطنی چونکہ پسندیدہ کھیل ہے اس لئے بحث کا رخ بھی اس طرف ہے۔ سیاستدان تو ایک طرف، دانشور بھی وہ بحث نہیں اٹھا رہے جس کی ایک جمہوری معاشرے میں توقع کی جا سکتی ہے۔ باقی ہر طرف بحث یہ ہو رہی ہے کہ عمران خان صاحب نے اپنی پسند کے جرنیل کو محب وطن گردانا جبکہ نواز شریف

Read more

ٹی وی، منظور جونئیر اور لاس اینجلس اولمپکس

ہاکی کے حوالے سے بہت بچپن کی دھندلی سی یاد 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس ہیں۔ وہ وقت جب ہاکی کے کھلاڑی بھی سٹار ہوتے تھے۔ کلیم اللہ، حسن سردار اور کپتان منظور جونیئر۔ جن دنوں چھوٹے قصبوں کے خال خال گھروں میں واشنگ مشین اور فریج وغیرہ جیسی لگژری ہوتی تھی اللہ نے ان چیزوں سے نواز رکھا تھا لیکن ٹی وی ہمارے گھر میں شجر ممنوعہ تھا۔ اس لئے کہ ابو کو ٹی وی سے خدا واسطے کا

Read more

اٹھ گیا گھبرا کے اور پھر رو پڑا بے اختیار

لفظ ہیں کہ معنویت کھوتے جاتے ہیں، گنتی ہے کہ بھولتی جاتی ہے، تحریر ہے کہ بے اثر ہوئی جاتی ہے۔ دماغ کی عجیب حالت ہوتی جاتی ہے، کوئی واقعہ سنتے ہیں تو سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ ہنسا جائے یا رویا جائے۔ گمنام رستوں اور تاریک راہوں پہ مرنے والے، ڈوبنے والے، قتل کر دیے جانے والے، غائب کر دیے جانے والے۔ محض ایک گنتی ہوتے جاتے ہیں، بڑے بڑے سانحے محض واقعات۔ کہ ایک کے بعد ایک

Read more

گول میز کانفرنس تاریخی حقائق، سر ظفراللہ خان کے قلم سے

جناب عمران خان صاحب کے بزرگوں کی شرکت کے حوالے سے گول میز کانفرنس کا ذکر چھڑاہے۔ بحث جاری ہے۔ عمران خان صاحب کی باتوں میں تاریخی تضادات ہیں۔ ان تضادات سے پہلے آئیے ان تینوں گول میز کانفرنسز میں شریک شخصیت کی زبانی اس کانفرنس کا حال جانتے ہیں۔ مسلم لیگ کے صدر چوہدری سر محمد ظفراللہ خان ہندوستان، تقسیم ہندوستان اور بعد میں پاکستان کی سیاست میں بہت اہم مقام رکھتے ہیں۔ ان کی سوانح عمری تحدیث نعمت

Read more

احمدی افراد پر قربانی کرنے پر مقدمہ

احمدی فرقہ کے دو افراد کے خلاف 2020 میں ایک ایف آئی آر درج ہوئی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ احمدیوں کی عبادت گاہ سے قرآن کریم کا ایک نسخہ برآمد ہوا ہے۔ اس طرح عبادت گاہ جو مسجد کی طرح دکھائی دیتی ہے، میں کلمہ طیبہ اور چند دوسرے اسلامی شعائر سے تعلق رکھنے والی چیزیں کندہ پائی گئی ہیں۔ اسی طرح عبادت گاہ میں قرآن کریم کے نسخے بھی رکھے ہوئے ہیں۔ عبادت گاہ میں

Read more

مذہبی ٹچ کا پچھتر سالہ سفر

قاسم سوری نے خان صاحب کو تقریر میں مذہبی ٹچ دینے کو کہا تو کیا غلط کہا۔ یہ وہ مال ہے جو 1947 سے اس ملک میں بکتا آیا اور نہ جانے کب تک بکتا رہے گا۔ ہاں جب تک اس مال کو باوضو خریدنے والے موجود ہیں، یہ بکے گا۔ پاکستان کی تقسیم سے پہلے ہی ترک خلافت کی جنگ ہندوستان میں لڑی جا رہی تھی۔ بولیں اماں محمد علی کی، جان بیٹا خلافت پہ دے دو قسم کی

Read more

مہنگے تحائف اور مختلف ممالک کے توشہ خانے

پاکستان میں توشہ خانہ پہلے بھی موجود تھا، کچھ سابق حکمرانوں کی توشہ خانے کے تحائف اونے پونے داموں یا بالکل مفت حاصل کرنے کی داستانیں سامنے آئیں۔ اسی حوالے سے کچھ کیسز بھی ابھی تک پاکستان کی عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ سوشل میڈیا اور عمران خان کی مہربانی سے پچھلے چند روز میں توشہ خانے کو شہرت دوام ملی ہے۔ جب کوئی سربراہ حکومت یا کوئی وزیر کسی دوسرے ملک کے دورے پر جاتا ہے تو خیر سگالی

Read more

آپ نے پارلیمنٹ کو عزت نہیں دی

یوں تو عمران خان حکومت کی ناکامی کی کئی وجوہات گنوائی جا سکتی ہیں۔ مضمون میں کچھ ذیلی لیکن اہم وجوہات اور خان صاحب کی عادات بھی زیربحث آئیں گی جن کی وجہ سے وہ آج اس حال کو پہنچے ہیں۔ لیکن ایک سطر میں بیان کی جا سکنے والی وجہ یہ ہے کہ عمران خان نے پچھلے ساڑھے آٹھ سال میں پارلیمنٹ کو عزت نہیں دی۔ یوں تو عمران خان کے بقول وہ پچھلے چھبیس سال سے سیاسی جدوجہد

Read more

ویل پلیڈ وسیم اکرم پلس

وہ مرد قلندر ایم پی کا انتخاب جیت چکا تھا اور ایک چارپائی پہ بیٹھا مقامی مسائل کے تانوں بانوں سے الجھ رہا تھا۔ سوچوں میں غرق کہ اپنے گھر میں بجلی نہیں، صاف پانی پینے کو نہیں، بڑے سکول جانا ہو تو شہر جانا پڑتا ہے، چلو بڑا سکول نہ ہو کوئی سڑک، چلو کارتول کی نہیں پکی اینٹوں والی سڑک ہی ہو۔ کوئی ڈسپنسری کہ صاف پانی نہ پینے کی وجہ سے پیٹ خراب ہوجاتا ہے۔ ٹیکہ شیکہ

Read more

ویل پلیڈ وسیم اکرم پلس

وہ مرد قلندر ایم پی کا انتخاب جیت چکا تھا اور ایک چارپائی پہ بیٹھا مقامی مسائل کے تانوں بانوں سے الجھ رہا تھا۔ سوچوں میں غرق کہ اپنے گھر میں بجلی نہیں، صاف پانی پینے کو نہیں، بڑے سکول جانا ہو تو شہر جانا پڑتا ہے، چلو بڑا سکول نہ ہو کوئی سڑک، چلو تارکول کی نہیں پکی اینٹوں والی سڑک ہی ہو۔ کوئی ڈسپنسری کہ صاف پانی نہ پینے کی وجہ سے پیٹ خراب ہوجاتا ہے۔ ٹیکہ شیکہ

Read more

سیاست، جمہوریت اور نظریہ

مذہب اور سیاست دونوں کے لئے جذباتیت کی عمر گزر گئی۔ اب کچھ عرصے سے یہ پیش نظر رہتا ہے کہ اچھائی کی تعریف کرو برائی کو برا جانو۔ زمانہ ہوا نام نہاد راہنماؤں کو نجات دہندہ سمجھنا چھوڑ چکے۔ سمجھ آئی کہ نظریے پر خلوص کے ساتھ قائم رہنا ضروری ہے اور آپ کے مخالف نظریہ رکھنے والے لوگ بھی اگر دیانتداری کے ساتھ نظریے پر قائم ہیں تو قابل احترام ہیں۔ اس طرح کسی شخص سے بحث کا

Read more

پشاور۔ خون کا دریا جو چڑھتا جاتا ہے

فیض کا مصرعہ پڑھتے تھے اور سوچتے تھے کہ خون کے دھبے کیسے لگے ہوں گے، کیسے ضدی ہوں گے کہ انہیں دھونے کو برساتیں درکار ہوں گی۔ دھبے جتنے گہرے ہوں برساتیں انہیں کچھ حد تک دھو ہی دیتی ہیں، کچھ رنگ ہلکے کر بھی دیتی ہیں۔ 1971 سے پہلے لیکن 1947 بھی آیا تھا۔ اس کے خون کے دھبے بھی بہت گہرے تھے، غضب کی کہانیاں ہیں دھبوں کی بھی عجیب لیکن اس وقت شاید دھبے نہیں تھے

Read more

وہ بوڑھا جو کرایہ ادا نہ کر سکنے پر بے گھر ہوا

ایک 94 سالہ بوڑھا ایک معمولی سے کمرے میں رہائش پذیر تھا اور کئی ماہ سے اس کا کرایہ ادا نہیں کر پا رہا تھا۔ مالک مکان نے تنگ آ کر اسے سامان سمیت گھر سے نکال دیا۔ سامان تھا بھی کتنا ایک چارپائی اور تھوڑا سا اور سامان۔ اس نے مالک مکان کی منت کی کہ وہ کرایہ ادا کر دے گا، اسے مکان ہی میں رہنے دیا جائے۔ ہمسایوں نے بھی سفارش کی کہ اتنا بوڑھا آدمی کہاں

Read more

کرناٹک سے بہاولپور تک: ایک سی کہانی اور ایک سے کردار

کرناٹک کی مسکان کی کہانی یقیناً افسوسناک ہے، ظلم اور جبر جہاں بھی ہو منظور نہیں۔ ہندوستان تو ایک سیکولر ریاست کہلانے پر فخر کرتا تھا چنانچہ اس میں یہ تنزلی بہت تکلیف دہ ہے۔ لیکن مسکان والے واقعہ پر افسردہ لوگو! میں آپ کو آپ کے ارد گرد پھیلی کہانیوں میں سےایک سچی کہانی سناتا ہوں۔ گو یہ سچی کہانیاں ہر طرف بکھری ہوئی ہیں لیکن چونکہ یہ میرے ذاتی علم میں ہے، اس لئے تحریر کئے دیتا ہوں۔

Read more

علما کی دوغلی پالیسی

سیالکوٹ سانحے کے چند دن بعد بھاری بھر کم علما کا ایک وفد جس میں مفتی تقی عثمانی، حنیف جالندھری اور طاہر اشرفی شامل تھے، سری لنکن ہائی کمشن میں تعزیت کرنے پہنچا۔ انہیں بتایا کہ اسلام میں تشدد اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ دس دسمبر کو یوم مذمت منانے کا اعلان ہوا جس میں جمعے کے خطبے کے دوران (شاید پہلی دفعہ) اقلیتوں کے حقوق اور امن کی باتیں کرنے کا اعلان ہوا۔ بعض علما اس واقعہ

Read more

کہیں ہم زومبی تو نہیں

زومبی کی اصطلاح آپ نے سن رکھی ہوگی۔ وہ مردے جنہیں جادو سے زندہ کر دیا جاتا ہے اور وہ انسانی گوشت بھنبھوڑتے پھرتے ہیں۔ ان کا اپنا دماغ کام نہیں کرتا بس جو آقا نے کہہ دیا وہ حکم مانتے ہیں۔ ان کی کراہت آمیز فلمیں دیکھنا اس خاکسار کے لئے ناممکن تھا۔ لیکن کھلا کہ ہم تو خود زومبیوں کے درمیان رہ رہے ہیں، دماغی طور پر ماؤف، انسان نما دکھنے والی مافوق الفطرت مخلوق جو انسانی خون

Read more

معاشرتی ذمہ داری سے نا آشنا ہم گندے غلیظ لوگ

سیاسی وابستگی اور سیاست سے ورے ہم نے کبھی اپنی ذات میں جھانکنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ ابن الوقت قسم کے لوگ جن کوئی نظریہ، کوئی خیال باقی نہیں۔ قوم کی تہمت تو ہم پر ہے لیکن کتنے ہیں جو اپنی ذات، اپنے بچوں، حد اپنے خاندان سے آگے سوچ پاتے ہیں۔ اپنے گھر کی بنیاد رکھنے کے لئے ہم ساتھ والے کا گھر اجاڑ دیتے ہیں۔ اپنے بچوں کے لئے ہر ناجائز ہمارے لئے جائز بن جاتا ہے۔

Read more

ون وے کی خلاف ورزی پہ چالان

خبر خوش آئند ہے، آنی انتظامیہ کی طرف سے چاہیے تھی لیکن آئی عدلیہ کی طرف سے ہے۔ امر واقعہ یہی ہے کہ متعلقہ ادارے جب اپنے کام نہیں کرتے اور ان کا کام عدالت کو کرنا پڑتا ہے تو بھی کسی حد تک خوشی ہوتی ہے کہ چلو اس بہانے ہی سہی سوئی ہوئی انتظامیہ حرکت میں تو آئے گی۔ خبر یہ ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر عدالت نے دو ہزار روپے جرمانہ کرنے کا

Read more

بیرون ملک پاکستانی اور حق رائے دہندگی

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق بھی عجیب مخمصہ ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں میں سے جو پاکستانی شہریت ترک کر دیتے ہیں وہ تو اس بحث میں شامل ہی نہیں۔ باقیوں کو آپ دو حصوں میں تقسیم کر لیں، ایک وہ ہیں جنہوں نے دوہری شہریت اختیار کی اور امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، انگلستان اور بیلجیم میں رہائش پذیر ہیں۔ دوسرے جو عارضی طور پر روزگار کے سلسلے میں دوسرے ممالک میں آباد ہیں۔ ان کی زیادہ تر تعداد

Read more

اب نسلہ والوں کی نسلیں رلتی رہیں گی

نسلہ ٹاور کراچی میں بنا،کیسے بنا؟ ایسے ہی جیسے ملک کے کونے کونے میں پیسے دے کر یا دھونس دے کر زمین پر قبضہ کرلیا جاتا ہے اسی طرح نسلہ والوں نے بھی کراچی میں جائز ناجائز ذرائع سے ایک پندرہ منزلہ عمارت کھڑی کر دی،کوئی ڈیڑھ سو کے قریب اپارٹمنٹ بنا دئیے۔ بظاہر تمام متعلقہ اتھارٹیز سے ہر قسم کی اجازت بھی حاصل کر لی اوران اپارٹمنٹس کو کروڑوں روپوں کے عوض فروخت بھی کر دیا۔اب قصور کس کا

Read more

عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں اور پاکستان

سب سے زیادہ حیرت اس وقت ہوتی ہے جب کوئی بھی شخص پٹرول کی قیمت بڑھانے پر مقامی حکومت کے خلاف واویلا کرتا ہے خواہ یہ واویلا کل عمران خان نواز شریف حکومت پر ہی کیوں نہ کر رہا تھا۔ ایک سادہ سی بات یہ ہے کہ ہم پٹرول درآمد کرتے ہیں۔ پٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں طے ہوتی ہیں۔ اس پر آپ کی کسی بھی حکومت یا ملک (خصوصاً ہمارے جیسے ملک) کا کوئی اختیار نہیں ہوتا۔ پھر

Read more

وکیل کا ڈنڈا زیادہ طاقتور ہے اور پولیس والے کا قانون کمزور

قانون کی کمزوری کیا ہوتی ہے؟ اس کی تازہ مثال لاہور ہائیکورٹ کاپی برانچ میں ہونے والا واقعہ ہے۔ جہاں فیصلے کی کاپی نہ ملنے پر وکیل صاحب سیخ پا ہیں، قانون کا وردی پوش محافظ سامنے ہاتھ باندھے کھڑا ہے اور بالآخر وکیل کے حکم دینے پر کمرے سے باہر چلا جاتا ہے کہ وکیل صاحب دل کھول کر غنڈہ گردی کا ارتکاب کر لیں۔ اور پھر مولا جٹ ٹائپ وکیل کا گنڈاسا چلتا ہے اور سرکاری/عدالتی دفتر کے شیشے (جو شاید کسی کے باپ کے بھی نہیں ) چکنا چور ہو جاتے ہیں۔

Read more

موٹاپا، حکمت اور دور بے ہنراں

فی زمانہ موٹاپے سے بڑی کیا بیماری ہوگی۔ اب آپ یہ نہ بتائیے گا کہ گرین ٹی، گرین کافی، سونف، کلونجی، سرکہ، آلو بخارا، گرم پانی، شہد، زیرے کا قہوہ، میتھی دانہ، لاکھ دانہ، دار چینی، امرود، سیب اور تو اور آم بھی لوگوں کا وزن کم کرتا ہے۔ ہم موٹاپے کے دائمی شکار ان میں زیادہ تر چیزیں آزما بھی چکے ہیں۔ پھر پاکستان بھر میں عبقری کے حکیم صاحب سے لے کر ہر کونے میں ایسا حاذق طبیب موجود ہے جو چند ہفتوں میں آپ کا جسم سڈول بنا سکتا ہے اور آپ موٹاپے سے ”باآسانی“ نجات حاصل کر سکتے ہیں، قسم کے نسخے بھی استعمال کرچکے ہیں۔

Read more

جسٹن ٹروڈو کی آپ بیتی

کینیڈا کے وزیراعظم عزت مآب جسٹن ٹروڈو کی آپ بیتی Common Ground انگریزی میں پچھلے سال پڑھی۔ حال ہی اس کا اردو ترجمہ بھی ملا وہ بھی پڑھا اور دہرا لطف اٹھایا۔ یہ آپ بیتی کئی لحاظ سے ایک کامیاب اور کرشماتی شخصیت کی اب تک کی داستان حیات ہے۔ اس میں بہت سارے سبق ہیں۔ کتاب پڑھتے ہوئے ذہن لاشعوری طور پر وطن عزیز کی طرز سیاست اور طرز زندگی سے موازنہ کرتا جاتا ہے کہ ہم سیاسی اور

Read more

جرمن عورت اور بچے کی ٹرین اور اسلام آباد کا گلاب چرتا بکرا

جرمنی کا ایک آنکھوں دیکھا واقعہ اکثر یاد آ جاتا ہے کہ چھٹی ساتویں کلاس کے ایک جرمن بچے نے ٹرین کی سیٹ پر جوتوں سمیت پاؤں رکھ دیے۔ قریب ہی ایک ادھیڑ عمر جرمن خاتون اسے دیکھ رہی تھی۔ خاتون اپنی سیٹ سے اٹھ کر اس کے پاس آئی اور بچے کو غصے اور پیار کے ملے جلے الفاظ سے سمجھایا جس کا اپنے الفاظ میں خلاصہ یہ تھا کہ ”یہ ٹرین آپ کے والد صاحب کی ذاتی نہیں ہے بلکہ ہر جرمن کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدی گئی ہے۔ اس کی میں بھی مالک ہوں اور تم بھی۔ اس لئے اپنی ہی چیز کو گندا یا خراب کرنے کا نہ تمہیں حق ہے نہ میں مجرمانہ خاموشی کا ارتکاب کروں گی۔“ اس لڑکے نے معافی مانگی اور اپنی ٹانگیں نیچے کر لیں۔

Read more

ضیائی ظلمت کے بعد کتنے چراغ روشن ہوئے؟

ضیا الحق جس دن حادثے کا شکار ہوا ہم بچپن سے نوجوانی کی حدود میں قدم رکھ رہے تھے۔ 17 اگست 1988 کو کراچی میں تھے اور ایک کمرے میں بیٹھے باتوں میں مصروف۔ ٹی وی پر الا ماشاللہ ہی بریکنگ نیوز چلتی تھی۔ سی ون تھرٹی کے گرنے کی خبر چلی تو ہماری ایک عزیزہ بھاگتی ہوئی آئیں اور یہ خبر سنائی کہ ضیا الحق حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ یہ خبر بہت سی وجوہات کی بنا پر

Read more

گالف کا کھیل اور جرنیل کا استعفی

ریڈ کارپٹ پر دادا جی کی فاتحہ کی ویڈیو دیکھنے والے بھائی لوگو آپ فوج کے حوالے سے ایک دھواں دار خبر پر یقین کریں گے؟ اگر آپ کو بتایا جائے کہ فوج کے ایک لیفٹیننٹ جنرل کو ریٹائرڈ جنرل اور سابق سربراہ کے ساتھ گالف کھیلنے کے ”جرم“ میں استعفی دینا پڑ گیا ہے۔ ریٹائرڈ جنرل کی جگہ تعینات ہونے والے دوسرے سربراہ کو چند ہفتے کے اندر کچھ الزامات کی وجہ سے فوج کی سربراہی سے استعفی دینا

Read more

کتاب بینی کا بڑھتا ہوا صحت مند رجحان

ہمارے ہاں ہمیشہ سے یہ شکوہ رہا ہے کہ کتاب کی طرف توجہ کم ہے۔ ایک ہزار کی ”کثیر“ تعداد میں چھپنے والا ایڈیشن ہی کئی سال تک ختم نہیں ہوتا۔ اس میں پبلشر زکی بے ایمانی کی داستانیں بھی کہی سنی جاتی رہی ہیں اور اس پراپیگنڈہ میں کہ کتاب فروخت نہیں ہو رہی یا قاری نہیں ہے پبلشرز مافیا کا بھی ہاتھ رہا ہے۔ لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ابھی تک بیس کروڑ سے زیادہ

Read more

کیسٹ سے کلاؤڈ تک موسیقی کے داستان

بچوں کی کمپیوٹر کی کتاب میں ابھی تک سی ڈی اور ڈی وی ڈی کا تعارف موجود ہے۔ حیرت ہے کہ بچوں کو باقاعدہ سمجھانا پڑتا ہے کہ یہ کیا چیز تھی اور اس کا فنکشن کیا تھا۔ حالانکہ یہ سی ڈی تو ابھی کل کی بات ہے کہ اسے ایک انقلابی تبدیلی سمجھا گیا۔ پرانے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ میں تو اب بھی سی ڈی ڈالنے والا خانہ موجود ہوتا ہے لیکن نئے کمپیوٹر میں تو یہ چیز عنقا ہو چکی۔ اسی لئے نئی نسل سی ڈی اور ڈی وی ڈی سے بھی نا آشنا ہو چکی۔ سی ڈی اور ڈی وی ڈی میں کمپیوٹر پروگراموں کے علاوہ گانے دستیاب تھے۔ وہی سی ڈی جسے سینت سینت کر رکھا جاتا کہ کوئی خراش نہ پڑ جائے ورنہ عجیب کھانسی اور دمہ زدہ گانے سننے کو ملیں گے۔

Read more

بہاولپور کا محلہ کجل پورہ جہاں صفائی نصف ایمان ہے

ہم ارد گرد پھیلی گندگی کا اکثر ذکر کرتے ہیں۔ کیوں نہ کریں ہمیں ماننا پڑے گا کہ ہمارے بازار، ہمارے واش روم، ہمارے گھر کی ساتھ والی گلی، ہمارے پارک، ہمارے گھر کے ساتھ والا خالی پلاٹ گندگی کی آماج گاہیں ہیں۔ معاف کیجیے گا اسی ارض پاک میں ایسی دیواریں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں جن پر ”صفائی نصف ایمان“ لکھا ہو گا اور نیچے کوڑے اور غلاظت کے ڈھیر لگے ہوں گے۔ آپ نے ایسے لوگ بھی

Read more

اویس احمد متخلص بہ محتاط کے لئے دعائے صحت

ایک دوست نے اطلاع دی کہ وہ کرونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ پہلے ان کی بیگم صاحبہ اور اب وہ خود۔ بقول شخصے وہ اتنی احتیاط کرتے تھے کہ تین وقت کلیاں بھی ڈیٹول سے اور روٹی بھی سینیٹائز کر کے کھاتے رہے ہیں۔ احتیاط کا تو یہ عالم تھا کہ ایک دفعہ وسی بابا ان کے لئے پشاور سے کوئی تبرک لے کر آیا اور میرے پاس چھوڑ گیا کہ وہاں سے لے لینا۔ موصوف آدھی رات کو

Read more

فیس بک آئی ڈی کی کہانی

مختلف اوقات میں کسی نے تین دفعہ میرے نام پہ جعلی آئی ڈی بنا کر کسی نے دوستوں سے پیسے اینٹھنے کی کوشش کی۔ شکر ہے بروقت خبر ہو گئی اور میں نے اپنی وال پہ سب کو خبردار کر دیا کہ بھائی یہ جعلی آئی ڈی ہے۔

آج صبح روزہ رکھنے کے بعد فیس بک کھولی تو برادر عامر فاروق کی طرف سے فرینڈ ریکویسٹ تھی۔ اب عامر فیس بک پر ایک متحرک آدمی ہیں اور ان کی کوئی نہ کوئی پوسٹ نظر آتی رہتی ہے۔ میں سمجھا کہ شاید کوئی جعل ساز ان کے نام پر آئی ڈی بنائے بیٹھا ہے۔ واٹس ایپ پر پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ان کی آئی ڈی فیس بک نے نامعلوم وجہ سے بند کر دی ہے اور ریویو کی درخواست پر فیس بک نے آگے سے ٹکا سا جواب دے دیا ہے کہ کووڈ کی وجہ سے ان کے پاس عملہ کم ہے اور وہ ریویو نہیں کر سکیں گے۔ مطلب چلو نکلو۔

Read more

قائد کی ہندوستان واپسی اور علی محمد خان کی شعلہ بیانی

ویسے تو حکومت وقت میں ایک سے بڑھ کر ایک نگینہ پڑا ہے، خصوصاً وزراء پر تو پنجابی کی وہ بات صادق آتی ہے کہ ”جیہڑا کٹو لال اے“ ( جس تربوز کو کاٹیں وہی سرخ ہے ) لیکن دعائیہ کلمات سے آغاز کر کے بڑھکیں لگانے والے علی محمد خان ایک عجیب شخصیت واقع ہوئے ہیں۔ موصوف کی بحث اور تقریریں عجب سماں باندھتی ہیں۔ کہیں موصوف علامہ مولانا کا کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں تو کہیں پنجابی

Read more

ملتان کا آم ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام

انڈیا اپنے آم الفانسو کو (جو بغیر کسی تعصب کے ) پاکستانی آم سے کم تر درجے کا ہے، بہتر حکمت عملی سے دنیا بھر میں برینڈ بنا چکا ہے۔ لیکن ہم جس ڈگر پر چل نکلے ہیں لگتا ہے، صرف ہاؤسنگ کالونیاں ہی بنائیں گے اور باقی چیزوں کی طرح کھانے کی چیزیں امپورٹ کر لیا کریں گے۔ امپورٹ کے لئے پیسہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انہی کالونیوں میں انویسٹمنٹ کی ترغیب دے دے کر پورا کر لیا کریں گے۔ پانی کی کمی کا رونا اور ڈیموں کے خرچے بھی بچیں گے۔ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مالکوں کی پلاننگ تو کمال ہے۔ قومی پھل کا کیا ہے، صبر کے پھل کو قومی پھل بنایا جا سکتا ہے، ثواب کا ثواب اور بچت کی بچت۔

Read more

صارفین کے حقوق کی پامالی

بنیادی طور پر دو قسم کی انڈسٹریز ہوتی ہیں۔ پہلی سروس انڈسٹری جس میں کوئی شخص یا ادارہ اپنی سروسز کے عوض آپ سے پیسے وصول کرتا ہے۔ دوسری مینوفیکچرنگ انڈسٹری جس میں کوئی چیز خام مال سے فیکٹری میں تیار ہوتی ہے، ہول سیلر کے پاس سے ہوتی ہوئی مارکیٹ پہنچتی ہے۔ اس کڑی کا آخری اور اہم ترین پرزہ صارف ہے جس کے لئے اور جس کے ذریعے یہ سارا نظام چلتا ہے۔ کیونکہ اس کی جیب سے

Read more

امریکا اور پاکستان: اُدھر تم تیار اِدھر ہم بیکار

ادھر آپ امریکہ کو دیکھیں، انتخابی معرکہ بہت سخت تھا۔ ٹرمپ کی وجہ سے امریکہ واضح طور پر نسل پرستی کا شکار دکھائی دیا۔ زیادہ تر گورے ٹرمپ کے پیچھے کھڑے تھے۔ ڈیموکریٹس کے نسبتاً معتدل رویے اور بغض ٹرمپ میں لبرلز، ایفرو امریکی اور دوسرے ایشائی جو بائیڈن کے پیچھے کھڑے ہو گئے تھے۔ ٹرمپ اپنی ہار کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں تھا۔ اس نے پہلے بھی کہہ رکھا تھا کہ وہ اپنی ہار کو تسلیم نہیں

Read more

اقتدار کی راہداریوں میں گمشدہ عمران خان

وہ جن کے جانے والے جا چکے وہ این آر او مانگ رہے نہ کوئی استغفی، جنہیں اسلام آباد سے کوئی غرض نہ پنڈی سے مطلب، جو فیض آباد پہنچ کر ہزار ہزار روپیہ لے کر واپس جانے والے ہیں نہ کسی سفیر کی ملک بدری کے خواہاں ہیں۔ لیکن شاید وہ سربراہ حکومت کو گھر کا سربراہ سمجھ کر اس کے شانے پر سر رکھ کر اپنا بوجھ ہلکا کرنا چاہتے ہیں، اپنی کمزور اور گلے میں پھنسی آواز کو چیخ کی شکل دینا چاہتے ہیں، روکے ہوئے آنسوؤں کو بہا کر کسی اگلے سانحے سے بچنے کا جھوٹا سچا پیمان چاہتے ہیں۔

Read more

منٹو کا افسانہ جو کشمور میں تجسیم ہو گیا

منٹو وہ بے رحم افسانہ نگار تھا جو مکروہ شکلوں اور سڑاند زدہ معاشرے کے قالین کے نیچے دبے گند کو دکھاتا تھا۔ اس پر مقدمے بنے، اسے فحش نگار قرار دیا گیا لیکن وہ لکھتا رہا۔ ایک مختصر افسانہ ”کھول دو“ بھی تھا۔ جس میں تقسیم ملک کے وقت اپنوں کے ہاتھوں جگہ جگہ جنسی درندگی کا شکار بنی لٹی پٹی سکینہ آزار بند کھول کے شلوار نیچے سرکا دیتی ہے۔

منٹو کی یہ کہانی اس بدبودار سماج کی کہانی ہے جس کے مکروہ چہرے پر پاکیزگی اور تقدیس کی ملمع کاری ہے۔ نام نہاد دانشور جس کے قصیدے پڑھتے نہیں تھکتے اور انہیں پورے لباس میں کھیلتی خواتین کے جنسی اعضا بے حال کیے دیتے ہیں۔ جس معاشرے کے لئے مثال دینے کو فاطمۃ الزہرا جیسی بیٹی ہے لیکن حقیقت میں اس کے اعمال میں ہر روز کوئی زینب ہے تو کوئی موٹر وے والی خاتون، بنکوں میں کام کرتی عورتیں ہیں ہسپتال میں علاج کے لئے گئی مریضائیں اور قبرستان میں دفن لاشیں ہیں اور ہاں کشمور کی ننھی کلی ہے جس نے ماں کے اشارے پہ کیمرے کے سامنے اپنی شلوار کھول کے نیچے سرکا دی ہے۔

Read more

وہی چراغ بجھا جس کی لو قیامت تھی

یہ عزم و ہمت کی داستان ہے جو پڑھنے میں تو چند منٹ میں ختم ہو جائے گی لیکن اسے گزرنے میں نو دہائیاں لگیں یا شاید نو صدیوں کا سفر تھا۔ ایک آہنی عزم رکھنے والی حوصلہ مند، باوقار اور باذوق خاتون کی کہانی، جس کا حرف حرف سچائی اور لمحہ لمحہ گزاری گئی داستان پر مشتمل ہے۔ ایسی داستان جس کے ایک واقعے کا حق بھی پوری تحریر ادا نہیں کر سکتی لیکن چلیں شروع کرتے ہیں۔ خاتون

Read more

میاں صاحب! دست قاتل کے شایاں رہا کون ہے

فیض صاحب تو کہہ گئے کہ چشم نم جان شوریدہ کافی نہیں تہمت عشق پوشیدہ کافی نہیں۔ ہم بھی کہتے آئے کہ رٹی رٹائی تقریریں اور جذباتی نعرے اچھے لگتے ہیں لیکن کافی نہیں۔ جمہوریت کی بالا دستی سے کس کافر کو انکار ہے، یہ بھی کسے علم نہیں کہ اشاروں کنایوں میں جن کا نام ابھی سات سمندر پار بیٹھے بھی زبان پر پوری طرح نہیں آ پاتا، سوشل میڈیا پہ کھلے عام نام لے لے کر ان پر

Read more

اپنی بیٹی کو پستول کا لائسنس لے دوں؟

گھر سے باہر تھا، بیٹی کا برقی پیغام آیا کہ ”بابا میں سو نہیں پا رہی، مجھے واپس آکے سیلف ڈیفینس کا کورس لے کر دیں یا گن کا لائسنس۔ دماغ میں بہت کچھ چل رہا ہے، یہ معاشرہ رہنے کے قابل ہے؟“ اسے جھوٹی سچی تسلی دی اور اب میری نیند اڑی ہوئی ہے۔ ٹی وی دیکھنے سے تو منع بھی کیا جاسکتا تھا۔ لیکن خبر تو ہوا کے دوش پر ٹی وی اور اخبارسے آگے بڑھ کر فون

Read more

علما ایک ہی دفعہ بتادیں کتنی معافیاں ابھی خاکسترمیں ہیں

ٹینکرز مافیا سے آشنا اور پانی کی بوند بوند کو ترستا کراچی اب پانی پانی ہوچکا ہے۔ ویسے تو سارے صوبوں کا ایک سا حال ہے لیکن کراچی تو کسی گہری جھیل کا سا منظر پیش کر رہا ہے۔ حکومتوں کے لئے کووڈ کی وبا کے ساتھ ساتھ سیلاب اور نکاسی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔

یار لوگوں نے تو مذاق بنا لیا لیکن بلاول کی بات درست ہے کہ جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے اور جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔ مسئلہ پھر پیدا ہوتا ہے جب زیادہ پانی آ جائے تو اس کی زیادہ نکاسی کا انتظام نہ ہو۔ جو وسائل دستیاب ہوتے ہیں وہ بھی پورے نہیں ہوتے۔ محکمہ موسمیات کو بھی جناب وزیراعظم کی طرح ٹی وی سے پتہ چلتا ہے کہ بارشیں شروع ہو چکی ہیں اور اب زیادہ پانی آ جائے گا۔ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سب سے پہلے ایک دوسرے سے لڑائی کا سامان کرتی ہیں کہ شاید بیان بازی کی گرمی سے ہی پانی سوکھ جائے۔

Read more

گورنر پنجاب: از کار رفتہ پارسائی یا دیوانہ بکار خویش ہوشیار

موم کی ناک میں تو پھر کچھ مزاحمت ہوسکتی ہے لیکن وطن عزیز میں مذہب پر اتنے تجربے کئے جا چکے کہ یہ سیال مادے کی طرح ہر برتن میں، ہر من چاہی شکل میں سما جاتا ہے۔ شاید مذہب فروشی ہے ہی اتنی آسان کہ جب چاہا مذہب کو اپنے مقصد کے لئے ڈھال بنا لیا، جب چاہا تلوار۔ شب موم کر لیا، سحر پتھر بنا لیا۔ مذہب کے نام پہ ظالم بھی بن گئے، مظلوم بھی۔ کسی سے

Read more

میرا گاؤں: پہلے کچھ لوگ ہوا کرتے تھے

کوئی پانچ سال ہوتے ہیں جب آخری دفعہ گاؤں گیا تھا۔ چند دن پہلے خالو کی وفات کراچی میں ہوئی لیکن خاکی جسم کی امانت آبائی گاؤں کی مٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ ہوا۔ وہیں باہر سے تعزیت کے لئے آنے والے ایک دوست نے پوچھا کہ آپ بھی اسی گاؤں میں رہتے رہے ہیں؟ کیا بتاتے کہ گاؤں کا کون سا کونا کھدرا ایسا ہے جہاں جون جولائی کی تپتی دوپہروں میں ہم نہیں پھرے۔ ہماری آبائی زمینوں

Read more

کرونا سازشی تھیوریاں

کچھ ہفتے پہلے کراچی میں وسعت اللہ خان کے ہم راہ تھا۔ دوران گفتگو کرونا کے حوالے سے مختلف سازشی تھیوریوں پہ بات ہوئی۔ وسعت بھائی نے فرمایا، اصل بات یہ ہے کہ سازشی تھیوریوں کے تڑکے کے بغیرسواد بھی تو نہیں آتا۔ آج کچھ ”بری بری“ خبریں پڑھی ہیں، ان سے بہت سی سازشی تھیوریوں اور خود ساختہ میڈیکل ایڈوائز کا خاتمہ ہو سکتا ہے مطلب شاید اب بے سوادی ہو جائے۔ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل

Read more

کورونا: عقیدہ، گروہی مفاد اور اجتماعی ذمہ داری

بات یہ نہیں کہ آپ کسی مخصوص فرقے یا گروہ کو کرونا پھیلانے کا ذمہ دارقرار دے دیں بلکہ بات احساس ذمہ داری کی ہے۔ چین میں کون سی یہ بیماری تبلیغی جماعت سے پھیلی تھی یا اٹلی میں شیعہ زائرین واپس گئے تھے۔ کسی کے مخصوص وتیرے کی وجہ سے اسے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور بنایا جائے گا نہ کہ عقیدے کی بنیاد پر یا تعصبات کی وجہ سے۔ اسی طرح بے جا حمایت کرنے والے

Read more

وبائی امراض، سوشل ڈسٹنسنگ اور ہمارا رویہ

کرونا کی عالمی وبا کی وجہ سے آج کل سوشل ڈسٹنس کا چرچا ہے۔ اس میں گھروں میں محدود ہونے سے لے کر مارکیٹوں اور دوسری عوامی جگہوں پر کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ تک شامل ہے۔ اگر بوقت مجبوری کسی جگہ قطار میں کھڑا ہونا ضروری ہو تو اس میں بھی ایک مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

Read more

وبائی امراض، سوشل ڈسٹنسنگ اور ہمارا رویہ

کرونا کی عالمی وبا کی وجہ سے آج کل سوشل ڈسٹنس کا چرچا ہے۔ اس میں گھروں میں محدود ہونے سے لے کر مارکیٹوں اور دوسری عوامی جگہوں پر کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ تک شامل ہے۔ اگر بوقت مجبوری کسی جگہ قطار میں کھڑا ہونا ضروری ہو تو اس میں بھی ایک مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔ پاکستان میں اول تو قطارمیں لگنے کا تصورہی بہت کم ہے لیکن عام حالات میں کسی قطار

Read more

دانش کی موت اور ہماری بے حسی

پچھلے دنوں ایک ڈرامے کے کردار دانش کی موت کا بہت چرچا رہا۔ خواتین زاروقطار روتی پائی گئیں، تبصرے ہوئے، بہت کچھ اچھا، برا کہا، سنا گیا، انٹرویوز، ہوئے پول کرائے گئے کہ دانش کو مرنا چاہیے تھا یا نہیں، تبصرے ہوئے، ڈرامے اور ڈرامہ نگار پر کالم لکھے گئے۔ غرض ہر طرف دانش کی موت کا چرچا تھا۔ ڈرامہ دیکھنے والوں کو علم تھا کہ یہ محض ایک ڈرامہ ہے اور ہمایوں سعید اس وقت کہیں بیٹھا چائے پی

Read more

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے عمران خان کو نہیں، پوری قوم کو کرپٹ کہا ہے

بات سمجھنے کی یہ ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عمران خان کی ذاتی یا پی ٹی آئی پارٹی کی رپورٹ نہیں بلکہ یہ ہماری پوری قوم کی تصویر ہے کہ پاکستانی قوم نے کرپشن میں کتنی ترقی کی ہے۔ ہم ہیں کہ اس رپورٹ کوعمران خان کے کھاتے میں ڈال کر ہنسی اڑا کر، جگتیں لگا کر خوش ہوئے جارہے ہیں اور اس رپورٹ کے مندرجات پہ راضی ہیں۔ ہم میں سے کتنے ہیں جو اس رپورٹ پر شرمندگی

Read more

افکار علوی: شاعری بھی کام ہے آتشؔ مرصع ساز کا

ہرچیز کی طرح فنون لطیفہ کے بھی قاعدے اور قوانین ہیں۔ آپ موسیقی کی مثال لے لیجیے۔ موسیقی کی بنیاد سات سر وں پر ہے۔ ٹھمری، راگ، غزل، گیت، قوالی، یہاں تک کہ پاپ موسیقی تک گانے والوں کو ان سات سروں کے اندر ہی رہنا پڑتا ہے۔ جو ان سے باہر نکلے گا بے سرا کہلائے گا، اس کی گائی چیز بہت مقبول بھی ہوجائے تو وہ مثال نہیں بن سکتی۔ شاعری کیا ہوتی ہے اور کیا نہیں اس

Read more

جنہیں راستے میں خبر ہوئی

سلیم کوثرکی ایک شہرہ آفاق غزل کا شعر ہے کہ: کبھی لوٹ آئیں تو پوچھنا نہیں، دیکھنا انہیں غور سے جنہیں راستے میں خبر ہوئی کہ یہ راستہ کوئی اور ہے ہم ہمیشہ سوچا کرتے تھے کہ شاعر کی یہاں غور سے دیکھنے سے کیا مراد ہے؟ ترحم سے؟ تردد سے؟ تفکر سے یا پھر حیرت سے؟ ساری تاویلوں کے باوجود مطلب قدرے مبہم ہی رہا، ہاں مختلف موقعوں پہ مختلف طرح سے منطبق کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ لیڈریا

Read more

قونصل جنرل عمران علی چوہدری اور نام نہاد کمیونٹی لیڈر

بیرون ملک پاکستانیوں کا اپنی شناختی دستاویزات اور دوسرے کاموں کے سلسلے میں قونصلیٹ سے رابطہ رہتا ہے۔ مختلف ممالک میں قونصلیٹ کے بابووں کا رویہ عام عوام سے حاکم اور محکوم کارہا یا پیسے کا۔ جانتے بوجھتے ہوئے لوگوں کے ضروری کاغذات اور شناخت روک دینا، ان کو عام انسان نہ سمجھنا بہت سے افسر ز کی خصلت بنا رہا ہے۔ جرمنی میں ایک نوجوان نے تنگ آکرسفیر اور عملے پر حملہ کردیا تھا۔ عرب ممالک میں تو بدقسمتی

Read more

جنرل مشرف کی سزا اور آرٹیکل چھ

میرے خیال میں ان لوگوں کی زندگی بہت آسان رہتی ہے جو یک رخی اختیار کریں۔ ہم جیسے بندوں کو جو بلیک اینڈ وائیٹ نہیں بلکہ گرے بھی دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں زندگی مشکل ہی رہتی ہے :نتیجہ فراز کے بقول یہ کہ امیر شہر کی نظروں میں مفسد و سرکش خطیبِ شہر کے خطبوں میں کافر و مرتد یہی وجہ ہے کہ ہم جمہوریت کے پوری طرح سے حامی ہوتے ہوئے بھی آمریت زدہ اور خاندانی بادشاہت کی

Read more

فرقوں سے گروہوں میں بٹتی قوم

پاکستان بننے کے بعد بابائے قوم کا ارشاد اور خواہش تھی کہ اب بطور پاکستانی آگے بڑھا جائے۔ اُس وقت بات مذاہب کی تھی، مسلم اکثریتی ملک میں مسیحی اور ہندو مذاہب کی شکل میں قابل ذکراقلیت میں تھے۔ قائد کی گیارہ اگست کی تقریر کا خلاصہ یہ تھا کہ مذہب آپ کا ذاتی کاروبار ہے، ریاست کو آپ کے مذہب سے سروکار نہیں۔ یہ بات بھی اب کلیشے بن چکی کہ اس وقت کی دستور ساز اسمبلی کے اراکین

Read more

تاخیرِ انصاف، نفئی انصاف

اقبال لالہ پر مقدمہ بن گیا۔ مشال خان، شاہ رخ جتوئی، ساہیوال قتل، بچوں کے ریپ جیسے سانحے قوم ہر ہفتے دس دن، مہینے بعد دیکھتی ہے، افسوس کرتی ہے، فیس بک پہ گالیاں نکالتی ہے، سر عام پھانسی کے مطالبے کرتی ہے، اور پھر کسی دھرنے، کسی بیان، کسی ٹرین حادثے، کسی سوموٹو، کسی لیک ویڈیو کی آمد کے پیچھے یہ سب کہیں چھپ جاتا ہے، بھول جاتا ہے۔ ہو بھی کیوں نہ روز نئی کہانیاں ہیں روز نئے

Read more

جو قافلے تھے آنے والے، کیا ہوئے

دھرنا کامیاب ہوا یا ناکام۔ ظاہر بات ہے کہ دونوں پارٹیوں کے حامیوں کے پاس اندھا دھند دلائل ہیں اس لئے ہم اس پہ اپنا وقت ضائع نہیں کرتے۔ اس دھرنے کے اثرات پہ بات کر کیتے ہیں اور کچھ ایسی تجاویزکو تحریر کی شکل دے دیتے ہیں جن کے بارے میں معلوم تو ہے کہ انجام کیا ہوگا لیکن کاش کہ ایسا ہوجائے۔ عمران خان اور ان کے سیاسی کزن کا 126 دن کا دھرنا ہو یا مولانا کا

Read more

پارکنگ کے بڑھتے مسائل

کچھ عرصہ قبل پارکنگ کے بڑھتے مسائل پر چند گذارشات کیں تو کافی دوستوں نے دلچسپی بھی ظاہر کی اور سوالات بھی اٹھائے۔ کچھ احباب کا کہنا تھا کہ گنجان آبادی کی وجہ سے ان مسائل کا سامنا ساری دنیا کو ہے اور تمام بڑے شہروں میں اس طرح کے مسائل ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ساری دنیا میں پارکنگ کے مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور خصوصاً بڑے شہروں کے

Read more

کینیڈا میں 2019ء کے وفاقی انتخابات

کینیڈا میں 21 اکتوبر کو وفاقی انتخابات ہو رہے ہیں۔ کینیڈا میں وفاقی، صوبائی اور مقامی تین سطح کی حکومتوں کے لئے انتخابات منعقد ہوتے ہیں لیکن یہ انتخابات اپنے اپنے علیحدہ اوقات میں ہو رہے ہوتے ہیں۔ وہاں ممکن نہیں ہوتا کہ قومی اسمبلی کے انتخابات کا اثر صوبائی اور صوبائی انتخابات کا مقامی حکومت پر پڑے یا قومی حکومت دوسری سطحوں پر اپنا اثر ڈال سکے۔ آئین کے مطابق ہر سطح کی حکومت اپنے دائرہ کار میں آزاد

Read more

12 اکتوبر 1999ء کو ہائی جیکر کون تھا؟

 جرمنی سے کینیڈا گئے ابھی چند ماہ ہوئے تھے۔ اخبار اور کتاب کا نشہ ہمیں بچپن ہی میں لگ گیا تھا۔ نشے کی تسکین کے لئے انٹرنیٹ پر دستیاب اردو اخبارات پڑھنا معمول تھا۔ انٹرنیٹ عام نہیں تھا اور اردو کی بھی صرف دو چار سائیٹس ہی موجود تھیں۔ ٹی وی چینل بھی عام نہیں تھے۔ سو کالج سے آ کر گھر کے نزدیک لائبریری جانا محبوب مشغلہ ٹھہرا۔ ان دنوں اُس وقت کے وزیر اعظم میاں نواز شریف صاحب

Read more

پارکنگ کے بڑھتے مسائل

کچھ عرصہ قبل پارکنگ کے بڑھتے مسائل پر چند گزارشات کیں تو کافی دوستوں نے دلچسپی بھی ظاہر کی اور سوالات بھی اٹھائے۔ کچھ احباب کا کہنا تھا کہ گنجان آبادی کی وجہ سے ان مسائل کا سامنا ساری دنیا کو ہے اور تمام بڑے شہروں میں اس طرح کے مسائل ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ساری دنیا میں پارکنگ کے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور خصوصاً بڑے شہروں کے سٹی

Read more

ہم پاکستانی کل ملا کے چاہتے کیا ہیں؟

ہم بھی نہ جانے کیا چاہتے ہیں؟ خاموشی ہو تو وزرا سمیت ملالہ یوسفزئی اور شرمین عبید چنائے کو بھی طعنے مارے جاتے ہیں کہ اتنے دن ہوگئے کوئی بیان نہیں آیا۔ وزیراعظم کی بھر پورتقریر عالمی فورم پر بھی ہو تو کہتے ہیں تقریر سے کیا ہوگا۔ عبایا صوبائی حکومت نافذ کر دے تو کہتے ہیں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے اگر فیصلہ واپس لے لیا جائے تو کہتے ہیں وزیراعظم کشمیر کی خواتین کی چادریں

Read more

انفرادی اور قومی تنزلی کی ایک بنیادی وجہ

قومی سطح پر ہماری بری عادات میں ایک بہت بری عادت جھوٹی انا ہے۔ میرے خیال میں یہ ہماری انفرادی خاندانی اور اجتماعی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ انفرادی ترقی کے لئے جس علم اور محنت کی ضرورت ہے ہم اسی انا کے ہاتھوں اس سے محروم رہ جاتے ہیں۔ قومی ترقی کے لئے اس انفرادی ترقی کے ساتھ ساتھ جن قوانین پر عمل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے انہیں ہم اپنی انا کے ہاتھوں کچلتے چلے جاتے ہیں۔

Read more

عمران خان کی ناکامی کی اصل وجوہات

بھائی وجاہت مسعود کا کالم تھا کہ “عمران خان کیوں ناکام ہو رہے ہیں”۔ جس طرح لوگوں کو جناب وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی سمجھ نہیں آتی ،ہمیں استاد محترم کی ثقیل اردو اور مرصع و مسجع و مقفیٰ کالم کی سمجھ نہیں آتی۔ ہمارے نزدیک تو بات بہت سادہ سی ہے کہ کوئی عمل کوئی وظیفہ الٹا پڑ گیا ہے کہ خان صاحب جو بھی بات منہ سے نکالتے ہیں اس کے مخالف ظہور پذیر ہو جاتا ہے۔

Read more

چندریان مشن کی ناکامی اور انڈیا سے مقابلہ

سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی خوشی دیکھ کرلگتا ہے سبز خرقہ پوش بابے جنگ میں مدد کو آئیں نہ آئیں چاند کی سطح پر موجود تھے اور انہوں نے ہی ہندوستان کے مشن چندریان کو ناکام بنا دیا ہے۔

ہم، جوخود کھیل بھی نہ رہے ہوں تو لب پہ دعا اور دل میں خواہش موجزن رہتی ہے کہ انڈیا ہار جائے، بہت خوش ہیں کہ چندریان مشن ناکام رہا۔ اس میں ہماراسائنس اور ٹیکنالوجی کا وفاقی وزیر بھی شامل ہے جو جگتوں سے انڈیا کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہا اور کامیاب ہے

Read more

قصہ کار پارکنگ کا

میں اسلام آباد کے ایک مشہور کاروباری مرکز کی پارکنگ میں اپنی گاڑی میں بیٹھا کسی کا انتظار کررہا تھا۔ گاڑی کے تیز اور مسلسل ہارن نے مجھے باقاعدہ ڈرا ہی دیا۔ اردگرد دیکھا تو ایک خاتون مسلسل ہارن بجائے جارہی تھیں کہ ان کی گاڑی کے پیچھے کوئی گاڑی پارک کرگیا تھا۔

Read more

سر ظفراللہ خان، کلیمنٹ اٹیلی اور مسئلہ کشمیر

(کشمیر پر میرے پہلے مضمون میں استاذی المحترم وجاہت مسعود نے کچھ حصوں کو ہائی لائٹ کیا تھا۔ زیادہ معاملات میں خاکسار کا موقف وہی تھا جو وجاہت صاحب کا۔ میری کم علمی اور کم مائیگی کا قصور ہوسکتا ہے کہ میرے الفاظ مافی الضمیر کی مناسب وضاحت نہ کرسکے۔ صرف ایک موضوع پر میرا موقف بوجوہ مختلف ہے جو ضبط تحریر میں لا رہا ہوں۔ ایک چھوٹی سی گذارش ساتھ کرتے ہوئے کہ وجاہت مسعود میرے محترم بڑے بھائیوں

Read more

کشمیر: قرارداد، وعدے اور خواب کی شکست

یوں تو پاکستان بننے کے فوراً بعد قائد اعظم کے حکم کی تعمیل میں قائد کے معتمد ساتھی اور ممتاز قانون دان سر محمد ظفراللہ خان اقوام متحدہ میں پاکستانی وفد کی سربراہی کرچکے تھے لیکن انہوں نے قائد کی خواہش پر وزیر خارجہ کا حلف 25 دسمبر 1947ء کو اٹھایا۔ اس وقت تک نوزائیدہ ریاست پاکستان میں وزیرخارجہ کا تقرر نہیں کیا گیا تھا اور یہ قلمدان بہت سے دوسرے محکموں کی طرح وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے

Read more

تاریخی اور کامیاب دورہ امریکہ

ایک تو ہماری یاداشت کمزور ہے۔ دوسرا تعصب کی پٹی ہمیں اپنے پسندیدہ سیاستدان سے آگے کچھ دیکھنے بھی نہیں دیتی۔ دورہ امریکہ کے دوران نہ عمران خان کی شکوار قمیض کوئی انوکھا واقعہ ہے نہ آرمی آفیسرز کا وزیراعظم کے ساتھ دورے پہ جانا کوئی اچنبھے کی بات ہے۔ نہ ہی کشمیر پر ثالثی کی امریکی پیشکش کوئی عظیم معجزہ ہے۔ زرداری صاحب شلوار قمیض کے اوپر بلوچی پگڑی پہنے بی بی کے ساتھ اسی وائٹ ہاؤس میں جا

Read more

برے دن کی خواہش کے ساتھ

بچپن میں ایک واقعہ کہیں سنا، پڑھا تھا (جاوید چوہدری صاحب نے بھی اپنے استاد کے حوالے سے ایسا ہی واقعہ اپنے ایک کالم میں لکھا تھا) ، کہ ایک استاد نے کلاس روم میں تختہ سیاہ پر ایک لکیر کھینچ دی اور بچوں سے کہا کہ اسے چھوٹا کرنا ہے لیکن شرط ایک ہے اور وہ یہ کہ اسے مٹانا نہیں۔ اب بچے شروع ہو گئے۔ ہر طرح کا اندازا لگا لیا لیکن آخر اس نتیجے پر پہنچے کہ مٹائے بغیر اس لکیر کا چھوٹا ہونا ناممکن ہے۔ آخراستاد اٹھے اور اس لکیر کے متوازی اس سے بڑی ایک اور لکیر کھینچ دی۔ اور سمجھایا کہ ”دیکھو یہ پہلی لکیر اپنے آپ چھوٹی ہو گئی ہے۔ پھر سمجھایا کہ زندگی میں کسی اور کے قد کو کسی سازش، کسی پلان، کسی منفی قدم سے چھوٹا کرنے کی بجائے اپنا قد بڑا کرو، دوسرے کا قد خود بخود چھوٹا ہوجائے گا۔ “

Read more

پستول نہیں ماحول، گولی نہیں گول میز

پی ٹی ایم اور فوج کے قضیے میں ایک طرف جولوگ فوج کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں ان پر نام نہاد محبان وطن طعنہ زن ہیں۔ دوسری جانب جو پی ٹی ایم کو قصور وار قرار دینے والوں کے مخالفین کی طرف سے 1971 اور بنگلہ دیش یاد کرایا جارہا ہے۔ایسے میں ظالم اور غدار کا تعین کیے بغیرمیرے ذہن میں وہ نقشہ ابھرتا ہے جو چند سال قبل ایک امریکی جریدے آرمڈ فورسز جرنل میں شائع ہواتھا۔ دماغ میں سی آئی کے ایک اعلی اہلکار کا انٹرویو چلتا ہے جس میں وہ بلوچستان میں سی آئی اے کے نیٹ ورک کی بات کرتا ہے۔

Read more

کیکڑوں کے معجزے

کیکڑا ون پراجیکٹ سے تیل یا گیس نہیں نکلی۔ کسی آس امید پر ہی انٹرنیشنل کمپنیاں اور حکومتیں انتہائی مشکل کھدائی کرتی اور اربوں روپیہ جھونکتی ہیں۔ لیکن یہ نہ تھی ہماری قسمت۔۔۔ فرض کریں یہاں سے جیسے کہ اندازے لگائے جا رہے تھے، اس مقدار میں گیس نکل آتی تو مشرف صاحب سے لے کر پی ٹی آئی تک ہر حکومت اس ذخیرے کا کریڈٹ ایسے لیتی نظر آتی جیسے انہوں نے خود وہ گیس وہاں چھپا رکھی تھی۔

Read more

پاکستان، سیاحت اور کینیڈین خاتون

مارک وینز (Mark Wienes) ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ فوڈ بلاگرہیں۔ وہ دنیا کے مختلف ممالک کے سفر کرتے اوروہاں کے مقامی کھانے کھاتے ہیں۔ یوٹیوب کے ذریعے کروڑوں لوگ ان کے ان سفروں اورکھانوں کو دیکھتے ہیں۔ کسی بھی ملک میں سفرکرنے کے لئے ان کے پروگرام دیکھ کروہاں کے اچھے کھابوں اور ریسٹورنٹس سے بخوبی تعار ف ہو جاتا ہے۔ ان ویڈیوز کوگائیڈ کے طورپراستعمال کیا جاتا ہے۔ پچھلے سال میں نے بھی اپنے استنبول کے سفرمیں ان

Read more

کینیڈین انتخابات اورجسٹن ٹروڈو کی مشکلات

ایک سابق وزیراعظم کا بیٹا جس کی پیدائش ہی وزیراعظم ہاوس میں ہوئی، سمارٹ، ہینڈ سم اور محنتی جسٹن ٹروڈو کینیڈا کی لبرل پارٹی کی قیادت کے لئے اس وقت سامنے آئے جب لبرل پارٹی قیادت کے شدید بحران کا شکار ہو چکی تھی۔ حالیہ دور کے سیاستدانوں میں جو کرزمہ (Chrisma) جسٹن ٹروڈو کی شکل میں دیکھا، کم سیاستدانوں کو نصیب ہوا۔ الیکشن سے کوئی ڈیڑھ برس قبل جسٹن جب ابھی اپوزیشن میں تھے اپنی الیکشن مہم کے سلسلہ میں ہمارے ہوسٹ کردہ ایک پروگرام میں تشریف لائے، ساتھ لبرل پارٹی کے اور بھی سینئر ممبران تھے۔ عوام خصوصاً نوجوانوں کی طرف سے انہیں اس وقت بھی جو پذیرائی ملی قابل دید تھی۔ ہم نے ان کا انٹرویو بھی ریکارڈ کرنا تھا، انہیں عوامی ریلے سے سٹوڈیوز تک لے جانے کے لئے ہمیں باقاعدہ سیکورٹی کی مدد لینا پڑی۔

Read more

“قاضی العلما”عثمان قاضی کے ساتھ ایک شام

کہانیوں، کتابوں اور روایات میں بعض شخصیات کا تذکرہ ہوتا ہے کہ کیسے کیسےعالم، کیسے نابغے ہوا کرتے تھے۔ کیسی کیسی یادداشت اور کیا مطالعہ۔ ایسے لوگوں کے بارے میں پڑھتے ہوئے یہ لوگ کسی دیومالائی کہانی، کسی الف لیلی کا کردار لگتے تھے۔ وقت اور شعور کے ساتھ معلوم ہوا کہ یہ اساطیری باتیں نہیں۔ ایسے لوگ خال خال ہی سہی، اسی دنیا کا حصہ ہوتے ہیں جنہیں قدرت فیاضی کے ساتھ علم اور علم سے محبت عطا کرتی

Read more

کسی کی موت پر خوشی نہیں مناتے

صبح پہلے انڈین جہازوں کے گرنے کی خبریں آئیں۔ پھر ٹی وی چینلوں کے پرجوش لئجے میں پتہ چلا کہ جہاز گرے نہیں بلکہ پاکستان ائیرفورس کی طرف سے گرائے گئے ہیں۔ سچ پوچھیں تو جنگ کا شدیدمخالف ہونے کے باوجود انڈیا کی طرف سے کل کی کارروائی کے بعد مجھے بھی ایک کمینی سی خوشی تھی۔ میری چھوٹی بیٹی نے چینلوں پر بریکنگ نیوز اور پرجوش لہجے دیکھ کر پوچھا کہ کیا ہوا ہے۔ بتایا کہ پاکستان نے انڈین

Read more

رائزنگ انڈیا کے کھوکھلے نعرے

قوموں کی ترقی کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو پتہ چلتا ہے کہ آج کی مہذب اورترقی یافتہ قومیں بھی کبھی شدیدجنگی جنون میں مبتلا رہی ہیں۔ کینیڈا اور امریکہ کے درمیان باقاعدہ جنگ لڑی گئی، فرانس اور انگلستان بھی کبھی ازلی دشمن تھے، جرمنوں نے تو خیر انگریزوں کے علاوہ پوری دنیا ہی کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا۔ آئر لینڈ انگلستان کئی دہائیاں باہم برسر پیکار رہے۔ جاپانی بھی جنگی جنون میں مبتلا رہے اور ہر دوسری قوم کے ساتھ ان کی لڑائیاں رہیں۔ لائپزگ، واٹرلو، سٹالن گراڈ، ٹرافیلگر، پرل ہاربر، ہیروشیما، ناگاساکی وغیرہ۔ انہی قوموں کی جنگی داستانیں ہیں۔

لیکن جیسے جیسے قوموں نے شعوری اور علمی ترقی کی اورخوشحالی کی شاہراہ پر قدم آگے بڑھایا وہ تنازعات اور جنگوں وجدل سے دور ہوتی گئیں۔ بدلوں کی آگ، ازلی دشمنی، تباہی و بربادی جیسے لفظ بتدریج ان کی لغت سے نکلتے گئے اور افہام و تفہیم، بات چیت، تحمل وبردباری جیسے لفظ پوری شان کے ساتھ ان کی روزمرہ زندگی میں جگمگانے لگے۔

Read more

کینیڈا کیوں اور کیسے

فیس بک پروفائل پر ٹورانٹو، کینیڈا لکھا دیکھ کر بھی کچھ لوگ، خصوصاً نوجوان فرینڈ ریکویسٹ بھیجتے ہیں۔ دوست بننے کے بعد ان باکس تشریف لاتے ہیں۔ یہ زیادہ تر کینیڈا جانے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ ان کی دلچسپی کے لئے کافی دنوں سے ایک معلوماتی مضمون لکھنا چاہ رہا تھالیکن سستی آڑے آتی رہی۔ آج اوپر تلے دو لوگوں کی طرف سے کیے گئے سوالات نے مجبور کر دیا کہ یہ نیک کام جلدی کروں۔ پہلے آج کی گفتگو ملاحظہ فرمائیں۔ (اس وضاحت کے ساتھ کہ میں امیگریشن ایکسپرٹ نہیں ہوں، میری رائے مخلصانہ ضرور ہوگی پروفیشنل نہیں ) ۔

”کیاحال ہے؟ “ جی ٹھیک ہوں۔ ”کیا ہو رہا ہے؟ “ میری طرف سے خاموشی۔ ”آپ مصروف ہیں؟ “ نہیں ویلا، فرمائیے۔ ”آپ کینیڈا ہوتے ہیں؟ “ جی۔ ”آپ کینیڈا کیسے گئے تھے؟ “ جہاز پر۔ ”میرا مطلب کس ویزے پر گئے تھے؟ “ جی کینیڈا کے ویزے پر۔ ”آپ نہیں سمجھے، بہرحال میں آنا چاہتا ہوں کینیڈا کچھ گائیڈ کریں۔ “

Read more