مراد علی شاہ کی گرفتاری کے اثرات؟
مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ مراد علی شاہ کی گرفتاری سے کیا حاصل ہو جائے گا۔ اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو ریفرنس فائل کرے۔ کیا مراد علی شاہ کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کے لیے سب کچھ ہورہاہے؟ پہلے ہی سوالات ہیں کہ احتساب یکطرفہ ہورہا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان بھی اپنے تحفظات کا اظہا ر کر چکے ہیں۔ حال ہی میں پنجاب کے سابق وزیر سبطین خان کی ضمانت کا فیصلہ بھی بہت اہم ہے۔
Read more



