جہیز اور بَری: ذرا اپنے گریبان میں جھانکیں

انسان کے نصیب میں وہی کچھ ہے جس کی وہ چاہ کرتا ہے، جسے سوچتا ہے۔ انسان کی سوچ اس کے ساتھ رونما ہونے والے واقعات پر پوری طرح سے حاوی ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے اکثر سنتے ہیں جیسا اپنے لیے سوچتے ہیں ویسا ہی دوسرے کے لیے سوچیں۔ جیسا اپنے بچوں کے لیے سوچتے ہیں ویسا ہی دوسروں کے بچوں کے لیے سوچیں۔ تو آئیے ایک جائزہ لیتے ہیں اپنے اردگرد کا۔ بیٹیوں کے لیے مائیں بچپن سے

Read more

انسان کے اندر چھپی بھیڑ اور بھیڑیا

آج چند لمحوں کی فراغت نصیب ہوئی۔ چائے کا ایک کپ لے کر اپنے ان بلاگز کا جائزہ لیا جو ”ہم سب“ پر شائع ہو چکے ہیں۔ فہرست نکالی اور تفصیل سے پڑھنے پر نتیجہ اخذ کیا کہ معاشرے میں موجود برائیوں کے اسباب اور سدباب پر اظہار خیال کیا گیا ہے۔ جبکہ معاشرہ تو اچھائیوں اور برائیوں دونوں کا مرکب ہے۔ اگر اچھائی نہ ہوتی تو معاشرہ ہی ختم ہو جاتا۔ کچھ تو ہے جو نا صرف ہمارے جینے

Read more

ہم منافق

میرے تجربے اور مشاہدے خاموش رہنے کی وجہ سے زیادہ ہوتے جا رہے تھے کہ مجھے منافقت کے ساتھ ساتھ مادہ پرستی کو بھی اپنی آنکھوں سے دیکھنے اور کانوں سے سننے کا موقع ملا۔ ایک انسان اپنے بیوی بچوں سب کو ایک طرف رکھ کر صرف اپنے خونی رشتوں سے وفا نبھانے کی خاطر جان تک پہ کھیل کر بستر پر آ گیا۔ لیکن پیسوں کے پجاریوں نے پیسہ دے کر ایسے سمجھا جیسے زر خرید غلام۔ کچھ ہی دن بستر پر رہنے کی وجہ سے اس شخص کے لیے بولے جانے والے الفاظ اس بات کا یقین دلانے میں کامیاب رہے کہ کتنے بڑے منافق ہیں ہم، جب تک آپ کسی کے کام کے ہیں آپ سے اچھا کوئی نہیں لیکن جب آپ کام کے نہیں رہے تو آپ ”ناکارہ، زیرو اور فیل“

Read more

خواتین کا عالمی دن

8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ پوری دنیا میں عورت کی عزت و توقیر کا پرچار کیا گیا۔ سارے عالم نے صنفِ نازک کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ خواتین کی خدمات کا اعتراف اور ان کا شکریہ کرنے کے لیے ملکی و غیر ملکی میڈیا پیش پیش رہا۔ وطنِ عزیز میں سیاستدانوں سمیت تمام مشاہیر نے اس عالمی دن پر فاطمہ جناح ’بے نظیر ب ہٹو‘ ارفع کریم اور باقی تمام عورتوں کی ہمت کو داد دیتے ہوئے ان کی وطن کے لئے ادا کیے گئے کردار پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سینیٹ کے اُس دن ہونے والے اِجلاس کی صدارت صنفِ نازک ’کشور کماری‘ کوسونپی گئی۔یہ تو تھا 8 مارچ کو خواتین کے حوالے سے ہونے والے خاص دن کا احوال۔ اب ایک نظر ڈالتے ہیں اپنے مذہب پر تو عورت کو اس کا حق دینِ اسلام 1400 سال پہلے دے چکا ہے۔ جس کی عملی مثال حضرت محمدﷺ نے خود اپنی ازواجِ مطہرات اور اپنی حضرت فاطمہ ؓ کے ساتھ اپنے حسنِ سلوک سے دے دی ہے۔ اس کے بعد عورت کے ’خاص مقام‘ سے کوئی بھی اختلاف نہیں کر سکتا۔ جہاں عورت اگر ماں ہے تو اُس کے پیروں تلے جنت ہے۔ اگر بیٹی ہے تو رحمت اور اگر بیوی ہے تو آدھے ایمان کی حامل۔

Read more

ہم خوش ہیں کہ آج ایک درندے کو سزا مل گئی

17 اکتوبر 2018 آنے میں چار دن باقی تھے۔ خبروں میں بتایا گیا کہ اس روز ایک درندے کو اس کے وحشیانہ رویے کی سزا دی جائے گی۔ ‘زینب سمیت 8 بچیوں کے قاتل عمران کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہو گئے ہیں۔ صدرِ مملکت نے رحم کی اپیل مسترد کر دی۔’ وہ دن آ پہنچا۔ علی الصبح اس وحشی درندے کو اس کے انجام تک پہنچا دیا گیا۔ جہاں معصوم بچیوں کے والدین کے دل کو ٹھنڈک ملی وہیں پوری قوم

Read more

آزادی اظہار کے لئے دوطرفہ احترام ضروری ہے

زندگی پر سکون انداز میں رواں دواں تھی. شخص اپنی دُھن میں مگن تھا۔ راوی چین ہی چین لکھتا تھا۔ گھریلو زندگی جنت کا منظر پیش کرتی تھی اور گھر کے باہر دوستانہ رویے معاشرے کو زینت بخشتے تھے۔ کہیں جھگڑے کی بازگشت بھی سنائی نہ دیتی تھی۔ بچے اس خوبصورت ماحول میں پرورش پاتے جو کہ بڑے ہو کر اسی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے جیسے والدین کو دیکھتے۔ ایسا نہیں تھا کہ کوئی شخص کسی پر تنقید نہ

Read more

آدم زاد اور بنتِ حوا کی عزت

’ارے نہیں نہیں۔ ایسے ہی پرائی مشکل کو اپنے گلے لے لیں‘ ’پرے کرو جی! ہمیں کیا پتہ کون ہے؟ ‘ ’بیٹا دیکھو تو سہی معصوم سی گڑیا لگتی ہے‘ ’بڑے میاں چھوڑیے بھی۔ ابھی پولیس آگئی تو مقدمہ ہم پر ہی کر ڈالے گی‘۔ لیکن بیٹا ’نہیں چاچا! بالکل نہیں۔ ہمیں اپنی زندگی بہت پیاری ہے‘ چلو بھئی چلو سب یہاں سے اور پھر دور سے آتی ہوئی ایک آواز مبشر مبارک ہو یار! کل خبر ملی تمھاری بیٹی

Read more