سوز و سازِ کیمیا – دُخترِ رُومی

مولانا رُومی سے میرا پہلا تعارف سیکنڈری سکول کے دنوں میں علامہ اقبال کے اس شعر کے ذریعے ہُوا۔ اسی کشمکش میں گُزریں مِری زندگی کی راتیں کبھی سوز و سازِ رُومی، کبھی پیچ و تابِ رازی! یہ وہ زمانہ تھا جب رُومی کے سوز و ساز کی کچھ سمجھ نہ تھی اور رازی کے پیچ و تاب کی وجوہات کا تو بالکل ہی اندازہ نہیں تھا۔ (جو فی الحال آج کا موضوع بھی نہیں ) وقت گزرنے کے ساتھ

Read more

بٹی ہوئی صحافت کا ادھورا سچ

آج کل پیارے وطن کے لوگ سیاسی پارٹیوں کی حمایت اور مخالفت میں شدت پسندی کا رجحان رکھتے ہیں جو نوجوان اور جوان نسل میں زیادہ نمایاں ہے لیکن ادھیڑ عمر، نیم بزرگ، مکمل بزرگ اور گھریلو خواتین تک مخالفین کے لیے کند زبانوں کے ہتھیار تیز کیے ہر گھڑی تیار، کامران رہتے ہیں۔ ہمارے صحافی دوست بھی بھلا اس میں کیوں پیچھے رہیں؟ نتیجتاً صحافی برادری دو انتہاؤں میں بٹ چکی ہے۔ اکثر نے اپنے اپنے حساب سے ”پوزیشن“

Read more

وعدوں کی کیل اور خواہشوں کا سر!

ساری قوم اس بات پہ حیران و ششدر ہے کہ کیا کوئی انسان۔ ایک جیتا جاگتا بالغ انسان۔ اپنی کسی خواہش کی تکمیل کے لیے جہالت کی اس حد کو بھی چھو سکتا ہے کہ اپنے سر میں کیل ٹھونکنے یا ٹھکوانے پہ راضی ہو جائے؟ یعنی اعتبار و اعتماد کی اس حد تک جائے کہ بقول آتش، سر تسلیم خم ہے جو مزاج یار میں آئے! چاہے مزاج پیر سر میں کیل ہی کیوں نہ ٹھونک دے۔ ہے نا

Read more

جب زندہ آنکھیں قتل ہوئیں

وہ آنکھوں والی بستی سے آیا تھا۔ اسے ادراک تھا کہ جس سرزمین پر وہ مہمان بنا کر لایا گیا ہے وہ عظیم دانشوروں کی سر زمین ہے۔ یہاں عظیم مفکر اقبال نے آنکھ کھولی جس کی شاعرانہ پرواز تیز نظر شاہینوں کے ساتھ اڑان بھرتی ہے۔ یہ فیض کی جنم بھومی ہے جو دنیا بھر کے انسانوں کو امن کا پیغام دیتا ہے اور نفرت کو بھی محبت کی آنکھ سے دیکھتا ہے۔ اسے پتہ تھا کہ اس کے

Read more

آئی ایم ایف، آئی ایم پاکستان!

گھر کے بھیدی جون پر کنز (John Perkins) کے اعترافات سے کون واقف نہیں جو انہوں نے 2004 میں شائع ہونے والی اپنی کتاب The Confessions Of an Economic Hitman میں اپنی ہی لنکا ڈھاتے ہوئے کیے تھے۔ چونکا دینے والی حقیقتوں اور نام نہاد بڑی طاقتوں کے نظام کی گھناؤنی پرتیں کھولتی ہوئی ایسی ہی دس کتابوں کے رائٹر جون پر کنز نے 2016 میں پھر سے مزید اعترافات کی کہانی اپنی نئی کتاب ”The New Confessions of EHM“ میں بیان

Read more

آریان خان، سیاسی داؤ اور سیکولر سماج

مجھے ذاتی طور پر شاہ رخ خان کی ادا کاری بحیثیت رومانوی ہیرو کچھ زیادہ اچھی نہیں لگتی۔ جس زمانے میں شاہ رخ خان ایک کے بعد ایک سپر ہٹ فلم دے رہے تھے اور سلور سکرین پر نمبر ون کی دوڑ میں سب سے آگے رہتے تھے، میں ان کی اداکاری کو سنجیدہ نہیں سمجھتی تھی۔ مجھے وہ خاصے اوور ایکٹنگ کا شکار لگتے تھے۔ لیکن اس بات سے انکار بھی نہیں کیا جا سکتا کہ بالی وڈ کا

Read more

اگلے جنم مجھے ”عورت“ نہ کیجیو!

پیارے اللہ میاں!

خط لکھتے وقت یہ بتانا تو ضروری ہوتا ہے کہ لکھنے والا کون ہے لیکن دکھ کی بات یہ ہے کہ مجھے اپنا نام یاد نہیں آ رہا۔ عورت، عورت پکارنے والوں کی کرخت آوازوں کے ہجوم میں اپنے ماں باپ کا رکھا ہوا نام میں بھول گئی ہوں۔ کبھی لگتا ہے کائنات ہوں کبھی مختاراں، کبھی شازیہ کبھی عائشہ، کبھی لگتا ہے نور ہوں، کبھی نایاب تو کبھی زینب۔

ایک اور سانحہ بھی پیش آیا ہے کہ مجھے اپنی عمر کا بھی احساس نہیں۔
سولہ سال کی ہوں، چار سال کی، پچاس سال یا اس سے بھی زیادہ۔

Read more