کیا افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے میں دونوں حکومتوں نے غیر ذمہ داری دکھائی ہے؟

افغان حکومت نے بھی جلدی بازی اور تیزی سے کام لیتے ہوئے تحقیقات کا انتظار کیے بغیر سخت فیصلہ کرتے اسلام آباد سے اپنا سفارتی عملہ بطور احتجاج کابل بلا لیا ہے۔
لیکن دوسری طرف دیکھا جائے تو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے بھی مسئلے کو حل کرنے کی بجائے اسے مزید ہوا دینے کی کوشش کی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ باتیں ذرائع ابلاغ پر بتانے کی تھی کہ جو محترم شیخ صاحب کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس وڈیوز موجود ہیں، خاتون جھوٹ بول رہی ہے، ڈرامہ کر رہی ہے، افغان حکومت تحقیقات سے بھاگ رہی ہے وغیرہ وغیرہ؟

Read more

کیا داعش پاکستان میں محاذ کھول رہی ہے؟

حالیہ کچھ عرصے میں شدت پسند تنظیم داعش خراسان نے پاکستان میں بعض واقعات کی ذمہ داری ’ولایہ الباکستان‘ کے نام سے قبول کی ہے جس سے نئے سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔ اس سے پہلے کبھی داعش نے ولایہ پاکستان کا نام استعمال نہیں کیا بلکہ وہ اکثر اوقات یہاں ہونے والے حملوں کے لئے داعش خراسان کا نام ہی استعمال کرتی رہی ہے۔ لیکن اب ولایہ پاکستان کا نام استعمال کرنے سے لگتا ہے کہ شدت پسند تنظیم کی طرف سے پاکستان کے لئے الگ تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاہم ابھی داعش خراسان کی طرف سے رسمی طور پر اس کا اعلان سامنے نہیں آیا۔

Read more

کیا امریکہ طالبان معاہدہ ناکامی کی راہ پر ہے؟

افغانستان میں گزشتہ چند مہینوں سے تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ اور بین الافغان مذاکرات میں بظاہر عدم پیش رفت نے امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے پر کئی قسم کے سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔

اب تو یہاں تک کہا جا رہا ہے کہ امریکہ نے طالبان کے ساتھ ہونے والے امن بات چیت میں افغان حکومت کو بطور فریق شامل نہ کر کے سنگین غلطی کا ارتکاب کیا اور شاید اسی وجہ سے آج افغانستان میں حالات تیزی سے امن کی بجائے بدامنی کی طرف گامزن ہیں۔

Read more

کیا افغان طالبان میں واقعی سیاسی سوچ کا فقدان ہے؟

افغان طالبان کے حوالے سے ایک عمومی تاثر ہے کہ ان میں سیاسی سوچ اور پختگی کا ہمیشہ سے فقدان رہا ہے جس کی وجہ سے وہ نہ صرف اکثر اوقات اپنا نقصان کرتے رہے ہیں بلکہ ان کے اس رویے سے افغان عوام اور خطہ بھی وقتاً فوقتاً خطرات کا شکار ہوتے رہے ہیں۔

افغان طالبان کی دنیا بھر میں ہمیشہ سے پہچان ایک عسکری قوت کے طور پر رہی ہے جبکہ وہ اس جنگ کے میدان میں اپنے مقامی اور غیر ملکی حریفوں سے کسی نہ کسی صورت میں اپنی یہ طاقت منواتے بھی رہے ہیں۔ لیکن پہلے ذکر کیے گئے عمومی تاثر کے عین مطابق اپنی سیاسی ناپختگی کے باعث اگر انہیں بظاہر کامیابی کا کوئی بڑا موقع ہاتھ آیا بھی ہے تو وہ اس سے بھرپور سیاسی فائدہ لینے میں ناکام رہے ہیں۔

Read more

کیا افغانستان میں پھر سے جنگ کا نقشہ بن رہا ہے؟

افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان خلیجی ریاست قطر میں ہونے والے امن معاہدے کو دو مہینے پورے ہوگئے ہیں لیکن بظاہر جس مقصد کے تحت امن کے عمل کا آغاز کیا گیا اس کے ثمرات تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں بلکہ اس کے برعکس تشدد سے متاثرہ ملک میں پھر سے ہر طرف جنگ کا نقشہ تیزی سے بنتا جا رہا ہے۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قیدیوں کی رہائی پر بدستور تعطل کی کفیت برقرار ہے جبکہ

Read more

رمضان کی رویت پھر اختلاف کی نذر: کون سچا اور کون جھوٹا؟

پاکستان میں کررنا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے یا نہ کرنے کے ضمن میں حکومت اور صوبوں کے مابین بدستور اختلاف کی فضا برقرار ہے۔ تاہم، ایسے میں ملک بھر میں ایک ہی دن مشترکہ طورپر رمضان کا اعلان کرنے سے کسی حد تک قومی یکجہتی اور اتفاق کا تاثر پیدا کیا جا سکتا تھا لیکن بدقسمتی سے بعض مذہبی افراد کے بغض اور انا پرستی کے باعث رواں سال بھی یہ ممکن

Read more

سول انجینئر خواجہ سرا ڈانسر بن کر روزی کمانے پر مجبور

تعلیم سول انجنیئرنگ میں تین سالہ ڈپلومہ کورس، جنس خواجہ سرا، پیشہ موسیقی کی محفلوں میں رقص کرنا اور ترجیح خواجہ سرا کی شناخت کے ساتھ جینا مرنا اور اس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا۔ یہ کہانی ہے 22 سالہ خواجہ سرا ڈولفن آیان کی جس کا اصل نام تو ماہین محمد ہے لیکن وہ ڈولفن آیان کے نام سے مشہور ہیں۔ ڈولفن آیان کا تعلق بنیادی طورپر خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی سے ہے۔ تاہم، تین

Read more

کیا کرونا نے بی آر ٹی کو مات دے دی؟

ایک ایسے وقت میں جب دنیا کروناوائرس کی وبا میں مبتلا ہے اور نیشنل میڈیا ہو یا انٹرنیشل میڈیا ہر سو اسی وبا سے متعلق خبروں اور مضامین کی بھر مار ہے، کسی اور موضوع کا میڈیا میں ذکر ایک عجوبے سے کم نہیں۔ ہاں، مگر ایک موضوع ایسا ہے جس نے خبرنگاروں اور قارئین کو اپنے آغاز سے لیکر اب تک کبھی مایوس نہیں کیا اور کسی نہ کسی حوالے سے قومی میڈیا کی سرخیوں میں اپنی جگہ بناتا

Read more

قبائلی طلبہ کی مشکلات اور قبائلی اضلاع میں حملے

زیادہ عرصہ نہیں ہوا ہے جب سابق قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا میں شدت پسندی اور دہشت گردی کی آگ بھڑک رہی تھی اور وزیرستان سے لے کر سوات تک ہر طرف لاشیں ہی لاشیں گر رہی تھیں۔ وہ ایسا وقت تھا کہ اب بھی جب یاد کرتے ہیں تو ہاتھ پاؤں کانپنے لگتے ہیں۔ پھر آپریشنز شروع ہوئے جس میں شدت پسندوں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی نشانہ بنے۔ ان کارروائیوں کی وجہ سے اگر ایک طرف سینکڑوں

Read more

کیا افغانستان میں حالات پھر جنگ کی طرف گامزن؟

اس وقت کابل میں طالبان کا ایک وفد موجود ہے جو قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں افغان حکومت اور ریڈکراس کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کررہا ہے۔ لیکن بظاہر یہ معاملہ اتنی آسانی سے حل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان خلیجی ریاست قطر میں ہونے والے امن معاہدے کو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے لیکن افغانستان میں معاملات سدھرنے کی بجائے مسلسل بگاڑ کی جانب گامزن ہیں جس سے قلیل عرصے کی

Read more

افغانستان میں گرفتار داعش کے سربراہ کون ہیں؟

افغانستان کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے خفیہ سکیورٹی اداروں نے ایک کارروائی کے دوران شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ خراسان کے سربراہ عبد اللہ اورکزئی المعروف اسلم فاروقی سمیت 19 کمانڈروں اور جنگجوؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔ افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کی طرف سے ہفتے کو ذرائع ابلاغ کو جاری کیے گئے بیان میں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے۔ ادارے کی طرف سے جنگجو کمانڈر اسلم فاروقی کی ایک تصویر

Read more

آخر حامد میر ہی کیوں نشانے پر؟

میری کوئی اتنی زیادہ عمر ہے اور نہ کوئی زیادہ تجربہ لیکن جو تھوڑا بہت پڑھا ہے اور اپنے سنئیر صحافیوں سے سنا ہے پاکستان میں شاید ہی کبھی کسی منتخب جمہوری حکومت میں صحافی اتنے مشکل حالات سے گزرے ہوں گے جن کا آج کل انہیں سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

بظاہر حکومت کی چھتری تلے صحافیوں کو سوشل میڈیا پر بدنام کیا جارہا، سینکڑوں صحافیوں کا معاشی قتل عام کیا گیا اور تو اور اب ان کی گرفتاری سے بھی دریغ نہیں کیا جارہا۔

Read more

قبائلی اضلاع کے ’بابائے صحافت‘ کی رحلت

ان کی مثال ایک تحریک کی تھی جس نے ساری زندگی سخت حالات میں خطرات سے کھیل کر قبائلی اضلاع جیسے پسماندہ ترین علاقوں میں صحافت کا علم بلند کیے رکھا۔ بنیادی طورپر سیلاب محسود کا تعلق جنوبی وزیرستان کے محسود قبیلے سے تھا لیکن فوجی آپریشنوں کے باعث بے گھر ہونے کے بعد وہ گزشتہ کئی سالوں سے ڈیرہ اسمعیل خان میں رہائیش پزیر تھے جہاں حال ہی میں ان کی طرف سے نیا گھر تعمیر کیا گیا تھا۔

Read more

سیلاب محسود ، قبائلی اضلاع کے ’بابائے صحافت’

ان کی مثال ایک تحریک کی تھی ۔ جنہوں  نے ساری زندگی سخت حالات میں خطرات سے کھیل کر قبائلی اضلاع جیسے پسماندہ ترین علاقوں میں صحافت کا علم بلند کئے رکھا۔ بنیادی طورپر سیلاب محسود کا تعلق جنوبی وزیرستان کے محسود قبیلے سے تھا ۔ حالات کی خرابی اور  فوجی آپریشنوں کے باعث بے گھر ہونے کے بعد وہ گزشتہ کئی سالوں سے ڈیرہ اسمعیل خان میں رہائیش پزیر تھے جہاں حال ہی میں انہوں نے نیا گھر بھی 

Read more

محسن داوڑ اور علی وزیر کا دورہ افغانستان: سازش یا دوستی؟

دس مارچ کو ریڈیو پاکستان کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ کی گئی۔جس میں دعوی کیا گیا کہ پشتون تحفظ موومینٹ کے آراکین پارلمینٹ محسن داوڑ اور علی وزیر افغانستان میں پاکستان مـخالف قوتوں کے ساتھ مل کر ملک کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہیں۔ ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی دی گئی تھی جس میں محسن داوڑ اور علی وزیر ایک افغان فوجی ہیلی کاپٹر کے سامنے مقامی حکام کے ساتھ کھڑے تصویر بناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ یہ

Read more

افغان امن معاہدہ ، توقعات خدشات

اٹھارہ مہینوں کی مسلسل کوششوں کے بعد بالاآخرامریکہ اور افغان طالبان کے درمیان تشدد میں کمی کا معاہدہ طے پانے کے بعد اس پر فریقین کی طرف سے کافی حد تک عمل درامد کیا گیا ۔ افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ چھ دنوں کے دوران ملک بھر میں کسی قسم کا کوئی بڑا تشدد کا واقعہ پیش نہیں آیا جس سے بظاہر لگتا ہے کہ فریقین سات روزہ عبوری معاہدے کو کامیاب بنانے کی بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔

Read more

افغانستان میں پاکستانی کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کیوں؟

پاکستان کے پڑوسی ملک افغانستان میں گزشتہ چند دنوں کے دوران پاکستان مخالف کالعدم طالبان تنظیموں کے خلاف ٹارگیٹڈ کارروائیوں میں چالیس سے زیادہ اہم کمانڈر اور جنگجو مارے گئے ہیں۔ شاید یہ پہلی مرتبہ ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد پاکستان سے فرار ہونے والے جنگجو اتنی بڑی تعداد میں سرحد پار نشانہ بنائے گئے ہیں۔ اس سے پہلے امریکی ڈرون حملوں میں وقتاً فوقتاً پاکستانی طالبان قیادت یا جنگجوؤں کی ہلاکت کی خبریں آتی رہی ہیں مگر

Read more

افغانستان میں پاکستانی کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کیوں؟

پاکستان کے پڑوسی ملک افغانستان میں گزشتہ چند دنوں کے دوران پاکستان مخالف کالعدم طالبان تنظیموں کے خلاف ٹارگیٹڈ کارروائیوں میں چالیس سے زیادہ اہم کمانڈر اور جنگجو مارے گئے ہیں۔ شاید یہ پہلی مرتبہ ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد پاکستان سے فرار ہونے والے جنگجو اتنی بڑی تعداد میں سرحد پار نشانہ بنائے گئے ہیں۔ اس سے پہلے امریکی ڈرون حملوں میں وقتاً فوقتاً پاکستانی طالبان قیادت یا جنگجوؤں کی ہلاکت کی خبریں آتی رہی ہیں مگر

Read more