انتہا پسندی کے سائے تلے بقا کی جنگ اور سائنس

ایک خطرناک حد تک بڑھتے جنگ کا بالآخر خاتمہ ہو گیا۔ جنگ کا رک جانا، امن کا بحال ہونا، بذات ِ خود ایک جیت ہے۔ پاکستان اس جنگ کا کبھی بھی خواہش مند نہیں تھا، مگر ”جنگ لازم ہو تو لشکر نہیں دیکھے جاتے“ کے مصداق قوم نے اس جنگ کو تسلیم کر لیا۔ اور متحد ہو کر جوش و جذبے سے لڑ بھی لیا۔ لیکن یہ جنگ پاکستان کو بہت کچھ دے گیا۔ تاریخ کا اعلان ہمیشہ سے یہی

Read more

کتابوں سے عشق سلامت

گزشتہ کچھ عرصے سے یہ بات بہت کہی جا رہی تھی کہ ”یہ آخری صدی ہے کتابوں سے عشق کا“ ، مگر مجھے خوش فہمی ہے کہ ایسا نہیں ہے۔ یہ خوش فہمی ویسے تو ہمیشہ سے تھی، مگر پچھلے دنوں ایک خبر اور ایک مشاہدہ، اس میں مزید اضافے کا باعث بنے۔ جو خبر نظر سے گزری، وہ یہ تھی کہ تربت میں عطا شاد فیسٹیول میں 35 لاکھ کی کتابیں سیل ہوئیں اور گوادر کتب میلے میں تقریباً

Read more

زخمیوں کے لئے پچاس ہزار۔ مرنے والوں کے لئے پانچ لاکھ

اس وقت ہمارے ملک کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے۔ قیمتی جانوں کا نا قابل تلافی نقصان ہوا۔ اب ہم سب ہیں کہ اپنی اپنی جگہ پر بھاگ رہے ہیں، کہیں راشن لے کر، کہیں خیمے لے کر، یا کہیں فنڈ ریزنگ کی خاطر۔ ہزاروں کی تعداد میں افراد، فلاحی تنظیمیں، سیاسی گروہ، سرکاری و غیر سرکاری ادارے، اس نیک کام

Read more

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور۔ آؤ چلیں اس راہ پر

کسی نے کہا تھا، کہ خواب وہ نہیں ہیں جو آپ کو سوتے میں نظر آئیں بلکہ خواب وہ ہیں جو آپ کو سونے نہ دیں۔ اور اصل میں یہ وہ خواب ہیں جو سوچنے کا انداز بدل دیتے ہیں، جینے کا ڈھنگ بتا دیتے ہیں، سیکھتے رہنے کی اہمیت سمجھا دیتے ہیں۔ اور میرے خیال میں ایسے خوابوں کے پیچھے جانے کے لیے یونیورسٹی سے بہتر جگہ نہیں ہو سکتی۔ اور یہاں یونیورسٹی سے میری مراد، اعلیٰ تعلیم کا وہ ادارہ جو اپنے وجود کے جواز سے واقف بھی ہو، اور اس چیز کو ثابت کرنے کی اسے ضرورت بھی نہ ہو۔ یعنی کہ وہ صحیح معنوں میں ”اعلیٰ“ تعلیم کا ادارہ ہو، جہاں تعلیم، تدریس، تحقیق، سوچ، کردار، نظریہ، عمل، غرض کہ سب کچھ اعلیٰ اور ارفع ہو۔

پاکستان میں اس وقت دو سو سے زائد جامعات ہیں، اور چند ایک کو چھوڑ کر سب کا شمار ینگ یونیورسٹیز ( young universities) میں کر سکتے ہیں (ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق جن یونیورسٹیوں کو بنے پچاس سال سے کم عرصہ ہوا ہو، وہ ینگ یونیورسٹیز کی کیٹیگری میں آتے ہیں ) ۔ یہ تمام ادارے اپنی اپنی خصوصی حیثیت اور صلاحیتوں کے مطابق اپنی متعین کردہ منزل کی طرف گامزن ہیں۔

Read more

کرونا بمقابلہ تعلیمی سرگرمیاں۔ آن لائن کلاسز

تعلیم و تحقیق کے جہاں اور بہت سے مقاصد ہیں، وہاں ان دونوں نیک اعمال کا ایک نہایت اہم اور بڑا مقصد انسان کو ان دیکھے، ان چاہے، اور بالکل ہی مختلف قسم کے حالات کے لئے تیار کرنا ہے۔ کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال نے پوری دنیا کو ایک آزمائش میں ڈال دیا ہے۔ اور دنیا بھر کی اقوام کو، اداروں کو، ترقی کو، سائنس کو، اور ٹیکنالوجی کے معراج کو ایک بار تو گھٹنے ٹیکنے پہ

Read more

پاکستان کی جامعات اور عالمی درجہ بندی

14 اکتوبر 1882 کو جب برطانوی حکومت کا شملہ میں اجلاس ہوا تو ہندوستان کی چوتھی یونیورسٹی کی منظوری دی گئی، جس کا نام پنجاب یونیورسٹی رکھا گیا۔ اس سے پہلے کلکتہ، مدراس اور بمبئی میں تین جامعات کام کر رہی تھیں۔ اس یونیورسٹی نے جلد ہی معیاری تعلیم و تحقیق کی طرف سفر شروع کیا، جس میں پروفیسر اے سی وولنر کا بہت کردار رہا، جو کہ تقریباً 8 سال تک ( 1928 سے 1936 ) یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے۔ (آج بھی پنجاب یونیورسٹی کے علامہ اقبال کیمپس کے باہر ان کا مجسمہ نصب ہے ) ۔

Read more