اردو کمیونٹی اور جیتو جمالی کی متنازعہ ویڈیو

وفاق کی نمائندہ جماعت پاکستان پیپلز پارٹی جو اپنی جدوجہد اور قربانیوں کی شاندار مثال رکھتی ہے اور 53 سال سے اس پارٹی کا وجود عوام میں برقرار ہے، ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی ہمیں پیپلز پارٹی کا جیالے باآسانی مل جاتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی شاندار سفر میں ملک بھر کے جیالے اور عوام کا بھرپور کردار ہے جو پیپلز پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی جو کہ فیڈریشن کا نعرہ لگاتی ہے اور خود کو چاروں صوبوں کی زنجیر قرار دیتی ہے۔

حالیہ دنوں شہر قائد کراچی پر سیاست ایک بار پھر گرم ہے، اس گرما گرمی میں سندھ حکومت اور وفاق بھی آمنے سامنے آچکے ہیں، جہاں متحدہ قومی موومنٹ کا برسوں پرانا مطالبہ اور نعرہ ”مہاجر صوبہ“ اور ”سندھ کی تقسیم“ ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے تو وہی اس مطالبے اور نعرے کے خلاف سندھ کی عوام میں شدید غم و غصہ بھی پایا جاتا ہے۔ اس متنازع مطالبے پر اب تحریک انصاف بھی ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑی ہے، تحریک انصاف کے کراچی سے منتخب نمائندگان بھی اس مطالبے اور نعرے کو تقویت دیتے دکھائی دیتے ہیں، تحریک انصاف کے رہنما کراچی کے مسائل کو بنیاد بنا کر کبھی کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تو کبھی دبے الفاظ میں کراچی کی تقسیم کی بات کرتے ہیں، ایسے میں ایم کیو ایم اور مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما بھی سندھ مخالف بیانات دے کر ماحول کو گرم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Read more

پاکستان کا 74 واں یومِ آزادی

بلاشبہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور وہ قومیں جو آزادی کی قدر نہیں کرتیں وہ فتنوں اور فساد میں الجھ جاتی ہیں اور عبرت کا نشان بن جاتی ہیں۔ فلسطین اور کشمیر کی دو زندہ مثالیں ہمارے سامنے ہے جو کئی دہائیوں سے اپنی آزادی اور خودمختاری کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسی طرح افغانستان، عراق، لیبیا، یمن اور سیریا کی مثالیں بھی سامنے ہیں جہاں دشمنان اسلام نے فتنوں اور فسادات کے ذریعے ان ممالک پر جنگ مسلط کردی اور ان اقوام سے ان کی آزادی چھین لی، آج ان ممالک کی قومیں فتنوں اور فسادات کا شکار ہیں۔

Read more

یوم استحصال کشمیر، 5 اگست

جنت نظیر وادی کشمیر گزشتہ 72 سالوں سے لہو لہان ہے، بھارتی ظلم و جبر کا شکار نہتے کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں یرغمال ہیں اور اپنی آزادی و بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، ان 72 سالوں میں کشمیریوں کا مورال کمزور ہوا نہ ہی پاکستان سے محبت، حسرت آزادی کا دیپ جلائے نہتے کشمیری گزشتہ ایک سال سے تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم جبراً نظر بند ہیں، وادی کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔ آج 5 اگست

Read more

ڈوبتا ہوا کراچی، ذمہ دار صرف حکومت سندھ یا وفاق بھی؟

جولائی آتے ہی پاکستان میں مون سون شروع ہو جاتا ہے۔ مون سون سے چاروں صوبے اور شمالی علاقہ جات سیراب ہوتے ہیں تو دوسری طرف یہ مون سون رحمت سے زحمت بھی بن جاتا ہے خاص کر پاکستان کے زیریں علاقوں میں سیلاب آ جاتے ہیں جس سے دیہی آبادی شدید متاثر ہوتی ہے۔ مون سون بارشیں سے پاکستان کی پانی کی ضروریات کا ایک بڑے حصہ بھی پورا ہوتا ہے جو کہ ڈیمز میں محفوظ کر لیا جاتا

Read more

مفاہمت کا بادشاہ آصف علی زرداری: ایک قومی سرمایہ

وطن عزیز میں بہت سے سیاسی قد آور شخصیات گزری ہیں، جنہوں نے سیاست کے میدان میں اپنا نام بنایا۔ ان میں سے دو اہم شخصیات شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو دونوں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے لیکن ایک شخصیت ایسی بھی ہے جو نہ صرف سیاسی بلکہ سماجی، اخلاقی، اصول پسندی، بہادری خواہ ہر محاذ پر فاتح رہا ہے اور یہ کوئی اور نہیں بلکہ قابل محترم جناب صدر آصف علی زرداری ہیں

Read more