پنجاب میں الیکشن 2023 کی ریہرسل

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 17 جولائی 2022 بروز اتوار کو پنجاب کے ان اضلاع کی 20 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہونے جا رہا ہے، جن نشستوں پر کامیاب ہونے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے اپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ووٹ دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما حمزہ شہباز کو ووٹ دے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کروایا تھا، جس پر قانون کے مطابق الیکشن کمیشن نے انہیں ڈی سیٹ کیا اور ان 20 اراکین کو

Read more

 آئینِ پاکستان کے تحت کسی جماعت کا کالعدم ہونا (حصہ دوئم)

ماضی میں ہم نے موجودہ حکمران جماعت و اتحادیوں سمیت اپوزیشن کی کئی جماعتوں کو سپریم کورٹ، قومی اسمبلی، پاکستان ٹیلی ویژن اور دیگر اہم سرکاری عمارتوں پر حملہ آور ہوتے دیکھا ہے۔ اس کی علاوہ چند جماعتیں ایسی بھی تھیں اور اب بھی موجود ہیں جنہوں نے بوری بند لاشوں کی سیاست کی اور اس کے علاوہ جو دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں سے روابط رکھنے میں ملوث رہی ہیں مگر ان میں کچھ آج بھی قائم و دائم

Read more

آئین پاکستان کے تحت کسی جماعت کا کالعدم ہونا (حصہ اول)۔

آئین پاکستان 1973 کا آرٹیکل 17 ( 2 ) کسی بھی جماعت پر پابندی عائد کرنے کے متعلق ہے۔ جس میں تحریر ہے کہ ”ہر وہ شہری جو کہ پاکستان میں سرکاری ملازمت نہ کرتا ہو تو اسے کسی بھی سیاسی جماعت کی تشکیل یا اس کا رکن بننے کا حق حاصل ہو گا جو پاکستان کی خودمختاری یا سالمیت کے مفاد میں قانون کی طرف سے عائد کردہ کسی بھی معقول پابندی کے تابع ہو گی اور یہ قانون یقیناً فراہم کرتا ہے کہ جب وفاقی حکومت یہ اعلان کرتی ہے کہ کوئی بھی جماعت جو تشکیل دی گئی ہے اور وہ پاکستان کی خودمختاری یا سالمیت کے لئے متعصبانہ انداز میں کام کر رہی ہے تو وفاقی حکومت اس جماعت پر پابندی عائد کر کے اس معاملے پر پندرہ دن کے اندر اندرسپریم کورٹ کے پاس ریفرنس بھیجوائے گی۔ جس کے بعد اس جماعت پر پابندی عائد کرنے یا نہ کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے گا“ ۔

Read more

لاہور ہائیکورٹ بار میں انڈیپنڈنٹ گروپ کی تین سالہ حکمرانی کا خاتمہ

اس دفعہ لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن میں گزشتہ تین سالوں سے لگا تار کامیاب ہونے والا انڈیپنڈنٹ گروپ اپنے روایتی حریف پروفیشنل گروپ سے ہار گیا اوراس کامیابی کا سہرا 27 فروری کو ہونے والے الیکشن 2021۔ 22 میں منتخب ہونے والے صدر محمد مقصود بٹر کے سر رہا ہے۔ انڈیپنڈنٹ گروپ نے پچھلے تین الیکشنز میں اپنے امیدواران انوار الحق پنوں (موجودہ مسٹر جسٹس لاہور ہائیکورٹ) 2018۔ 19، حفیظ الرحمن چوہدری 2019۔ 20 اورطاہر نصر اللہ ورائچ 2020۔ 21

Read more

لاہور بار الیکشن کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے

لاہور بار ایسوسی ایشن کا 9 جنوری 2020 کو ہونے والا الیکشن 2021۔ 22 انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں سے بھرپور تھا۔ دوسری مرتبہ بائیو میٹرک ووٹنگ سسٹم کے تحت ہونے والے اس الیکشن میں کل 5422 ووٹرز وکلا نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس الیکشن میں لاہور بار ایسوسی ایشن کی صدارت کے لئے دو حریف گروپس، پروفیشنل اور انڈیپنڈنٹ کے امیدواران کے مابین ون ٹو ون مقابلہ تھا۔ الیکشن سے قبل اس مقابلے کو ”یک

Read more

الیکشن پنجاب بارکونسل کے حتمی نتائج اور جعلی ڈگریاں

ایڈووکیٹ جنرل و چیئر مین پنجاب بار کونسل نے 28 نومبر 2020 ہونے والے ممبران کے الیکشن 2020۔ 25 کے حتمی نتائج کا اعلان اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نتائج کے مطابق لاہور ڈویثرن کی کل 20 سیٹوں پرجو امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ ان میں ضلع لاہور کی 16 سیٹوں پر ( 1 ) عرفان حیات باجوہ 4908 ووٹ، ( 2 ) احمد یار چاولی 4781 ووٹ، ( 3 ) ذبیع اللہ ناگرہ 4772 ووٹ، ( 4 )

Read more

پیشہ ور وکیل اور کالے کوٹ میں فرق

اللہ تعالیٰ کے 99 ناموں میں سے ایک نام ”وکیل“ ہے۔ جس کے اردو زبان میں لفظی معنی ”کارساز“ ہیں جبکہ کارساز کے لغوی معنی حاجت روا، چارہ گر، چارہ ساز، قادر مطلق، کام بنانے والا، ماننے والا، کام کرنے والا اور کام سنوارنے والا۔ اسی طرح اگر ہم لفظ وکیل یعنی کارساز کے مترادفات دیکھتے ہیں تو وہ صانع، چالاک، تیز، پھرتیلا، مشتاق، مستعد، ماہر، قادر، ہوشیار اور کاریگر ہیں۔ اگر ہم اس نام سے اللہ تعالیٰ کو پکاریں

Read more

حج ادائیگی کا آسان طریقہ

پاکستان میں بمطابق 29 جولائی، ایک دن کے فرق کے ساتھ سعودی عرب میں تاریخ 8 ذوالحجہ 1441 ہ ہوگی اور اسی دن انشاءاللہ حج کا باقاعدہ آغاز ہو گا مگر اس بار بدقسمتی سے عالمی موذی مرض کورونا (COVID۔ 19 ) کے اثرات کے پیش نظر حج کی سعادت صرف مقامی افراد ہی حاصل کرسکیں گے کیونکہ اس حوالے سے سعودی حکام نے بیرون ممالک کے حجاج کرام کی آمد پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور اس وقت

Read more

کورونا وائرس، لاک ڈاؤن اور وکلا برداری

عالمی وبا یعنی کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں 24 مارچ سے لاک ڈاؤن کیا گیا تھاجس کے تحت دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لاتے ہوئے ملک بھر کی تالہ بندی ”کردی گئی جوکہ تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے۔ پھرکچھ روز قبل حکومت نے اِس لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے اشیاءخوردونوش کے علاوہ تعمیرات سمیت چند شعبوں کو شام 5 بجے تک کام کرنے کی مشروط اجازت دی ہے۔ لاک ڈاؤن سے ایک روز قبل

Read more

لاہور ہائیکورٹ بار میں انڈیپنڈنٹ گروپ کی لگاتار تیسری کامیابی

29 فروری کو ہونیوالے لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے الیکشن 2020۔ 21 میں انڈیپنڈنٹ گروپ کی لگا تاریہ تیسرے سال کامیابی ہے کیونکہ 2018۔ 19 میں انوار الحق پنوں، 2019۔ 20 میں حفیظ الرحمن چوہدری اور اِس دفعہ یعنی 2020۔ 21 میں طاہر نصر اللہ ورائچ اِسی گروپ کے نامزد امیدوار تھے۔ اِن تینوں صدور میں سے 2018۔ 19 میں منتخب ہونے والے انوار الحق پنوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اپنی صدارت کے دوران ہی لاہور ہائیکورٹ

Read more

نیب کی کارکردگی اور ہاؤسنگ سوسائٹیز

بلاشبہ نیب نے حرکت میں آنے کے بعد سے اب تک ”2 نمبر“ ہاؤسنگ سوسائٹی بناکر معصوم لوگوں کا پیسہ ہڑپ کرنے والوں کو ”لگام“ ڈالی ہوئی ہے جس کی وجہ سے جعلی سوسائٹیز بنانے والے فراڈیے اب ”محتاط“ ہوگئے ہیں مگر ایسے عناصر اب بھی موجود ہیں جومختلف طریقوں اور ناجائز ذرائع استعمال کرکے معصوم لوگوں سے مختلف مد میں پیسہ نکلوانے میں مصروف  عمل ہیں۔ چیئر مین نیب اکثر اوقات مختلف مقامات پر خطاب کے دوران اپنی کارکردگی

Read more

لاہور بار کی تاریخ میں پہلا بائیو میٹرک الیکشن

لاہور بار ایسوسی ایشن کا 11 جنوری 2020 کو ہونے والا الیکشن 2020۔ 21 تاریخی لحاظ سے پہلی دفعہ بائیو میٹرک ووٹنگ سسٹم کے تحت ہونے والا ایک مکمل الیکشن تھا۔ اِس الیکشن میں کل 6104 ووٹرزوکلاءنے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا جوکہ الیکشن بورڈ کی ناقص حکمت علمی کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ ووٹرز کی تعداد اِس سے کافی زیادہ ہو سکتی تھی اگرالیکشن بورڈکا عملہ ووٹرزکا ووٹ بغیر تلاش کیے اُنہیں یہ کہہ کر واپس نہ

Read more

مناسک حج کا آغاز ہونے جارہا ہے

الحمد اللہ حج 1440 ہجری کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کا طریقہ یعنی مناسک حج درج ذیل ہیں۔ 8ذوالحجہ ( 9۔ 7۔ 2019 ) پہلا دن: ایک کا م کرنا ہے ( میدانِ عرفات جانا ہے ) ۔ 1۔ جانے سے 3۔ 4 گھنٹے پہلے احرام باندھ لیں۔ 2۔ اپنے کمرے ہی میں احرام باندھنا ہے۔ 3۔ دو رکعت نفل اورحج کی نیت (حج کی نیت کرتا ہوں اُسکوآسان فرما اور قبول فرما) اور تین دفعہ تلبیہ بلند آواز

Read more

نوجوان وکیل رہنما ملک دلاور حسین کا بہیمانہ قتل

یہ خبر مورخہ 14۔ 7۔ 2019 کوتقریباً نصف شب کے بعد ملی کہ ہمارے انتہائی قابل ِ احترام ساتھی اور نوجوان وکیل رہنما ملک دلاور حسین اپنے گھر پرایک قاتلانہ حملے کے دوران شدید زخمی ہوگئے ہیں اور اِس وقت ملک دلاور حسین ایڈووکیٹ کو ہنگامی حالت میں لاہور کے میو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ وکلا برادری کے لئے یہ خبر کسی بڑے صدمے سے کم نہ تھی کیونکہ ہر کوئی یہی بات سوچ رہا تھا کہ ملک

Read more

محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی آسامیاں اور طریقہ کار

مورخہ 7 جولائی کو قومی روزنامہ اخبارات میں صوبائی محکمہ قانون و پارلیمانی امور نے اپنی آسامیاں پر ُ کرنے کے لئے ہمیشہ کی طرح بذریعہ پنجاب پبلک سروس کمیشن ایک اشتہار دیا ہے۔ اِس اشتہار کے مطابق جن آسامیوں کا اعلان کیا گیاہے اُن میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی، ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈوائزری ونگ) ، ڈپٹی سولیسٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ( قانون و پارلیمانی امور) شامل ہیں۔ اعلان کردہ آسامیوں پر نوجوان وکلاءاور قانون کی ڈگری رکھنے والوں کی بڑی تعداد

Read more

وکلا جدوجہد پر ”جسٹس آف پیس“ کے اختیارات کی بحالی

فروری کے تقریباً وسط میں سپریم کورٹ کی کمیٹی جس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کررہے تھے کی طرف سے ”جوڈیشنل پالیسی 2019“ متعارف کروائی گئی جس میں چند ترامیم شامل کی گئی تھیں جن کے تحت صرف چار دنوں میں قتل کے مقدمے کا فیصلہ، ضمانت بذریعہ تھانیدار (ایس ایچ او) ، جانشینی سرٹیفکیٹ بذریعہ نادرا اور ضابطہ فوجداری کی دفعات 22۔ Aاور 22۔ Bکے تحت دائرہونے والی پٹیشن کا خاتمہ یعنی جسٹس آف پیس کے اختیارات کو ختم کیا جانا شامل تھا۔

Read more

عدلیہ پر بوجھ، نئی جوڈیشل پالیسی اور وکلا کا احتجاج

چند ماہ قبل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے عہدہ سنبھالتے ہی یہ اعلان کیا تھاکہ وہ عدلیہ پر بوجھ ختم کرنے کے لئے اپنے دور میں کوئی غیر ضروری ”ازخود نوٹس“ نہیں لیں گے اورچھوٹی مقدمہ بازی کا خاتمہ کرنا چاہے گے تو اب تک غیر ضروری ”ازخود نوٹس“ نہیں لیا گیا ہے مگر چند روز میں ایک ”نئی جوڈیشنل پالیسی“ متعارف کروائی گئی ہے جس میں ضابطہ فوجداری کی چند دفعات میں ترامیم اور کچھ

Read more

پاکستان سٹیزن پورٹل: آگاہی اور داد رسی!

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوامی داد رسی کے لئے ایک ”موبائل ایپ“ متعارف کروائی گئی ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب عمران خان نے مورخہ 29 اکتوبر کو کیا تھا۔ اِس ”موبائل ایپ“ کا نام ”پاکستان سٹیزن پورٹل“ رکھا گیا ہے جو آج کل استعمال ہونے والے جدید موبائل فون میں ہی چل سکتی ہے اور ہر خاص و عام گھر بیٹھے بیٹھے اِس جدید سہولت سے مستفید ہو سکتا ہے اور اپنی شکایات و آرا ارباب اختیار تک پہنچا سکتا ہے۔ ویسے یہ پورٹل وزیر اعظم پاکستان کی زیر نگرانی ہے اور اِسے کنٹرول بھی وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے کیا جا رہا ہے۔ دوسرے لفظوں ہم ”پاکستان سٹیزن پورٹل“ کو ”وزیر اعظم شکایت سیل“ بھی کہہ سکتے ہیں۔

اب دو ماہ گزر نے کے بعد اِس پورٹل کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، جن کے مطابق اب تک تقریباً 6 لاکھ افراد اِس پورٹل میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ انھوں نے کل 2,29,667 شکایات درج کروائی ہیں۔ اِن شکایات درج کروانے والوں میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی بھی شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب سے کل 105,794 میں سے، سندھ سے 31,698، خیبر پختوان خوا سے 26,790، بلوچستان سے 2,524، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 61,644، گلگت بلتستان سے 184 اور آزاد کشمیر سے 1172 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے پنجاب کی 40,411، سندھ کی 2,063، خیبر پختوان خوا کی 12,771، بلوچستان کی 316 اور اسلام آباد کی 35,950 حل کی گئی ہیں۔ جب کہ اِسی پورٹل کے ذریعے 47,579 آرا بھی موصول ہوئی ہیں۔ دوسری طرف انھی اعداد و شمار کے مطابق 24,076 افراد نے اِس پورٹل پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Read more