کریمہ بلوچ: تمپ تیری تربت ( قبر)۔

تحصیل تمپ بلوچستان کے ضلع کیچ کی ایک قدیم رقبے کے اعتبار سے خاصی بڑی تحصیل ہے جس میں کئی گاؤں اور دیہات آباد ہیں۔ یہ قیام پاکستان سے قبل اپنے محل وقوع کی وجہ سے اس خطے کا ہیڈ کوارٹر رہی ہے۔

تاریخ کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں وقتاً فوقتاً مختلف طاقتیں حملہ آور اور قابض ہوئیں جس میں عرب، ایرانی، انگریز، پرتگالی اور منگول شامل ہیں۔ 1410 میں ایران اور وسط ایشیا سے منگول اقتدار کا خاتمہ ہوا اور یہاں کے حقیقی باشندے ( بلوچوں ) نے اپنی جداگانہ حیثیت منوا لی۔

Read more

بلوچستان اسمبلی میں خواتین کا محدود کردار

امریکی نومنتخب صدرجو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب ایک پروقار تقریب تھی ، پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے 78 سالہ نومنتخب جو بائیڈن 46 ویں امریکی صدر کے طور پر عہدے فائز ہو گئے ، عام خیال یہی ہے کہ اس تقریب کا مرکز امریکی نومنتخب پہلی خاتون نائب صدر رہیں۔ کملاہیرس امریکہ میں نئی تاریخ رقم کرنے والی پہلی خاتون اور غیر سفید فام نائب صدر ہیں۔ 55 سالہ نائب صدر کی ترقیوں کی سیڑھی کی جانب نظر

Read more

ہزارہ: بنکاک کی بتول سے مچھ کے مزدور تک سانحہ در سانحہ

پچھلے سال بنکاک جانے کا اتفاق ہوا، ہوٹل کی لابی میں ناشتے کے دوران میں نے محسوس کیا کہ ہوٹل اسٹاف میں موجود ایک لڑکی (جو بظاہر تھائی) لگ رہی تھی ہماری طرف متوجہ ہے تھوڑی ہی دیر بعد وہ ایک غیر محسوس طریقے سے ہمارے قریب آئی اور اپنا تعارف کچھ اس طرح سے کروایا کہ میرا نام بتول بی بی ہے کیا آپ لوگ کوئٹہ والی کڑک چائے پینا پسند کریں گے؟

Read more

یہ حفاظتی باڑ کس کے لئے ؟

کہا جاتا ہے کہ اگر آپ اپنی سرحدوں کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اپنے ملک کے باسیوں کو بنیادی حقوق دیں۔ ایسا کرنے سے سرحدوں کے تحفظ کے مسائل از خود کم ہوجائیں گے۔

شنید است کہ گوادر شہر میں باڑ لگانے کا کام جاری ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ کام شہر میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔ یہ بات کافی حد تک درست ہے کہ بلوچستان میں جو امن و امان کے دعوے کیے جا رہے ہیں وہ مکمل حد تک درست نہیں۔ جس طرح ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے اسی طرح بلوچستان خصوصاً کوئٹہ میں پے در پے واقعات میں کمی رونما ہوئی ہے۔ سابقہ صوبائی حکومت بلوچستان نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں اس بات کا برملا اظہار کیا کہ وہ بلوچستان میں ایمرجنسی بالخصوص مسنگ پرسنز کے مسائل پرنہ صرف سنجیدہ ہے بلکہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ انہوں نے انتخابات میں اکثریت بھی اسی وجہ سے حاصل کی۔ اقتدار ختم ہو جانے کے بعد ڈاکٹر مالک بلوچ نے اپنے ایک انٹرویو میں خود اعتراف کیا کہ وہ بحیثیت وزیراعلیٰ مسنگ پرسن کے مسئلے کو چاہنے کے باوجود حل کرنے میں ناکام رہے۔

Read more

جام کا کمال

گزشتہ دنوں کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں بلوچستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا گو کہ تقریب کا انتظام قابل تعریف تھا مگر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی تقریر نے ذہن میں کئی سوالات چھوڑ دیے۔ موصوف اپنی تقریر میں فرماتے ہیں کہ کراچی میں لوگ تفریح کے لئے ساحل سمندر کا رخ کرتے ہیں اور محض چند گھنٹوں کی تفریح کے لئے کئی ہزار خرچ کرلیتے ہیں میں اسے تفریح نہیں

Read more