مارگلہ کی پہاڑیوں سے

شام کے سائے افق تا افق پھیل رہے تھے۔ آسمان پر بادلوں کے ٹکڑے یوں پھیلے ہوئے تھے گویا قافلے سے بھٹکے ہوئے کچھ مسافر منزل کی جستجو میں سرگرداں ہوں۔ ڈوبتے سورج کی نارنجی دھوپ صرف پہاڑوں کی چوٹیوں پر باقی رہ گئی تھی۔ میں نے اپنے قدموں کی جانب دیکھا تو میرا آدھا دھڑ شام کے سائے میں ڈوبا ہوا تھا اور سینے سے اوپر کے حصے پر سورج کی الوداعی شعاعیں بکھری ہوئی تھیں۔ میں نے سوچا

Read more

نانی اماں: ایک شخصیت، ایک داستاں ( حصہ دوم )

نانی اماں کا بچپن جلد ہی ختم ہو گیا تھا۔ جن بچوں کے سر سے باپ یا بڑے بھائیوں کا سایہ اٹھ جائے ان کی فکر و اظہار کے زاویے ان کے جسموں سے پہلے جوان ہو جاتے ہیں اور لا پرواہی کی جگہ سنجیدگی لے لیتی ہے۔ نانی اماں قد کاٹھ کی اچھی تھیں اور دوسرا سب سے بڑی تھیں چنانچہ ذمہ داریوں کے بوجھ نے ان کا بچپن وقت سے پہلے ہی تمام کر دیا تھا۔ باپ چلا

Read more

مہنگائی نیک فال ہے

گزشتہ ڈیڑھ سال سے مہنگائی کا طوفان جہاں کمزور طبقوں کو خس و خاشاک کی طرح بہائے لیے جا رہا ہے وہاں سو میں نوے فیصد طبقوں کے لیے نیک فال ثابت ہوا ہے۔ بڑے جاگیر داروں، سرمایہ کاروں، سیٹھوں اور ذخیرہ اندوزوں کی ایسی چاندی ہوئی ہے کہ شاید پچھلے پچھتر سالوں میں کبھی نہ ہوئی تھی۔ ایک روپے کی چیز دس بیس اور بعض بعض موقعوں پر پچاس روپے کی فروخت ہوئی ہے۔ جس وقت پٹرول کی قیمتوں

Read more

تانگا – چند یادیں چند باتیں

آج ایک زمانے بعد تانگا نظر آیا، تھکا تھکا سا اور آثار قدیمہ کی علامت معلوم ہوتا تھا یوں محسوس ہوا گویا میوزیم میں رکھا ہوا تانگا حرکت میں آ گیا ہے۔ بہرحال تانگا دیکھتے ہی ذہن و قلب میں ماضی کے سینکڑوں دریچے کھل گئے اور یادوں کی پٹاری سے نکل کر سینکڑوں سجے سجائے تانگے نگاہوں کے سامنے کشاں کشاں چلنے لگے۔ وہ وقت بھی یاد آیا جب ریل کے ذریعے خانیوال سے میری پھوپھی مع اہل و

Read more

خواہش

اگرچہ یہ خدائی معاملات میں مداخلت ہے لیکن کئی بار دل میں خیال جنم لیتا ہے کہ میں بے وقت چلا آیا ہوں اور غلط زمانے میں آ بیٹھا ہوں۔ اکثر خیالات کی رو ایسے زمانوں میں بہتی ہے جنہیں حقیقت کی آنکھ نے کبھی دیکھا ہی نہیں۔ اس پر میرا اختیار نہیں چنانچہ بے اختیار گزرے وقتوں کی تخیلاتی سیر کو نکل کھڑا ہوتا ہوں۔ جب کبھی ماضی کی داستانیں اور رفتگاں کی کہانیاں پڑھتا ہوں تو دل میں

Read more