ایک تھا مشرقی پاکستان

شیخ مجیب الرحمن ایک سٹوڈنٹ کی حیثیت سے پاکستان کی تحریک کا سر گرم رکن تھا۔ یہ ان طلباء کے گروہ کا سر براہ بھی تھا جس نے قیام پاکستان کے قائد اعظم کی ڈھاکہ یونیورسٹی میں تقریر کے دوران واحد قومی زبان اردو کے خلاف” نہیں "”نہیں "کے نعرے لگائے۔ شیخ مجیب الرحمن نے مولانا بھاشانی اور حسین شہید سہروردی سے سیاست سیکھی اور مشرقی پاکستان میں حسین شہید سہروردی کی عوامی لیگ  کے  پلیٹ فارم سے قومی سطح پہ سیاست کی ۔

Read more

پشتون تحفظ موومنٹ اور وزیرستان

گزشتہ ایک سال کے دوارن پشتون تحفظ موومنٹ نے جنگ زدہ وزیرستان کو دہشت گردوں کی آماجگاہ کے بجائے انسانی حقوق کے میدان جنگ میں بدل کے رکھ دیا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ تحریک اصل تبدیلی لا بھی پائے گی۔ ؟ انور وزیر نے اس جنگ کو بہت قریب سے دیکھا ہے جس نے اس کے آبائی علاقے کو نیست و نابود کردیا ہے۔ نائن الیون سے پہلے وزیرستان پاکستان کا ایک پسماندہ ترین اور فراموش کردہ

Read more

سادھو اور سنہری پرندہ

وہ ایک نایاب پرندہ تھا۔ واپس آتے ہوئے جب میں اسے ساتھ لایا تو قصبہ کے لوگ حیران رہ گئے۔ کسی نے ایسا پرندہ پہلے نہ دیکھا تھا۔ بظاہر تو اس میں ایسی کوئی خاص بات نہ تھی۔ بھورے پروں، درمیانی جسامت اور دراز ٹانگوں کا وہ پرندہ جس کی گردن موٹی تھی۔ سینے کی طرف جاتے ہوئے اس کے پروں کا رنگ سنہری ہوجاتا اور جب نئے پر نکلتے تو ان کی چمک دیدنی ہوتی تھی۔ لیکن کچھ تو

Read more

کیا غزالی نے مسلم دنیا میں عقل پسندی اور سائنس کا خاتمہ کیا تھا؟

ظفر سید صاحب اور ہم سخن فورم کے تحت ماہانہ ایک پروگرام اکادمی ادبیات میں منعقد ہوتا ہے جس میں پہلے سے منتخب کسی کتاب پر حاضرین اپنی رائے دیتے ہیں۔ کل اس سلسلے کا سترہواں اجلاس تھا اور غزالی کی مشہور کتاب تہافتہ الفلاسفہ زیربحث تھی۔ بھائی عدنان بشیر نے مجھے مدعو کیا تھا۔ پس ہم بھی وہاں موجود ہوئے اور احباب نے چند نکات ہم سے بھی پوچھا کیے۔ ہم ہنس دیے پر چپ نہ رہے۔ غزالی کا پردہ نہ رکھا۔ ہرچند کہ محفل مذکور اور لمحہ حال کے درمیان ایک پرواقعہ شب گزر چکی ہے پر کچھ باتیں جو ذہن میں آتی ہیں اور کچھ جو اس وقت ذہن میں نہ آئی تھیں اب یہاں لکھے دیتا ہوں کہ سند رہیں اور بے وقت ضرورت کام آئیں۔

ظفر سید صاحب کا مجھ سے سوال یہ تھا کہ کیا یہ کہنا درست ہے کہ غزالی کی تہافتہ الفلاسفہ سے مسلمانوں میں تعقل کا سلسلہ منقطع ہوگیا اور غزالی کے بعض نظریات مثلا تصور تعلیل (علت و معلول کا اصول) کے انکار کے نتیجے میں اسلامی تہذیب میں سائنسی انقلاب کا امکان ناپید ہوگیا۔ اس ضمن میں انہوں نے چند مغربی مصنفین سمیت ڈاکٹر پرویز ہود بھائی کا حوالہ بھی دیا جو اسی رائے کے حامل ہیں۔

Read more

دوزخ میں اسٹیفن ہاکنگ کی پہلی ملاقات

پروفیسر ہاکنگ نے آخری سانس لیا۔ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں اور روح جسم سے پرواز کر گئی۔ انہیں خود کچھ خاص حیرانی نہ ہوئی۔ ان کی یادداشت بحال تھی لیکن اردگرد کا سب کچھ مانوس ہونے کے باوجود نیا نیا سا محسوس ہو رہا تھا۔ ایک لمحہ کےلیے انہیں لگا کہ شاید ان کا کوئی پیچیدہ آپریشن کیا گیا ہے اورطویل عرصہ بے ہوش رہنے کے بعد وہ اب جاگے ہیں۔ جسم ٹھیک ہو چکا تھا اور کمرے

Read more

ادریس بابر پر الزام تراشی – کیسے مظلوم ہیں، فرعون بنے بیٹھے ہیں

ہنسی خوشی سبھی رہنے لگے، مگر کب تک میں پوچھتا ہوں، کہانی کے بعد کیا ہوا تھا ادریس بابر ہمارے عہد کی نمایندہ آوازوں میں سے ایک ہے۔ جدید احوال کے اس شاعر میں وہ نیا پن اور لہجہ میں ایسی انفرادیت ہے جو حساس قاری کو متاثر کیے بغیر نہیں رہتی۔ ادریس نے موجودہ زندگی کی گونا گوں کیفیات کو جدید فرد کی حیثیت سے دیکھا ہے اور اسے بیان کرتے ہوئے کوئی ڈنڈی نہیں ماری۔ اس کی شعری

Read more

شام میں سرد جنگ کی گرم بازاری

بالآخر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی فضائیہ نے شام میں ہوائی حملے کردیے۔ دمشق اور حمص میں مبینہ طور پر ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا جہاں کیمیائی اسلحہ تیار اور اسٹور کیا جاتا تھا۔ بشار حکومت پر کیمیائی حملے کا الزام لگنے کے بعد صدر ٹرمپ نے شام کے مرکزی اتحادی روس کو خبرداری ٹوئیٹ کی تھی کہ نئے اور سمارٹ امریکی میزائل آ رہے ہیں۔ اس کے بعد ایک سفارتی جنگ چھڑ گئی جو بے نتیجہ ختم ہوئی۔

Read more