الیکشن؟ کیمرے کو دیکھ کر مسکرا دیں

چند دن قبل ایک نیوز چینل پر حامد میر کی الیکشن کے حوالے سے گفتگو سنی تھی کہ حالات کچھ اچھے نہیں ہیں۔ اگر فلائیٹ کراچی سے اسلام آباد گئی تو سمجھیں معاملات ٹھیک ہیں اور اگر فلائیٹ کراچی سے دوبئی روانہ ہوئی تو سمجھیں معاملات ٹھیک نہیں ہیں اور الیکشن موخر ہوں گے ۔ دو جمع دو چار کریں تو حامد میر کا اشارہ سمجھنے والوں کے لیے بہت واضح تھا کہ وہ آصف زرداری کی بات کر رہے

Read more

احتساب رے احتساب

پچھلے دو تین دن سے ملک میں معیشت کو لے کر بہت گہما گہمی پائی جا رہی ہے۔ بزنس کمیونٹی کے ساتھ اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس بات کو صیغہ راز میں رکھنے کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے کہ یہ ملاقاتیں کون کر رہا ہے کیونکہ اب تک یہ بات ہر سوں پھیل چکی ہے۔ خبر ہے کہ ملک میں کڑا احتساب ہونے جا رہا ہے جس میں کسی کو بھی کسی بھی قسم کی رعایت نہیں

Read more

حالات حاضرہ

نگراں حکومتی سیٹ اپ کے نافذ العمل ہوتے ہی ایک سیاسی جماعت کے سینیئر لیڈران کی گرفتاریوں کا عمل شدت اختیار کر گیا ہے ساتھ ہی ہر صوبے میں اہم انتظامی عہدوں پر تقرریوں و تبادلوں کی اکھاڑ پچھاڑ بھی جاری ہے۔ صوبہ سندھ میں قریب قریب غیر جانبدار نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کا گماں تھا یا پھر یوں کہیں کہ جسٹس مقبول کو پیپلزپارٹی کی چوائس تصور کیا جا رہا تھا اس لیے الیکشن میں کسی بھی قسم

Read more

لائسنس ٹو آسک یا زوال صحافت؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نظر سے گزری۔ موٹر سائیکل پر سوار باوردی پولیس اہلکار سے ایک شخص جس نے مائیک پکڑ رکھا ہے سوال کرنے کی کوشش کرتا ہے اور پولیس اہلکار مشتعل ہو کر گالم گلوچ شروع کر دیتا ہے۔ واقعے کو ایک سیاسی جماعت کی جانب سے پنجاب پولیس کے ظالمانہ رویے کے طور پر دکھایا جا رہا ہے کہ ایسے جاہل اور ظالم پولیس والوں نے ان کی جماعت پر کریک ڈاؤن کیا لہٰذا عوام اندازہ

Read more

شوق تماشا

عجب شوق تماشا ہے جو کھیلنے والوں کا دل ہے کہ بھرتا ہی نہیں ہے۔ حکومت کی آئینی مدت اختتام کو پہنچ رہی ہے۔ مہنگائی و معاشی بدحالی عروج پر ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور جاتے جاتے حکومت نے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول کی قیمتوں میں ایک دم بیس روپے کے اضافے کی صورت میں تھما دیا ہے جبکہ ابھی کچھ دن قبل ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی۔ عوام مہنگائی

Read more

دو روپے کی روٹی دو ارب کی کاریں

بات کرتا ہوں تو یار لوگ کہتے ہیں کہ بولتا ہے پر چپ رہوں بھی تو کیسے! ملک میں سب سے زیادہ آمدنی, کاروبار, روزگار, ٹیکس, بہتر مستقبل کے مواقع, بہتر علاج و اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والے صوبے کا گورنر ملک کے سب سے بڑے شہر میں دو روپے میں روٹی کی فراہمی کے لیے تندور لگانے کا اعلان کرتا ہے تو دوسری جانب ملک کے سب بڑے صوبے جسے حصول اقتدار میں فیصلہ کن اہمیت حاصل ہے جہاں

Read more

مال مفت دل بے رحم | مملکت خداداد پاکستان

  موضوع سخن نیا نہیں ہے اب تک شاید سینکڑوں دفعہ اس موضوع پر بات ہوئی ہے اور ہو بھی رہی ہے مگر کیا کیجیے کہ محبان وطن ہوئے کچھ ایسے سخت گیر کہ ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ راقم بھی اس مملکت خداداد کا شہری ہے اور محب وطن بھی لہذاٰ وطن میں پھیلتی ہوئی آگ کی لپٹوں میں اس کا دل بھی سلگ اٹھتا ہے۔ مرتا کیا نہ کرتا کہ مصداق ایک بار پھر وہی

Read more

بیلوں کی لڑائی میں پھنسے بچھڑے

کوئی شک و شبہ یا کوئی ابہام اس امر میں باقی نہیں رہا کہ ملک میں جاری کشمکش کے اصل محرکات کون ہیں جنہوں نے پورے ملک کو حرکت میں رکھا ہوا ہے۔ یہ لڑائی درحقیقت اسٹیبلشمنٹ کے اکھاڑے میں موجود دو طاقتور ہاتھیوں کی لڑائی ہے جس کے نتیجے میں عوام پس رہی ہے۔ مجھے ان دنوں ایک صاحب بہت شدت سے یاد آرہے ہیں جنہوں نے فرمایا تھا کہ میڈیا صرف چھ ماہ تک مثبت رپورٹنگ کرے حالات اتنے

Read more

معیشت، ریاست اور عوام

آپ اسے ازلی بدقسمتی کہیں یا سوچی سمجھی سازش کہ جمہوریت کے نام پر قائم ہونے والی پہلی اسلامی ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان آج تک حقیقی جمہوریت اور آزادانہ حقوق کو ترس رہی ہے۔ آزاد ریاست کا خواب اب تک ایک خواب ہی ہے جسے جب جب شرمندہ تعبیر کرنے کی کوشش کی گئی تب ہی اس پر شب خون مارا گیا اور حکومتی ایوانوں پر قبضہ کر لیا گیا۔ میں اپنی تحریر کسی مارشل لا کی تشریح کی نظر

Read more

سندھ کارڈ کیوں؟

سرکار شاید اپنے کار خیر سے اس قدر تھک چکی ہے کہ اس کے پاس توجہ دینے کے لیے اور کوئی معاملہ درپیش نہیں ہے اس لیے ہر چند دن بعد اسے بغض سندھ کا سہارا لینا پڑ جاتا ہے۔ سیاسی و لسانی تنظیمیں اس کھیل میں مصروف عمل رہتی ہی آئی تھیں یہ کوئی نئی بات نہیں تھی مگر ایسا پہلی بار دیکھا ہے کہ ایک وفاقی حکومت کی جانب ایک لسانیت زدہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا

Read more

سب سے پہلے پاکستان

محب وطن ہم سب ہی ہیں اور یہ بات بھی سب ہی جانتے ہیں کہ پاکستانی قوم دو چیزوں پہ کبھی کوئی سمجھوتا نہیں کرتی ان میں سے ایک ہے ہمارے آقا ﷺ کی ناموس رسالت اور دوسری ہے اپنی افواج کی حمایت۔ ہم آج کھلی فزا میں سانس لینے کے قابل ہیں آزادی سے گھومنے پھرنے کے قابل ہیں تو اس کا سبب ہماری افواج ہی ہیں۔ ہم اگر فوج پر تنقید کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہرگز

Read more

وفاق نہیں عمران خان سندھ سے انتقام چاہتا ہے

زمانہ کرکٹ سے ہی جناب کی بغض اور انا بھری فطرت کے قصے عام ہیں اور اب تو ہر خاص و عام ان سے واقف بھی ہے۔ ذاتی انتقام ان کی شخصیت میں شامل ہے۔ بد قسمتی سے اللہ رب العزت نے شہرت اور مقام تو عطا کر دیا مگر سلیقے سے محروم رکھا۔ شروع سے ہی جس تھالی میں کھاتے آئے ہیں اسی میں چھید بھی کرتے آئے ہیں۔ کوئی ایسا سیاسی لیڈر یا اتحاد اس ملک میں نہیں ہے جس

Read more

شہر خموشاں

کراچی کو گر میں شہر خموشاں کہوں تو غلط نہ ہوگا۔ شہر نا پرسان حال نے ہر آپ بیتی پہ سوائے آہ و زاریوں کہ سوا آج تک کچھ نہ کیا خواہ اس پہ کیا کچھ نہ بیتا ہو۔ ہم آج تک بھولے نہیں کہ روزانہ نامعلوم افراد کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد بیس سے زیادہ ہوا کرتی تھی۔ مارنے والے مارنے کے اس قدر عادی ہو چلے تھے سیاسی قتل و گارت گری تو اپنی جگہ

Read more