قرآن ایک منزل یا زینہ؟

دنیا میں تعلیم کی اعلی ترین ڈگری پی ایچ ڈی ہے۔ ہر وہ شخص جو حصول علم کا شوق رکھتا ہے وہ اس ڈگری کے حصول کے خواب دیکھتا ہے اور اس کے حصول کو اپنی منزل بناتا ہے۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری تک پہنچنے تک کئی منازل طے کرنا پڑتی ہیں، جس میں ابتدائی تعلیم، ہائی سکول، کالج اور یونیورسٹی کی تعلیم شامل ہے۔ گو کہ یونیورسٹی ڈگری بھی اعلی تعلیم میں ہی شمار ہوتی ہے لیکن پی

Read more

خوف کی ریاست

آخر کیوں کفر کی حکومت قائم رہ سکتی لیکن ظلم کی نہیں۔ حضرت علی ؑکے اس فرمان کی گہرائی کا اندازہ اس وقت ہوا جب سٹیفن آر کوے کی کتاب ”سپیڈ آف ٹرسٹ“ نظر سے گزری۔ اس کتاب کے مطابق معیشت کا براہِ راست تعلق ٹرسٹ یعنی اعتماد یا بھروسے کے ساتھ ہونا ہے۔ جہاں بھروسا زیادہ ہو وہاں اخراجات کم ہوتے ہیں اور جہاں بھروسا کم ہو وہاں اخراجات زیادہ ہوتے ہیں۔ اِ س کو سمجھنے کے لئے آپ

Read more

برقع یا پردہ معاشرے میں پارسائی کو فروغ دے رہا ہے یا منافقت کو؟

پردہ کسی دور میں یقیناً پردہ ہی کے تناظر میں ہوا کرتا تھا لیکن کیا آج بھی ایسا ہی ہے؟ میرا خیال ہے کہ نہیں۔ کچھ عرصہ پہلے اسلام آباد میں ایک خاتون نے ٹریفک پولیس کو گاڑی روکنے پر گندی گالیاں دیں جس کی ویڈیو ٹی وی پر بھی چلی اور سوشل میڈیا پر بھی۔ ایک خاتون نے چند ہفتے قبل کراچی میں اسی قسم کی حرکت کی اور اس کی ویڈیو بھی وائرل رہی۔ پرسوں ٹی وی پر

Read more

محرم کے جلوس اور کشمیر کے جلوس

غالباً 5 سال پہلے 6 یا 7 محرم کو میں اسلام آباد سے اوکاڑہ کے پاس اپنے آبائی ٹاؤن جانے کے لئے فیصل آباد سے گزرا۔ محرم کی مجالس اور جلوسوں کی وجہ سے شہر کی تقریباً تمام سڑکیں بند تھیں۔ گلیوں سے ہو کر کسی دوسری سڑک پر پہنچتے تو وہ بھی بند ملتی۔ میں تو خیر گاڑی پر تھا لیکن پھر بھی میں موٹر سائیکل، رکشہ، دوسری گاڑی والے حضرات اور ویگنوں والے مسافروں کی پریشانی اور اذیت

Read more

آئیے، ایک قوم کے طور پر خود کو پہچانیں

آپ نے ہر محلے میں ایک بھائی، چاچا یا ماما ایسا دیکھا ہو گا جو اپنے گھر کے کاموں کے علاوہ پورے محلے کے گھروں کے کام کرتا ہو گا۔ محلے کے کسی گھر میں کوئی کام ہو، کوئی خوشی غمی ہو یا کوئی بیمار ہو, فوراً ان صاحب کو بلایا جاتا ہے اور صاحب خانہ سب کام اس کے سپرد کر کے خود سکون سے ٹی وی دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ وہ صاحب یہ سمجھتے ہیں کہ تمام محلہ

Read more

ذمہ دار کون

اگر بچہ بگڑ جائے، تعلیم سے بھاگ جائے یا چوری چکاری میں مبتلا ہو جائے تو کتنے سمجھدار انسان ایسے ہیں جو ماں باپ میں سے کسی ایک کو بگاڑ یا خرابی کا ذمہ دار قرار دے کر دوسرے کو بری الذمہ ٹھہرائیں گے؟ ہر ذی شعور یہی کہے گا کہ دونوں اس بگاڑ میں برابر کے شریک ہیں کیونکہ اچھی پرورش کی ذمہ داری دونوں کی تھی کسی ایک کی نہیں۔ لیکن ہمارے ملک میں آپ کو ایسے ہزاروں

Read more

تربیت کے بغیر تعلیم۔ نتیجہ ایک منتشر معاشرہ

تربیت تعلیم سے زیادہ اثر انگیز ہوتی ہے۔ تعلیم اگر انسان کو شعور بخشتی ہے تو تربیت اس شعور کا مثبت استعمال سکھاتی ہے۔ تعلیم اگر سوال اٹھانا سکھاتی ہے تو تربیت جواب دینے کا سلیقہ اور آداب سکھاتی ہے۔ مختصراً یہ کہ تعلیم یافتہ افراد اگر ایک معاشرہ تشکیل دیتے ہیں تو تربیت یافتہ افراد ایک منظم اور مہذب معاشرہ تشکیل دیتے ہیں۔ آج جب ہم اپنے ابتر معاشرے کا موازنہ مہذب معاشروں سے کرتے ہیں تو جو واضح

Read more

پشتون تحفظ تحریک اور بقا کے تقاضے

تمام جانداروں میں جبلی طور پر بقا کا جذبہ اپنی تمام تر شدت کے ساتھ موجود ہوتا ہے۔ ہر جاندار، بشمول انسان، اپنی بقا کے تحفظ کے لئے ہر حد تک جانے کو تیار ہوتا ہے۔ انسانوں کے لئے وجودی بقا کے ساتھ ساتھ نظریاتی بقا، ثقافتی بقا اور تہذیبی بقا بھی اہم ہوتی ہیں لیکن وجودو بقا ان سب پر مقدم ہے۔ یہ بقا کا جذبہ ہی تھا کہ جانوروں نے ٹولیوں اور ریوڑوں میں رہنا سیکھا اور انسان

Read more

تبدیلی ’’خوف‘‘ سے خوف زدہ

آج کل ایک ہی موضوع زیر بحث ہے اور وہ ہے ”کپتان“۔ لہٰذا نہ چاہتے ہوئے بھی کچھ نہ کچھ ذہن میں آ جاتا ہے، جو ضبطِ تحریر کرنا پڑتا ہے۔ مینیجمنٹ سائنسز کا ایک طالب علم ہونے کے ناتے سے میں حیران ہوں کہ آخر ایسا کیا غلط ہو ا کہ کھیل کے ابتدائی پانچ اوورز ہی میں لگ رہا ہے کہ کپتان کی ٹیم میچ ہار جائے گی۔ نہ صرف میچ ہارے گی بلکہ ٹیم کے لئے پورے اوورز کھیل لینا ہی ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔ اوپر سے تھرڈ امپائر کا خوف بھی اوسان خطا کیے جا رہا ہے کہ کہیں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن ہی نہ لے لے۔ایک عمدہ لیڈر شپ کے لئے جو وصف درکار ہوتے ہیں، وہ یقینا کپتان میں موجود ہیں۔ ایک طلسماتی شخصیت، متاثر کن جدوجہد کی کہانی، کر گزرنے کا جذبہ، مضبوط قوت عمل، مقصد کے حصول کا جنون، لگن، تڑپ، اخلاص اور سب سے بڑھ کر ایک قابل قبول اور قابل عمل عظیم مقصد۔

Read more

کیا روحانیت سائنس سے متصل ہو سکتی ہے؟

کپتان نے القادر یونیورسٹی کے حالیہ افتتاح پر روحانیت اور سائنس کو ایک کر کے اس ملک میں ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ ایک ایسے ملک میں جہاں سائنس کو مذہب کے ہمیشہ خلاف تصور کیا گیا ہو اور جہاں سائنسی ایجادات کے خلاف با قاعدہ فتوے دیے گئے ہوں، اس ملک میں سائنس کے ساتھ مذہبی تعلیم کیا واقعی قابل عمل یا قابل قبول ہے؟

Read more

سیاسی ارتقا کو کام کرنے دیجئے

اصول یہ ہے کہ دنیا کا برے سے برا نظام بھی تسلسل اور استحکام کے ساتھ اپنے آپ کو بہتر سے بہتر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے ارتقائی عمل بھی کہا جا سکتا ہے۔ ارتقاء کے لئے دو بنیادی اجزاء تسلسل اور استحکام درکار ہوتے ہیں۔ آپ ان میں سے کسی ایک چیز کو وقتی یا مستقل طور پر روک لیں تو ارتقاء کا عمل رک جائے گا۔ آج ہم مغرب کے جس معاشرتی یا حکومتی نظام کو آئیڈیلائز

Read more

کپتان کلہاڑے کی تلاش میں

لگتا ہے کہ عمران خان پاؤں پر مارنے کے لئے کلہاڑا تلاش کر رہا ہے۔کچھ بھی تو ٹھیک نہی جا رہا۔ معیشت گیلے صابن کی طرح ہاتھ سے پھسلتی جا رہی ہے۔ کاروباری حضرات تبدیلی کا زہر پینے کے بعد کسی تریاق کی تلاش میں ہیں۔ بیرونی سرمایہ کار وزرا کے احمقانہ بیان سن کر جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے کی تصویر بنے بیٹھے ہیں۔ دوست ممالک کے مالی امداد کے وعدے کسی کھلنڈرے نوجوان کے لڑکی سے شادی کے وعدے کی طرح نکلے۔ ڈالر اسد عمر کے قد سے بھی اونچا ہو چکا اور روپیہ ہماری مجموعی اخلاقی حالت سے بھی نیچے گر چکا ہے۔

Read more