مرنے کے مخلتف طریقے اور قومی ترجیحات

دنیا بھرمیں لوگوں نے نہ مرنے کے طریقے ایجاد کیے ہوئے ہیں البتہ جیسے جیسے سائینس ترقی کر رہی ہے مرنے کے طریقے بھی جدید ہوتے جارہے ہیں۔ جاپان میں مرنے کے لئے خود کُشی کرنا پڑتی ہے، ورنہ آپ کو مرنے کے لئے بہت انتظار کرنا پڑتا ہے۔ کچھ جاپانی بیچارے تو انتظار کر کر کے ہی مر جاتے ہیں۔ جاپانی اب تقریباً سو سال کے ہو کے مرتے ہیں، جاپان میں چونکہ دو تین نسلیں طویل العمری کی

Read more

فشادیات

آپ کی شادی کیسے چل رہی ہے؟ ابھی تک آپ کی شادی نہیں ہوئی؟ اِن میاں بیوی کی تو آئے دن لڑائی ہوتی ہے! اس طرح کے ابتدائی اور بظاہر بے ضرر جملے ہماری محفلوں میں مذید سیر حاصل گفتگو کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ پھر اس گفتگو میں تمام تحقیقی اور غیر حقیقی پہلوؤں سے غور و فکر کیا جاتا ہے اور آخر میں چند نتائج مرتب دے کر گفتگو کو عارضی طور پر سمیٹا جاتا ہے۔ شادی شدہ

Read more

جائیے! ہم آپ سے نہیں مانگتے

چندے کی اپیل کرنا کسی وزیر اعظم کے شایانِ شان ہے یا نہیں مگر ہمارے وزیر اعظم نے یہ اپیل تقریباً حکومت سنبھالتے ہی کر دی تھی۔ اس سے بھی پہلے کہ وزیر اعظم یہ فیصلہ کر پاتے کہ انہیں وزیر اعظم ہاؤس کے اندر کس جگہ رہنا ہے اور لوگ یہ فیصلہ کر پاتے کہ اُن کے مقبول وزیر اعظم کا روزانہ دفتر آنے جانے کے لئے ہیلی کاپٹر کا استعمال قوم کے لئے کتنے فوائد کا حامل ہو

Read more

آپ کا سامان، موم جامے کی نفیس پیکنگ اور صرف پچاس روہے میں

یہ ہے نیا پاکستان۔ مسافروں کی سہولت کے لئے صرف پچاس روپے فی بیگ لازمی پلاسٹک ریپنگ کی سہولت دستیاب ہے۔ پرانے پاکستان میں یہ سہولت تھی ہی نہیں۔ اگرچہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کے غیر ضروری کمنٹس کی وجہ سے لازمی ریپنگ کی شرط ختم ہونے کے امکانات ہیں مگر ارباب اختیار سے گُزارش ہے کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے، یہ لازمی شرط برقرار ہی رکھی جائے اور یہ

Read more

دورۂ امریکہ اور ⁩صدر ٹرمپ کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی خاموشی

اس وقت جب کہ امریکہ میں 22، جون کی صبح ہو چکی ہے اور لوگ اپنے کاموں پر جا چکے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک نظر ڈالیں تو آپ کو لگے کا کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ امریکی صدر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کو باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں اور دنیا میں اہم واقعات پر اپنا نقطۂ نظر اپنے ذاتی ٹویٹ کے ذریعے لکھتے ہیں۔ مذید یہ کہ وہ امریکہ کے اندر نسبتاً کم اہم

Read more

تبدیلی تحریک کی آفاقیت اور عالمی استعمار

قرائن بتا رہے ہیں کہ عالمی سازشوں نے کپتان عمران خان کے آفاقی فلاحی نظام کہ جس کو عرفِ عام میں ”تبدیلی“ کے نام سے سمجھا جاتا ہے، کے خلاف پیش بندی کر لی ہے۔ عمران خان کہ جو کرکٹ کے مشہور کھلاڑی رہے ہیں اور جن کا شمار کرکٹ کھیلنے والے ممالک کی متعدد کامیاب ٹیموں کے کپتانوں میں ہوتا ہے، کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی مناسبت سے کپتان عمران خان کہلاتے ہیں۔ البتہ کپتان کہلانے کا یہ شرف

Read more

کیا واقعاتِ قتل پر پابندی لگا دی جائے؟

مجھے معلوم ہے کہ آپ بہت اُداس ہیں، دو ہنستے بستے خاندانوں کے اجڑنے پر، دن دیہاڑے ہونے والی بربریت پر، اُن معصوم روحوں پر جن کے سامنے اُن کے ماں باپ اور بڑی بہن پر گولیاں برسائی گئیں۔ اور گولی تو اُن بیچاروں کے لئے ایک بھی کافی تھی مگر چونکہ دہشت گردی کو فی الفور ہی ختم کرنا مقصود تھا لہٰذا تیرہ سال بیٹی کو جو شکل سے ہی جنت کی مسافر نظر آ رہی تھی، کو تو

Read more

فالتو چربی نکلوانے کا بل

اگر وفاقی حکومت کے اعلی حکام مولانا عطا الرحمن کے آٹھ لاکھ روپے کے میڈیکل بل کی ادائیگی کرنے سے انکار نہ کرتے تو ہم جو عوام الناس ہیں، کبھی اس راز سے آگاہ نہ ہوتے کہ مولانا نے اپنی فالتو چربی نکلوائی ہے۔

مولانا عطا الرحمٰن کو کون نہیں جانتا۔ وہ سابق وزیر سیاحت رہے ہیں، اور اس وقت ہمارے محترم سینیٹر ہیں، مولانا مفتی محمود مرحوم و مغفور کے صاحبزادے اور مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی ہیں۔ زبان و بیان پر جو قدرت وہ رکھتے ہیں اس کا ایک معمولی سا اظہار چنددن پہلے انہوں نے سینٹ میں اپنی ایک تقریر کے دوران کیا کہ جب سینٹ چیرمین نے وزیر اعظم کے بارے میں اُن کے بولے گئے ایک لفظ کو ناموزوں کہہ کر کارروائی سے حذف کر دیا تو انہوں نے تُرت سے ایک اور ہم معنی لفظ جَڑ دیا، چیئرمین صاحب بھی بھلا کہاں چُوکنے والے تھے، انہوں نے دوسرا لفظ بھی کارروائی سے خارج کر دیا تو مولانا ایک اور لفظ لے آئے حتٰی کہ بات آٹھ دس الفاظ تک چلتی رہی۔ اُدھر چیئرمین صاحب ایک لفظ حذف کرتے اِدھر مولانا دوسرا لفظ پیش کر دیتے۔ اس طرح چیئرمین صاحب نے جو بات ایک لفظ میں ختم ہو رہی تھی وہ کئی لفظوں میں مکمل کروائی۔

Read more

لیڈر بننے کے سو طریقے

یہ ایک غیر مطبوعہ، ہاتھ سے لکھی ہوئی کتاب کا نام ہے جس کا مسودہ کل ہی محض اتفاقاً میرے ہاتھ لگا ہے۔ قرائن بتاتے ہیں کہ اس کا مصنف خود بھی لیڈر سازی کے عمل سے گزر رہا ہو گا اور لیڈر بننے کے اس عمل کے دوران کسی مرحلے پر اُس نے لیڈر بننے کا ارادہ ترک کر دیا ہو گا مگر عامۂ الناس کی آگاہی کے لئے لیڈر بننے کے یک صد نسخے ایک کتاب میں درج کر دیے ہیں۔ لگتا ہے کتاب کا مصنف کسی وقت چائے پینے کی خاطر پپو کے ہوٹل پر رکا ہو اور غلطی سے یہ نایاب نسخہ میز پر ہی بھول گیا ہو جو میز صاف کرتے ہوئے میرے ہاتھ لگ گیا۔ اگر میں خود اس کالم میں اس کا ذکر نہ کرتا تو یہ بات کسی کو معلوم تک نہ ہوتی کہ اس نہایت ہی اہم موضوع پر ایک کتاب آ چکی ہے۔

میں چاہتا تواس کتاب کو یا کم از کم اس میں درج قیمتی نسخہ جات کو اپنے ذاتی مقاصد اور تشہیر کے لئے استعمال کرسکتا تھا مگر یہ بات ایمانداری کے تقاضوں کے خلاف تھی۔ لہٰذا میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ مسودہ اس کے خالق کو واپس کر دیا جائے۔ اب یہ کتاب میرے پاس اس کے مصنف کی امانت ہے وہ کسی بھی وقت نشانی بتا کر علم و حکمت کے اس خزانے کو واپس لے سکتا ہے کیونکہ میں نے اس کی فوٹو سٹیٹ کاپیاں کروا لی ہیں۔

Read more

شہر بند؟ کوئی گاڑی نئیں چلے گی؟

آج صبح صبح آنکھ کھلی تو ٹویٹر پر ایک نامور اینکر صاحب یہ مژدہ سنا رہے تھے کہ ملتان میں ہمارے ہر دلعزیز صدر مملکت کی آمد پر شہر میں میٹرو سروس بند کر دی گئی۔ اگرچہ خبر کی تفصیلی معلومات موجود نہیں تھیں کہ میٹرو سروس خود انتظامیہ نے بند کی ہے یا یہ کہ صدر صاحب کے پرانے تجربے کی بنیاد پر بند کی گئی ہے کہ جس کا ذکر جنابِ صدر چند روز پہلے قہقہے لگا لگا

Read more

نیا نیا پاکستان، غیر سیاسی پولیس اور سیاسی گائے

حالیہ دنوں میں ایک سیاسی گائے نے ہمارے پورے نظامِ عدل و پولیس کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اور ستم ظریفی دیکھئے کہ اس سارے ہنگامے میں اگر کسی کا بال بھی بیکا نہیں ہؤا تو وہ وہی سیاسی گائے ہے، اُس سیاسی گائے کے علاوہ اس قضیے میں شامل تمام کردار کسی نہ کسی طور اس واقعے سے متاثر ہؤے ہیں اور کرداروں کے نام بھی ذرا ملاحظہ فرمائیے۔ نابالغ بچے، عورتیں، پولیس کے آئی جی صاحب، دو

Read more

بیرونی سربراہان کا شوقِ ملاقات اور مشیران کی نامکمل ٹیم

جب سے ہماری نئی حکومت نے ملکِ عزیز کی باگ ڈور سنبھالی ہے، دنیا بھر کے سربراہانِ کا نئے پاکستان کے وزیر اعظم سے ملنے کا یا کم از کم فون پر بات کرنے کا اشتیاق دیدنی ہے۔ چونکہ ہمارے نئے حکمرانوں کو اندازہ ہے کہ یہ ٹیلیفون کالز اور ملاقاتوں کی خواہش محض مبارکبادی کی خاطر ہے اور ان میں چندہ دینے والے شامل نہیں ہیں، اس لئے خود وزیر اعظم کا ہر فون کال سننا یا ملاقات کے

Read more

دو کرکٹ میچوں کا آنکھوں دیکھا حال

پاکستان کرکٹ ٹیم نے حالیہ دو میچوں میں اپنی عمدہ منصوبہ بندی اور عقل و دانش کے بہتر استعمال سے انڈین ٹیم کے تمام منصوبے خاک میں ملا دیے اور اپنے سلیکٹرز، کرکٹ بورڈ کے نئے چئرمین اور نئے پاکستان کے پرانے باسیوں کے دل جیت لئے۔ اس موقع پر نئے اور پرانے پاکستان کے ساتھ ساتھ کرکٹ بورڈ کے نئے اور پرانے چئرمین کا ذکر بھی ضروری ہے۔ کسی بے زبان چڑیا کے نام پر سیاسی پیشینگوئیاں کرنے والے

Read more

اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ اور اینکروں کی عدالت

نواز شریف کی قسمت اچھی تھی جو ٹی وی کے مشہور اینکرز اور تجزیہ کار بذاتِ خود اسلام آباد ہائی کورٹ کی معزز عدالت کے جج صاحبان کے عہدے پر تعینات نہیں تھے اور نہ ہی نیب کے چیرمین یا ڈپٹی چیرمین تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک بینچ کے معزز ججوں نے نواز شریف کے خلاف سزا معطل کر کے اُن کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ یہی حکم انہوں نے اُن کی بیٹی مریم نواز شریف اور

Read more

ہیلی کاپٹر کے مسافر

اگر آپ اپنی قوم کے انتہائی مقبول لیڈر ہیں۔ اور قوم نے آپ کو الیکشن میں بہت زیادہ ووٹ دے کر اسمبلی میں بھیجا ہے تا کہ آپ چند دوسرے گروپوں سے کچھ ووٹ جمع کر کے اسمبلی میں اپنی پچاس فیصد اکثریت حاصل کر لیں جو وزیر اعظم بننے کے لیے کم سے کم شرط ہے اور پھر اس ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے وزیر اعظم کا منصب سمبھال لیں اور وی آئی پی کلچر ختم کر دیں

Read more

مرد ہیرا پھیری سے جائے پر شادی سے نہ جائے

حالیہ انتخابات کے مختلف مراحل کے دوران کچھ مرد قسم کے سیاست دانوں کی دوسری اور تیسری شادیوں کے شادیانے بجتے ہم نے سنے اور دیکھے۔ ایسے شوہروں میں سےکچھ کو افسردہ پایا اور کچھ کو بہت افسردہ۔ مگر کچھ دوسری شادی والے سیاست دان ذیادہ ہی افسردہ دیکھے گئے، گویا دوسری یا تیسری شادی پر بہت رنجیدہ ہوں اور کسی مجبوری کے عالم میں ایک سیاپا اپنے گلے ڈال بیٹھے ہوں۔ کچھ حضرات کو عدالتوں میں حاضری بھی دینا

Read more

سیاسی کنٹینرز اور سُسر جی

آج کل اسلام آباد کے سیرینا چوک پر بے ترتیبی سے ایک طرف پڑے ہوئے کنٹینرز سیاسی رہنماؤں کی بے حسی کا مذاق اُڑا رہے ہیں اور کسی بڑے سیاسی رہنما کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ کیا کوئی بھی جماعت اس وسیع انتظام کا فائدہ اٹھانے کو تیار نہیں ہے اور کیا پاکستان کے سیاسی مسائل ختم ہو گئے ہیں کہ کنٹینرز آئے پڑے ہیں مگر کسی سیاسی تحریک کا۔ آغاز نہیں ہوا ہے؟ پاکستان کی سیاست میں کنٹینرز کی

Read more

کپتان، مولانا، نیم مولانا اور غیر مولانا

کسے خبر تھی کہ صدر اور وزیر اعظم کا ایک حسین امتزاج اس قوم کو اتنی آسانی سے میسّر آ جائے گا، کہ بین الاقوامی سازشیں اچانک دَم توڑ جائیں گی، دشمنوں کے گھروں میں پریشانی ڈیرے ڈال دے گی اور دین دنیا کے راستے آسان ہو جائیں گے۔ حاسدین کو مذید اطلاع ہو کہ قائدین کی یہ جوڑی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کسی اور کی نہیں بلکہ خود مولانا کے ساتھ بحیثیت صدرِ پاکستان بن رہی ہے۔

Read more

سازشیں اور ہیلی کاپٹر کا تکلیف دہ سفر

سازشیں تو اُسی وقت سے شروع ہو گئی تھیں جب نیا پاکستان بننے کی بشارتیں ملنا شروع ہوئیں۔ آپ کو یاد ہی ہو گا کہ جب ایک وزیر اعظم جو دھاندلی سے الیکشن جیت کر حکومت پر ناجائز قبضہ کیے بیٹھا تھا اور ترقی کے نام پر دھڑا دھڑ طرح طرح کے منصوبے بناۓ جا رہا تھا، پانامہ لیکس کے کیس کے دوران ایک دبئی اقامہ نکل آنے پر نااہل ہو گیا تھا اور ملک میں عوام نے ہر طرف

Read more

اہلِ زبان اور بے زبان

کسی بھی جگہ رہنے والے لوگوں کی ایک یا کئی زبانیں ہوتی ہیں چاہے وہ شوہر ہی کیوں نہ ہوں۔ البتہ چند استشنائی صورتیں بھی دیکھی گئی ہیں۔ ہم نے ایک وڈیو دیکھی ہے جس میں ایک شیرنی دھاڑ رہی ہے اور شیر سر جھکائے کھڑا ہے۔ ہر زبان کے کوئی نہ کوئی اہلِ زبان بھی ہوتے ہوں گے۔ ہم نے ایک دوست سے کہ انشورنس ایجنٹ ہیں پوچھا کہ آپ اہلِ زبان ہو؟ بولے ہاں۔ انہوں نے ہمیں اپنی

Read more

آوازیں سن لیتے ہو تو باتیں کیوں نہیں سن سکتے؟

ستر سال سے سفر میں ہیں، سفرِ آزادی میں، پتہ نہیں کب یہ سفر مکمل ہو گا۔ مکمل ہو گا بھی یا نہیں۔ پتہ نہیں کب منزل پر پہنچیں گے۔ بھوکے پیاسے تھکے ہارے مسافر۔ ایک دوسرے کا بوجھ بنے ہوئے لوگ۔ ایک دوسرے کے منہ کی طرف دیکھتے ہوئے، سہارے کی تلاش میں۔ ڈرے ہوئے، سہمے ہوئے۔ سارے ایک جیسے بے کس، بے سہارا، بے زبان۔ بے چارے۔ پتہ نہیں کب لاہور آئے گا۔ سب مسافر کہہ رہے ہیں

Read more

عمران خان سے کم سے کم توقعات

اگرچہ ہماری قوم کی سیاسی یادداشت اتنی اچھی نہیں ہے مگر پھر بھی قوم کو اتنا تو یاد رہ ہی جاتا ہے کہ کس سیاستدان کی کون سی اچھی بات اور اچھی تقریر سے متاثر ہو کو وہ اس کو ووٹ دینے نکلی تھی۔ اس یادداشت کا عملی ثبوت اکثر یہ قوم پانچ سال کے بعد الیکشن کے موقع پر دیتی رہی ہے۔ اگرچہ پھر بھی سیاستدان بڑے چالاک ہوتے ہیں وہ کہیں نہ کہیں اس کی یادداشت کو چکر

Read more

شوہروں کی ہٹ دھرمی

ہمارے دوست مرزا کی اہلیہ فلسفۂِ عدم تشدد کی قائل ہیں اور اس فلسفے پر سختی سے کاربند ہیں۔ وہ کسی بھی صورت شوہر کے بیوی پر تشدد کو جائزنہیں سمجھتیں۔ البتہ اُن کے خیال میں اگر بیوی وقتاً فوقتاً شوہر کی مرمت کرتی رہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے بشرطیکہ اس طرح کی کوئی بھی ایکسرسائز خالصتاً شوہر کی بھلائی کے لئے ہو اور مقصد شوہر کو راہِ راست پر رکھنے کے علاوہ کچھ اور نہ ہو،

Read more

چوہدری شجاعت حسین صاحب کا فیصلہ

یہ جو اپنے چوہدری صاحب یعنی چوہدری شجاعت حسین صاحب نے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے یقین مانیے کہ یہ سراسر قومی مفاد میں کیا ہے۔ اور یہ بات ہم اتنے وثوق سے اس لئے کہہ رہے ہیں کہ اس بات کا اعلان چوہدری صاحب نے خود کیا ہے یہی کہ وہ یہ الیکشن قومی مفاد میں لڑ رہے ہیں۔ ویسے تو چوہدری صاحب لڑائی کے سخت خلاف ہیں اور نظریۂِ مِٹی پاؤ کے بانی ہیں مگر کیا

Read more

اگلا وزیراعظم: کون+کون=کوانین

اب جبکہ پاکستان میں الیکشن برپا ہونے میں چند گھنٹے ہی باقی رہ گئے ہیں یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ وطنِ عزیز کے اگلے وزیر اعظم کون ہوں گے اور یہ بھی کہ کون نہیں ہوں گے۔ مگر اس ارینجمینٹ میں ایک اور سب ارینجمینٹ یہ بھی کیا گیا ہے کہ یہ دونوں ’کون‘ ایک دوسرے کی جگہ لے سکیں۔ یعنی پہلے والا ’کون‘ دوسرے والے ’کون‘ کی جگہ فِٹ ہو جائے اور دوسرے

Read more

بچے اس کتاب سے دور رہیں

اگرچہ کتاب بینی اور باغبانی سے مرزا کی دلچسپی بس واجبی سی ہے مگر پھر بھی مرزا نے ایک کتاب لکھ ماری ہے۔ مرزا کہتے ہیں کہ وہ پچھلے جنم میں بیوی رہے ہیں اس لئے کتاب لکھنا اُن پر لازم تھا۔ نہ سمجھنے کے باوجود ہم نے کہا کہ پچھلے جنم کی باتیں اس جنم میں کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ ایسی کتاب کون پڑھے گا۔ کہنے لگے انہوں نے کتاب پڑھنے کے لئے نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر

Read more

مرزا کی گوری محبت اور شیطانی وسوسے

مرزا کہ جن کے شب و روز اہلیہ کی خدمت میں بسر ہوتے ہیں اور جسے اُن کے حاسدین خوشامد اور بقیہ رشتہ دار زن مریدی سے تعبیر کرتے ہیں، ایک انقلاب آفریں تبدیلی کی دہلیز پر کھڑے ہیں۔ اور بقول اُن کے، یہ تبدیلی اُن کے نئے سیل فون کی مرہونِ منت ہے۔ انہوں نے تازہ تازہ اینڈرائڈ فون خریدا تھا اور ایمیل اور سوشل میڈیا کی دنیا سے روشناس ہوئے تھے یہیں سے اس خوشگوار تبدیلی کا دروازہ

Read more

نگرانیات یوسفی کے مرزا ابھی زندہ ہیں

ہمارے دیرینہ دوست جناب مرزا وزیر آبادوی جن کو نگرانی کا بس اتنا ہی تجربہ ہے کہ اولین لڑکپن میں عقد سے لے کر اس بڑھاپے تک اہلیہ کی زیر ِ نگرانی رہے ہیں پچھلے چند ہفتے گھبرائے ہوئے اُکھڑے ہوئے اور چھپتے چھپاتے نظر آئے۔ ان کو وہم ہو گیا تھا کہ کچھ لوگ صبح شام رات دن اُن کا پیچھا کر رہے ہیں اور اس پُر اسرار جاسوسی کا مقصد اُن کو کسی صوبے کے وزیر اعلی کے

Read more