جمہوریت، موروثیت اور کرپشن

ابھی تسلسل کے ساتھ صرف دو ہی گرتی پڑتی، پکڑی جکڑی اور لولی لنگڑی جمہوری حکومتیں گزری ہیں اور تیسری کا امتحان جاری ہے تو نتائج سب کے سامنے ہیں کہ کیسے کیسے پہلو اور کردار ننگے ہو چکے ہیں اور مسلسل ہو رہے ہیں اور ابھی ہوتے رہیں گے۔ جمہوریت میں تطہیر اسی طریق پر ہوا کرتی ہے اور یہی پائیدار اور فطری طریقہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لولی لنگڑی جمہوریت کو بھی بہترین آمریت سے بہتر مانا جاتا ہے کیونکہ یہی وہ ماحول فراہم کر سکتی ہے جس میں غیر محسوس طریقے سے عوام کی سیاسی بلوغت کا سامان ہو سکتا ہے اور یہی وہ چھلنی ہے جو بھوسے کو گیہوں سے علیحدہ کرتی ہے۔

Read more

کہیں ہم بھی نیوزی لینڈ کی مساجد کے حملہ آور تو نہیں؟

اپنے وطن، مذہب، نسل یا ذات برادری سے محبت ایک فطری عمل ہے۔ اس محبت یا تعلق کے متعدد نمونے ہمیں جانوروں اور پرندوں میں بھی دیکھنے کو ملتے ہیں مثلاً اگر ایک کوّا مر جائے تو ہزاروں کوّے نہ صرف جمع ہو جاتے ہیں بلکہ ماتم یا شاید احتجاج کے طور پر آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں۔ لیکن یہی ماتم یا احتجاج کسی دوسرے پرندے کے مرنے پر دیکھنے میں نہیں آتا۔ شاید کوّے بھی خود کو کسی ایک کوّے کی اولاد سمجھتے ہوئے احتجاج کو صرف اپنی نسل تک محدود رکھتے ہیں۔

Read more

جمہوریت اور عوامی بالادستی لازم و ملزوم کیوں ہیں

یوں تو وطنِ عزیز شروع سے ہی اُس بچے کی مانند ہے جس کی پیدائش کے ایک برس بعد ہی اُس کا باپ مر جائے اور قریبی ترین رشتے داروں کی طرف سے اُس کی ماں کو بھی بد چلن اور بد کردار مشہور کرکے اس سے اس کی شناخت اور اعتماد چھین لیا گیا…

Read more